Thursday 30 November 2017

درود شریف اور جمعہ کی فضیلت

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  تمھارے دنوں میں
1. سب سے افضل (بہترین) جمعہ کا دن ہے، 2. اسی دن آدم علیہ السلام پیدا ہوئے،
3. اسی میں ان کی روح قبض کی گئی، اور 4. اسی دن صور پھونکا جائے گا، اور
5. اسی دن بیہوشی طاری ہو گی، لہٰذا تم مجھ پر زیادہ سے زیادہ صلاۃ (درود و رحمت) بھیجو کیونکہ تمہاری صلاۃ (درود و رحمت) مجھ پر پیش کئے جائیں گے  ۱؎ لوگوں نے عرض کیا:
اللہ کے رسول! ہماری صلاۃ (درود و رحمت) آپ پر کس طرح پیش کی جائیں گی حالانکہ آپ ریزہ ریزہ ہوچکے ہوں گے یعنی وہ کہنا چاہ رہے تھے، کہ آپ بوسیدہ ہوچکے ہوں گے، آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم نے فرمایا:  اللہ تعالیٰ نے زمین پر حرام کر دیا ہے کہ وہ انبیاء کرام علیہم الصلوۃ و السلام کے جسم کو کھائے ۔
سنن ابی داؤد جلد ۱  ۱۰۳۵
رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
میرے اوپر درود بھیجا کرو کیونکہ تم جہاں بھی رہوگے تمہارا درود مجھے پہنچایا جائے گا.“
سنن ابو داوود جلد ٢ حدیث ٢٧٤-صحیح
--------------------

Bismillahirrahmanirrahim
✦  Hadith : Tumhara durud mujh tak pahucha diya jata hai chahey tum kisi bhi jagah ho
------------------------
✦ Hazrat Aws bin Aws radi allahu anhu se rivayat hai ki Rasool-Allah SallallahuAlalhi Wasallam Ne farmaya tumharey tamam dino mein Jumaa ka din sabse afzal hai ki is din Hazarat Aadam Alalhi salam ko paida kiya gaya aur usi din unki rooh qabz ki gayee aur isi din soor phunka jayega aur isi din sab behosh hongey isliye is roz (juma ko) mujh par ziyada se ziyada durud bheja karo kyunki tumhara durud Parhna mujh par pesh kiya jata hai, logon ne kaha ya Rasool-Allah SallallahuAlalhi Wasallam Hamara  Durud Parhna Aap par kis tarah se pesh hoga jabki Aap to Mitti ho gaye hongey,to Aap SallallahuAlalhi wasallam ne farmaya Allah taala ne Anbiya karam ke Jism ko Mititi par haram kar diya hai.
Sunan Abu Dawud, Vol 1,1035-Sahih
✦Abu Hurairah Radi allahu anhu se rivayat hai ki Rasool-Allah Sallallahu alaihi wasallam ne farmaya Mujh par Durud bhejte rahna kyunki tumhara durud mujh tak pahucha diya jata hai chahey tum kisi bhi jagah ho
Sunan Abu Dawud, vol2, 274-Sahih
---------------
✦हज़रत औस बिन औस रदी अल्लाहू अन्हु से रिवायत है की रसूल-अल्लाह सलअल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फरमाया तुम्हारे तमाम दिनों में ज़ूमा का दिन सबसे अफ़ज़ल है की इस दिन हज़रत आदम अलैहि सलाम को पैदा किया गया और उसी दिन उनकी रूह क़ब्ज़ की गयी और इसी दिन सूर फूँका जाएगा और इसी दिन सब बेहोश होंगे इसलिए इस रोज़ (ज़ूमा को) मुझ पर ज़ियादा से ज़ियादा दुरुद भेजा करो क्यूंकी तुम्हारा दुरुद पढ़ना मुझ पर पेश किया जाता है, लोगों ने कहा या रसूल-अल्लाह सलल्लाल्हू अलैहि वसल्लम हमारा दुरुद पढ़ना आप पर किस तरह से पेश होगा जबकि आप तो मिट्टी हो गये होंगे,तो आप सलल्लाल्हू अलैहि वसल्लम ने फरमाया अल्लाह ताला ने अम्बिया कराम के जिस्म को मिट्टी पर हराम कर दिया है.
सुनन अबू दावूद जिल्द 1,1035 - सही
✦अबू हुरैरह रदी अल्लाहू अन्हु से रिवायत है की रसूल-अल्लाह सलअल्लाहू अलैही वसल्लम ने फरमाया मुझ पर दुरुद भेजते रहना क्यूंकी तुम्हारा दुरुद मुझ तक पहुचा दिया जाता है चाहे तुम किसी भी जगह हो
सुनन अबू दाऊद, जिल्द  2, 274-सही

--------------------------
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: 
”قیامت کے دن مجھ سے لوگوں میں سب سے زیادہ قریب ۱؎ وہ ہوگا جو مجھ پر سب سے زیادہ صلاۃ (درود) بھیجے گا.“
جامع ترمذی جلد ۱ ۴۷۷ حسن
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بخیل وہ ہے جس کے سامنے میرا ذکر کیا جائے اور پھر بھی وہ مجھ پر صلاۃ (درود) نہ بھیجے.“
جامع ترمذی جلد ۲ ۱۴۶۹ صحیح
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  جو شخص میرے اوپر ایک بار صلاۃ (درود و رحمت) بھیجے گا، تو اللہ اس پر دس بار صلاۃ (درود و رحمت) بھیجے گا، اور اس کے دس گناہ معاف اور دس درجے بلند کر دیئے جائیں گے۔
سنن نسائی جلد  ۱  ۱۳۰۰ صحیح

Bismillahirrahmanirrahim
Hadith: Qayamat ke din mere sabse nazdeek wo log honge jo mujh par zyada durud bhejte hain
-------------------------------------
Abdullah bin Masud Radi Allahu Anhu se rivayat hai ki Rasoollallah Sallallahu Alaihi Wasallam ne farmaya Qayamat ke din mere sabse nazdeek wo log honge jo mujh par zyada durud bhejte hain
Jamia Tirmidhi, Vol 1, 466-Hasan
Hazrat Hussain ibn Ali radi Allahu anhuma se rivayat hai ki Rasoollallah Sallallahu Alaihi Wasallam ne farmaya Bakheel wo hai jiske samney mera Zikr ho aur wo mujh par Durud na bhejey
Jamia Tirmidhi, Vol2, #1469 – Sahih
Hazrat Anas bin malik Radi Allahu Anhu se rivayat hai ki Rasoollallah Sallallahu Alaihi Wasallam ne farmaya jo shaksh mujh par Ek martaba Durud bhejega to Allah subhanahu us par 10 martaba rahmat bhejega aur uskey 10 gunaah maaf hongey aur 10 darjaat buland hongey
Sunan An Nasaii, Vol1, No. 1300 ( Sahih)
-----------------------
Abdullah bin Masud Radi Allahu Anhu narrated that :The Prophet Sallallahu Alaihi Wasallam said: "The person closest to me on the Day of Judgement is the one who sent the most Salat (durud) upon me."
Jamia Tirmidhi, Vol. 1, Book 3, Hadith 484-Hasan
It was narrated from Husain ibn Ali may Allah be pleased with them that the Messenger of Allah peace be upon him said: The miser is the one in whose presence I am mentioned and he does not send blessings upon me.
Jamia Tirmidhi , 3546 – Sahih
Anas bin Malik Radi Allahu Anhu said The prophet peace be upon him Said whoever send Salah ( Durud) upon me Once, Allah will send him Salah upon him ten fold, and will erase ten sins from him and will raise him ten degrees in Status
Sunan An Nasaii, Vol 2, 1298 (Sahih)
........
Aamaale jumaa ahaadis ki roshni me⬇
1⃣ Rasulullah sallallahualyhiwasallam ne farmaya Jo shakgs jumaa ki raat me surae dukhan سورة دخان
(paara number 25)padhegaa uski magfirat kardi jaaygi
Tirmizi sharif
Ek ruwaayat me hai
Jannat me uske liye ghar banaa diyaa jaayga
Almujamul kabir littibrani
Ek riwaayaat me hai
70 hazaar farishte uske liye duaae magfirar karenge
Tirmizi sharif
➖➖➖
2⃣ Rasulullah sallallahualyhiwasallam ne farmaya Jo shaks jumaa ke din yaa raat surae yaaseen سورة اليسين
padhegaa uski magfirat kardi jaaygi
Attargeeb
➖➖➖
3⃣ Rasulullah sallallahualyhiwasallam ne farmaya  Jo shaks jumaa ki subah fajr kee namaz (farz) se pehle ye astagfaar 3 martaba padhe uske gunaah samandar ke barabar kyoo naho maaf kardiye jaaynge
astagfirullahal lazee laa ilaaha illaa huwal hayyul qayyoom wa atoobu ilyh
استغفر الله اللذي لاإله الا هو الحي القيوم و اتوب اليه
Ibne sunni an anas radiyallahuanhu
➖➖➖
4⃣ Rasulullah sallallahualyhiwasallam jab jumaa ke din masjid me daakhil hote to ye duaa padhte allahummaj alni awjaha man tawajjaha ilyk wa aqraba man taqarraba ilyk wa afzala man sa alaka wa ragiba ilyk 
اللهم اجعلني اوجه من توجه اليك و اقرب من تقرب اليك و افضل من سألك و رغبك اليك
Ibne sunni
➖➖➖
5⃣ Rasulullah sallallahualyhiwasallam ne farmaya jo shaks jumaa ke baad Surae ikhlaas 7 times. Surae falaq 7 times. Surae naas 7 times.
سورةالاخلاص . سورة الفلق . سورة الناس
Padhegaa allah paak usko ek jumaa se doosri jumaa tak museebato aor buraaiyyo se mahfooz rakhenge
Ibne sunni
➖➖➖
6⃣  Rasulullah sallallahualyhiwasallam ne farmaya jo shaks jumaa kee namaz ke baad 100 times Subhanallahil azeemi wabi hamdihee
سبحان الله العظيم و بحمده
padhegaa allah paak uske 1 laakh aor uske waaliden (maa baap) ke 24 hazaar gunaah maf kar denge
Ibne sunni
➖➖➖
7⃣ Rasulullah sallallahualyhiwasallam ne farmaya mujh par kasrat se durud bhejte raho jo shaks aisa karega qayamat ke din uske liye shahaadat (gawaahi)doonga aor shifaat karoonga
Alqolul badee
(300 martaba kasrat me daakhil hai)
➖➖➖
8⃣  Hazrat ibne umar radiyallahuanhumaa farmate hai jo shaks jumaa ke din Surae kahafسورة كهف (paara number 15) padhega uske qadam aor asman ke darmiyaan ek noor hogaa jo qayamat ke din roshan hoga aor 2 jumaa ke darmiyan ke gunaah maaf kardiye jaaynge
Attargeeb
Ulamae ikram jumaa ke din iske padhne ko sunnat qarar dete hai
➖➖➖
9⃣  Hazrat abu hurairah radiyallahuanhu farmate hai jo shaks jumaa kee asar kee namaz ke baad ye durud Allahumma salli alaa muhammadinin nabiyyil ummiyyi wa alaa aalihi wa sallim tasleemaa 80 times
اللهم صل على محمد ن النبي الامي وعلى آله وصحبه وسلم تسليما    padhegaa uske 80 saal ke gunah maaf honge aor 80 saal ki ibadat kaa sawab uske liye likha jaayga
Alqolul badee
➖➖➖
Duaa kee darkhast az Talibeilm

...........

اعمالِ جمعہ
 غسل کرنا
 مسواک کرنا
 صاف کپڑے پہننا
 ناخن کاٹنا
 تیل لگانا
 سرمہ لگانا
 سورہ کہف، سورہ الدخان، سورہ یٰس پڑھنا
 زیادہ سے زیادہ درود شریف پڑھنا
 ہوسکے تو صلاہ التسبیح پڑھنا
 اور تمام مظلوم مسلمانوں کے لئے اور پوری امت کے لئے دعا مانگنا
اور جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد 80 بار یہ درود شریف پڑھنے سے 80 سال کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں؛
"اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ
الْاُمِّیِّ وَعَلیٰ آلِہٖ وَسَلِّمْ تَسْلِیْمَا"
یا اللہ تمام مظلوم مسلمانوں کی غیبی مدد نصرت اور حفاظت فرما آمین یا اللہ پورے عالم کے انسانوں کو ہدایت عطا فرما اور تمام مسلمانوں کی مغفرت فرما اور ہم سب سے ہمیشہ کے لیے راضی ہو جا آمین ثم آمین؛
آج انشاءاللہ جمعہ کے دن ہم سب یہ اعمال کریں گے اور دوسروں کو بھی بتائیں اور ثواب الدارین حاصل کریں.
جزاکم اللہ خیرا کثیرا فی الدارین
............
http://saagartimes.blogspot.in/2015/12/juma-ki-sunnatey.html?m=1

.......

