Friday, 13 July 2018

پردہ کرنے پر پابندی ہو تو کیا کریں؟

پردہ کرنے پر پابندی ہو تو کیا کریں؟ 
خواتین کے لئے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا تاکیدی حکم ہے۔ دنیا بھر میں ایک منصوبہ کے تحت فحاشی پھیلائی جارہی ہے اور پردہ کے خلاف مہم زوروں پر ہے، بلکہ اب تو بہت سی جگہوں میں پر دہ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کوئی بھی برقعہ پوش خاتون اسے اپنے اوپر مردوں کا جبر قرار دینے کی بجائے اللہ کے احکام کا تقاضا باور کرتی ہے۔ یہ خواتین اسے اختیاری یا اخلاقی رویہ قرار دینے کی بجائے شریعت ِاسلامیہ کا براہِ راست مطالبہ سمجھتی ہیں۔ جن اداروں، فیکٹریوںیا ممالک میں چہرہ کے پردہ پر پابندی ہو، وہاں مسلم خواتین کا جانا مناسب نہیں، البتہ اگر شرعی مجبوری ہو تو درج ذیل تدابیر اختیار کرکے بآسانی پردہ کیا جاسکتا ہے:
٭ چہرہ پر ڈسٹ ماسک پہن لیں۔ ڈسٹ ماسک پہننے پر دنیا میں کہیں پابندی نہیں ہے کیوں کہ عام طو ر پر آلودگی سے بچنے کے لئے اسے پہنا جاتا ہے۔
٭آنکھوں پر بڑے سائز کا چشمہ لگالیں۔
٭ سر پر بڑی ٹوپی یا کیپ پہن لیں۔پی کیپ کو آگے کی طرف جھکالیں۔اس سے پیشانی بھی چھپ جائے گی۔
٭کانوں کو چھپانے کے لئے ہیڈ فون سے ملتا جلتا ٹھنڈک اور شور سے محفوظ رکھنے کا آلہ کانوں پر لگالیں۔
٭بالوںکو چھپانے کے لئے بالوں کو اکٹھا کرکے کوٹ یا جیکٹ کے اندر کریں اور اس کے کالر کھڑے رکھیں۔
٭ہاتھوں پر دستانے، پاوں میں جرابیں پہن لیںاور ٹخنوں سے نیچے تک شلوار یا پاجامہ رکھیں۔
٭اگر سرد علاقہ ہو تو یہ سب کرنے کے بعد ایک بڑی چادر جسم پر لپیٹ لیں۔ سردی سے بچاو بھی ہوگا اور پردہ بھی مزید کامل ہوجائے گا۔
یادرکھیں!جو کچھ اپنے اختیار میں ہے اس میں ہرگز غفلت نہ کریں، زیادہ ثواب کی امید رکھیں اور یہ سمجھیں کہ اللہ امتحان لے رہے ہیںاور دیکھنا چاہتے ہیں کہ میری یہ بندی مجھ سے کتنی محبت کرتی ہے۔ لہذا بے دین لوگوں کے ہتھکنڈوں سے دل گرفتہ نہ ہوں اور اپنادین ہاتھ سے جانے نہ دیں۔ 
ایس اے ساگر 

No comments:

Post a Comment