Tuesday, 24 July 2018

ڈگری تو محض تعلیمی اخراجات کی رسید ہوتی ہے

ڈگری تو محض تعلیمی اخراجات کی رسید ہوتی ہے
علم تو انسان کی گفتگو اور عمل سے ظاہر ہوتا ہے
اسٹوڈنٹس نے ٹیچر سے کہا:
سر آپ ہمارے ساتھ کرکٹ کھیلیں......
5 گیندوں پر ٹیچر نے 2 رن بنائے چھٹی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے
اسٹوڈنٹس نے شور مچاکر بھرپور خوشی ظاہر کی
کلاس میں ٹیچر نے پوچھا: کون کون چاہتا تھا کہ میں اسکی گیند پر آوٹ ہوجاٶں؟
سب باٶلرز نے ہاتھ کھڑے کردیئے
ٹیچر ہنس دیئے، پوچھا: میں کرکٹر کیسا ہوں؟
سب نے کہا: بہت برے
پوچھا: میں ٹیچر کیسا ہوں؟
جواب ملا: بہت اچھے
ٹیچر پھر ہنس دیئے
صرف آپ نہیں دنیا بھر میں پھیلے ہوئے میرے ہزارہا اسٹوڈنٹس جن میں کئی میرے نظریاتی مخالف ہیں، گواہی دیتے ہیں کہ میں اچھا ٹیچر ہوں، راز کی بات بتاؤں میں جتنا اچھا ٹیچر ہوں اتنا اچھا اسٹوڈنٹ نہیں تھا مجھے ہمیشہ سبق یاد کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور بات سمجھنے میں وقت لگا لیکن کیا آپ بتاسکتے ہیں اسکے باوجود مجھے اچھا ٹیچر کیوں مانا جاتا ہے؟
سب نے کہا: سر آپ بتائیں کیوں؟
ٹیچر نے کہا: ادب، مجھے اچھی طرح یاد ہے اپنے ٹیچر کے ہاں دعوت کی تیاری میں انکی مدد کررہا تھا، فریزر سے برف نکالی جسے توڑنے کیلئے کمرے میں کوئی شے نہیں تھی استاد کام کیلئے کمرے سے نکلے تو میں نے مکا مارکر برف توڑدی اور استاد کے آنے سے پہلے جلدی سے ٹوٹی ہوئی برف دیوار پر بھی دے ماری
استاد کمرے میں آئے تو دیکھا کہ میں نے برف دیوار پر مارکر توڑی ہے انہوں نے مجھے ڈانٹا کہ تمہیں عقل کب آئیگی یوں برف توڑی جاتی ہے!
میں نے انکی ڈانٹ خاموشی سے سنی بعد میں انہوں نے اس بیوقوفی کا ذکر کئی جگہ کیا میں ہمیشہ بیوقوفوں کی طرح سر ہلاکر انکی ڈانٹ سنتا
انہیں آج بھی نہیں معلوم کہ برف میں نے مکا مارکر توڑی تھی
یہ بات میں نے انہیں اسلئے نہیں بتائی کہ وہ ایک ہاتھ سے معذور تھے انکی غیرموجودگی میں میں نے جوانی کے جوش میں مکا مارکر برف توڑدی لیکن جب انکی معذوری کا خیال آیا تو سوچا کہ میرے طاقت کے مظاہرے سے انہیں احساس کمتری نہ ہو اس لئے میں نے برف دیوار پر مارنے کی احمقانہ حرکت کی اور لمبے عرصے تک انکی ڈانٹ سنتا رہا
اور ایک آپ لوگ ہیں کہ ایک دوسرے کو چیخ چیخ کر ہدایات دے رہے تھے کہ سر کو یارکر مار کر آؤٹ کرو
جیتنا سب کچھ نہیں ہوتا کبھی ہارنے سے زندگی میں جیت کے رستے کھلتے ہیں آپ طاقت میں اپنے ٹیچرز اور والدین سے بے شک بڑھ جاتے ہیں لیکن زندگی میں سب سے جیتنا چاہتے ہیں تو اپنے ٹیچرز اور والدین سے جیتنے کی کوشش نہ کریں آپ کبھی نہیں ہاریں گے
اللہ پاک آپکو ہر میدان میں سرخرو رکھے
آمین ثم آمین

No comments:

Post a Comment