Sunday, 15 November 2026

پاؤں کے تلووں کا ریفلیکسولوجی چارٹ

پاؤں کے تلووں کا ریفلیکسولوجی چارٹ
عام طور پر لوگ ریفلیکسولوجی کے علم سے آشنا نہیں ہیں جس کے ذریعے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے پاؤں کے تلووں میں پورے جسم کے اعضاء پوشیدہ ہوتے ہیں۔ اس نظریے کو ریفلیکسولوجی کہا جاتا ہے۔ اس کے ماننے والوں کا کہنا ہے کہ پاؤں کے کسی خاص حصے کو دبانے سے جسم کے اس سے جڑے ہوئے عضو پر اثر پڑتا ہے۔ یہ خیال آج کا نہیں ہے۔ قدیم مصر، چین اور بھارت میں ہزاروں سال سے پاؤں کی مالش کو صحت اور سکون کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ آج بھی دنیا بھر میں لوگ تھکاوٹ دور کرنے، نیند بہتر بنانے اور ذہنی سکون کے لئے پاؤں کی مالش کرواتے ہیں۔
ریفلیکسولوجی کا بنیادی نظریہ کیا ہے؟
ریفلیکسولوجی کی بنیاد اس سوچ پر ہے کہ انسانی جسم میں توانائی کی نالیاں ہوتی ہیں جو پاؤں، ہاتھوں اور کانوں پر ختم ہوتی ہیں۔ جب جسم کے کسی حصے میں رکاوٹ یا تھکاوٹ پیدا ہوتی ہے تو اس کا اثر پاؤں کے اس سے متعلقہ پوائنٹ پر بھی محسوس ہوتا ہے۔ اس نظریے کے مطابق پاؤں جسم کا ایک چھوٹا سا نقشہ ہے۔ پاؤں کا اوپر والا حصہ سر اور گردن سے، درمیانی حصہ سینے اور پیٹ سے، اور نیچے والا حصہ کمر اور ٹانگوں سے جڑا ہوا مانا جاتا ہے۔
پاؤں کے تلووں کے اہم پوائنٹس:
1. سر اور دماغ کا پوائنٹ:
پاؤں کے انگوٹھے کا سرا سر اور دماغ سے جوڑا جاتا ہے۔ اس حصے کو ہلکے ہاتھ سے دبانے سے سر درد میں کمی اور ذہنی سکون کا احساس ہوتا ہے۔
2. آنکھوں اور کانوں کے پوائنٹس:
انگوٹھے کے ساتھ والی دو انگلیوں کی جڑ کو آنکھوں اور کانوں سے منسوب کیا جاتا ہے۔ اس جگہ دبانے سے آنکھوں کی تھکاوٹ میں آرام محسوس ہوتا ہے۔
3. گردن اور کندھوں کے پوائنٹس:
انگوٹھے کی بنیاد والا حصہ گردن اور کندھوں سے جوڑا جاتا ہے۔ جو لوگ زیادہ دیر بیٹھ کر کام کرتے ہیں وہ اس حصے میں تناؤ محسوس کرتے ہیں۔
4. پھیپھڑوں کا پوائنٹ:
پاؤں کے اوپر والے چوڑے حصے کو پھیپھڑوں سے جوڑا جاتا ہے۔ گہری سانس کے ساتھ اس حصے کی مالش سے سینے میں ہلکا پن محسوس ہوتا ہے۔
5. دل کا پوائنٹ:
بائیں پاؤں کے اوپر والے حصے میں دل کا پوائنٹ بتایا جاتا ہے۔ یہ پوائنٹ صرف بائیں پاؤں میں مانا جاتا ہے، کیونکہ دل جسم کے بائیں طرف ہوتا ہے۔
6. جگر کا پوائنٹ:
دائیں پاؤں کے اوپر والے حصے میں جگر کا پوائنٹ بتایا جاتا ہے۔ جگر بھی جسم کے دائیں طرف ہوتا ہے، اس لیے اس کا پوائنٹ دائیں پاؤں میں مانا جاتا ہے۔
7. معدے کا پوائنٹ:
دونوں پاؤں کے درمیانی حصے میں معدے کا پوائنٹ ہوتا ہے۔ اس حصے کو دبانے سے بدہضمی اور پیٹ کے بھاری پن میں آرام کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔
8. گردوں اور مثانے کے پوائنٹس:
پاؤں کے بالکل درمیان والے حصے کو گردوں سے جوڑا جاتا ہے۔ اس سے تھوڑا نیچے مثانے کا پوائنٹ بتایا جاتا ہے۔
9. آنتوں کے پوائنٹس:
پاؤں کے درمیانی اور نچلے حصے کے درمیان والا حصہ آنتوں سے منسوب ہے۔ اس حصے کی مالش سے قبض اور پیٹ کی گیس میں آرام محسوس کرنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔
10. کمر اور ریڑھ کی ہڈی کا پوائنٹ:
پاؤں کے اندرونی کنارے کو ریڑھ کی ہڈی سے جوڑا جاتا ہے۔ یہ لکیر انگوٹھے سے ایڑی تک جاتی ہے۔ کمر درد والے لوگ اس حصے کی مالش سے آرام محسوس کرتے ہیں۔
11. ایڑی کا پوائنٹ:
ایڑی کو کمر کے نچلے حصے، ٹانگوں اور جوڑوں سے جوڑا جاتا ہے۔ زیادہ دیر کھڑے رہنے والوں کی ایڑی میں اکثر درد ہوتا ہے۔
پاؤں دبانے کا درست طریقہ:
ریفلیکسولوجی میں زور سے دبانا ضروری نہیں ہوتا۔ درست طریقہ یہ ہے:
• پہلے پاؤں کو نیم گرم پانی سے دھو کر خشک کرلیں • کسی آرام دہ جگہ بیٹھ جائیں • انگوٹھے سے گولائی میں ہلکے دباؤ سے مالش کریں • ہر پوائنٹ پر 30 سیکنڈ سے ایک منٹ تک دبائیں • شروع میں ایک پاؤں پر 5 سے 10 منٹ کافی ہیں • دبانے کے بعد ایک گلاس پانی پی لیں • مالش کے دوران سانس گہری اور آرام سے لیں 
اگر کسی جگہ زیادہ درد ہو تو وہاں زور نہ لگائیں، بلکہ ہلکے ہاتھ سے چھوڑ دیں۔
سائنس اس بارے میں کیا کہتی ہے؟
سائنس میں اب تک یہ ثابت نہیں ہوا کہ پاؤں دبانے سے کسی اندرونی عضو کا براہ راست علاج ہو جاتا ہے۔ اس لیے ریفلیکسولوجی کو میڈیکل علاج کا متبادل نہیں سمجھا جاتا۔ البتہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاؤں کی مالش سے ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے، نیند بہتر ہوتی ہے، پاؤں کی تھکاوٹ اور درد میں کمی آتی ہے، اور خون کی روانی بہتر محسوس ہوتی ہے۔ یہ فوائد مالش کے عمومی فوائد ہیں، جو جسم کے کسی بھی حصے کی مالش سے مل سکتے ہیں۔
کن لوگوں کو احتیاط کرنی چاہئے؟
کچھ صورتوں میں پاؤں کی مالش سے پہلے احتیاط ضروری ہے:
• پاؤں میں زخم، سوجن یا ہڈی ٹوٹی ہوئی ہو • شوگر کی وجہ سے پاؤں میں سن پن یا زخم ہوں • حمل کے دوران، خاص طور پر شروع کے مہینوں میں • خون کی نالیوں کی بیماری یا خون جمنے کی شکایت ہو • بخار یا کسی شدید بیماری کی حالت میں 
ایسی صورت میں پہلے اپنے معالج سے مشورہ کرنا بہتر ہے۔
عام غلط فہمیاں:
بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ پاؤں دبا کر گردے، دل یا جگر کی بیماری کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ یہ درست نہیں ہے۔ پاؤں کی مالش ایک معاون طریقہ ہے، یعنی یہ علاج کے ساتھ سکون دے سکتی ہے، مگر علاج کی جگہ نہیں لے سکتی۔ اسی طرح اگر پاؤں کے کسی پوائنٹ پر درد ہو تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس سے جڑا عضو خراب ہے۔ پاؤں میں درد کی بہت سی عام وجوہات ہوسکتی ہیں، جیسے تھکاوٹ، غلط جوتا، زیادہ چلنا یا پٹھوں کا کھچاؤ۔
نتیجہ:
پاؤں میں جسم کے اعضاء کے پوائنٹس کا تصور صدیوں پرانا ہے اور آج بھی لوگ اسے سکون اور آرام کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس کا چارٹ سمجھنے سے پاؤں کی مالش زیادہ بہتر طریقے سے کی جاسکتی ہے۔ بہترین طریقہ یہ ہے کہ اسے ایک قدرتی، سادہ اور محفوظ سکون کے طریقے کے طور پر اپنایا جائے، اور کسی بھی بیماری کی صورت میں مستند معالج سے رجوع کیا جائے۔ (منقول) ( #ایس_اے_ساگر ) 
https://saagartimes.blogspot.com/2026/11/blog-post_15.html