Sunnah Acts Of Jum'a
1. To take a bath. (Bukhari, Tirmidhi, Ibne Majah)
2. To wear nice and clean clothes. (Abu Dawood, Chapter of Ghusal on the day of Jumu’ah)
3. To proceed early to the Masjid.(Tirmidhi ,Ibne Majah)
4. To go to the Masjid on foot. (Ibne Majah)
5. To try to sit as close as possible to the Imaam. (Ibne Majah , Tirmidhi)
6. If the Saffs (rows) are already filled, one should not jump over the shoulders of the musallies in order to get to the front.(Abu Dawood)
7. One should not do any futile action eg. one should not fiddle with one’s clothes or fingers. (Ibne Majah)
8. To listen to the Khutba attentively. (Tirmidhi ,Ibne Majah)
9. The person who recites Surah Kahaf on Friday will be bestowed with a Noor( Spiritual light) from under the Arsh (The Throne of Allah Ta’ala) which will extend from the earth till the sky and will benefit him in the darkness of the Day of Qiyaamah. All his (minor) sins which he had committed from the previous Jumu’ah up to this Jumu’ah will be forgiven. (Behishti Zewar)
10. Rasulullah (Sallallahu Alaihi Wasallam) is reported to have said, “Recite Durood upon me in abundance on the day of Jumua’h since they are presented to me.” (Ibne Majah)
11. On the day of Jumua’h it is Sunnat to apply oil to the hair and to use itr or any other sweet smelling fragrance. (Bukhari)

ﻋﺎﺭﻑ باللہ ﭘﯿﺮﻃﺮﯾﻘﺖ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﻗﺪﺱ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﻣﻔﺘﯽ ﻣﺤﻤﺪ ﻋﺒﺪاللہ ﺻﺎﺣﺐ ﭘﮭﻮﻟﭙﻮﺭﯼ

