ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللّٰه عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وآله وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ آپ صلی اللّٰه علیہ وآله وسلم فرماتے تھے کہ جب کسی بندے کو تکلیف پہنچے اور وہ یہ دعا پڑھے
انا للہ وانا الیہ راجعون ...
الّٰھم أجرنی فی مصیبتی...و أخلف لی خیرا منہا
یعنی یقیناً ہم بھی اللّٰه تعالیٰ کے لئے ہیں اور یقیناً ہم (بھی) اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔ اے اللّٰه مجھے میری اس مصیبت میں اجر دے اور اس کے بعد مجھے (ضائع شدہ چیز سے) بہتر چیز عطا فرما۔ (اس دعا کے پڑھتے رہنے سے) اللّٰه تعالیٰ اس کو اس مصیبت کا ثواب دیتا ہے اور (ضائع شدہ چیز سے) بہتر چیز بھی عطا فرماتا ہے۔
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللّٰه عنہا کہتی ہیں کہ جب (میرا پہلا خاوند سیدنا) ابوسلمہ رضی اللّٰه عنہ فوت ہو گیا تو میں نے (مذکورہ دعا) پڑھی جیسا کہ رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وآله وسلم نے مجھے حکم دیا تھا،
تو (اس دعا کی برکت سے) اللّٰه تعالیٰ نے مجھے (پہلے خاوند) سے اچھے خاوند (یعنی محمد صلی اللّٰه علیہ وآله وسلم ) عطا فرما دیئے۔
صحیح مسلم اردو,١٠۔ جنازہ کے مسائل,٠١١۔ مصیبت کے وقت کیا کہا جائے؟حدیث نمبر: 461
No comments:
Post a Comment