Sunday, 8 November 2026

انسان کے دل و دماغ میں داخل ہونے کے لئے شیطان کے تین بڑے دروازے


انسان کے دل و دماغ میں داخل ہونے کے لئے شیطان کے تین بڑے دروازے 
ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق انسان کے دل و دماغ میں داخل ہونے کے لئے شیطان تین بڑے دروازے استعمال کرتا ہے؛
• غفلت (Ghaflat): جب بندہ اللہ کی یاد، اس کے ذکر اور اپنی اصل ذمہ داریوں سے غافل ہوجاتا ہے، تو شیطان اس غفلت کا فائدہ اٹھاکر وسوسے ڈالتا ہے۔
• شہوت (Shahwat): نفسانی خواہشات اور برے رجحانات۔ جب انسان اپنی خواہشات کو شریعت کے تابع نہیں رکھتا، تو شیطان شہوت کے راستے سے اسے گناہ کی طرف مائل کرتا ہے۔
• غصہ (Ghadhab): غصہ انسان کی عقل پر پردہ ڈال دیتا ہے۔ جب انسان طیش میں آتا ہے، تو شیطان اس کے جذبات کو بھڑکا کر اسے غلط فیصلے اور گناہ پر اکساتا ہے۔
مزید تفصیل کے لئے علامہ ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ کی مشہور تصنیف اغاثۃ اللھفان فی مصاید الشیطان کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔ (منقول) ( #ایس_اے_ساگر )
https://saagartimes.blogspot.com/2026/11/blog-post.html

Saturday, 31 October 2026

کرپٹو کرنسی مال نہیں

کرپٹو کرنسی مال نہیں
شیخ الاسلام حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کے دستخط سے دارالعلوم کراچی کا کرپٹو کرنسی اور اسٹیبل کوائن پر تازہ فتوی`
صدر وفاق المدارس العربیہ و دارالعلوم کراچی حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم اور دارالافتاء جامعہ دارالعلوم کراچی کی جانب سے کرپٹو کرنسی، کرپٹو ٹوکن اور اسٹیبل کوائن پر تازہ فتویٰ جاری ہوگیا ہے۔
▪︎ کرپٹو کرنسی مال نہیں ہے، چاہے وہ کرپٹو ٹوکن کی صورت میں ہو، چاہے وہ اسٹیبل کوائن USDT کی صورت میں ہو۔ اس کا خریدنا ناجائز ہے۔
نوٹ: کرپٹو کرنسی کے مختلف نام ہیں یعنی اسے ورچول اثاثہ، ورچول کرنسی، ٹوکن، اور اسٹیبل کوائن بھی کہا جاتا ہے۔ تمام صورتوں میں کرپٹو کرنسی ناجائز ہے اور مال نہیں ہے۔
https://saagartimes.blogspot.com/2026/10/blog-post_977.html