ایس اے ساگر
ﻋﺎﺭﻑ باللہ ﭘﯿﺮﻃﺮﯾﻘﺖ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﻗﺪﺱ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﻣﻔﺘﯽ ﻣﺤﻤﺪ ﻋﺒﺪﺍللہ ﺻﺎﺣﺐ پھولپوری آج 30 نومبر کو مکہ مکرمہ میں انتقال فرماگئے. آپ رحمة اللہ علیہ ﭘﮭﻮﻟﭙﻮﺭﯼ کا مختصر تعارف؛
ﻧﺎﻡ ﻭﻧﺴﺐ: ﺁﭖ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﻣﺤﻤﺪ ﻋﺒﺪﺍﻟﻠﻪ ﺑﻦ ﺍﺑﻮﺍﻟﺒﺮﮐﺎﺕ ‏(ﻋﺮﻑ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﺑﺎﺑﻮ‏) ﺑﻦ ﺷﺎﮦ ﻋﺒﺪﺍﻟﻐﻨﯽ ﺑﻦ ﺷﯿﺦ ﻋﺒﺪﺍﻟﻮﮨﺎﺏ ﺑﻦ ﺷﯿﺦ ﺍﻣﺎﻧﺖ ﺍﻟﻠﻪ ﮨﮯ، ﺣﻀﺮﺕ ﺷﯿﺦ ﺍﻣﺎﻧﺖ اللہ ﺍﭘﻨﮯ ﻭﻗﺖ ﮐﮯ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﺴﺒﺖ ﺑﺰﺭﮒ ﺍﻭﺭ ﻭﻟﯽ ﮐﺎﻣﻞ ﺗﮭﮯ، ﺁﭖ ﮐﺎ ﺍﺻﻼﺣﯽ ﺗﻌﻠﻖ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﺮﺯﺍﻣﻈﮩﺮﺟﺎﻥ ﺟﺎﻧﺎﮞ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺮﺣﻤﮧ ﮐﮯ ﺧﺎﻧﻮﺍﺩﮦ ﺗﺼﻮﻑ ﺳﮯ ﺗﮭﺎ۔
ﻭﻻﺩﺕ: ﺣﻀﺮﺕ ﺍﻗﺪﺱ ﮐﯽ ﻭﻻﺩﺕ ﺁﭖ ﮐﮯ ﻧﺎﻧﯿﮩﺎﻝ ﻣﻮﺿﻊ ﺁﻧﻮﮎ ﭘﻮﺳﭧ ﺳﺮﺳﺎﻝ ﺿﻠﻊ ﺍﻋﻈﻢ ﮔﮉﮪ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﺋﯽ، ﺩﺍﺩﺍ ﺟﺎﻥ ﺣﻀﺮﺕ ﭘﮭﻮﻟﭙﻮﺭﯼ ﻧﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮐﮧ: 
"ﯾﮧ ﺑﭽﮧ ﺑﮍﺍ ﮨﻮﮐﺮ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﺍ ﻋﺎﻟﻢ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﺍ ﺟﺎﻧﺸﯿﻦ ﮨﻮﮔﺎ." 
ﯾﮧ ﭘﯿﺸﯿﻦ ﮔﻮﺋﯽ ﺣﺮﻑ ﺑﺤﺮﻑ ﺻﺤﯿﺢ ﮨﻮﺋﯽ۔
ﺳﮑﻮﻧﺖ: ﺁﭖ ﮐﮯ ﺩﺍﺩﺍ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺷﺎﮦ ﻋﺒﺪﺍﻟﻐﻨﯽ ﭘﮭﻮﻟﭙﻮﺭﯼ ﺍﭘﻨﺎ ﺁﺑﺎﺋﯽ ﻭﻃﻦ ﭼﮭﻮﮌﮐﺮ ﭘﮭﻮﻟﭙﻮﺭ ﮨﺠﺮﺕ ﮐﺮﺁﺋﮯ ﺗﮭﮯ، ﺍﻭﺭ ﯾﮩﯿﮟ ﻣﺴﺘﻘﻞ ﺳﮑﻮﻧﺖ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﮐﺮﻟﺌﮯ ﺍﺳﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺁﭖ ﮐﺎ ﭘﻮﺭﺍ ﺧﺎﻧﺪﺍﻥ ﭘﮭﻮﻟﭙﻮﺭ ﻣﯿﮟ ﻣﻘﯿﻢ ﮨﻮﮔﯿﺎ، ﺍﺳﯽ ﻣﻨﺎﺳﺒﺖ ﺳﮯ ﺁﭖ ﺑﮭﯽ ”ﭘﮭﻮﻟﭙﻮﺭﯼ“ ﮐﮩﻼﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔
ﺁﭖ ﮐﮯ ﺩﺍﺩﺍ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﺴﺒﺖ ﺑﺰﺭﮒ ﺗﮭﮯ، ﺁﭖ ۱۸۹۰ﺀ ﻣﯿﮟ ﺿﻠﻊ ﺍﻋﻈﻢ ﮔﮉﮪ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﮔﺎﻭٴﮞ ”ﭼﮭﺎﻭٴﮞ“ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﺋﮯ، ﻋﻠﻮﻡ ﻇﺎﮨﺮﯼ ﻣﯿﮟ ﮐﻤﺎﻝ ﭘﯿﺪﺍ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻋﻠﻮﻡ ﺑﺎﻃﻨﯽ ﯾﻌﻨﯽ ﺗﺼﻮﻑ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺗﻮﺟﮧ ﺩﯼ، ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺯﻣﺎﻧﮧ ﮐﮯ ﺣﮑﯿﻢ ﻭﻣﺠﺪﺩ ﺷﯿﺦ ﺍﻟﮑﻞ ﻋﻠﯽ ﺍﻟﮑﻞ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺷﺎﮦ ﺍﺷﺮﻑ ﻋﻠﯽ ﺗﮭﺎﻧﻮﯼ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺮﺣﻤﮧ ﮐﮯ ﺩﺳﺖ ﺣﻖ ﭘﺮﺳﺖ ﭘﺮﺑﯿﻌﺖ ﮐﯽ، ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺭﺍﮦ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﮐﻤﺎﻝ ﭘﯿﺪﺍ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺷﯿﺦ ﮐﮯ ﻋﻠﻮﻡ ﻭﻣﻌﺎﺭﻑ ﮐﮯ ﺍﻣﯿﻦ ﺑﻦ ﮔﺌﮯ۔
ﺣﻀﺮﺕ ﺗﮭﺎﻧﻮﯼ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺮﺣﻤﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﺯﻣﺎﻧﮧ ﮐﮯ ﻣﺠﺪﺩ ﺗﮭﮯ ﻣﺠﺪﺩ ﺍﯾﺴﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﮩﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺩﯾﻦ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﯿﻠﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺑﺪﻋﺎﺕ ﮐﻮ ﺧﺘﻢ ﮐﺮﮐﮯ ﻗﺮﺁﻥ ﻭﺳﻨﺖ ﮐﻮ ﺭﻭﺍﺝ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ،ﺣﺪﯾﺚ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ ﺣﻀﻮﺭﺍﮐﺮﻡ صلی اللہ علیہ و سلم ﻧﮯ ﺍﺭﺷﺎﺩ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎﮐﮧ ﮨﺮ ﺳﻮﺳﺎﻝ ﺑﻌﺪ ﺩﯾﻦ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺟﻮ ﺧﺮﺍﺑﯿﺎﮞ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﻮ ﻓﺮﺩ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﺍﻣﺖ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﺑﮭﯿﺠﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺩﯾﻦ ﮐﯽ ﺗﺠﺪﯾﺪ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ۔
ﺣﻀﺮﺕ ﺍﻗﺪﺱ ﺗﮭﺎﻧﻮﯼ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺮﺣﻤﮧ ﺑﮭﯽ ﺍﻥ ﮨﯽ ﺑﺮﮔﺰﯾﺪﮦ ﮨﺴﺘﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺗﮭﮯ ﺟﻦ ﺳﮯ ﺍﻟﻠﻪ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻧﮯ ﺗﺠﺪﯾﺪ ﺩﯾﻦ ﮐﺎ ﮐﺎﻡ ﻟﯿﺎ ﺗﮭﺎ، ﺍﻭﺭ ﺑﻼﺷﺒﮧ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﺻﺪﯼ ﮐﮯ ﻣﺠﺪﺩ ﺗﮭﮯ۔
ﻭﻋﻆ ﻭﺗﻘﺮﯾﺮ، ﺗﺼﻨﯿﻒ ﻭﺗﺎﻟﯿﻒ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮧ ﺍﻟﻠﻪ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻧﮯ ﺍﻥ ﺳﮯ ﺍﺱ ﻗﺪﺭ ﮐﺎﻡ ﻟﯿﺎ ﮐﮧ ﺁﺝ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺗﺼﻮﺭ ﮐﺮﻧﺎ ﻣﺤﺎﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻮ ﻣﺸﮑﻞ ﺿﺮﻭﺭ ﮨﮯ، ﻣﻠﮏ ﮐﮯ ﮔﻮﺷﮯ ﮔﻮﺷﮯ ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺗﻘﺮﯾﺮ ﮐﯽ ﺑﺎﺯﮔﺸﺖ ﺳﻨﺎﺋﯽ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﮯ، ﮐﻮﺋﯽ ﻋﺎﻟﻢ ﺍﯾﺴﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﻮ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺗﺼﻨﯿﻔﺎﺕ ﺳﮯ ﺑﮯ ﻧﯿﺎﺯ ﮨﻮ، ﺁﭖ ﮐﯽ ﺗﺎﻟﯿﻔﺎﺕ ﮐﯽ ﺗﻌﺪﺍﺩ ﭘﻨﺪﺭﮦ ﺳﻮﺗﮏ ﭘﮩﻮﻧﭻ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔
ﺍنہی ﺑﺮﮔﺰﯾﺪﮦ ﮨﺴﺘﯽ ﮐﯽ ﺻﺤﺒﺖ ﻣﯿﮟ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺷﺎﮦ ﻋﺒﺪﺍﻟﻐﻨﯽ ﭘﮭﻮﻟﭙﻮﺭﯼ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﺗﺮﺑﯿﺖ ﭘﺎﺋﯽ، ﺍﻭﺭ ﺻﺪﻕ ﻭﺻﻔﺎ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﯾﮏ ﻣﺪﺕ ﺗﮏ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﺎﻃﻦ ﮐﯽ ﺍﺻﻼﺡ ﮐﺮﺗﮯ ﺭﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﻵﺧﺮ ﺧﻼﻓﺖ ﺳﮯ ﺳﺮﻓﺮﺍﺯ ﮨﻮﺋﮯ ، ﺣﻀﺮﺕ ﺗﮭﺎﻧﻮﯼ ﮐﮯ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﺎ ﺍﺣﺘﺮﺍﻡ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﺭﺍﺳﺦ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﺧﻮﺩ ﺷﯿﺦ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﺮﯾﺪ ﮐﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﯾﮧ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﮐﮧ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﭘﮭﻮﻟﭙﻮﺭﯼ ﺍﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻦ ﮐﺎ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺩ ﺍﺣﺘﺮﺍﻡ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ، ﺟﺐ ﯾﮧ ﺁﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﻗﻠﺐ ﻣﯿﮟ ﺳﮑﻮﻧﺖ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﮯ ﮐﺜﺮﺕ ﺫﮐﺮ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﺩﻝ ﮐﯽ ﮐﯿﻔﯿﺖ ﺑﺪﻝ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔
ﺣﻀﺮﺕ ﺗﮭﺎﻧﻮﯼ ﮐﯽ ﻭﻓﺎﺕ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺗﻤﺎﻡ ﻣﺘﻌﻠﻘﯿﻦ ﻧﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﺎ ﺑﮍﺍ ﺗﺴﻠﯿﻢ ﮐﺮﻟﯿﺎ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺍﮐﺜﺮ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺍﺻﻼﺡ ﺁﭖ ﺳﮯ ﮐﺮوﺍﺋﯽ، ﺍﻭﺭ ﮐﺌﯽ ﺍﯾﮏ ﺁﭖ ﺳﮯ ﺑﺎﺿﺎﺑﻄﮧ ﺑﯿﻌﺖ ﮨﻮﮔﺌﮯ۔
۱۳۴۹ﺀ ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﻧﮯ ﺷﯿﺦ ﻭﻣﺮﺑﯽ ﮐﮯ ﺣﮑﻢ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺍﺩﺍﺭﮮ ﮐﯽ ﺑﻨﯿﺎﺩ ﮈﺍﻟﯽ، ﯾﮩﯽ ﺍﺩﺍﺭﮦ ﺁﺝ ﻣﺪﺭﺳﮧ ﺍﺳﻼﻣﯿﮧ ﻋﺮﺑﯿﮧ ﺑﯿﺖ ﺍﻟﻌﻠﻮﻡ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﺳﮯ ﻣﺸﮩﻮﺭ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺗﺮﻗﯽ ﮐﮯ ﺑﺎﻡ ﺍﻭﺝ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﺭﮨﺎ ﮨﮯ۔
ﺁﭖ ﻧﮯ ﺧﻮﻥ ﺟﮕﺮ ﺳﮯ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺳﯿﻨﭽﺎ، ﭘﺮﻭﺍﻥ ﭼﮍﮬﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﯾﮩﯿﮟ ﺳﮯ ﺍﺻﻼﺡ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﮐﺎ ﻭﮦ ﻋﻈﯿﻢ ﺍﻟﺸﺎﻥ ﮐﺎﻡ ﺍﻧﺠﺎﻡ ﺩﯾﺎ ﺟﺲ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﭘﻮﺭﺍ ﻋﻼﻗﮧ ﺑﺪﺩﯾﻨﯽ ﮐﯽ ﺭﺍﮦ ﭘﺮ ﺟﺎﺗﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﺭﮎ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﯽ ﭘﻮﺭﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺍﺳﯽ ﮐﺎﺭﺧﯿﺮ ﻣﯿﮟ ﻟﮕﺎﺩﯼ، ﻣﺨﻠﻮﻕ ﺧﺪﺍ ﮐﻮ ﮨﺮﻃﺮﺡ ﺳﮯ ﺳﻤﺠﮭﺎ ﺑﺠﮭﺎﮐﺮ ﺭﺍﮦ ﺭﺍﺳﺖ ﭘﺮ ﻻﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﭘﻮﺭﯼ ﺗﻮﺍﻧﺎﺋﯽ ﺻﺮﻑ ﻓﺮﻣﺎﺩﯼ۔
ﺁﭖ ﻓﻄﺮﺓً ﻣﺤﺘﺎﻁ ﺗﮭﮯ، ﺗﻘﻮﯼٰ ﺍﻭﺭ ﭘﺮﮨﯿﺰﮔﺎﺭﯼ ﮐﮯ ﺁﺛﺎﺭ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺍﻋﻀﺎﺀ ﺳﮯ ﭼﮭﻠﮑﺘﮯ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮨﻮﺗﮯ، ﺍﺳﯽ ﺍﺣﺘﯿﺎﻁ ﺍﻭﺭ ﺗﻘﻮﯼٰ ﮐﺎ ﺍﺛﺮ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﮐﺒﮭﯽ ﺑﮭﯽ ﻣﺪﺭﺳﮧ ﮐﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﯿﺰ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﮑﮭﯽ، ﻧﻤﮏ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺣﺘﯽ ﺍﻻﻣﮑﺎﻥ ﺍﺣﺘﺮﺍﺯ ﮐﺮﺗﮯ ﺭﮨﮯ، ﺗﻨﺨﻮﺍﮦ ﺗﻮ ﺩﻭﺭﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ، ﻋﻼﻗﮧ ﺍﺱ ﺑﺎﺕ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺷﺎﮨﺪ ﮨﮯ۔
ﺁﭖ ﻋﻠﻢ ﻭﻓﻀﻞ ﻣﯿﻦ ﺑﮭﯽ ﺍﯾﮏ ﺍﻣﺘﯿﺎﺯﯼ ﺩﺭﺟﮧ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﺗﮭﮯ، ﺍﺩﻕ ﺳﮯ ﺍﺩﻕ ﺍﻭﺭ ﻏﺎﻣﺾ ﺳﮯ ﻏﺎﻣﺾ ﻣﻀﻤﻮﻥ ﮐﻮ ﺑﮍﮮ ﺧﻮﺵ ﺍﺳﻠﻮﺑﯽ ﺳﮯ ﺳﻤﺠﮭﺎﺩﯾﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ، ﺍﺳﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺩﺍﺭﺍﻟﻌﻠﻮﻡ ﺩﯾﻮﺑﻨﺪ ﻣﯿﮟ ﺗﺪﺭﯾﺴﯽ ﺧﺪﻣﺎﺕ ﺍﻧﺠﺎﻡ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺣﻀﺮﺕ ﺗﮭﺎﻧﻮﯼ ﻧﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﻣﻨﺘﺨﺐ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﻣﯿﺪﺍﻥ ﺗﺼﻮﻑ ﮐﮯ ﺁﭖ ﺷﮩﺴﻮﺍﺭ ﺗﮭﮯ، ﻣﺴﺘﺮﺷﺪﯾﻦ ﮐﯽ ﺍﺻﻼﺡ ﻭﺗﺮﺑﯿﺖ ﺍﭘﻨﮯ ﺷﯿﺦ ﺣﻀﺮﺕ ﺗﮭﺎﻧﻮﯼ ﮐﮯ ﮨﻮﺑﮩﻮ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ﺗﮭﮯ، ﻣﻠﮏ ﮐﮯ ﺑﮯ ﺷﻤﺎﺭ ﻋﻠﻤﺎﺀ ﺻﻠﺤﺎﺀ ﺍﻭﺭ ﻧﻮﺍﺏ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺍﺭﺍﺩﺕ ﻣﻨﺪﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﺗﮭﮯ، ﺍﻥ ﮐﯽ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﯾﮑﮫ ﺁﺭﺍﻡ ﻭﺭﺍﺣﺖ ﮐﺎ ﺑﮍﺍ ﺧﯿﺎﻝ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ۔
ﺁﭖ ﮐﮯ ﺧﻠﻔﺎﺀ ﺑﮭﯽ ﺑﮍﮮ ﭘﺎﺋﮯ ﮐﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﮯ ﺷﻤﺎﺭ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﮑﻤﻞ ﺍﺻﻼﺡ ﺁﭖ ﺳﮯ ﻓﺮﻣﺎﺋﯽ، ﺍﻥ ﮨﯽ ﺗﺮﺑﯿﺖ ﯾﺎﻓﺘﮧ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﻗﺪﺱ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺷﺎﮦ ﺍﺑﺮﺍﺭﺍﻟﺤﻖ ﺻﺎﺣﺐ ﺣﻘﯽ ﻧﻮﺭﺍﻟﻠﻪ ﻣﺮﻗﺪﮦ، ﺑﮭﯽ ﮨﯿﮟ، ﺣﻀﺮﺕ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺍﺑﺮﺍﺭﺍﻟﺤﻖ ﺻﺎﺣﺐ ﺍﻥ ﺧﻮﺵ ﻧﺼﯿﺐ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻦ ﮐﻮ ﺣﻀﺮﺕ ﺗﮭﺎﻧﻮﯼ ﺭﺣﻤﺔ ﺍﻟﻠﻪ ﻋﻠﯿﮧ ﻧﮯ ﺯﻣﺎﻧﮧ ﻃﺎﻟﺐ ﻋﻠﻤﯽ ﮨﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﻌﺖ ﻓﺮﻣﺎﻟﯿﺎ ﺗﮭﺎﺍﻭﺭ ﮐﭽﮫ ﮨﯽ ﺩﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺧﻼﻓﺖ ﺳﮯ ﺳﺮﻓﺮﺍﺯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ، ﭘﮭﺮ ﺍﻥ ﮐﯽ ﻭﻓﺎﺕ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺣﻀﺮﺕ ﭘﮭﻮﻟﭙﻮﺭﯼ ﻗﺪﺱ ﺳﺮﮦ ﮐﮯ ﺩﺍﻣﻦ ﺗﺮﺑﯿﺖ ﺳﮯ ﻭﺍﺑﺴﺘﮧ ﮨﻮﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮨﯽ ﮐﯽ ﺧﺪﻣﺖ ﻣﯿﮟ ﺭﮦ ﮐﺮ ﺍﯾﮏ ﻋﻈﯿﻢ ﻣﺼﻠﺢ ﺑﻦ ﮐﺮﻧﮑﻠﮯ۔
