خطبہ نکاح میں کیا پڑھا جاتا ہے؟
سوال: محترم خطبہ نکاح میں کیا پڑھا جاتا ہے؟ کیا عام آدمی نکاح پڑھا سکتا ہے؟
جواب: خطبہ نکاح، نکاح کی بابت چند اہم مضامین پر مشتمل ہے، جس میں حمد وثنا کے بعد اس خطبے میں سورہ نساء کی آیت نمبر ایک، سورہ احزاب کی آیت نمبر ۷۰، ۷۱، اور چند احادیث شامل ہیں۔ مزید یہ کہ عام آدمی نکاح پڑھا سکتا ہے مگر شرط یہ ہے کہ مسائل سے واقف ہو اور درست نکاح پڑھائے،
فقط واللہ أعلم
فقط واللہ أعلم
..................
نکاح کا طریقہ
سوال: مفتیان کرام نکاح پڑھانے کا صحیح شرعی طریقہ بتائے؟
جواب: سب سے پہلے تو یہ معلوم کریں کہ نکاح جن دو میں پڑھایا جا رہا ہے ان کا نکاح شرعا جائز ہے۔ کوئی مانع تو نہیں۔ مثلا محرمات نہ ہوں عورت عدت میں نہ ہو وغیرہ دونوں مسلمان ہوں۔ دو مسلمان عاقل مرد گواہ ہوں یا ایک مرد اور دو عورتیں۔
حق مہر معین کریں جو دس درہم چاندی سے کم نہ ہو۔ یعنی دو تولہ ساڑھے سات ماشہ چاندی۔ زیادہ کی کوئی حد نہیں۔ جتنا چاہیں باہمی رضا مندی سے مقرر کرسکتے ہیں۔ حق مہر نکاح کے ساتھ ہی لازم ہوجاتا ہے۔ لہذا کوشش ہونی چاہیے کہ موقع پہ ہی ادا کردیا جائے۔ بعد میں مسائل بنتے ہیں۔
نکاح فارم پہلے پر کرلیں جن کے دستخط کروانے ہیں کروالیں پھر لڑکی سے نکاح کی اجازت طلب کریں اجازت لڑکی کا ولی لے گا یا ولی جس کو اجازت لینے کا وکیل بنا دے وہ اجازت لے گا گواہوں کی موجودگی میں کہ آپ کا نکاح فلاں بن فلاں سے بعوض اتنے حق مہر کے جو کہ اتنا ہے (معجل یا موجل جو بھی صورت ہو بتا دی جائے) کرنے کی اجازت ہے؟ جب لڑکی اجازت دے دے تو اس کے دستخط کروالئے جائیں اور پھر لڑکے کے پاس جاکر اس سے قبول کروایا جائے، پہلے خطبہ مسنونہ پڑھا جائے اور پھر لڑکی سے اجازت لینے والا یا وہ جسے نکاح کا وکیل بنا دے وہ اس طرح ایجاب کرے کہ مین نے آپ کا نکاح فلانہ بنت فلاں کے ساتھ بعوض اتنے حق مہر کے رو برو ان گواہان کے کردیا آپ نے قبول کیا؟ لڑکا کہے میں نے قبول کیا تو اس کا نکاح ہوگیا۔
......
خطبہ نکاح اور اس کا مطلب
https://youtu.be/zIbF4qxv4Jk
No comments:
Post a Comment