دارالعلوم دیوبند کے بانیان کا متبادل معاشی ماڈل

دارالعلوم دیوبند کے بانیان کا متبادل معاشی ماڈل (پرائیوٹ لمیٹیڈ کمپنی): ایک گمشدہ تاریخی باب
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کی شہرہ آفاق کتاب "بوادر النوادر" کے جدید ایڈیشن پر محققِ عصر مولانا نورالحسن راشد کاندھلوی دامت برکاتہم کا مقدمہ علم و تحقیق کا ایک شاندار شاہکار ہے۔ اس مقدمے کا یہ ایک صفحہ (صفحہ ۵۲) ہماری جماعتی و تعلیمی تاریخ کے ایک ایسے منفرد باب پر روشنی ڈالتا ہے جس سے آج کی اکثریت بالکل ناواقف ہے۔
مولانا کے مطابق دارالعلوم دیوبند کے قیام کے ابتدائی دو تین سالوں بعد ہی اکابر نے یہ محسوس کر لیا تھا کہ مدارس سے فارغ ہونے والے فضلاء اور وہاں خدمات انجام دینے والے افراد کے لیے ایک باوقار اور بہتر معاشی زندگی کا انتظام ہونا ضروری ہے۔
اس مقصد کے لئے اربابِ اہتمام نے باقاعدہ ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی (Private Limited Company) قائم کی، جس کا ایک حصہ (Share) اس وقت سو روپے کا تھا۔
اس تجارتی کارخانے میں دار العلوم دیوبند اور مظاہر العلوم سہارنپور کے اکثر اساتذہ اور علمائے کرام حصہ دار (Shareholders) تھے۔ جن میں حضرت مولانا محمد قاسم نانوتویؒ، حضرت مولانا احمد علی محدث سہارنپوریؒ، حضرت مولانا محمد یعقوب نانوتویؒ اور مولانا سید احمد دہلویؒ جیسے جلیل القدر اکابر شامل تھے۔
یہ کمپنی اس قدر کامیاب ہوئی کہ اس کا سرمایہ بڑھتے بڑھتے اس زمانے میں ۵۰ ہزار روپے تک پہنچ گیا (جو اس دور میں ایک خطیر رقم تھی)۔ لیکن پھر اچانک اس کارخانہ کو دیوالیہ دکھا کر بند کر دیا گیا۔
✍️مولانا نورالحسن راشد کاندھلوی صاحب اس سے چند اہم باتیں اخذ کرتے ہیں:
1. ہمارے اکابر مروجہ خانقاہی دنیا بیزاری کے قائل نہیں تھے، بلکہ وہ دنیا کے ضروری اور جائز معاشی وسائل کی فراہمی میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
2.اگر یہ تجارتی سلسلہ جاری رہتا تو مدارس اور دینی حلقوں سے وابستہ افراد معاشی طور پر خوش حال اور خود کفیل ہوتے، اور آج ہمیں معاشی مسائل کے حل کے لئے دوسروں کا مرہونِ منت نہ ہونا پڑتا۔
3. مولانا کاندھلوی افسوس کا اظہار کرتے ہیں کہ تاریخ کے اس اتنے بڑے متبادل معاشی تجربے پر آج تک کسی نے تفصیلی تحقیق نہیں لکھی۔ وہ دورِ حاضر کے نوجوان اور مخلص فضلاء کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آگے آئیں، اس گمشدہ تجارتی تاریخ پر ریسرچ کریں اور اس کے تمام پہلوؤں کو سامنے لائیں۔
آج جب ہم مسلم امہ اور بالخصوص دینی طبقے کے معاشی مسائل اور متبادل بزنس ماڈلز کی بات کرتے ہیں، تو ہمیں اپنے اکابر کی اس دور اندیشی اور عملی کوششوں کو مشعلِ راہ بنانا چاہیے۔
 ✍️کتاب: بوادر النوادر (جدید ایڈیشن)
 فارورڈ کریں تاکہ مولویوں کا ذہن بدلے اور پڑھنے پڑھانےکے ساتھ ساتھ تجارت پر بھی دھیان دیں۔ ( #ایس_اے_ساگر )
https://saagartimes.blogspot.com/2026/10/blog-post_741.html

جمعہ کی اہمیت اور اس کے بعض احکام

جمعہ کی اہمیت اور اس کے بعض احکام
مرتبہ: حضرت محی السنہ مولانا شاہ ابرارالحق صاحب نوراللہ مرقدہ
جمعہ کے خاص اعمال
    یعنی جمعہ کے وہ اعمال جن کی حدیث پاک میں خاص فضیلت آئی ہے۔   اور ان پر عمل کرنے سے ہر ہر قدم پر ایک سال نفل نماز اور ایک سال نفل روزوں کا ثواب ملتا ہے۔۔(روایت کیا اس کو امام ترمذی /امام نسائی /امام ابن ماجہ رحمہم اللہ نے)
ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ مرقاۃ شرح مشکوٰۃ میں بعض ائمہ حدیث سے نقل کیا ہے کہ احادیث صحیحہ میں اتنی زیادہ فضیلت کسی اور عمل کی نہیں آئی۔ وہ چھ عمل یہ ہیں:
1️⃣   غسل کرنا۔
2️⃣   مسجد جلد جانا۔
3️⃣  پیدل جانا۔
4️⃣   امام کے قریب بیٹھنے کی کوشش کرنا۔
5️⃣  کوئی لغو کام نہ کرنا۔
6️⃣  خطبہ غور سے سننا۔
ان کے علاوہ اور بھی چند اعمال ہیں جس کا جمعہ کے روز خاص اہتمام کرنا چاہئے۔۔
1️⃣ سورہ کہف کی تلاوت۔
2️⃣ درود شریف کی کثرت۔۔ کم از کم ٣٠٠/ بار
3️⃣ صلوٰۃ التسبیح پڑھنا۔
4️⃣ دونوں خطبوں کے درمیان جب امام منبر پر بیٹھے تو دل ہی دل میں دعا کرنا۔
5️⃣ غروب آفتاب سے قبل دعا کا اہتمام کرنا کہ اس وقت دعا قبول ہوتی ہے۔۔
اللہ ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین 
(منقول) ( #ایس_اے_ساگر ) 
https://saagartimes.blogspot.com/2026/10/blog-post_31.html

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
 أَكْثروا الصَّلاةَ عليَّ يومَ الجمُعةِ..... (البخاري) 
جمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو۔
 ( #ایس_اے_ساگر )

Tuesday, 20 October 2026

اللہ کے راستے میں تھوڑی دیر کے نکلنے کی فضیلت

اللہ کے راستے میں تھوڑی دیر کا نکلنا گویا حجر اسود کے سامنے کھڑا ہو اور لیلتہ القدر کی رات ہو، اس سے بہتر ہے. کیا یہ مضمون صحیح حدیث سے ثابت ہے۔
https://saagartimes.blogspot.com/2026/10/blog-post_20.html

Monday, 19 October 2026

کرپٹو کرنسی مال نہیں

`شیخ الاسلام حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کے دستخط سے دارالعلوم کراچی کا کرپٹو کرنسی اور اسٹیبل کوائن پر تازہ فتوی`
صدر وفاق المدارس العربیہ و دارالعلوم کراچی حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم اور دارالافتاء جامعہ دارالعلوم کراچی کی جانب سے کرپٹو کرنسی، کرپٹو ٹوکن اور اسٹیبل کوائن پر تازہ فتویٰ جاری ہوگیا ہے۔
▪︎ کرپٹو کرنسی مال نہیں ہے، چاہے وہ کرپٹو ٹوکن کی صورت میں ہو، چاہے وہ اسٹیبل کوائن USDT کی صورت میں ہو۔ اس کا خریدنا ناجائز ہے۔
نوٹ: کرپٹو کرنسی کے مختلف نام ہیں یعنی اسے ورچول اثاثہ، ورچول کرنسی، ٹوکن، اور اسٹیبل کوائن بھی کہا جاتا ہے۔ تمام صورتوں میں کرپٹو کرنسی ناجائز ہے اور مال نہیں ہے۔

Saturday, 17 October 2026

پانچ لوگوں سے کبھی بحث نہ کریں

ایسے پانچ لوگوں سے کبھی بحث نہ کریں — اپنا وقت اور سکون ضائع مت کریں:
1۔ ضدی شخص:
جو صرف اپنی رائے کو درست سمجھتا ہے، دوسروں کی بات کو بغیر سمجھے رد کر دیتا ہے۔ نہ دلیل سنتا ہے، نہ کسی مشورے کو اہمیت دیتا ہے۔
2۔ خود کو عقل کل سمجھنے والا:
جو ہر وقت یہ تاثر دیتا ہے کہ اسے سب معلوم ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس کے علم کی بنیاد کھوکھلی ہوتی ہے۔
3۔ غصے میں رہنے والا:
جو معمولی بات کو بھی اپنی انا کا مسئلہ بنا کر جھگڑے پر آمادہ ہوجاتا ہے۔
4۔ نفرت کرنے والا:
جو آپ کی سچائی کو بھی جھوٹ اور آپ کی نیت کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ جس کے دل میں بغض ہو، اس سے کوئی دلیل کامیاب نہیں ہوسکتی۔
5۔ مغرور انسان:
جو نہ کسی کی بات سننے کو تیار ہوتا ہے، نہ سمجھنے کو۔ نہ مشورہ چاہیے ہوتا ہے نہ سچائی کی قدر۔
یاد رکھیں:
ایسے لوگوں کے ساتھ بحث محض وقت اور توانائی کا زیاں ہے۔
خاموشی اور طاقت کا استعمال ہی ان کا سب سے بہترین جواب ہے۔
https://saagartimes.blogspot.com/2026/10/blog-post_65.html