ﺁﭖ ﮐﯽ ﺍﺻﻼﺡ ﮐﺎ ﺩﺍﺋﺮﮦ ﺑﮩﺖ ﻭﺳﯿﻊ ﮨﮯ ،ﮨﺮﺷﻌﺒﮧ ﻣﯿﮟ ﺟﮩﺎﮞ ﺟﮩﺎﮞ ﺳﻨﺖ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﺍﻣﻮﺭ ﺭﻭﺍﺝ ﭘﺎﮔﺌﮯ ﺗﮭﮯ، ﺁﭖ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﺻﻼﺡ ﻓﺮﻣﺎﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺳﻨﺖ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﮈﮬﺎﻟﻨﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮﺗﮯ ﺭﮨﮯ، ﺍﺳﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺁﭖ ﻣﺤﯽ ﺍﻟﺴﻨّﮧ ﺳﮯ ﻣﺸﮩﻮﺭ ﮨﻮﺋﮯ۔
ﺍﻟﻠﻪ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻧﮯ ﺁﭖ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺑﮍﺍ ﮐﺎﻡ ﻟﯿﺎ، ﺍﭘﻨﮯ ﻋﻼﻗﮧ ﮨﺮﺩﻭﺋﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺩﯾﻨﯽ ﺍﺩﺍﺭﮦ ﻗﺎﺋﻢ ﮐﯿﺎ ﺟﻮ ﮨﺮ ﭼﮩﺎﺭﺳﻮ ﻣﺸﮩﻮﺭ ﮨﮯ، ﺍﺱ ﮐﮯ ﻋﻼﻭ ﮦ ﺍﻭﺭ ﺑﮭﯽ ﺑﮯ ﺷﻤﺎﺭ ﺩﯾﻨﯽ ﺍﺩﺍﺭﮮ ﺍﻭﺭ ﺭﻓﺎﮨﯽ ﮐﺎﻣﻮﮞ ﮐﮯ ﻧﮕﺮﺍﮞ ﺍﻭﺭ ﺫﻣﮧ ﺩﺍﺭ ﺗﮭﮯ، ﺍﻭﺭ ﺩﻋﻮﺓ ﺍﻟﺤﻖ ﮐﮯ ﺗﺤﺖ ﺑﮯ ﺷﻤﺎﺭ ﻣﮑﺎﺗﯿﺐ ﺍﻭﺭ ﻣﺪﺍﺭﺱ ﮐﺎ ﻗﯿﺎﻡ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ، ﺍﻭﺭ ﺁﺧﺮ ﻣﯿﮟ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً ۱۶ ﺳﺎﻝ ﺗﮏ ﻣﺪﺭﺳﮧ ﺍﺳﻼﻣﯿﮧ ﻋﺮﺑﯿﮧ ﺑﯿﺖ ﺍﻟﻌﻠﻮﻡ ﺳﺮﺍﺋﻤﯿﺮ ﮐﮯ ﻧﺎﻇﻢ ﺍﻋﻠﯽٰ ﺑﮭﯽ ﺭﮨﮯ۔
ﺁﭖ ﮐﮯ ﻣﺮﯾﺪﯾﻦ ﺍﻭﺭ ﺧﻠﻔﺎﺀ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﻃﻮﯾﻞ ﺳﻠﺴﻠﮧ ﺑﮭﯽ ﻣﻠﮏ ﺍﻭﺭ ﺑﯿﺮﻭﻥ ﻣﻠﮏ ﭘﮭﯿﻼ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ ، ﺍﺳﯽ ﻣﻀﺒﻮﻁ ﺍﻭﺭ ﻃﻮﯾﻞ ﺳﻠﺴﻠﮧ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﺭﻭﺷﻦ ﮐﮍﯼ ﺟﻨﯿﺪ ﻭﻗﺖ، ﺑﻘﯿﺔ ﺍﻟﺴﻠﻒ، ﻣﺤﺪﺙ ﻋﺼﺮ، ﻗﻄﺐ ﺯﻣﺎﻧﮧ ﻋﺎﺭﻑ ﺑﺎﻟﻠﻪ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﻗﺪﺱ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺷﺎﮦ ﻣﻔﺘﯽ ﻣﺤﻤﺪ ﻋﺒﺪﺍﻟﻠﻪ ﺻﺎﺣﺐ ﭘﮭﻮﻟﭙﻮﺭﯼ ﻧﺎﻇﻢ ﺍﻋﻠﯽٰ ﻣﺪﺭﺳﮧ ﺍﺳﻼﻣﯿﮧ ﻋﺮﺑﯿﮧ ﺑﯿﺖ ﺍﻟﻌﻠﻮﻡ ﺳﺮﺍﺋﻤﯿﺮ ﮐﯽ ﺫﺍﺕ ﮔﺮﺍﻣﯽ ﮨﮯ، ﺁﭖ ﮐﯽ ﺫﺍﺕ ﺩﺍﺩﺍ ﺟﺎﻥ ﺟﻀﺮﺕ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺷﺎﮦ ﻋﺒﺪﺍﻟﻐﻨﯽ ﺻﺎﺣﺐ ﭘﮭﻮﻟﭙﻮﺭﯼ ﺍﻭﺭ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺷﺎﮦ ﺍﺑﺮﺍﺭﺍﻟﺤﻖ ﺻﺎﺣﺐ ﮨﺮﺩﻭﺋﯽ، ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺣﻀﺮﺍﺕ ﮐﯽ ﺗﻌﻠﯿﻤﺎﺕ ﺍﻭﺭ ﺩﻋﺎﻭٴﮞ ﮐﺎ ﺳﻨﮕﻢ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﺮﮐﺰ ﮨﮯ، ﺣﻀﺮﺕ ﭘﮭﻮﻟﭙﻮﺭﯼ ﮐﮯ ﻋﻠﻮﻡ ﻭﻣﻌﺎﺭﻑ ﺑﮭﯽ ﺁﭖ ﮐﻮ ﻭﺩﯾﻌﺖ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﺣﻀﺮﺕ ﮨﺮﺩﻭﺋﯽ ﻗﺪﺱ ﺳﺮﮦ ﮐﺎ ﺟﺬﺑﮧ ﺍﺻﻼﺡ ﺑﮭﯽ ﻭﺍﻓﺮﻣﻘﺪﺍﺭ ﻣﯿﮟ ﻋﻄﺎﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ۔
ﺍﻟﻠﻪ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻧﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺑﮯ ﺷﻤﺎﺭ ﺧﻮﺑﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﻧﻮﺍﺯﮦ ﮨﮯ، ﺳﻮﺯﻭﮔﺪﺍﺯ ﺩﻝ ﻋﻄﺎ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ، ﺍﻭﺭ ﺍﻣﺖ ﮐﯽ ﺗﮍﭖ ﺑﮭﯽ ﺍﻧﺪﺭﻭﻥ ﻗﻠﺐ ﺳﮯ ﻇﺎﮨﺮ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ، ﻋﻠﻢ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺑﮩﺮﮦ ﻭﺭ ﮨﯿﮟ، ﻋﻤﻞ ﮐﺎ ﺩﺍﻋﯿﮧ ﺑﮭﯽ ﭘﯿﺪﺍ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ، ﺭﮐﮫ ﺭﮐﮭﺎ ﻣﯿﮟ ﺳﺎﺩﮔﯽ ، ﻣﻌﺎﻣﻼﺕ ﻣﯿﮟ ﺻﻔﺎﺋﯽ، ﮐﺮﺩﺍﺭﻣﯿﮟ ﭘﺨﺘﮕﯽ، ﮔﻔﺘﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﺫﺑﯿﺖ، ﻣﻼﻗﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﺎﺋﯿﺖ، ﮨﺮﮨﺮ ﺍﺩﺍ ﺳﮯ ﺳﻨﺖ ﮐﯽ ﺧﻮﺷﺒﻮ ﭘﮭﻮﭨﺘﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ، ﺣﺴﻦ ﺳﯿﺮﺕ ﻭﺻﻮﺭﺕ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺳﺎﺗﮫ ﺩﻧﯿﺎﻭﯼ ﺟﺎﮦ ﻭﺟﻼﻝ ﺍﻭﺭ ﻣﺎﻝ ﻭﻣﻨﺎﻝ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺑﮩﺮﮦ ﻣﻨﺪ ﮨﯿﮟ، ﺁﭖ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺟﻮ ﺑﮭﯽ ﺁﺗﺎ ﮨﮯ ﻇﺎﮨﺮﯼ ﮨﻮ ﯾﺎﺑﺎﻃﻨﯽ، ﻣﺎﺩﯼ ﮨﻮ ﯾﺎ ﺭﻭﺣﺎﻧﯽ، ﺟﺴﻤﺎﻧﯽ ﮨﻮ ﯾﺎ ﻗﻠﺒﯽ، ﺩﯾﻨﯽ ﮨﻮ ﯾﺎﺩﻧﯿﺎﻭﯼ، ﺍﭘﻨﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﻇﺮﻑ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﺘﻌﺪﺍﺩ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﻭﮦ ﺩﺍﻣﻦ ﻣﺮﺍﺩ ﺑﮭﺮ ﮐﺮﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ، ﻭﮦ ﺧﻮﺩ ﺍﺳﺘﻔﺎﺩﮦ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﺍﺳﯽ ﺩﺭﮐﺎ ﺭﺍﮨﯽ ﺑﻨﺎﺗﺎ ﮨﮯ، ﺑﮍﻭﮞ ﮐﯽ ﺗﻮﻗﯿﺮ، ﭼﮭﻮﭨﻮﮞ ﭘﺮ ﺷﻔﻘﺖ ، ﻃﻠﺒﮧ ﭘﺮ ﻣﮩﺮﺑﺎﻧﯿﺎﮞ ﺍﻭﺭ ﻣﺮﯾﺪﯾﻦ ﭘﺮ ﺁﺳﺎﻧﯿﺎﮞ ﺁﭖ ﮐﯽ ﻓﻄﺮﺕ ﺛﺎﻧﯿﮧ ﮨﮯ، ﮨﺰﺍﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﺗﻌﺪﺍﺩ ﻣﯿﮟ ﻣﺴﺘﺮﺷﺪﯾﻦ ﺭﺍﮦِ ﺳﻠﻮﮎ ﻃﮯ ﮐﺮﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ۔
ﺁﭖ ﺗﺤﺼﯿﻞ ﻋﻠﻢ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻣﺴﺘﻘﻼً ﺩﺭﺱ ﻭﺗﺪﺭﯾﺲ ﻣﯿﮟ ﻟﮕﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺑﺰﺭﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﺍﺻﻼﺡ ﺧﻠﻖ ﮐﯽ ﺟﻮﺫﻣﮧ ﺩﺍﺭﯼ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺩﻭﺵ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﭘﺮ ﮈﺍﻟﯽ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ ﺍﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺑﺎﺣﺴﻦ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﺍﻧﺠﺎﻡ ﺩﮮ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ، ﻃﺎﻟﺒﺎﻥ ﻋﻠﻮﻡ ﻧﺒﻮﺕ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﺳﯿﺮﺍﺏ ﻓﺮﻣﺎﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻃﺎﻟﺒﺎﻥ ﺍﻧﻮﺍﺭﻧﺒﻮﺕ ﮐﯽ ﺑﮭﯽ ﺧﺒﺮﮔﯿﺮﯼ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ، ﺟﮩﺎﮞ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺷﺎﮔﺮﺩﻭﮞ ﮐﯽ ﻻﻣﺤﺪﻭﺩ ﺗﻌﺪﺍﺩ ﻣﻠﮏ ﮐﮯ ﮔﻮﺷﮯ ﮔﻮﺷﮯ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﯿﻠﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﮨﮯ ﻭﮨﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﮯ ﻣﺮﯾﺪﯾﻦ ﻭﻣﺴﺘﺮﺷﺪﯾﻦ ﺑﮭﯽ ﺍﮐﻨﺎﻑ ﻋﺎﻟﻢ ﻣﯿﮟ ﺑﮑﮭﺮﮮ ﮨﻮﺋﮯ ﮨﯿﮟ۔
ﺍﻟﻠﻪ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻧﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺟﮩﺎﮞ ﺑﺎﻧﯽ، ﺣﺴﻦ ﺍﻧﺘﻈﺎﻡ ﮐﺎ ﺑﮍﺍ ﻣﻠﮑﮧ ﻋﻄﺎﻓﺮﻣﺎﯾﺎﮨﮯ ، ﻣﺪﺭﺳﮧ ﮐﯽ ﺑﻼﺍﺧﺘﻼﻑ ﺭﺍﺉ ﺫﻣﮧ ﺩﺍﺭﯼ ﺟﺐ ﺁﭖ ﮐﮯ ﻧﺎﺗﻮﺍﮞ ﮐﻨﺪﮬﮯ ﭘﺮﮈﺍﻟﯽ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻧﺎﻇﻢ ﺑﻨﮯ ﺗﻮ ﻣﺪﺭﺳﮧ ﻣﯿﮟ ﭼﺎﺭ ﭼﺎﻧﺪ ﻟﮓ ﮔﯿﺎ، ﺟﮩﺎﮞ ﺍﺳﮑﮯ ﺩﺭﻭﺩﯾﻮﺍﺭ ﺍﻭﺭ ﺗﻌﻤﯿﺮﺍﺕ ﻣﯿﮟ ﺗﺒﺪﯾﻠﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﻭﮨﯿﮟ ﺗﻌﻠﯿﻤﯽ ﺷﻌﺒﮧ ﺟﺎﺕ ﺑﮭﯽ ﺗﺮﻗﯽ ﮐﯽ ﺭﺍﮦ ﭘﺮ ﭼﻞ ﭘﮍﮮ ﮨﯿﮟ، ﮨﺮﺷﻌﺒﮧ ﻧﮩﺎﯾﺖ ﮨﯽ ﻣﺴﺘﻌﺪﯼ ﺍﻭﺭ ﺣﺴﻦ ﻧﻈﻢ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﺎﻡ ﻣﯿﮟ ﺭﻭﺍﮞ ﺩﻭﺍﮞ ﮨﮯ۔
ﺁﭖ ﺟﺲ ﻃﺮﺡ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﺘﻌﻠﻘﯿﻦ ﮐﯽ ﺍﺻﻼﺡ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺗﺮﻗﯽ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻓﮑﺮ ﻣﻨﺪ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﺷﺎﮞ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ، ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﻋﺎﻣﺔ ﺍﻟﻨﺎﺱ ﮐﮯ ﺍﺣﻮﺍﻝ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺑﺎﺧﺒﺮ ﮨﯿﮟ، ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﺑﺮﺍﺋﯽ ﺳﮯ ﻧﮑﺎﻝ ﮐﺮ ﺟﺎﺩﮦٴ ﻣﺴﺘﻘﯿﻢ ﭘﺮ ﻻﮐﮭﮍﺍ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺩﻭﺭﺩﺭﺍﺯ ﮐﺎ ﺳﻔﺮ ﺑﮭﯽ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭﺍﻥ ﮐﯽ ﮐﺴﯽ ﺩﯾﻨﯽ ﺗﻨﻈﯿﻢ ﺍﻭﺭ ﺍﺩﺍﺭﮦ ﻣﯿﮟ ﺷﺮﯾﮏ ﮨﻮﮐﺮ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺭﮨﻨﻤﺎﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ، ﯾﮩﯽ ﻭﺟﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﻠﮏ ﻣﯿﮟ ﺑﮯ ﺷﻤﺎﺭ ﺭﻓﺎﮨﯽ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺗﻨﻈﯿﻤﻮﮞ ﮐﮯ ﺁﭖ ﺫﻣﮧ ﺩﺍﺭ ﮨﯿﮟ۔
ﺁﭖ ﮐﮯ ﮐﺎﻡ ﮐﺎ ﺩﺍﺋﺮﮦ ﻭﺳﻌﺖ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﮐﺮﺗﺎ ﺟﺎﺭﮨﺎ ﮨﮯ، ﺁﭖ ﻣﺪﺍﺭﺱ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﻧﺌﮯ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﺳﮯ ﭘﯿﺶ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺧﻮﺍﮨﺎﮞ ﮨﯿﮟ، ﺍﺳﮑﮯ ﻧﻈﻢ ﻭﺍﻧﺼﺮﺍﻡ ﮐﻮ ﻭﮦ ﺗﺮﻗﯽ ﻋﻄﺎﺀ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﻓﮑﺮ ﻣﯿﮟ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﻣﻌﺎﺷﺮﮦ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺭﯾﮍﮪ ﮐﯽ ﮨﮉﯼ ﺛﺎﺑﺖ ﮨﻮ، ﺧﺎﻧﻘﺎﮨﯽ ﻧﻈﺎﻡ ﺟﻮ ﺁﺝ ﻣﺨﺪﻭﺵ ﻭﻣﮩﺠﻮﺭ ﮨﻮﭼﮑﺎ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﻧﺌﮯ ﺳﺮﮮ ﺳﮯ ﻣﻠﮏ ﮐﮯ ﻃﻮﻝ ﻭﻋﺮﺽ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﯿﻼﻧﮯ ﮐﯽ ﺗﮓ ﻭﺩﻭﻓﺮﻣﺎﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ۔
.......
ایک عاشق زار کی وفات کچھ زندہ یادیں
وہ صبح روز کی سی صبح تھی ، جب تک یہ خبر صاعقہ اثر نہیں پہنچی تھی کہ حضرت اقدس مفتی عبدالله صاحب پھولپوری رحلت فرماگئے،
فانا لله وإنا إليه راجعون.
قلب و جگر پر یہ خبر مانو بادل کے پھٹنے یا زمین کے کھسکنے جیسی پڑی، دل و دماغ سن رہ گئے ، نہایت معتمد ذریعہ سے خبر ملنے پر بھی یقین نہ ہوا جب تک دو چار جگہوں سے تصدیق نہ کرلی، آخر ہونی کو کون ٹال سکتا ہے، کئی موقعوں سے بات پہنچنے پر ہی انا لله زبان سے نکل سکا .
حضرت اقدس مفتی صاحب صحیح معنوں میں ملت کا سرمایہ عظیم تھے، 
در کفے سندان شریعت، 
در کفے جام عشق 
کا مصداق تھے، آپ کی ذات والا صفات مردہ قلوب کے لئے سیرابی کا سامان تھی، شیخ المشائخ صدیق دوراں شاہ عبدالغنی صاحب نور الله مرقدہ کے صحیح معنوں میں جانشیں ، محی السنة مولانا ابرارالحق صاحب رحمه الله  کے معتمد و مجاز اور تربیت یافتہ ، شیخ العرب والعجم حکیم محمد اختر صاحب کے چہیتے اور دوسرے اکابر وقت کے منظور نظر تھے، بلکہ آپ موجودہ وقت میں کسی لحاظ سے اکابر کی فہرست علیحدہ نہ تھے، وقت بہت کم جن افراد کی فیاضی کرتا ہے ان میں سے ایک نادر شخصیت تھی حضرت مفتی صاحب کی جنھیں اب نور الله مرقدہ اور رحمة الله علیه کہتے ہوئے کلیجہ منھ کو آتا ہے .
جامع کمالات:
جامعیت آپ کا طرہ امتیاز تھا ، ایک طرف کامیاب مدرس تو ساتھ ہی ناظم مدرسہ بھی ، فتوی پر درک ہے تو بخاری کا درس بھی لاجواب ہے ، علمی قیل و قال دامنگیر تو خانقاہی کیف و حال اوڑھنا بچھونا ، علوم کی خدمت ہے تو عوام کی بھی خدمات ہیں، ملی و سماجی نیز سیاسی خدمات بھی آپ کی حیات کا ایک جیتا جاگتا باب ہیں.
الغرض آپ جامعیت کا ایک باب تھے ، جنھیں دیکھ کر لوگ اکابر کی یاد تازہ کرتے تھے.
تزکیہ و تصوف کا رنگ:
تھانویت تو آپ کو نسلا اپنے دادا مولانا شاہ عبدالغنی صاحب سے ہی خونی رشتہ میں ملی تھی، پھر تربیت کے لئے بھی آپ در محی السنة پر حاضر ہوئے جو خود شاہ صاحب کے باقاعدہ نہ سہی لیکن مستفیدین میں تھے، پھر جو طرز طریق حضرت محی السنة کا عہد موجود میں اصلاح کا کامیاب تر تھا اس کی مثال مشکل ہے ، اس لئے اسی طرز و فکر کے اپنی فطری صلاحیت کے سبب بہت بڑے داعی و مبلغ ہوگئے.
راقم نے ہردوئی کی طالب علمی میں آستانہ محی السنة پر بڑے چھوٹے بہت سے اکابر و اصاغر اہل فضل و کمال کا جھرمٹ دیکھا ، لیکن جن کی یادیں ذہن پر نقش ہوئیں ان میں سے ایک حضرت مفتی پھولپوری رحمه الله تھے.
آپ کے صلاح و تقوی کا پتہ آپ چہرہ بشرہ دیتا تھا، انداز گفتگو محبت الہی کا آبشار  تھا ، کسی کا ترنم تو کسی کا تکلم مست کرتا ہے، آپ کی خموشی اور مسکراہٹ اور ادا ہی معرفت و محبت کا دریا تھی، حدیث: 
من الذين إذا روؤا ذكر الله . 
(جن انھیں دیکھو تو الله یاد آجائے) کا چلتا پھرتا مفہوم تھے، انداز گفتگو نہایت دلنشین ، سہل تراکیب، جملوں سے زیادہ انداز سے پلانے والے.
اعلی اخلاق کا نمونہ:
