Sunday, 22 July 2018

شق القمر معجزہ کو ہندوستان کے کونسے راجہ نے دیکھا؟ Witnessing the Moon Splitting Miracle

شق القمر معجزہ کو ہندوستان کے کونسے راجہ نے دیکھا؟
سوال: محمد صلی الله عليه وسلم کا چاند کو دو ٹکڑے کرنے کا معجزہ کو ہندوستان کے کونسے راجہ نے دیکھا اور بعد میں تسلیم بھی کیا؟ اس کا نام کیا ہے؟؟؟
جواب: بعض کے نزدیک مالابار کے بادشاہ چکراوتی فارمس ہے. جنوب مغرب میں واقع مالابار کے لوگوں میں یہ با ت مشہور ہے کہ مالابار کے ایک بادشاہ چکراوتی فارمس نے چاند کے دو ٹکڑے ہونے کا منظر اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔ ا س نے سوچاکہ ضرور زمین پر کچھ ایسا ہوا ہے کہ جس کے نتیجے میں یہ واقعہ رونما ہوا۔ چنانچہ اس نے اس واقعے کی تحقیق کے لئے اپنے کارندے دوڑائے تو اسے خبر ملی کہ یہ معجزہ مکہ میں کسی نبی کے ہاتھوں رونما ہوا ہے۔ اس نبی کی آمد کی پیشین گوئی عرب میں پہلے سے ہی پائی جاتی تھی۔چنانچہ اس نے نبی صلی الله عليه وسلم سے ملاقات کا پروگرام بنایا اوراپنے بیٹے کو اپنا قائم مقام بناکر عرب کی طرف سفر پر روانہ ہوا۔ وہاں اس نے نبی رحمت صلی الله عليه وسلم کی بارگاہ میں حاضری دی اور مشرف بااسلام ہوا۔ نبی کریم صلی الله عليه وسلم کی ہدایت کے مطابق جب وہ واپسی سفر پر گامزن ہوا تو یمن کے ظفر ساحل پر اس نے وفات پائی۔ یمن میں اب بھی اس کا مقبرہ موجود ہے۔ جس کو ”ہندوستانی راجہ کا مقبرہ“ کہا جاتا ہے اور لوگ اس کودیکھنے کے لیے وہاں کا سفر بھی کرتے ہیں۔ اسی معجزے کے رونما ہونے کی وجہ سے اورراجہ کے مسلمان ہونے کے سبب مالابار کے لوگوں نے اسلام قبول کیا تھا۔ اس طرح انڈیا میں سب سے پہلے اسی علاقے کے لوگ مسلمان ہوئے۔ بعد ازاں انہوں نے عربوں کے ساتھ اپنی تجارت کو بڑھایا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی بعثت سے قبل عرب کے لوگ اسی علاقے کے ساحلوں سے گزر کر تجارت کی غرض سے چین جاتے تھے۔ یہ تمام واقعہ اور مزید تفصیلات لندن میں واقع”انڈین آفس لائبیریری“کے پرانے مخطوطوں میں ملتا ہے جس کا حوالہ نمبر Arabic ,2807, 152-173 ہے.

The literal splitting of the moon is a miracle attributed to Prophet Muhammad by early traditions transmitted on the authority of the companions of Muhammad such as Ibn Abbas, Anas bin Malik, Abdullah bin Masud and others.
Many Muslims, to counter the fact that he had apparently performed this miracle without any of the great astronomy/astrology cultures like the Chinese, Indians, Persians, Romans and Greeks noticing, have come up with the legend of Cheraman Perumal, the last King of Malabar (now Kerala).

No comments:

Post a Comment