بحث و تکرار مت کرو

بحث و تکرار مت کرو
رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اپنے بھائی کے ساتھ بحث و تکرار نہ کرو، نہ اس کے ساتھ ایسا مذاق کرو (جو اسے برا لگے) اور نہ اس سے ایسا وعدہ کرو جسے تم پورا نہ کرسکو۔") سنن ترمذی، حدیث نمبر: 1995)
اس حدیث میں رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے باہمی تعلقات کے اہم آداب بیان فرمائے ہیں، یعنی مسلمان کو اہنے بھائی کے ساتھ بلاوجہ جھگڑنے اور بحث سے بچنا چاہئے، کیونکہ یہ دلوں میں کدورت پیدا کرتی ہے۔ دلوں میں ایسا مذاق نہیں کرنا چاہئے جو دوسرے کو تکلیف دے یا اس کی دل آزاری کا سبب بنے، اور نہ ہی ایسا وعدہ کرنا چاہئے جسے پورا کرنے کی طاقت یا ارادہ نہ ہو۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام میں حسنِ اخلاق، سچائی اور تعلقات کی حفاظت کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ اس سے یہ سبق ملتا ہے کہ مومن کو اپنی زبان اور رویے پر قابو رکھنا چاہیے اور دوسروں کے جذبات کا خیال رکھنا چاہئے۔ مثال کے طور پر اگر کسی کے ساتھ اختلاف ہو تو نرمی اور حکمت سے گفتگو کی جائے اور اگر کوئی وعدہ کیا جائے تو اسے ہر حال میں پورا کیا جائے، یہ حدیث ہمیں یقین دلاتی ہے کہ مضبوط اور پاکیزہ معاشرہ اچھے اخلاق اور ذمہ دارانہ رویوں سے قائم ہوتا ہے۔ (منقول) ( #ایس_اے_ساگر )

پانچ کے بدلے پانچ

پانچ کے بدلے پانچ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا کہ پانچ چیزیں پانچ چیزوں کے بدلے میں ہیں، عرض کیا گیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ پانچ چیزوں کے بدلے پانچ چیزیں کیا ہیں؟ 
فرمایا: (1) جو بھی قوم معاہدہ کی خلاف ورزی کرتی ہے، اِس پر ان کے دشمن مسلط کردیئے جاتے ہیں۔
(2) جو لوگ (عوام و حکمران وغیرہ) اللہ کے نازل کردہ حکم کے خلاف فیصلہ کریں ، تو ان پر فقیری (دوسروں کی محتاجی، بھیک) مسلط کردی جاتی ہے۔
(3) جس قوم میں فحاشی عام ہوجاتی ہے، ان پر موت بکثرت مسلط کردی جاتی ہے۔
(4) جن لوگوں نے زكاة کو روک لیا ، ان سے بارشیں روک لی جاتی ہیں۔
(5) جس قوم نے ناپ تول میں کمی کی، اس قوم کی پیداوار کم ہوجاتی ہے، وہ قحط سالی میں مبتلا کردیئے جاتے ہیں۔
(الترغيب والترهيب: 2/16، صحيح الترغيب: 765، صحيح الجامع: 3240، الزواجر: 1/170)​ ( #ایس_اے_ساگر )
https://saagartimes.blogspot.com/2026/10/blog-post_846.html