حضرت سے باقاعدہ ربط و تعلق یا آمد و رفت نہ رہی تاہم چند محبت بھری ملاقاتیں ہوئیں ، پہلی تفصیلی ملاقات مدرسہ بیت العلوم سرائے میں ہوئی ، پہلی آمد ،نو فارغ ،طالب علم نہیں تو طالب نما ضرور تھا ، لیکن عنایات سے پانی پانی ہوا جاتا تھا ، یوں محسوس ہی نہ ہوا کہ کوئی نو عمر جوان حاضر ہوا ہے ، دیکھ کر ہیبت شخصی کا اثر ہوئے لیکن گفتگو اتنا قریب کردے کہ آپ سے زیادہ کوئی قریب نہ ہو.
حضرت محی السنة کی یادگار:
تزکیہ و اصلاح، نہی عن المنکر، عوامی سہل انداز خطاب آپ میں کافی حد تک حضرت ہردوئی کا سا تھا، حتی کہ پسند و ناپسند بھی گویا ایک ہی میں گم ہوگئی تھی ، مدرسہ میں جب حضرت مفتی صاحب کی آرام گاہ میں داخل ہوا تو کچھ پل کو بھول گیا کہ یہ سرائے میر ہے یا آستانہ ابرار ؟ ہر چیز میں سفیدی ، بستر ، در و دیوار ، فرش و عرش، الحاصل کہ ہر ذرہ میں شیخ کا عکس ، چند لمحے تو حضرتِ ابرار کی یادوں میں کھو گیا .
میرے ایک محسن کہتے ہیں کہ میرا تو جی چاہتا ہے کہ مفتی صاحب کو "آئینہ محی السنة" کہا کروں، جو وہاں نظر آتا تھا اب مفتی صاحب کے یہاں بعینہ دکھائی دیتا ہے.
ایک شب پھولپور کی:
حاضری پر رات قیام کی بات تھی تو فرمایا اگر مدرسہ میں قیام چاہیں تو یہاں ٹھہر جائیں اور چاہیں تو پھولپور چلیں ، کم وقت لیکر گیا تھا، دوسرے موقع کا انتظار طویل جھٹ سے پھولپور کی حامی بھردی ، صبح کو خانقاہ دکھائی، حضرت شاہ عبدالغنی صاحب کی کچھ یادگاریں دکھائیں ، خانقاہ میں مقیمین کے بارے ملاقات سے قبل فرمایا یہ یومیہ 24 ہزار کا ذکر کرنے والے حضرات ہیں ، بعد فجر ایک اپنی نوع کی مجلس تھی ، کبھی کچھ فرمادیتے ، کوئی سوال کرلیتا ، کبھی دوسرے موجود حضرات کی بات سن لیتے.
دلیل ولایت:
ہردوئی میں اکابر مدرسہ سے سنا کہ " نبی کو پہچاننا آسان ہے (اس سے معجزہ کا سوال ہوسکتا ہے) لیکن ولی کو پہچاننا مشکل ، تاہم علامتیں ضرور ہیں جن سے اندازہ مشکل نہیں، ذہن میں آرہا ہوگا کہ میں کسی کرامت کا ذکر کروں گا تو بتادوں ایسا ہرگز نہیں ، بلکہ ایک بڑی علامت جو اکابر اولیاء سے منقول ہے اس کا ذکر ضروری سمجھتا ہوں، اور وہ یہ کہ حضرت اقدس مفتی عبد الله صاحب کی ولایت کا ڈنکا جہاں دنیا کے دور گوشوں تک صدا لگا رہا تھا ، وہیں کچھ محروم العقل و القسمت لوگ تھے جو مفتی صاحب کو ناکردہ باتوں پر معتوب کرنے پر آمادہ تھے ، بعض باتوں کو توڑ مروڑ سوال بناکر دارالافتاء بھیجا گیا ، جب کہ اسے پڑھ معلوم ہوجاتا ہے کہ اس میں اعتراض کرنے لائق ایک بھی معقول وجہ و سبب نہیں ، سوائے ایک الله والے سے بغض و کینہ کے ، سوشل میڈیا پر بھی بعض ایسے ہی بد فکرے ان آدھی ادھوری باتوں کو پھیلا کر دل کے مرض کو تقویت دیتے دکھائی دیئے.
جی ہاں! یہ دلیل ولایت ہے، نظام الاولیاء حضرت نظام الدین رحمة الله علیه سے ان کے خادم نے کہا میں تو چلا ، جسے دیکھو آپ کی تعریف ہی کرتا ہے ، کوئی بھی برائی کرنے والا نہیں ، فرمایا اچھا چلے جانا لیکن ذرا پڑوسن تک جاکر یہ کام کردو، وہ گیا اور جاکر حضرت حضرت کرنے لگا ، اس پڑوسن نے جب حضرت کا لفظ سنا تو سنانا شروع کیا اور جو ممکن ہوا سنا ڈالا کہ کہاں ہجرت؟ وہ تو ایسا تیسا ہے .....خادم لوٹا بندھا بستر کھول دیا کہ اب جانے کی حاجت نہیں، دیکھ لیا کہ آپ کے بھی دشمن موجود ہیں.
ان بدعقلوں کو کون سمجھائے کہ عصمت نبوت کا خاصہ ہے، ولایت کا نہیں، گناہ کا استثناء صرف انبیاء سے ہے، دوسرے کسی ولی سے نہیں، حتی کہ انفرادا صحابہ سے بھی نہیں، لیکن اولیاء الله کی ایسی باتوں کو جو ان سے بتقاضہ بشری صادر ہوئیں نیز وہ اس پر مصر بھی نہیں پکڑکر بیٹھ جانا انھیں تو رسوا نہ کرے گا خود کو البتہ مردود بارگاہ الہی ضرور اور بالیقین کرے گا.
وفات العلماء کا سال:
الله جانے کس نے یہ بات کہی ہے ، مجھے استناد میں تثبت نہیں لیکن ہوا کچھ ہی ہے کہ امسال علماء و اکابر کی رحلات کی ایک کڑی سی بن گئی، سب کے اپنے جدا جدا خصوصیات ہیں، مگر مفتی صاحب کا رنگ کچھ اور تھا، کہیں کوئی منارہ علم پر قابض ہے لیکن عمل میں رشک جاہلاں ہیں، اور دوسرا خانقاہ کی گدی پر براجمان ہے تو علم میں بوجہل، علم و عمل کے جامع اور ایسے جامع کہ اکابر سے لے کر عوام تک یکساں محبوبیت کے مالک ہوں کم ملیں گے، غم غلط کرنے کو چند جملے ترتیب دے دیئے ورنہ دل بار بار غم فراق پر نوحہ کناں ہے، کوئی ایک طبقہ کا گھر نہیں، پوری ملت تعزیت کے حقدار ہے.
آخری آرام گاہ:
حضرت مع اہل و عیال عمرہ پر تھے کہ طبیعت میں گرانی ہوئی جو آخری سانسوں کا بہانہ بن گئیں ، لیکن دیکھیئے تو ایک سفر ، پھر غربت وطن ، خدمت علم ، زمانہ فساد میں احیاء سنت کی ترویج کرنا ، مکہ المشرفہ کی موت اتنے جلی اسباب تھے تو آپ کی وفات کو شہادت بنانے کے لئے قدرت نے پیدا کئے، اور یا الله! عاشق کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے، حرم مکہ کی نماز ،پھر عاشقوں کے مدفن میں ام المومنین عاشقۂ رسول ماں خدیجہ رضی الله عنھا کے قرب میں،  "الشفاء" جیسی عشق نبوی میں ڈوبی کتاب کے مولف قاضی عیاض مالکی یحصبی کے پہلو، اور سید الطائفہ اہل دیوبند کا سرخیل حاجی امداد الله مہاجر مکی کا جوار نصیب ہوا، یہ تھی آخری قیام گاہ جو بڑے بڑوں کے بھی صرف خوابوں میں ہے، مگر اس عاشق زار کے لئے تیار تھی .
الله تعالی حضرت کو اپنے شایان شان امت کی طرف سے جزائے خیر عطا فرمائے ، نم دلوں کو صبر جمیل دے، ان کے محاذوں پر نیابت کے لئے اپنے یہاں سے کسی لائق شخصیت کا انتخاب فرمادے.
از قلم: محمد توصیف قاسمی
.....
وفات سے پہلے اور بعد کی کچھ باتیں
30 نومبر 2017بروز جمعرات صبح پانچ بجکر چالیس منٹ پر اعظم گڑھ کی مایہ ناز شخصیت شیخ مکرم استاذ محترم  عارف باللہ حضرت مولانا مفتی عبداللہ صاحب پھولپوری نوراللہ مرقدہ خلیفہ أجل حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب ھردوئی و نبیرہ حضرت مولانا شاہ عبدالغنی صاحب نور اللہ مرقدھما وسرپرست مدرسہ عربیہ بیت العلوم سرائمیر اعظم گڑھ نے مکہ مکرمہ کے مستشفی النور میں نہایت ناز و نیاز کیساتھ داعئ اجل کو لبیک کہا..
یہ خبر ملک و بیرون ملک میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی..
اور ھر طرف صف ماتم بچھ گئی.
حلقہ ارادت میں کہرام مچ گیا.
اور ھر طرف سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ھوگیا جو ابھی تک جاری ھے یہ عنداللہ محبوبیت و مقبولیت کی واضح علامت ھے...
مدرسہ بیت العلوم کے استاذ حدیث اور حضرت کے معتمد خاص مولانا ریاض احمد صاحب جنھیں ہم شیخ کہتے ہیں ان خوش نصیب لوگوں میں ھیں جنھیں حضرت کا آخری دیدار نصیب ھوا... اور تجہیزوتدفین میں شامل رھے ان کے ساتھ  حافظ خطیب صاحب کو بھی یہ شرف حاصل ہوا.
وفات سے پہلے اور بعد کی کچھ باتیں حضرت کے میزبان حاجی سیف صاحب ممبئی مقیم جدہ نے مولانا ریاض صاحب کو بتائیں اور مولانا نے آج فون پر راقم کو بتایا.. اور حکم دیا کہ اسے ضبط تحریر میں لاؤں چنانچہ حکم کی تعمیل کرتے ہوئے من و عن نذر قارئین کررھا ھوں...
میزبان نے بتایا کہ حضرت کے پاؤں میں چھالے پڑگئے تھے اسی کے علاج کیلئے مستشفی النور میں گئے تو ڈاکٹر نے ایڈمٹ کرلیا. تاکہ اچھا علاج ھوسکے کیوں کہ حضرت کو شوگر بھی تھی اس لئے ان چھالوں کا سوکھنا ضروری تھا.. دوتین روز کے علاج سے چھالے سوکھ گئے اور حضرت جمعرات کو ڈسچارج ھونے والے تھے. دوران علاج حضرت نے اپنے کنبہ کو مدینہ بھیج دیا تھا وہ لوگ مدینہ میں تھے... بدھ کو میزبان نے کہا کہ:
"حضرت کل جمعرات ہے اور بارہ ربیع الاول بھی ھے کل فلائٹ سے مدینہ چلتے ہیں، روضہ اقدس پر سلام پیش کرکے شام تک واپس آجائیں گے.. میزبان کا بیان ہے کہ اس بات پر حضرت نے رخ پھیر کر مسکراتے ہوئے کہا کہ میں خود ھی ملاقات کرلونگا.."
میزبان کہتے ہیں کہ میں اس وقت حضرت کی بات نہیں سمجھ سکا تھا لیکن صبح میں انتقال کے وقت سمجھ میں آگیا کہ حضرت کیا کہنا چاہ رہے تھے.. یقیناً حضرت کو معلوم ھوگیا تھا کہ صبح میں اس جہاں فانی سے عالم جاودانی کیطرف کوچ کرنا ہے...
دوسری بات..
انتقال کے بعد  قانونی کارروائی کے دوران وھاں کے عملہ نے تدفین کے متعلق پوچھا کہ کہاں دفن ھونگے تو لوگوں نے جنت المعلی میں دفن کرنے کی خواھش ظاھر کی تو ان لوگوں نے کہا کہ جنت المعلی کا خیال دل سے نکال دو وھاں خارجی لوگوں کی تدفین کی اجازت نہیں ملتی ھے... میزبان کا بیان ہے کہ کچھ دیر کے بعد جنت المعلی کا مدیر خود چل کر آیا اور کہا کہ اوپر سے (وزارت)  سے آرڈر ھے کہ انھیں جنت المعلی میں دفن کیا جائے...
اس طرح مسئلہ آسان ھوگیا غالباً حضرت کے کسی خاص معتقد نے وزارت سے تدفین کی اجازت حاصل کرلی تھی لیکن عملہ کو علم نہیں تھا...
تیسری بات.
حضرت کی قبر ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ تعالٰی عنہا کے بالکل قریب میں ھے.
حضرت خدیجہ کی قبر سے متصل قاضی عیاض کی قبر ھے اس سے متصل سید الطائفہ حاجی امداد اللہ مہاجر مکی رحمۃ اللہ علیہ کی قبر ھے ان کے بازو میں حضرت کی قبر ھے.
اس طرح یہ کہا جاسکتا ہے کہ.
پہونچی وھیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا..
ایں سعادت بزور بازو نیست..
تا نہ بخشد خدائے بخشندہ.
ذالک فضل اللہ یوتیہ من یشاء.
چوتھی بات..
حضرت کو غسل دینے والے وھاں کے عرب ملازمین کا بیان ہے کہ کسی کی موت کے بعد اتنا نورانی اور مسکراتا ھوا چہرہ سولہ سال کی ملازمت کے دوران پہلی بار دیکھا ھے......
پانچویں بات...
حضرت کو جمعرات کو ڈسچارج ھونا تھا دو دسمبر بروز ہفتہ کو صبح میں جدہ سے لکھنؤ کی فلائٹ تھی.. لیکن بدھ کی رات ھی سے گھبراھٹ شروع ھوگئی میزبان حاجی سیف صاحب کے ساتھی عبدالعزیز صاحب جو حضرت کی خدمت پر مامور تھے حضرت نے ان سے سورہ فاتحہ پڑھنے کیلئے کہا شاید انھیں سورہ یسین نہیں یاد رھی ھوگی بہرحال سورہ فاتحہ کی تلاوت جاری رھی اور حضرت بھی پڑھتے رھے اور اسی بے چینی اور گھبراھٹ کی حالت میں جبکہ  کلمہ اور قرآنی آیات  ورد زبان تھیں جمعرات کو صبح پانچ بجکر چالیس منٹ پر حضرت کی روح قفس عنصری سے پرواز کرگئی..
خدا رحمت کند ایں عاشقان پاک طینت را..
حضرت کی فیملی کل جدہ سے صبح چار بجے لکھنؤ کیلئے روانہ ھوجائے گی..
مولانا ریاض صاحب (شیخ)  بھی اپنا وقت پور کرنے سے پہلے ہی ایک ھفتہ کے اندر واپس ھورھے جبکہ ان کا ارادہ تھا کہ ڈائریکٹ رمضان تک رھیں گے رمضان کا کام مکمل کرکے واپس آئیں گے اس سلسلے میں انہوں نے حضرت سے مشورہ لیا تھا لیکن حضرت نے ان سے کہا کہ نہیں ابھی چلے جاؤ رمضان میں پھر آجانا غالبا حضرت نے مولانا ریاض صاحب کو اپنی وفات کے بعد مدرسہ پر موجود رھنے کی جانب اشارہ کیاتھا اس لئے وہ اب آرھے ھیں ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے تمام احباب سے انھوں نے دعا کی درخواست کی ھے..
فرط غم اور شدت رنج کیوجہ سے اس وقت وہ واٹس ایپ بند کئے ھوئے ھیں... ورنہ وہ خود دعا کی درخواست کرتے...
جو باتیں میں نے سپرد قرطاس کی ہیں میں صرف کاتب اور مرتب ھوں راوی ھمارے شیخ ھیں اور ان سے کے میزبان نے روایت کیا ہے...
واللہ اعلم بالصواب.
محمد خالد اعظمی
یکے از ممبران پاسبان علم و ادب
1/12/2017 بروز جمعہ
یہ اچانک سےبچھڑنا گر چہ دل پر ہے گراں
کیا تعجب ہے کہ ہوں بیساختہ آنسو رواں
تیری جدائی ہے یقیناً باعثِ رنج و الم
ہے مگر حکمِ خدا پر اب سرِ تسلیم خم
ہوگا کہیں فلک پر وہ خورشید جلوہ گر
کہتے ہیں آفتاب کبھی ڈوبتا نہیں.....
زندگی ایسی جیو کہ دشمنوں کو رشک ہو
موت ہو ایسی کہ دنیا دیر تک ماتم کرے
اللہ حضرتِ والا کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے
ہمیں اور آپکو کو صبرِ جمیل عطا فرمائے
آمین یا رب العٰلمین!
.......

