٭ اگر ہاتھ یا پیر جل جائے تو فوراً پانی میں نمک گھول کر لگانے سے چھالانہیں پڑے گا۔
٭ اگر کسی قسم کا ساگ رکھنا ہو تو فریج میں پہلے تولیہ بچھا دیں پھر اس کے اوپر ساگ وغیرہ رکھئے، ساگ خراب نہیں ہوگا۔
٭ ملٹھی کھانسی کیلئے بہترین ہے۔ ذرا سی ملٹھی کھانے سے کھانسی کافی حدتک کم ہوجاتی ہے۔ لیکن ملٹھی زیادہ کھانے سے فشار خون زیادہ ہو تاہے۔
٭ چمڑے کا جوتا بدنما ہو جائے تو اس پر تارپین کا تیل ملنے سے جوتے کا رنگ بدنما نظرنہیں آئے گا بلکہ رنگ دوبارہ نکھر آئے گا۔
٭ اگر اچار خراب ہونے لگے تو اس میں لیموں کا عرق یا سر کہ شامل کرنے سے اچار خراب نہیں ہوتا۔
٭ اگر آپ اونی کپڑوں پر پھٹکری پیس کر چھڑک دیں تو کپڑے برساتی ہوا اور کیڑوں سے محفوظ رہیں گے۔
٭اگر کپڑے پر سیاہی کا دھبہ لگ جائے تو اس پر موم لگا کر دھوئیں۔
٭ پیٹ کے درد میں کریلوں کا پانی پینے سے آرام آجا تاہے۔
٭ اگر پانی میں نمک ملا کر فرش دھویا جائے تو مکھیاں اور کیڑوں کا خاتمہ ہو جاتاہے۔
٭سردیوں میں چائے بناتے وقت ذراسی دارچینی ڈالنے سے چائے خوشبو دار ہوگی اور گلے کیلئے بھی بہتر رہے گی۔
ملٹھی کھانسی کیلئے بہترین ہے۔ ذرا سی ملٹھی کھانے سے کھانسی دور ہوجاتی ہے .
آنکھ پر چوٹ لگنے سے درد ہو تو ہلدی اور پھٹکری دو دو ماشہ کی مقدار میں لیں اور دو تولے آٹے کے حلوے میں ملا کر اس سے سکائی کریں ہلکا گرم چوٹ پر باندھ دیں اس سے آنکھ کی چوٹ صحیح ہو جاتی ہے ۔
پسی ہوئی سیپ ١ چھوٹا چمچہ
لیموں کا رس ١!٤ چھوٹا چمچہ
گلاب کا عرق ایک چھوٹا چمچہ
ہلدی ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ
پلیٹ میں سب کو ملالیں اس آمیزے کو چہرے پر رات کو لگائیں تو بہت بہتر ہے ورنہ دن میں دو بار لگا کر دس منٹ بعد منہ دھو لیں چہرے کے داغ دھبے دور ہو جائیں گے اور رنگت صاف ہو جائے گی ۔
پیاز کا رس بالوں میں ملنے سے جوئیں ختم ہو جاتی ہیں ۔
نیم کے پتے پیس کر چہرے پر لگانے سے چہرے کے دانے ختم ہو جاتے ہیں ۔
جھائیاں جگر کی گرمی کی وجہ سے بھی پڑ جاتی ہیں ۔ جگر کی گرمی دور کرنے کیلئے دس ، گیارہ دانے عناب لے لیں اور رات کو کسی مٹی کے پیالے میں بھگو دیں ۔ صبح نہار منہ ان دانوں کو مسل کر موٹی ململ کے کپڑے سے چھان کر شکر ملا کر پی لیں ۔ اکیس بائیس دن بعد نتائج سامنے آنا شروع ہو جائیں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ زیادہ چکنائی اور گرم تاثیر کی چیزوں بالخصوص گڑ ، تیل ، بینگن ، مسور کی دال وغیرہ سے پرہیز کریں ۔
آدھے لیموں کا رس ، ہلدی آدھا چائے کا چمچہ ، بیسن دو کھانے کے چمچ ملا کر پیسٹ بنا لیں اور اس کا ماسک چہرے پر لگائیں ۔ جھائیاں دور ہو جائیں گی ۔
سفید تل لیجئے اور بھینس کے دودھ میں ڈال کر پیس لیں اور رات سوتے وقت چہرے پر ملیں ۔ صبح اٹھ کر کسی اچھے صابن سے منہ دھو لیں ۔ جھائیاں دور ہو جائیں گی ۔ دن میں بھی چہرے کی صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔
کالی رنگت کو گورا کرنے کیلئے چرونجی کی مناسب مقدار دودھ میں ملا کر پیس لیں ۔ پھر چولھے پر ہلکا گرم کرکے کسی بوتل میں ڈال دیں ۔ ہر رات سونے سے پہلے صابن سے منہ دھو کر اس مرکب کی مالش کریں ۔ کالی رنگت گوری ہو جائے گی ۔
صبح سویرے آدھی پیالی کچے دودھ میں بیسن یا ابٹن ڈال کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں ۔اور چہرے پر لیپ کریں ۔ دو منٹ کے بعد انگلیوں کی پوروں سے نیچے سے اوپر کی جانب آہستہ آہست ملیں ۔ یہاں تک کہ چہرہ صاف ہو جائے ۔ پھر چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔
جن لوگوں کے بال وقت سے پہلے سفید ہو جائیں وہ روزانہ رات کو نیم گرم دودھ میں چند قطرے روغن بادام ڈال کر پئیں۔۔بال سفید ہونا رک جائیں گے .
بلند فشارِ خون اور کولسٹرول کے لئے ۔
نہار منہ دو لہسن کے جوئے پانی کے ساتھ کھائیں
سونف،اجوائن،ہریڑاں۔
قہوہ میں لیموں نچوڑ کر پینے سے تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے.
رات کو پرسکون نیند نہ آنے کی صورت میں ایک آزمودہ نسخہ استعمال کریں
خالص سرسوں کا تیل لے کر رات کو سوتے وقت پاؤں کے تلوں پر چار پانچ منٹ تک ملیں اس سے دماغ کو تراوٹ وسکون ملے گا‘ نظر بڑھے گی اور سکون سے نیند آئے گی۔ یادداشت تیز کرنے کیلئے اس سے بہتر اور آسان نسخہ اور کوئی نہیں ہے۔
معدے کی جملہ تکالیف کیلئے
جو کادلیہ پانی میں ڈال کر بھگودیں ایک گھنٹہ بعد گلنے تک پکائیں. پھر اس میں دودھ اور شہد ڈال کر کھائیں. اس کو روزانہ ناشتے میں کھانا ھے تین ماہ تک.
لیکوریا کیلےٴ (For Leukorrhea) پھٹکری 5 گرام ، سونٹھ 3 گرام کو خوب باریک کرکے سفوف تیار کریں
روزانہ 1 گرام صبح شام کھانے کے بعد پانی سے استعمال کریں۔
دشواری پیش آنے یا مخصوص حالات میں اطبا سے رجوع کریں.
No comments:
Post a Comment