احد پہاڑ جتنی بڑی ڈاڑھ

یہ ایک عبرتناک واقعہ ہے، جسے علامہ ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی مشہور کتاب "البداية والنهاية" (جلد 6) میں تفصیل سے ذکر کیا ہے۔ 
 ایک لرزہ دینے والی پیشگوئی:
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کی ایک جماعت  کے ساتھ تشریف فرما تھے کہ اچانک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسا جملہ ارشاد فرمایا جس نے دلوں کو دہلا کر رکھ دیا:
«إِنَّ فِيكُمْ لَرَجُلًا ضَرْسُهُ فِي النَّارِ أَعْظَمُ مِنْ جَبَلِ أُحُدٍ»
"تم میں ایک ایسا شخص موجود ہے جس کا ایک داڑھ (دانت) جہنم کی آگ میں احد پہاڑ سے بھی بڑی ہوگی!"
ذرا خوف اور رعب کا تصور کریں! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خبر دے رہے تھے کہ اس مجلس میں بیٹھے ہوئے لوگوں میں سے ایک شخص کا انجام جہنم ہوگا، اور اس کے عذاب کی شدت اور جسامت کا یہ عالم ہوگا کہ صرف اس کی ایک داڑھ احد پہاڑ سے بڑی ہوگی۔
وقت گزرتا گیا:
دن گزرتے گئے اور اس مجلس میں موجود تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین باری باری ایمان، اسلام اور خیر کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوتے گئے۔ بالآخر اس مجلس کے صرف دو افراد زندہ بچے:
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ
الرَّجّال بن عَنفَوَہ (بنو حنیفہ کا ایک شخص)
"الرَّجّال بن عَنفَوَہ" کون تھا؟
الرَّجّال بن عَنفَوَہ کوئی عام شخص نہیں تھا۔ وہ بنو حنیفہ کے اس وفد میں شامل تھا جو مدینہ منورہ آکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر اسلام لایا تھا۔ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دین سیکھا، قرآن کریم حفظ کیا، احکامِ شرعیہ سے واقفیت حاصل کی اور عبادت میں حد درجے مجاہدہ کرنے والا بن گیا۔ حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ اس کے بارے میں فرماتے ہیں:
"الرَّجّال کا خشوع و خضوع، تلاوتِ قرآن اور نیک کاموں میں لگے رہنا حیرت انگیز تھا!"
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: "وہ ہمارے پاس آنے والے وفد کے افضل ترین لوگوں میں سے تھا، حافظِ قرآن تھا، اور کثرت سے روزے رکھنے اور راتوں کو قیام کرنے والا تھا۔"
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ شدتِ خوف سے کانپتے تھے۔ جب بھی وہ الرَّجّال کا زہد، عبادت اور شب بیداری دیکھتے تو انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وہی پیشگوئی یاد آجاتی اور وہ دل ہی دل میں ڈرتے ہوئے کہتے: "کہیں وہ بدبخت شخص میں ہی تو نہیں ہوں؟"
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اسی خوف و ترصّد میں زندگی گزارتے رہے، یہاں تک کہ یمامہ میں مسیلمہ کذاب کا فتنہ نمودار ہوا۔
فتنے کی آگ اور گمراہی کا گڑھا:
خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے الرَّجّال بن عَنفَوَہ کو اہل جبل اور یمامہ کے لوگوں کی طرف بھیجا تاکہ وہ انہیں اللہ کی طرف بلائے، دین پر ثابت قدم رکھے اور مسیلمہ کے فتنے سے بچائے۔ لیکن جب الرَّجّال یمامہ پہنچا تو مسیلمہ کذاب نے اس کا شاہانہ استقبال کیا، اس کی سخت عزت و تکریم کی، اور اسے مال و دولت اور سونے کے لالچ میں گھیر لیا۔ مسیلمہ نے اس سے پیشکش کی کہ اگر وہ لوگوں کے سامنے جا کر یہ گواہی دے دے کہ اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ مسیلمہ کو بھی نبوت میں شریک کیا گیا ہے، تو وہ اپنی آدھی سلطنت و مال اس کے نام کردے گا۔ افسوس کہ الرَّجّال جو عرب کے غریبوں میں سے تھا   اس دنیاوی چمک دمک اور عیش و عشرت کو دیکھ کر پھسل گیا۔ وہ اپنا ایمان، اپنی نمازیں، روزے، زہد اور قرآن سب بھول گیا۔ اس نے باہر نکل کر ان لوگوں کے سامنے جو جانتے تھے کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابی اور قاری ہے   جھوٹی گواہی دی اور کہا: "أنا سمعت رسول الله ﷺ يقول: إنه أشرك معه مسيلمة بن حبيب في الأمر"
"میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیلمہ بن حبیب کو اپنے ساتھ نبوت کے معاملے میں شریک فرمایا ہے۔"
دردناک اور تباہ کن نتیجہ:
الرَّجّال کا یہ مرتد ہونا مسیلمہ کے اصل فتنے سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوا! کیونکہ لوگ اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سچا صحابی اور حافظِ قرآن سمجھتے تھے۔ اس کی جھوٹی گواہی کی وجہ سے بے شمار لوگ گمراہ ہوگئے اور مسیلمہ کے لشکریوں کی تعداد 40 ہزار تک جا پہنچی۔ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اس فتنے کے قلع قمع کے لئے حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی قیادت میں ایک عظیم لشکر روانہ کیا۔ اس لشکر میں حضرت وحشی بن حرب رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے (وہی وحشی جنہوں نے حالتِ کفر میں سیدالشہداء حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کو شہید کیا تھا)۔
حضرت وحشی رضی اللہ عنہ اسلام لا چکے تھے، لیکن جب بھی وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آتے تو آپ صلی علیہ وسلم کو اپنے پیارے چچا حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ یاد آجاتے اور دل غمزدہ ہو جاتا۔ اس لئے حضرت وحشی نے عزم کیا کہ وہ اسلام کی راہ میں جہاد کرتے ہوئے اپنے ماضی کے اس بڑے گناہ کا کفارہ ادا کریں گے۔
معرکہ یمامہ اور عبرتناک خاتمہ:
معرکہ یمامہ شروع ہوا، جو عرب کی تاریخ کی سخت ترین اور خونریز ترین جنگوں میں سے ایک تھا۔ ابتداء میں دشمن کی کثرت کی وجہ سے مسلمانوں کے قدم کچھ اکھڑے، لیکن جلد ہی صحابہ کرام اور اہل قرآن نے ثبات قدمی دکھائی اور ایک جاں بازانہ حملہ کیا۔ 
حضرت وحشی بن حرب رضی اللہ عنہ اپنے اسی نیزے کے ساتھ مسیلمہ کذاب تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اور اسے جہنم واصل کرکے اپنے گناہ کا کفارہ ادا کیا۔
دوسری طرف الرَّجّال بن عَنفَوَہ، مسیلمہ کے دیگر مرتدین کے ساتھ جنگ میں ذلت و رسوائی کی موت مارا گیا اور کفر و خسران کی حالت میں ہلاک ہوا۔
جب حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو اس کے انجام کی خبر ملی تو انہوں نے اللہ کے حضور سجدہ شکر ادا کیا کہ اللہ نے انہیں اس فتنے اور بدسابقہ سے بچا لیا، اور وہ پیشگوئی الرَّجّال کے بارے میں تھی، ان کے بارے میں نہیں۔ ان دونوں شخصیات کے احوال پر غور کریں تو انسان کا کانپ اٹھنا فطری ہے:
الرَّجّال بن عَنفَوَہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت ملی، قرآن کریم کا حافظ بنا، صائم النہار اور قائم اللیل رہا... لیکن بدسابقہ اور دنیاوی لالچ کی وجہ سے انجام کفر اور جہنم پر ہوا!
حضرت وحشی بن حرب رضی اللہ عنہ: اسلام لانے سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب ترین چچا کا قاتل تھا... لیکن اللہ نے ہدایت دی، توبہ کی توفیق ملی اور حسنِ خاتمہ نصیب ہوا!
سبق: کبھی بھی اپنی عبادت، نماز، صدقات یا علم پر غرور مت کرو، اور نہ ہی اللہ پر احسان جتاؤ۔ ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے دین پر ثبات قدمی اور حسنِ خاتمہ کی دعا مانگتے رہو، کیونکہ کسی کو معلوم نہیں کہ لوحِ محفوظ میں اس کا انجام کیا لکھا ہے!
اللَّهُمَّ يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قُلُوبَنَا عَلَى دِينِكَ، وَارْزُقْنَا الْإِخْلَاصَ فِي الْقَوْلِ وَالْعَمَلِ، وَاخْتِمْ لَنَا بِخَيْرٍ.
"اے دلوں کو پھیرنے والے پروردگار! ہمارے دلوں کو اپنے دین پر قائم رکھ، ہمیں قول و فعل میں اخلاص عطا فرما، اور ہمارا خاتمہ ایمان و خیر پر فرما۔امین ثم آمین. (بشکریہ: ثناءاللہ حسین) (منقول: #ایس_اے_ساگر ) 