علم وعمل اور صلاح و صلاحیت کے پیکر
حضرت مولانا مفتی عبداللہ پھول پوری 
ابھی حال ہی میں جن اہم شخصیات کے داغِ مفارقت دینے سے ملتِ اسلامیہ کو واقعی ناقابلِ تلافی صدمات سے دو چار ہونا پڑا ہے اس میں حضرت مولانامفتی عبد اللہ پھول پوری کا سانحہ وفات بھی ہے وہ ابھی 30 نومبر 2017 کو سفرِ عمرہ کے دوران مکہ المکرمہ میں اپنے مالکِ حقیقی سے جاملے،

انا للہ وانا الیہ راجعون
وفات کے وقت آپ کی عمر محض 57 سال تھی قسمت کی بلندی کہ انھوں نے’بلد امین‘ میں قابل رشک موت پائی اور وہاں کے تاریخی قبرستان جنت المعلی میں علمائے دیوبند کے سرخیل حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی رحمہ اللہ کے پہلو میں آسودہ خواب ہوئے۔
مفتی عبد اللہ پھول پوری اہلِ علم وتصوف کے اس ممتاز حلقے کے فرد تھے جنھیں مصدرِ فیاض نے صراطِ مستقیم کی وضاحت اوراپنے دین کی سربلندی وترجمانی کے لئے موفق فرمایا وہ زمانہ کے مدوجزراور حالات کی ستم ظریفی کا شکوہ نہ کرکے اپنی زبان وقلم اور مجالسِ اصلاح وارشاد سے پریشان امت کی دینی وفکری آبیاری کا ایسا قابلِ عمل فریضہ سر انجام دیتے ہیں کہ ان کے معاصرین کو بھی ان کی اداو ¿ں پر پیار آنے لگتا ہے اور وہ بزبانِ حال یہی کہنے پر مجبور ہوتے ہیں کہ:
ایں سعادت بزورِ بازو نیست
تانہ بخشد خدائے بخشندہ
مفتی عبد اللہ پھول پوری بھی ان بافیض خدا رسیدہ بندگان میں سے تھے جنھیں خاندانی نسبتوں نے چمک اور روحانی کشش سےبہرہ ور کرنے کے ساتھ اسلاف کی سنتِ متوارثہ کو اپنے اندر جذب کرلینے بلکہ کمالِ فرزانگی کے ساتھ اسے متعدی کرنے کاحوصلہ وسلیقہ وہبی طور پر بخشا تھا، اسی لئے ان کے حلقہ ارادت میں ملک کے نامی گرامی گھرانوں کے جویانِ حق اور طالبین وسالکین نظر آتے ہیں ان کے جدِّ بزرگوارحضرت مولاناشاہ عبد الغنی پھول پوری نے مفتی صاحب کے اندرون پرکیا انقلابی اثرات ڈالے ہوں گے کہ بہت جلد وہ عوام وخواص کے ایک معتدبہ حلقے میں شہرتوں کے آسمان سر کرنے لگے جبکہ روحانیت کا درجہ کمال انھیں محی السنہ حضرت مولانا شاہ محمد ابرار الحق ہردوئی کے دربار سے حاصل ہوگیا تھا جو حکیم الامت مولانا تھانوی قدس سرہ کے براہِ راست خلیفہ و مجاز تھے۔
چنانچہ جیسے ہی میدانِ عمل میں آپ نے قدم رکھا تو سعادت و اقبال مندی ان کے شانہ بشانہ تھی اور شمعِ روحانیت کے پروانے دیوانہ وار ان کے ارد گرد جمع ہونے لگے تھے۔ اللہ نے انھیں بے شمار کمالات سے نوازا تھا وہ عالم باعمل صوفی صافی ولی وعارف اور باصلاح استاذِ حدیث وروشن دماغ مفتی تھے ان کے والد ابو البرکات نے انھیں ابتدائی عربی تا متوسطات کی تعلیم کے بعد جامعہ مظاہر علوم سہارن پور تحصیلِ علم وآدمیت کیلئے بھیجا تھا۔ اس وقت آپ کی عمر محض 21 سال تھی یہ سن 1402 ھجری مطابق 1982 عیسوی کی بات ہے جب آپ نے مختلف کتب کا اہلیتی امتحان دے کر عربی ہفتم (مشکوة) میں داخلہ لیا پھر آئندہ سال اس شان کے ساتھ فاتحہ فراغ پڑھی کہ سالانہ امتحان میں اعلی نمبرات سے ظفریاب ہوئے جس کی بنا پر آپ کو خصوصی انعام سے بھی نوازا گیا۔ علم وتحقیق کی انگیٹھی کو مزید گرمانے کیلئے اگلے سال یہیں سے افتا کی بھی تکمیل فرمائی۔ 
مفتی عبد اللہ اپنے درسی ساتھیوں میں صلاح واستعداد کے لحاظ سے خاصے نیک نام تھے اس لئے فقیہ الاسلام مفتی مظفر حسین اجراڑوی چاہتے تھے کہ ان کا تقرر برائے تدریس جامعہ مظاہر علوم میں کرلیا جائے لیکن قسامِ ازل نے مدرسہ بیت العلوم سرائے میر کی وقیع خدمت آپ کے حق میں لکھی تھی چنانچہ آپ عملا اسی ادارہ سے وابستہ ہوگئے جہاں بتدریج وہ شیخ الحدیث اور دارالاہتمام تک پہنچے انہوں نے قلیل سے زمانی رقبے میں مدرسہ کو مکانی وسعتوں سے نہ صرف مالامال کیا بلکہ متعدد تعلیمی شعبوں کے اضافے کے ساتھ ملکی سطح پر اسے مستحکم شناخت سے بھی آشنا کیا۔
جامعہ کے تعارف ومقاصد اور ابلاغِ دین کیلئے وہاں سے ایک دینی واصلاحی اور علمی رسالہ بنام فیضانِ اشرف شروع کیا جو تقریبا ڈیڑھ دہائی سے پابندی کے ساتھ مسلسل اشاعت پذیر ہے اور قلم وکتاب کے رسیا اس سے استفادہ کرتے ہیں مفتی صاحب ہی اس کے شذرات لکھتے تھے ان کی یہ خوبی بھی قابلِ ذکر ہے کہ وہ ہر موضوع پر اس کے ادارتی صفحات پہ اپنا واضح موقف رکھتے تھے بلکہ بسااوقات سیاسی احوال وظروف پر بھی ان کی باوزن تحریریں ملک کے سیاسی منظر نامہ کو سمجھنے میں سنگِ میل کا کام کرتی تھیں ان کے نام اور کام سے واقفیت تو غالبا ان کی نگارشات سے ہی ممکن ہوئی تھی حسنِ اتفاق کہ کئی سال پیشتر جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے کسی ہال میں حکیم الامہ مولانا اشرف علی تھانوی علیہ الرحمہ پر منعقد ہوئی کانفرنس میں جامعہ اشرف العلوم رشیدی گنگوہ کی نسبت پر یہ خاکسار بھی شریک ہوا تھا۔ اس علمی سمینار میں ملک کی عبقری شخصیات کے ساتھ ہمارے ممدوح مفتی عبد اللہ پھول پوری بھی تھے۔
ویسے تو وہ اپنی وضع قطع اور عالمانہ رنگ وآہنگ کے اعتبار سے ہی ناظرین پر ایک خوش گوار اثر چھوڑ دیتے تھے مگر یہاں کا تو ماحول بھی ان کے حق میں سازگار ثابت ہوا۔ چنانچہ جیسے ہی انھیں اظہارِ خیال کی دعوت دی گئی تو وہ اپنے اسلوبِ خطابت مدلل گفتگو اور ساحرانہ زبان و بیان کی معرفت حاضرین پر چھاگئے عنوانِ سمینار کے تناظر میں وہ گویا ہوئے ان کے یہاں معلومات کی ترسیل مطلب خیز عبارت والفاظ کا انتخاب چست جملے اورمتاثر کن اظہارِ تعبیر کاملکہ وافر مقدار میں محسوس ہوتا تھا۔
ایک دوسرے موقع پر انہوں نے ائمہ اور موذنین کے مسائل وفرائض پر ایسا چشم کشاخطاب فرمایا تھا کہ سامعین محوِ حیرت گوش بر آواز تھے اور بقدر ظرف مستفید ہورہے تھے۔
محمد ساجد کھجناوری
مدیر ماہ نامہ صدائے حق گنگوہ
.....................
توفي شيخنا العالم العارف سليل أهل العلم الشيخ المفتي عبد الله بن أبي البركات بن الشاه عبد الغني الفولفوري -رحمهم الله-
بمستشفى النور في مكة المكرمة أثناء رحلة العمرة.
إنا لله وإنا إليه راجعون
رحم الله شيخنا وغفر له وجعل في الفردوس الأعلى مقامه.
وقد يسر الله لي قراءة ثلاثيات البخاري وعقود رسم المفتي عليه بالمسجد النبوي الشريف.
ورويت عن جده من طريق ثلاثة من طلابه، وهم:
- العالم الجليل الشيخ الحكيم محمد أختر (ت ١٤٣٤)
- الشيخ المحدث عبد الحق الأعظمي (ت ١٤٣٨)
- الشيخ المحدث مشرف علي التهانوي.
وكتب
أبو المبارك حماد

