میرے موبائل میں ہاتھ لگایا تو تم کو تین طلاق
سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا اگر تو نے میرے موبائل میں ہاتھ لگایا تو تم کو تین طلاق .......... اب اس کی بیوی کا ماچس تلاش کرتے ہوئے غلطی سے شوہر کے موبائل میں ہاتھ لگ گیا.......... تو اس عورت کا کیا ہوگا..........
جواب مرحمت فرمائیں نوازش ہوگی .......... جزاکم اللہ خیراً

الجواب و باللہ التوفیق:
صورت مسئولہ میں طلاق نہیں ہوگی کیونکہ شوہر نے کہا ہے کہ اگر تونے ہاتھ لگایا تو تم کو طلاق، اس نے ہاتھ لگایا نہیں ہے لگ گیا ہے، لہذا طلاق واقع نہیں ہوگی
نوٹ: واضح ہو کہ اگر بیوی پیاری ہے تو اس موبائل کو فروخت کردیں ورنہ آئندہ ہاتھ لگاسکتی ہے بھولے میں پھر بیوی ہاتھ سے نکل جائے گی اور پچھتانا پڑے گا پھر پچھتا کر فائدہ نہیں ہے فروخت کرکے دوسرا موبائل خریدلیں اور آئندہ زبان پر قابو کریں-
واللہ اعلم بالصواب
ابو حنیفہ
محمد توحید سالم قاسمی
ریاض
سعودی عرب
..............
ایک شخص اپنی بیوی سے بڑا تنگ تھا اور اسے ہر حالت میں طلاق دینا چاہتا تھا ۔ ایک دن اس نے دیکھا کہ اس کی بیوی سیڑھیاں چڑھ رہی ہے ۔ اس نے بیوی کو مخاطب کر کے کہا : سنو اگر تو اوپر چڑھی تو تجھے طلاق۔ نیچی اتری تو بھی تجھے طلاق اور اپنی جگہ کھڑی رہی پھر بھی تجھے طلاق۔
اس عورت نے اپنے خاوند کی طرف دیکھا ، لمحہ بھر کے لیے رکی، ذرا سوچا پھر اس کے خاوند نے دیکھا کہ اس نے سیڑھی سے چھلانگ لگا دی ہے۔ خاوند کی حسرتوں پر پانی پھر گیا ۔ اپنی بیوی سے مخاطب ہوا: میرے ماں باپ تجھ پر قربان! تو کتنی بڑی فقیہہ ہے۔ اگر امام مالک رحمۃ اللہ علیہ وفات پا جائیں تو ممکن ہے اہل مدینہ فتوی کے لیے تیرے ہی پاس آئیں۔ (سنہری کرنیں)

No comments:
Post a Comment