ایس اے ساگر
کسی سے بھی محبت ہو تو خالص اللہ سبحان و تعالیٰ کیلئے .اس سلسلہ میں سیک حدیث پیش خدمت ہے .
مختصر صحیح مسلم
نیکی اور سلوک کے مسائل کے باب ' اللہ تعالیٰ کیلئے محبت کرنے والوں کی فضیلت ' کی حدیث نمبر 1768 کے مطابق حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بیشک اللہ عزوجل قیامت کے دن فرمائے گا کہ کہاں ہیں وہ لوگ جو میری بزرگی اور اطاعت کیلئے ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے؟ آج کے دن میں ان کو اپنے سایہ میں رکھوں گا اور آج کے دن میرے سایہ کے سوا کوئی سایہ نہیں ہے۔
No comments:
Post a Comment