.......

[https://m.youtube.com/watch?v=-WWy1tWebeg] 
[مرثیہ: حضرت مولانا مفتی عبداللہ صاحب پھولپوری نور اللہ مرقدہ - YouTube] is good,have a look at it!   
........
جنت المعلی، مکہ مکرمہ میں 30 نومبر جمعرات کو آپ سپرد خاک کردیئے گئے.
.......
تصویر:
ﻋﺎﺭﻑ ﺑﺎﻟﻠﻪ ﭘﯿﺮﻃﺮﯾﻘﺖ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﻗﺪﺱ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﻣﻔﺘﯽ ﻣﺤﻤﺪ ﻋﺒﺪﺍﻟﻠﻪ ﺻﺎﺣﺐ رحمة اللہ  ﭘﮭﻮﻟﭙﻮﺭﯼ (بائیں جانب) مولانا محمود مدنی ﺩﺍﻣﺖ ﺑﺮﮐﺎﺗﮩﻢ کے ساتھ.......
ﺣﻀﺮﺕ ﺍﻗﺪﺱ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﻣﻔﺘﯽ ﻣﺤﻤﺪ ﻋﺒﺪﺍﻟﻠﻪ ﺻﺎﺣﺐ رحمة اللہ  ﭘﮭﻮﻟﭙﻮﺭﯼ (بائیں جانب) مولانا محمود مدنی ﺩﺍﻣﺖ ﺑﺮﮐﺎﺗﮩﻢ کے ساتھ

تین آیات میں صحت کا راز

ایس اے ساگر 

انسانی صحت کا راز قرآن کی 3 آیات میں؛
مصر کے ڈاکٹر عماد فھمی جو کہ ایک ماہر غذائیات (Nuitritionist) اور موٹاپے کے معالج Bariatric consultant ہیں، ایک ٹی وی انٹرویو میں یہ بتارہے ہیں کہ انسانی صحت کا راز قرآن کی تین آیات میں پنہاں ہے:
1) كلوا واشربوا ولا تسرفوا (الاعراف آیت 31)
ترجمہ: کھاؤ پیو اور حد سے تجاوز نہ کرو۔
اس کی تشریح میں ڈاکٹر فہمی کہتے ہیں کہ اکثر ڈاکٹر نشاستہ (carbohydrates) اور چکنائی ( fats) سے منع کرتے ہیں حالانکہ یہ دونوں  چیزیں انسانی صحت کے لئے بنیادی (اہمیت کے حامل ہیں۔ اصل چیز جس سے منع کیا جانا ہے وہ حد سے تجاوز ہے.
2) وجعلنا من الماء كل شي حي (الانبياء  آیت 30)
ترجمہ: اور پانی سے ہر زندہ چیز پیدا کی۔ پیاس لگے یا نہ لگے پانی ضرور پیبجئے۔ طبی معیار کے مطابق ہر شخص اپنے وزن کے ہر ایک کلو پر 30 ملی گرام پانی پیئے۔ مثلا اگر کسی کا 70 کلو وزن ہو تو وہ 70 × 30 یعنی 2100 ملی گرام یعنی 2 لیٹر اور 100 گرام (تقریبا) 8 گلاس پانی روزانہ پیئے۔ یہ جگر ، گردوں اور دل کی اچھی کاکردگی کے لئے بہت ضروری ہے۔
3) وجعلنا الليل لباسا و جعلنا النهار معاشا (النباء آیت 11)
ترجمہ: اور رات کو پردہ پوش اور دن کو معاش کا وقت بنایا۔
ڈاکٹر فہمی کہتے ہیں کہ رات کو جلدی سویا جائے اور صبح جلدی اٹھاجائے۔ یہ سب سے بہترین نسخہ prescription ہے جو آپ کو نہ موٹا کرے گا اور نہ بیمار کرے گا!
الحمد للہ 
1 – :
اللہ تعالی نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو زندگی کے ہر معاملہ میں دین کامل دے کر مبعوث فرمایا ہے جیسا کہ ابوذر رضي اللہ تعالی عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ہمیں رسول صلی اللہ علییہ وسلم نے چھوڑا تو آسمان میں اگر کوئ پرندہ بھی اپنا پر ہلاتا ہے تو اس کا بھی علم ہمیں دے کر گۓ ۔ مسند احمد ( 20399 ) دیکھیں مجمع الزوائد ( 8 / 263 ) ھیثمی رحمہ اللہ تعالی کہتے ہيں کہ اسے طبرانی نے روایت کیا اورمحمدبن عبداللہ بن یزيد المقری جو کہ ثقہ ہے کے علاوہ اس کے رجال صحیح ہيں ۔

جو اسلام اس لۓ آیا کہ لوگوں کی زندگی کی تمام حاجات وضروریات کو پورا کرے ۔

2- :

احادیث نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم میں جو کچھ آیا ہے وہ قرآن کے بیان کی تکمیل ہے ، اورمسلمانوں کے ہاں یہی دو مصدر اساسی ہیں ، اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بیان فرمایا ہے کہ اللہ تعالی نے کوئ ایسی بیماری نہیں اتاری مگر اس کا علا ج اور دوائ بھی اتاری ہے ۔

ابوھریرہ رضی اللہ تعالی بیان فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ( اللہ تعالی نے جو بھی بیماری اتاری ہے اس کی شفااور علاج بھی اتارا ہے ) صحیح بخاری حدیث نمبر ( 5678 )

3– :

سائل نے جو یہ ذکر کیاہے کہ کچھ مسلمانوں نے بہت سے علاج قرآن کریم سے ایجاد کیے ہیں ، تو اس کے متعلق ہم یہ کہیں گے کہ اس میں کچھ مبالغہ آرائ سے کام لیا گیا ہے ۔

تو قرآن کریم کوئ علم طب اور نہ ہی جغرافیا اور بیالوجی کی کتاب نہیں ہے جیسا کہ بعض مسلمان یورپیوں کے سامنے کہتے پھرتے ہیں بلکہ یہ ایک ایسی کتاب ہے جو کہ لوگوں کے لۓ رشد وھدایت کا منبہ ہے اوراس کا سب سے بڑا معجزہ اس کی بلاغت اور قوت معانی ہے جو کہ اس کا اصلی اعجاز ہے ، تو اللہ تعالی نے یہ کتاب اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایسے دور میں نازل فرما‎ئ جس میں فصاحت و بلاغت بہت اونچے درجے پر تھی تو اس وقت یہ کتاب انہیں عاجز کرنے کے لۓ نازل کی گئ کہ یہ کسی انسان کی طرف سے نہیں بلکہ اللہ تعالی کی طرف سے آئ ہے ۔

تو اس میں کوئ تعجب نہیں اور نہ ہی اس دین میں کوئ نئ چیز ہے ، تودیکھ لیں موسي علیہ السلام کے نشانیاں اور معجزات – لاٹھی اور ھاتھ کا چمکنا – اسی جنس میں سے تھیں جو کہ اس وقت جادو کی شکل میں پھیلا ہوا تھا ، اور اسی طرح موسی علیہ السلام کی دوسری نشانیاں – مردوں کو زند کرنا ، اور برص زدہ اور کوڑھ کے مریض کو صحیح کرنا – یہ بھی اسی جنس میں سے تھیں جس میں ان کی قوم ماہر تھی اور ان میں پھیل چکی تھی جسے طب کا نام دیا جاتا ہے ۔

تو اس لۓ ہم یہ کہیں گے کہ قرآن مجید میں جو سب سے بڑی اور عظیم چیز ہے وہ اس کی فصاحت وبلاغت ہے ، تو آج تک اس پر غور فکر اور تدبر کرنے والے والے علماء کے لۓ یہ واضح ہورہی ہے ۔

اور اس کا معنی یہ نہیں کہ اس میں فصاحت وبلاغت کے علاوہ کچھ اور نہیں بلکہ اللہ تعالی نے قرآن کریم میں انسانی جسم کی ترکیب اور اس کے اعضاء اور اس کے پیدائشی مراحل اور بعض طبعی مظاہر اوراس کے علاوہ اوراشیاء کا بھی ذکر فرمایا ہے ۔

اور سائل نے جو علاج کے متعلق بات کی ہے ، تو اس کے بارہ میں ہم یہ کہیں گے کہ قرآن کریم تو مومنوں کے دلوں اور بدنوں کی بیماریوں کے لۓ شفا ہی شفاہے ، اور اللہ تعالی نے قرآن کریم میں ( شھد ) کا ذکر کیااور یہ بیان کیا ہے کہ یہ لوگوں کے لۓ شفا ہے ،اور اسی طرح اصل چیز صحت اور امراض سے بچاؤ کا بھی ذکر فرمایاہے ۔

تو جو اس لحاظ سے یہ کہے کہ قرآن کریم میں بہت ساری ادویات کا ذکر کیا گیا ہے لیکن اس کے علاوہ اورکچھ صحیح نہیں بلکہ اس میں بعض مسلمانوں نے مبالغہ ارائ سے کام لیا ہے ، اور قرآن کریم کوئ طب کی کتاب نہيں ، اورپھر اس وقت ایسے ایسے امراض پیدا ہو چکے ہیں جو کہ پہلے موجود نہیں تھے تو ان کاعلاج امراض کے وجود سے قبل ہی کیسے آۓ گا – سائل کے قول کے اعتبارسے - ؟ ۔

4 - :

ا – قرآن کریم کے شفا ہونے پر ذیل میں چند ایک آیات پیش کی جاتی ہیں :

اللہ تبارک وتعالی کا فرمان ہے :

{ یہ قرآن جو ہم نازل کررہے ہیں مومنوں کے لۓ سرا سر شفا اوررحمت ہے } الاسراء ( 82 ) ۔

ابن قیم رحمہ اللہ تعالی بیان کرتے ہیں کہ :

اللہ تعالی کا یہ فرمان : { یہ قرآن جو ہم نازل کررہے ہیں مومنوں کے لۓ سرا سر شفا اوررحمت ہے } اور صحیح یہ ہے کہ یہاں پر ( من ) جنس کے بیان کے لۓ ہے نہ کہ تبعیضیہ اور اللہ تعالی نے فرمایا ہے کہ :

{ اے لوگوں تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نصحیت اور جو کچھ سینوں میں روگ ہے اس کی شفاآئ ہے }

تو قرآن کریم تمام قلبی اور بدنی بیماریوں کا علاج اور شفاہے اور اسی دنیا وآخرت کی بھی دوا ہے ، تو ہر ایک اس شفا کا اہل بھی نہیں اور نہ ہی اسے توفیق ملتی ہے ، لیکن جب بیمار آدمی علاج کرنے میں صحیح توجہ سے اس علاج پر عمل کرے اور اسے صدق دل اور ایمان ویقین اور اسے قبول اور پختہ اعتقاد اور اس علاج کی شروط پوری کرتے ہوۓ اپنی بیماری پر رکھے تو پھر اس کے آگے بیماری کبھی ٹھر ہی نہیں سکتی ۔

پھر یہ بیماری اس کلام اللہ کے آگے کیسے ٹھر سکتی ہے جو اگر پہاڑوں تر اتارا جاتا تو وہ ریزہ ریزہ ہوجاتے ، یا زمین پر اتارا جاتا تو اسے وہ ٹکڑے کردیتا ، تودلوں اور بدنوں کا کوئ ایسا مرض نہیں جس کے متعلق قرآن کر یم راہنمائ نہ کرے اور اس کے سبب اور اس سے بچاؤ کا طریقہ نہ بتاۓ لیکن یہ سب اس کے لۓ ہے جسے اللہ تعالی کتاب اللہ کی سمجھ عطافرماۓ ۔زاد المعاد ( 4 / 352 )

ب : اور قرآن کریم میں روحوں اور دلوں کا علاج ہے تو جواس پر صحیح طور پر عمل کرے تو اس کے لۓ قرآن کریم امراض اور آفات سے بچاؤ اور انہیں اس کے بدن سے دوکردے گا ، تو اس لحاظ سے بہت ساری امراض کا علاج اور ان کے لۓ شفا ہے ۔

ابن قیم رحمہ اللہ تعالی بیان فرماتے ہیں کہ :

ہم نے ذاتی طور پر اور ہمارے علاوہ دوسروں نے بھی اس کا تجربہ کیا ہے کہ یہ ایسا کام کرتا ہے جو کہ ادویہ حسیہ سے نہیں ہوۓ بلکہ اطباء کے ہاں تو ادویہ حسیہ اس کے سامنے ھیچ ہیں ، اور یہ حکمت الہیہ کے قانون سے خارج نہیں بلکہ اس میں داخل ہے ، لیکن اسباب کئ ایک قسم کے ہیں تو جب دلی طور پر اللہ تعالی کے ساتھ رابطہ اور لگاؤ ہو گا جوکہ بیماری اور دوائ دونوں کا خالق اور طبیعتوں کا مدبر اور اس میں جس طرح چاہے تصرف کرنے والا ہے تواس دل کے لۓ کچھ ایسی دوائیاں اور علاج بھی ہیں جو جو اللہ تعالی سے اعراض کرنے والے کے دل سے دور ہیں ۔

یہ تو سب کے علم میں ہے کہ جب روح قوی اور طاقتور ہوتو نفس اور طبیعت بھی قوی ہو کر بیماری اور سختی کو دورکرنے میں ایک دوسرے کا تعاون کرتے ہیں ، تو اس کا انکار اس شخص سے کیسے کیا جاسکتا ہے جس کی طبیعت اور نفس اللہ تعالی کی محبت وانس اور اس کے ذکر سے قوی ہو اور مکمل طور پر سارے اعضاء کو اللہ تعالی کے مطیع کیۓ رکھے اور اللہ تعالی پر توکل کرے تو اس کے لۓ یہ سب سے اعلی اور بڑی دوائ اور علاج ثابت ہوگا اور اسے وہ قوت اور طاقت پہنچے گي جو سب کی سب بیماریوں اور تکلیفوں کو ختم کرکے رکھ دے گي ، اور اس کا انکار تو صرف وہی شخص کرے گا جو کہ اجھل الناس اوراللہ تعالی سے بہت ہی زیادہ دور رہنے والا اور حقیقت انسانی سے بھی دور ہو اور اس کے ساتھ ساتھ کثیف النفس بھی ہو ۔زاد المعاد ( 4/12 )۔

ج : اور قرآن کریم میں سورۃ فاتحۃ بھی ہے جو کہ امراض کا علاج ہے ۔

ابو سعید رضي اللہ تعالی عنہ بیان فرماتے ہیں کہ :

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے کچھ لوگ سفر پر گۓ اور ایک عرب قوم کے ایک قبیلہ کے مہمان بنے تو انہوں مہمان نوازی کرنے سے انکار کردیا ، ( اللہ کا کرنا ایسا ہوا ) کہ قبیلہ کے سردارکو کسی چیز نے ڈس لیا تو انہوں نے ہر قسم کا علاج کردیکھا لکین کوئ فائدہ نہ ہوا ، تو کچھ لوگوں نے کہا کہ اگرتم اس قافلے والوں کے پاس جا‎ؤ تو ہو سکتا ہے ان کےپاس کچھ ہو ، تو وہ لوگ ان کے پاس آۓ اور کہنے لگے اے قافلہ والو ہمارے سردار کو کسی چیز نے ڈس لیا ہے اور ہم ہر قسم کا علاج کرچکے ہیں لیکن اسے کو‎ئ افاقہ نہیں ہوا تو کیا تمہارے پاس کوئ علا ج ہے ؟ تو صحابہ میں سے ایک نے کہا جی ہاں اللہ تعالی کی قسم میں دم کرتا ہوں ، لیکن ایک بات ہے اللہ تعالی کی قسم ہم نے تم سے مہمان نوازي کا تقاضا کیا تو تم نے انکار کیا تو اب میں بھی اس وقت تک دم نہیں کروں گا جب تک تم اس کا معاوضہ نہیں دیتے ، تووہ بکریوں کا ایک ریوڑ دینے پر رضامندہوگۓ ، تو وہ صحابی رضي اللہ تعالی عنہ ان کے ساتھ گۓ اور اس پر ( الحمد لله رب العالمين ) پڑھ کر دم کیا تو وہ صحیح اور ہشاش بشاش ہوگيا گویا کہ اسے کسی چیز نے جگڑ رکھا ہو وہ اب وہ اس سے آزاد ہوا ہو اور بغیرکس تکلیف کے چلنے پھرنے لگا ۔

