Wednesday, 11 November 2015

ڈاکٹر( حکیم)اسلم جاویدکی یونانی فزیشین کے طورپر تقرر ی

(ساگر ٹائمز)دارالحکومت دہلی کے معروف سپراسپیشلیٹی شفاخانہ رام منوہر لوہیا اسپتال کے تحت یونانی یونٹ کے اوپی ڈی سیکشن میں حکیم اجمل خان میموریل سوسائٹی کے بانی جنرل سکڑیٹری وہائی ٹیک یونانی فزیشین ڈاکٹر( حکیم) اسلم جاوید نے اپنی خدمات شروع کردی ہےں۔موصولہ پریس ریلیز کے مطابق موصوف رام منوہرلوہیا اسپتال کے یونانی سیکشن میںہرمنگل کو صبح 9بجے سے 12بجے دوپہرتک مریضوں کی تشخیص کے فرائض انجام دیں گے۔اطلاعات کے مطا بق سی سی آ ر یو ایم کے تحت چلائے جانے والے یونانی شعبہ میں ڈاکٹر(حکیم)اسلم جاوید کی خدمات حاصل کرنے کایہ فیصلہ خود سی سی آر یو ایم نے کیاہے۔چونکہ ڈاکٹر(حکیم)اسلم جاوید نے طب یونانی کو جدید اطلاعاتی تکنالوجی سے لیس کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور ان کی اسی کوشش کی وجہ سے آج دنیا کے ان تمام علاقو ں میں طب یونانی کی افا دیت کا شہرہ پہنچ چکا ہے،طب کی افادیت کو جہاں تک پہنچانا بہت آسان نہیں تھا۔اسے مزید فعال اور سرگرم بنانے کیلئے ڈاکٹر(حکیم)اسلم جاوید مسلسل کوشش میں لگے ہیں۔ان کی اس اہم قربانی کو داد تحسین دینا طب یونانی کیلئے کام کرنے والے تمام اداروں اور افراد کا اخلا قی فریضہ ہے۔ان کو دی جانے والی حالیہ ذمہ داری کو ان کی کارکر د گی کے اعتراف کے طور پر بھی دیکھا جا رہاہے۔اس موقع پرڈاکٹر(حکیم)اسلم جاوید کوعالمی شہرت یافتہ یونانی و آیورویدک دواسا ز ادارہ ریکس ریمیڈیز کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد شعیب اکرم ،معروف اردو صحافی وطنزو مزاح نگار سالک دھامپوری ، جاویداختروغیرہ نے مبار کباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔ پرےس سکریٹری ڈاکٹر محمد عارفموبائل : 9891759909

No comments:

Post a Comment