Friday, 16 October 2026

پریشانی اور غم دور کرنے کا ایک نبوی نسخہ

پریشانی اور غم دور کرنے کا ایک نبوی نسخہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز سے فارغ ہوتے تو دایاں ہاتھ سر پر رکھ کر فرماتے:
’’بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلاَّ ھُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ الَلّٰھُمَّ اَذْھِبْ عَنِّیْ الْھَمَّ وَالْحُزْنَ۔‘‘
ترجمہ: اللہ کے نام سے (شروع کرتا ہوں) جس کے سوا اور کوئی معبود نہیں وہ بڑا مہربان اور بہت رحم کرنے والا ہے، اے اللہ! تو ہر فکر اور غم کو مجھ سے دور فرما دے۔‘‘ 
ایک روایت میں یہ ہے کہ اپنا دایاں ہاتھ اپنی پیشانی پر رکھتے اور فرماتے:
’’اَللّٰھُمَّ اَذْھِبْ عَنِّی الْھَمَّ وَالْحُزْنَ‘‘
ترجمہ: اے اللہ! تو فکر اور غم کو مجھ سے دور فرمادے۔
عن أنس قال کان النبي صلی اللہ علیہ وسلم إذا صلی وفرغ من صلاتہ مسح بیمینہ علی رأسہ وقال: "بسم اللہ الذي لا إلہ إلا ہو الرحمن الرحیم اللہم اذہب عني الہم والحزن" (معجم اوسط طبرانی: ۳/۲۸۹، حدیث: ۳۱۷۸) (حیاۃالصحابہ: جلد ۳، صفحہ ۳۸۴،۳۸۵) (بکھرے موتی جلد نمر1 صفحہ۱۵۷) ( #ایس_اے_ساگر )
https://saagartimes.blogspot.com/2026/10/blog-post_16.html

Thursday, 15 October 2026

نور کے پہاڑوں پر نورانی فرشتوں کی تسبیح

نور کے پہاڑوں پر نورانی فرشتوں کی تسبیح
یہ تسبیح نہایت ہی عظیم الشان اور پُر فضیلت ذکر ہے، جیسا کہ حضرت انس رضی اللّٰہ عنہ کی روایت سے معلوم ہوتا ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس تسبیح کی فضیلت بیان فرمائی، وہ یہ ہے:
سُبْحَانَ ذِي الْمُلْكِ وَالْمَلَكُوتِ، سُبْحَانَ ذِي الْعِزَّةِ وَالْجَبَرُوتِ، سُبْحَانَ الْحَيِّ الَّذِي لَا يَمُوتُ، سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّ الْمَلَائِكَةِ وَالرُّوحِ
ترجمہ: پاک ہے وہ ذات جس کے ہاتھ میں سلطنت اور بادشاہی ہے، پاک ہے وہ ذات جو عزت اور قدرت والی ہے، پاک ہے وہ ذات جو زندہ ہے اور جس پر کبھی موت نہیں آئے گی، وہ پاک ہے، پاکیزہ ہے، فرشتوں اور روح کا پروردگار ہے۔
فضیلت: حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللّٰہ تعالیٰ نے نور کا ایک دریا پیدا فرمایا ہے، جس کے کنارے نور کے پہاڑوں پر نورانی فرشتے بیٹھے ہوئے ہیں۔ ان کے ہاتھوں میں نور کے دانے (تسبیح) ہیں، اور وہ یہی تسبیح پڑھتے ہیں۔ جو کوئی بھی اس تسبیح کو دن بھر میں ایک مرتبہ، یا ماہ، یا سال میں، یا عمر بھر میں صرف ایک بار بھی پڑھ لے تو اللّٰہ تعالیٰ اس کے پہلے اور پچھلے تمام گناہ معاف فرما دیتا ہے، چاہے وہ گناہ سمندر کی جھاگ، میدان کی ریت کے برابر ہوں، یا وہ جہاد سے بھاگنے والا مجرم ہی کیوں نہ ہو۔ (ماخذ: دیلمی، کنزالعمال) (ترتیب شریف 4)
خلاصہ: یہ تسبیح گناہوں کی مغفرت، نور، فرشتوں کی تسبیح میں شمولیت اور اللّٰہ کی قُربت کا ذریعہ ہے۔ کم از کم ایک بار ضرور پڑھی جائے، اور بہتر ہے کہ روزانہ کا معمول بنایا جائے۔ (منقول) ( #ایس_اے_ساگر )
https://saagartimes.blogspot.com/2026/10/blog-post_15.html