ابوسعید رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ : انہوں نے اپنے اس وعدہ کو پورا کرتے ہوۓ بکریاں دے دیں ، صحابہ میں سے ایک نے کہا کہ اسے تقسیم کرو ، تو جس نے دم کی تھا وہ کہنے لگا یہ کام اس وقت نہ کرو جب تک کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاکر اس کا بتا نہ لیں اور پھر جو وہ حکم دیں اس پر عمل کریں ۔

صحابہ کرام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آۓ اور اس کا تذکرہ کیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کہنے لگے کہ تجھے کیسے پتہ چلا کہ یہ دم ہے ؟ پھر فرمایا تم نے صحیح کام کیا ہے اسے تقسیم کرو اور اس میں اپنے ساتھ میرا بھی حصہ رکھنا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم مسکرانے لگے ۔

صحیح بخاری حدیث نمبر ( 2156 ) صحیح مسلم ( 2201 ) ۔

قلبۃ : یہ ایک بیماری یا ایسی درد ہے جس سے انسان لوٹ پوٹ ہونے لگتا ہے ۔

ابن قیم رحمہ اللہ تعالی سورۃ فاتحۃ کے متعلق بیان کرتے ہیں کہ :

اور جسے توفیق ملے اور اور وہ نور بصیرت کی بصارت سے اس سورۃ کو دیکھے تو اسے اس سورۃ کے رازوں اور اس میں جو اللہ تعالی کی تو حید اور اللہ تعالی کی ذات اور اسماء وصفات کی معرفت بیان کی گئ ہے وہ ملے گی اور اسی طرح شریعت اور تقدیر اور روزقیامت کا ثبوت مہیا ہوگا اور اسی طرح اسے توحید ربوبیت اور الوھیت کا بھی علم اور یہ بھی پتہ چلے گا کہ اللہ تعالی پر ہی مکمل توکل اور سب معاملات بھی اسی کے سپرد کۓ جائيں اور سب قسم کی حمدوثنا اور سارے کا سارا امرو حکم اسی کی ہے اسی کے ھاتھ میں ہر قسم کی بھلائ اور اسی کی طرف سب معاملے پلٹتے ہیں ۔

اور وہ ھدایت جس میں دارین کی سعادت پنہاں ہے وہ بھی اسی سے طلب کی جاۓ ، اور دارین میں مصلحتوں کا حصول اور فساد سے بچنے کا علم ہوگا اور مکمل اور مطلق انجام اور مکمل نعمتیں اس کے ساتھ معلق ہیں اس کی تحقیق پر موقوف ہیں ۔

بہت سی دوائیوں اور علاج اور دم سے اس نے غنی کردیا ہے ان کی ضرورت نہیں رہی ، اور اس کے ساتھ بھلائ اورخیر کے دروازے کھلتے اور شرکے دروازے بند ہوتےہیں ۔ زاد المعاد ( 4 / 347 ) ۔

د :

اور اسی طرح قرآن کریم میں حفظان صحت کے اصول بھی ذکر کۓ گۓ ہیں :

ابن قیم رحمہ اللہ تعالی بیان کرتے ہیں :

طب کے تین اصول ہیں : حمیۃ یعنی بچاؤ ، حفظان صحت ، ضرر اور نقصان دہ مادہ کو باہر نکالنا ۔

اوراللہ تعالی نے ان تینوں کی نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی امت کے لۓ اپنی کتاب میں تین جگہ پر جمع کیا ہے :

اللہ تعالی نے مریض کو ضرر اور نقصان ہونے کی صورت میں پانی استعمال کرنے سے بچنے کا کہتے ہوۓ فرمایا :

{ اوراگر تم بیمار ہو یا سفرمیں ہو یا تم میں سے کوئ قضاۓ‎ حاجت سے آیا ہو یا تم نے عورتوں سے مباشرت کی ہو اورتمہیں پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے تیمم کرلو } النساء ( 43 ) اور سورۃ المائدۃ ( 6 ) ۔

تو مریض کے بچا‎ؤ کے لۓ اسی طرح تیمم مباح قرار دیا جس طرح کہ پانی نہ ملنے والے کے لۓ مباح ہے ۔

اور حفظان صحت کے متعلق فرمایا :

{ لکین جو تم میں سے مریض ہو یا سفر میں ہو تو وہ اور دنوں میں گنتی کو پورا کرے } البقرۃ ( 183 ) ۔

تو مسافرکی حفظان صحت کے لۓ رمضان میں روزہ نہ رکھنا مباح قرار دیا تا اس پر روزہ سفر میں مشقت نہ بن جاۓ جس کی وجہ سے سفرميں اس کی قوت اورصحت میں کمزوری واقع ہو ۔

اور محرم کے لۓ سرمنڈا کر ضرر والی چیز کو دور کرنے اور استفراغ کا حکم دیتے ہوۓ فرمایا :

{ اور تم میں سے جو بیمار ہو ، یا اس کے سر میں کوئ تکلیف ہو ( جس کی وجہ سے سر منڈا لے ) تو پر فدیہ ہے خواہ روزے رکھ لے خواہ صدقہ دے دے یا پھر قربانی کرے } البقرۃ ( 196 ) ۔

تو اللہ تعالی نے مريض اوروہ محرم جس کے سر میں کوئ تکلیف ہواسے سرمنڈا کر اس مادہ فاسدہ اورردئ قسم کے بخارات جس کی بنا پر جؤئيں پیداہوتی ہیں سے استفراغ کا حکم دیاہے ، جیسا کہ کعب بن عجرۃ رضي اللہ تعالی عنہ کےساتھ ہوا ، یا پھر اس سے کوئ اور بیماری پیدا ہوتی ہو ۔

تو طب کے یہ ہی تین اصول اور قاعدے ہیں ، تو اللہ تعالی نے ہرجنس سے اس کی صورت ذکرفرماتے ہوۓ اپنے بندوں پرجو نعمتیں کی ہیں اس پر تنبیہ فرمائ ہے اور اس سے بچاؤ اوران کی حفظان صحت اورفاسدہ مواد کے استفراغ کا کہا ہے جو کہ اس کی اپنے بندوں پر رحمت و مہربانی اور شفقت ہے اور اللہ تعالی مہربان اور رحمت کرنے والا ہے ۔ زاد المعاد ( 1/ 164 - 165 ) ۔

ابن قیم رحمہ اللہ تعالی کا کہنا ہے :

ایک مرتبہ میں نے مصرمیں اطباء کے ایک رئیس سے گفتگو کی تووہ کہنے لگا : اللہ تعالی کی قسم اس فائد کوجاننے کے لۓ اگر میں یورپ کا سفر بھی کرتا تو وہ بھی کم تھا ، یا اس نے جس طرح کہا ۔ اغاثۃ اللہفان ( 1 / 25 ) ۔

ھـ : قرآن کریم میں شھد اور اس کے شفاہونے کا ذکر ۔

اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :

{ ان کےپیٹ سے رنگ برنگ کا مشروب نکلتا ہے جس کے رنگ مختلف ہیں اور جس میں لوگوں کے لۓ شفا ہے } النحل ( 69 ) ۔

ابن قیم رحمہ اللہ تعالی کا قول ہے :

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پینے میں بھی ایسا اکمل اور کامیاب طریقہ تھا جس میں حفظان صحت کے اصول کو مد نظر رکھا گیا ہے ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم شھد میں ٹھنڈا پانی ملا کر پیتے تھے ، تو اس میں جو صحت کی حفاظت ہے اسے ماہر طبیب ہی جانتے ہیں ۔

اور اسی طرح نہار منہ شھد کا استعمال بلغم کو خارج کرتا اور معدہ کے رؤں کی صفائ اور معدہ کی چپک میں زیادتی کرتا اوراس سے فضلات کو دور کرتا ، اور اس میں اعتدال پیدا کرتا اور سدوں کو کھولتا ہے ۔

اور اسی طرح مثانہ اور گردوں میں بھی یہی عمل دھراتا ہے ، اور معدہ میں داخل ہونے والی جتنی بھی میٹھی اشیاء ہیں ان میں سب سے زیادہ نفع مند شھد ہی ہے ۔

اور صفراوی طبیعت کے مالک کو بخار کی حالت میں نقصان دے سکتا ہے بخاراور صفراء کی حدت میں اضافہ کرتا اور ہو سکتا ہے اسے ھیجان انگیز بنا دے ، تو ایسی طبیعت کے مالک افراد کے لۓ‌ اس وقت فا ئدہ مند ہو گا جب شھد میں سرکہ ملا لیا جاۓ تو ان کے لۓ بہت ہی زیادہ نفع مند ثابت ہوگا ،اور چینی وغیرہ کے شربت پینے سے شھد پینا بہت زیادہ مفید ہوگا اور خاص کر ان لوگوں کے لۓ جوکہ اس قسم شربت پینے کے عادی نہ ہوں ، اورنہ ہی ان کی طبیعت ان سے مانوس ہو تو اگر وہ یہ مشروبات پی بھی لیں تو انہیں شھد کے شربت کی طرح تھوڑا سا بھی فائد نہیں ہوگا جس طرح کہ شھد سے ہوتاہے ،اور اس میں اصل چیز عادت ہے جو کہ اصول کو بناتی اور گراتی ہے ۔

اور شھد میں جب دو صفتیں جمع ہوجائيں یعنی شھد کی مٹھاس اور بارد پن تو بدن کے لۓ اس سے زیادہ بہتر اور مفید کوئ چیز نہیں اور اس سے بڑھ کر کوئ اور صحت کا محافظ نہیں ہے ، اور روح ، قوی اور دل اس کو بہت پسند کرتا اور جب پھر اس میں یہ دو خصلتیں ہوں تو پھر غذائيت سے بھر پوراور اسے اعضاء تک بہت احسن طریقے سے پہنچاتاہے ۔ زادالمعاد ( 4 / 224- 225 )

ابن قیم رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں :

اور شھد میں بہت عظیم فائدے ہیں :

انتڑیوں اور رگوں وغیرہ کی صفائ کرتا ہے ، کھانے اور لیپ کرنے سے رطوبات کی تحلیل ہوتی ہے ، بوڑھوں اور بلغم والوں اورجن کا مزاج ٹھنڈااور تر ہوان کے لۓ نافع ہے ، یہ طبیعت کے لۓ ملین اور عضلات کو طاقت بخشتا ہے ، اورناپسندیدہ ادویات کی کراہت کو ختم کرتا ، سینے اور جگر کی صفا‏ئ کرتا ہے ، مدربول اوربلغمی کھانسی کے لۓ مفید ہے ۔

اور جب شھد عرق گلاب میں گرم کرکے پیا جاۓ تو افیون پینے اور جانوروں کی چیڑ پھاڑ سے نفع دیتا ہے ، اور اگر پانی میں شھد ملا کر پیا جاۓ تو باؤلے کتے کے کاٹے ہوۓ کو اورہلاک کردینے والی جڑی بوٹی کے کھاۓ ہوۓ کو فائدہ دیتا ہے ۔

اور اگر شھد میں تازہ گوشت ڈال دیا جاۓ تو وہ تین مہنے تک تازہ رہتا ہے ، اور اسی طرح اگر اس میں کھیرے اور ککڑی ، کدو اور بینگن اور سبزی وغیرہ ڈال دیا جاۓ تو اس کو چھ ماہ تک تازہ رکھتا ہے ، اور اسی طرح میت کے بدن کی بھی حفاظت کرتااور اسے حافظ اور امین کا نام دیا جاتا ہے ۔

اوراگر شھد کو جؤوں والے بدن اور بالوں پر ملا جاۓ تو انہیں مارڈالتا اوران کے انڈوں کا خاتمہ کردیتا ہے اور بالوں کو لمبا اور نرم اور حسین بناتا ہے ، اور اگر اسے آنکھوں میں ڈالا جاۓ تو بینائ کو صاف کرتا ہے ، اور اگر دانتوں پر ملا جاۓ تو انہیں صفید اور صاف کرتا اور دانتوں اور مسوڑھوں کی حفاظت کرتا ہے ، اور رگوں کا منہ کھولتا اورمدر حیض ہے ۔

اس کا نہار منہ چاٹنا بلغم کو خارج کرتا اور معدہ کے رؤں کی صفائ اور اس سے فضلات کو دور کرتا ، اور اس میں اعتدال پیدا کرتا اور سدوں کو کھولتا ہے ،اور اسی طرح مثانہ اور گردوں میں بھی یہی عمل دھراتا جگراور تلی کے سدوں کو ہر میٹھی اشیاء سے کم نقصان دہ ہے ۔

اور یہ شھد ان سب کچھ کے ساتھ ساتھ خراب ہونے سے مامون اور قلیل الضرر ہے ، صفراوی طبیعت کے لوگوں کے لۓ بخار کی حالت میں ان کے لۓ نقصان دہ ہے لیکن یہ نقصان اسے سرکہ میں ملا کر استعمال کیا جاۓ تو دور ہو جاتا ہے ، تو اس طرح اس حالت میں بھی بہت ہی مفید ہوگا ۔

تو یہ شھد غذا کےساتھ غذا اور دواؤں کے ساتھ ایک دوائ اور شربت میں سے ایک شربت اور مٹھائ میں ایک مٹھائ اور طلاء میں سے ایک طلاء کی حیثیت رکھتااور مفرحا ت کے ساتھ ایک مفرح ہے ، تو اس معنی میں کوئ اور چیز ایسی نہیں جو کہ ہمارے لۓ اس سے افضل پیدا کی گئ ہو اور نہ ہی اس کی مثل اور نہ ہی اس قریب کی ۔

قدماء تو اس پر ہی بھروسہ کرتے تھے بلکہ قدماء کی کتب میں تو چینی اور شوگر کا نام تک نہیں ملتا اور نہ ہی اسےوہ جانتے تھے کیونکہ یہ تو ابھی ایک نئ ایجاد ہے ، اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم اسے پانی کےساتھ نہار منہ استعمال کیا کرتے تھے ، جس میں ایک ایسا راز اور سر ہے جو کہ ایک ذہین و فطین ہی سمجھ سکتا ہے ۔ زاد المعاد ( 4 / 33-34 ) ۔

واللہ تعالی اعلم .الحمد للہ 