غمناک سانحہ!
مفتی اعظم بنگلہ دیش مولانا مفتی عبد الرحمن صاحبؒ کی وفات
بنگلہ دیش کی معروف علمی وروحانی شخصیت، شاگردِ شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنیؒ، خلیفہ اجل محی السنۃ حضرت مولانا شاہ ابرار الحق ہردوئیؒ، بانی مرکز الفکر الاسلامی بشوندھرا ڈھاکہ، وجامعۃ الأبرار ڈھاکہ، استاذ الأساذۃ، بزرگ عالمِ دین، فخر استاد ومشفق مربی، شیخ الحدیث فقیہ الملت حضرت مولانا مفتی عبد الرحمن صاحب رحمہ اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج مورخہ ۲۷ محرم الحرام ۱۴۳۷ھ بمطابق ۱۰ نومبر ۲۰۱۵ء بروز منگل بعد مغرب ۷:۳۰ منٹ پر مرکز الفکر الاسلامی بشوندھرا ڈھاکہ میں اس دار فانی سے رحلت فرماکر اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے۔
إنا لله وإنا إليه راجعون
اپنے رب سے دعا ہے کہ
وہ اس بزرگ ہستی کی کامل مغفرت فرماکران کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے۔ انکی خدمات کو شرف قبولیت بخش کر انکے درجات بلند فرمائے، انکی نیک وصالح نسبی و روحانی اولاد اور انکی علمی ودینی خدمات کو قبول فرماکر انکے لئے صدقہ جاریہ بنادے۔ انکے جملہ پسماندگان کو صبر جمیل اور فلاح دارین عطا فرمائے۔
اللهم ارفع درجته في المهتدين، واخلفه في تركته في الغابرين، ونحتسبه عندك يا رب العالمين. اللهم صعد روحه في السماء ووسع عن جسده الأرض، اللهم نور له في قبره، وأفسح له في الجنة، واخلفه في أهله، اللهم لا تضلنا بعده، ولا تحرمنا أجره، واغفر لنا وله آمين.
No comments:
Post a Comment