Friday, 18 September 2026

کتابوں کی آخری ہچکی

کتابوں کی آخری ہچکی
اگر میں کہوں کہ جس کے پاس کتابوں کا جتنا بھی ذخیرہ ہے سنبھال کر رکھ لے۔ چند برس میں ہی وہ وقت آنے والا ہے جب بیشتر لوگ کتابیں ڈھونڈتے پھریں گے اور اُنہیں اکثر کتابوں کی ایک جلد بھی نہ ملے گی۔ جنھوں نے اپنا ذخیرہ محفوظ کر لیا ہوگا وہ فخریہ انداز میں باقی لوگوں کو للچائیں گے کہ دیکھو ہمارے پاس فلاں فلاں موضوع پر کتاب ہے۔
اگر آپ نے اس انتباہ کو سنجیدگی سے نہ لیا تو زیادہ امکان ہے کہ اپنے اے آئی جنریشن کے پوتے، نواسے یا بیٹی کو آپ انٹرنیٹ پر کتاب کی تصویر دکھا کر سمجھائیں گے کہ دیکھو بیٹا، اسے کتاب کہتے ہیں۔ یہ ہمارے زمانے میں کاغذ پر چھپتی تھی۔
اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ کتابیں بڑی بڑی اے آئی کمپنیاں خرید رہی ہیں۔ انھیں ہائی اسپیڈ سکینرز سے کاپی کررہی ہے اور پھر ہائیڈرولک کٹرز سے کاٹ کے گودا بنا رہی ہیں۔
آخر ایسا کیوں ہے کہ یہ کمپنیاں کتابوں کو کاپی کرنے کے بعد ہارڈ کاپی محفوظ کرنے کے بجائے ضائع کررہی ہیں۔ حکمتِ عملی یہ ہے کہ جب آپ کو تاریخ، فلسفے، سماجیات، میٹریل سائنسز سمیت کسی بھی موضوع پر بنیادی یا اعلی معلومات کی طلب ہوگی اور جب دنیا سے کتابیں غائب ہو جائیں گی تو پھر یہی اے آئی کمپنیاں ہم انسانوں کو وہی تاریخی، فلسفیانہ، سماجی و سائنسی معلومات فراہم کریں گی جو وہ اپنے ماڈیول کو فیڈ کریں گی۔
یعنی یہ کمپنیاں علمی حقائق میں من پسند تبدیلیوں پر قادر ہوں گی، انھیں مسخ کرسکیں گی، توڑ مروڑ کر پیش کرسکیں گی یا کسی بھی حقیقت کو بلیک آؤٹ کر سکیں گی اور پھر آپ کو یہ "آلودہ علم" فروخت کریں گی۔
ہمیں نسل در نسل بتایا گیا کہ کتاب صرف کاغذ کا پلندہ نہیں ہوتی بلکہ اس میں محفوظ مواد انسانوں کا مشترکہ علمی و ثقافتی ورثہ ہے۔ مگر اے آئی کمپنیوں کے لئے کتاب اپنے اپنے اے آئی ماڈل کی تربیتی بھوک مٹانے کے لئے محض چارہ ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ یہ کمپنیاں ان کتابوں پر ہاتھ صاف کررہی ہیں جو دو ہزار بائیس تک شائع ہوئی ہیں۔ کیونکہ دو ہزار بائیس کے بعد شائع ہونے والی کتابوں کے بارے میں ان کمپنیوں کو بھی خوف ہے کہ کہیں وہ اے آئی کی مدد سے نہ لکھی گئی ہوں۔
یہ سانحہ اس برس کے شروع میں افشا ہوا جب کیلی فورنیا کی ایک وفاقی عدالت کے روبرو کچھ پبلشرز کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کا مقدمہ لے کر گئے اور اینتھروپک اے آئی ماڈیول سے وابستہ پانامہ پروجیکٹ کی تفصیلات رکھی گئیں۔ معلوم یہ ہوا کہ فروری دو ہزار چوبیس میں کیلیفورنیا کی سیلکان ویلی میں دنیا کے سب سے بہتر چیٹب باٹس تیار کرنے والی کمپنی نے اپنے اینتھروپ موڈیول کو سبقت کی دوڑ میں آگے رکھنے کے لئے گوگل بکس کے ایک سابق ایگزیکٹو ٹوم ٹروی کی خدمات حاصل کیں۔ اُنہیں بس ایک کام کرنا تھا۔ یعنی دنیا کی اہم زبانوں میں شائع ہونے والی سب کتابیں خرید لو۔ ترجیح ان کتابوں کو دو جن کے کاپی رائٹس حقوق ختم ہو چکے ہیں تاکہ ان کے ٹھوس وجود (ہارڈ کاپی) کو اے آئی ڈاٹا میں تبدیل کرنے کے بعد ہائیڈرولک کٹرز کے ذریعے ٹھکانے لگایا جاسکے۔
وفاقی عدالت نے فیصلہ دیا کہ کسی کتاب کی نقل شائع کرنا یقیناً کاپی رائٹ کی خلاف ورزی ہے مگر خریدی ہوئی کتاب ایک نجی ملکیت ہے لہذا اسے تلف کرنا خلاف ورزی کے دائرے میں نہیں آتا، کیونکہ ان کتابوں کو تلف کرنے سے پہلے ڈیٹا کی شکل میں محفوظ بھی کیا جا رہا ہے۔ تاہم اندھا دھند خریداری کے جنون میں کچھ کتابوں کے مسروقہ ایڈیشن بھی خرید لئے گئے لہذا ان کتابوں کے اصلی پبلشرز کو اینتھروپ موڈیول ڈویلپ کرنے والوں کی جانب سے ڈیڑھ ارب ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑ گیا۔
آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، یوروپ اور امریکہ میں پرانی کتابوں کے تاجر ان دنوں سخت پریشان ہیں کیونکہ اے آئی کمنیوں کے لئے "کتابی چارہ" خریدنے والی دلال کمپنیوں نے بھاری بھاری آرڈر دینے شروع کردیئے ہیں جو معمول کی خرید وفروخت سے کئی گنا زیادہ ہیں۔ یہ دلال منہ مانگے پیسوں پر مال اُٹھا رہے ہیں۔
جن کتابوں کی لاکھوں ہارڈ کاپیاں ہیں اُنہیں تو فوری خطرہ نہیں البتہ ایسی نادر کتابیں جن کی شائد دنیا میں پانچ چھ کاپیاں ہی بچی ہوں وہ اپنی بقا کی جنگ ہار رہی ہیں۔ مثلاً سولہویں و سترہویں صدی میں شائع ہونے والے نایاب نقشے، پندرہ سو اٹھاون میں شائع ہونے والی تاریخِ روم، سترہویں، اٹھارویں اور انیسویں صدی کے سفرناموں کے پہلے ایڈیشن وغیرہ۔
ایک برس پہلے تک ایسی نادر کتابوں کو ایک گاہک بھی خریدتا تو دوکاندار اس قدردانی پر نہال ہوجاتا۔ اب اچانک سے پرانی کتابوں کے معروف تاجروں کو کچھ نئے گاہکوں کی جانب سے جب آؤٹ آف پرنٹ کتابوں کی خریداری کے ایک ساتھ تین تین ہزار آرڈرز مل رہے ہیں تو وہ خوش بھی ہیں اور حیران و پریشان بھی۔ بین الاقوامی زبانوں میں شائع کتابیں "ٹو زیرو ڈبل سیون اے آئی" نامی دلال کمپنی کے کارندے اُٹھا رہے ہیں۔ تاہم ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ایک سرکردہ تھنک ٹینک "فور او فور میڈیا" کی تحقیق کے مطابق "آئی ایس بی این ڈی بی" نامی ادارہ بیک وقت ایک ملین کتابی ٹائٹلز خریدنے کی سکت رکھتا ہے۔ وہ کتابیں جو جنگوں، بدامنی، آتشزدگی وغیرہ جیسی آفات سے بچ بچا کے صدیاں گذار چکی ہیں اب انھیں اے آئی کا چارہ صرف اس لیے بنایا جا رہا ہے کہ اے آئی انسان سے بہتر اور زیادہ تیزی کے ساتھ ایک معیاری ای میل لکھ سکے۔
پرانے زمانے میں فاتحین مفتوحین کو علم سے محروم رکھنے کے لیے لائبریریاں نذرِ آتش کرتے تھے۔ یونانیوں کے ہاتھوں اسکندریہ کی لائبریری کی تباہی اور ہلاکو خان کے ہاتھوں بغداد کی لائبریریوں کی بربادی کے قصے پڑھ پڑھ کے ہم سوچتے تھے کہ انسان صدیوں پہلے کتنا وحشی اور علم دشمن تھا۔ اب کتابی علم کو جدید ٹیکنالوجی کے روپ میں جس بقائی خطرے کا سامنا ہے اس کے آگے ماضی کی داستانیں طفلانہ شرارتیں لگنے لگی ہیں۔
اس سے پہلے کہ کتاب بھی بیشتر حیاتیات و نباتات کی طرح دنیا سے معدوم ہو جائے، کاپی رائٹس کے عالمی قوانین کے ازسرِ نو جائزے کی ہنگامی ضرورت ہے۔ مگر عالمی ترجیحاتی فہرست میں یہ المیہ شائد سب سے آخر میں زیرِ بحث آئے۔ مگر ہم لاچار اس کے سوا کیا کہیں کہ یہ نہ ہو کہ کتابیں تو معدوم ہو جائیں اور ہمارے ہاتھ میں بس کاپی رائٹس قوانین لٹکے رہ جائیں۔ (بقلم: وسعت اللہ خان) ( #ایس_اے_ساگر )
https://saagartimes.blogspot.com/2026/09/blog-post_777.html



لڑکیوں کے زوال پذیر مسلم تعلیمی ادارے

لڑکیوں کے زوال پذیر مسلم تعلیمی ادارے
آپ نے کبھی نہیں دیکھا یا سنا ہوگا کہ عیسائیوں نے اپنے تعلیمی اداروں کی کثرت پر زور دیا ہو۔ عیسائی شہروں میں محض ایک یا دو تعلیمی ادارے قائم کرتے ہیں، لیکن وہ انتہائی قابلِ اعتبار اور معیاری ہوتے ہیں، جن میں اپنے بچوں کو پڑھانا ہر شہری کا خواب ہوتا ہے۔ رسائی کے لحاظ سے بھی یہ ادارے شہر اور قریبی گاؤں، دیہات سے اس طرح مربوط ہوتے ہیں کہ کوئی بھی اپنے بچوں کو ادارے کے بھروسے چھوڑ سکتا ہے۔
اس کے برخلاف مسلمانوں نے معیاری تعلیمی اداروں کے قیام کے بجائے ان کی کثرت پر زیادہ توجہ دی۔ خاص طور پر تعلیمِ نسواں کے نام پر پورے ملک میں ایک زبردست انقلاب آیا ہے۔
لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کے لئے نئے نئے ادارے قائم کئے گئے۔ لڑکوں کے لئے جزوی طور پر قائم کئے گئے نئے اداروں کو نظرانداز کردیا جائے تو آج بھی وہی پرانے ادارے موجود ہیں جو پچھلے 60، 70 برسوں سے چل رہے ہیں اور جن کا تعلیمی معیار کافی مخدوش ہوچکا ہے۔ دوسری طرف لڑکیوں کے لئے ہر گاؤں اور ہر گلی میں جامعات کی باڑھ آچکی ہے۔
سدھارتھ نگر، بستی، گورکھپور، بلرامپور، کانپور شہر، کانپور دیہات، لکھنؤ، بارہ بنکی، گونڈہ، بہرائچ، شراوستی اور سنت کبیر جیسے اضلاع، جہاں میرا خود کا تجربہ ہے، لڑکیوں کے لئے سینکڑوں ادارے کھل چکے ہیں۔ ان اداروں کے مطابق لڑکیوں کو اسلامی زیورِ علم سے آراستہ کیا جاتا ہے اور انہیں بی بی فاطمہؓ اور امہات المؤمنینؓ کو بطور رول ماڈل اپنانے کی تعلیم دی جاتی ہے۔
ایک تعلیم یافتہ عورت کئی خاندانوں کے لئے رحمت کا سبب ہوتی ہے، لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ عورت حقیقی اعتبار سے اسلام کو اپنا منہجِ حیات تسلیم کرے۔ ورنہ محض حروف اور نقوش کی پہچان یا ان کی ادائیگی زندگی کو جنت کے بجائے جہنم میں جانے کا سبب بھی بنا سکتی ہے۔
مدارسِ اسلامیہ کے گرتے ہوئے تعلیمی معیار اور جامعات کی بہتات نے ملت کی تعلیمی گتھیوں کو سلجھانے کے بجائے مزید مسائل سے دوچار کردیا ہے۔ بالخصوص جامعات سے تعلیم یافتہ لڑکیاں خود ایک مسئلہ بنتی جارہی ہیں۔ تعلیم کی آڑ میں انہوں نے ہر وہ کام کرنا شروع کردیا ہے جس کا ہم تصور بھی گناہِ عظیم سمجھتے ہیں۔
جامعات کے ذمہ داروں نے لڑکیوں کی تعلیم و تربیت سے زیادہ ان کے بناؤ سنگار پر توجہ دی ہے۔ ’’قال اللہ، قال الرسول‘‘ کی صداؤں کے بجائے فلمی گانوں اور تفریحی ڈراموں نے ان کے دلوں میں گھر کرلیا ہے۔ باپردہ رہنے کی تعلیمات جامعات کی دہلیز پر ہی دم توڑ دیتی ہیں۔ فیشن ایبل برقعے کی نت نئی ایجادات نے معلمات اور طالباتِ علومِ نبویہ کو حجاب میں رہتے ہوئے بھی بے پردہ کردیا ہے۔ جشنِ ردائے قرأت و فضیلت کی باڑھ نے تکمیلِ نصاب کے سارے معیار بالائے طاق رکھ دیے ہیں۔
چند سکوں کے لالچ نے جامعات کے ذمہ داروں کو اتنا مفاد پرست اور دنیادار بنا دیا ہے کہ کورس کی تکمیل کے بغیر ہی لڑکیوں کو عالمیت، فضیلت اور قرأت کی ڈگریاں فراہم کی جارہی ہیں۔
ذاتی طور پر میں کئی ایسی جامعات سے واقف ہوں جہاں رسمِ ردائے فضیلت کی تقریبات کو ایک ایونٹ کی طرح منعقد کیا جاتا ہے، جہاں لڑکیاں انتہائی بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ردائے فضیلت کی تقریبات کی ویڈیوگرافی کرکے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتی ہیں۔ والدین اور گھر کے دوسرے افراد کو اس حرکت کی بھنک نہ لگے، اس کے لئے فرضی ناموں کا استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ بات تلخ ہے، لیکن انتہائی افسوسناک بھی، کہ گھر کے ذمہ داروں کو بھلے ہی لڑکیوں کی ان حرکات کا علم نہ ہو، لیکن ان کے شناسا لوگوں کو ان کی سوشل میڈیا آئی ڈی کا بخوبی علم ہوتا ہے۔
آٹھ، دس برسوں تک جامعات میں گزارنے کے بعد دین کی بنیادی معلومات بھلے ہی نہ ہوں، لیکن سوشل میڈیا ایپ سے چیٹ ہسٹری کیسے مٹانی ہے، کیسے اور کس کو کب آن لائن رہنے کا سگنل دینا ہے، کب موبائل ان کے پاس اور کب موبائل پر اہلِ خانہ کی گرفت ہوتی ہے، اس کے لئے جدید ترین ٹرکس کا استعمال بہت اچھی طرح جان لیتی ہیں۔
کیسے بنا فون کال یا واٹس ایپ چیٹ کے بھی اسٹیٹس کے ذریعے کسی کو اپنی جانب مائل کرنا ہے، کب کس موبائل سے کونسا ایپ ہائیڈ یا اَن انسٹال کرنا ہے، یہ انہی کا خاصہ ہے۔
ردائے فضیلت کی تقریب کی آڑ میں طالبات کے ساتھ ساتھ معلمات بھی جم کر ٹانڈو مچاتی ہیں۔ شاندار اسٹیج کے ساتھ بہترین ایکو ساؤنڈ سسٹم کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ مختلف انداز میں سیلفیاں لے کر اپنے شناسا لوگوں کو بھیجی جاتی ہیں۔ نوخیز طالبات جس انداز سے فوٹوشوٹ اور ویڈیوگرافی کراتی ہیں، اسے دیکھ کر بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی اداکارائیں بھی شرما جائیں۔ وکٹری نشان، لو کی علامت، فلائنگ کس انداز، ہاتھوں کی مہندی کے ڈیزائن اور پیروں کی الگ الگ اینگل سے نمائش، یہاں تک کہ آنکھوں سے سینے کے ابھارکی جانب توجہ دلانا تک شامل ہے۔
یقین جانئے ۔۔۔ جامعات میں لڑکیاں تعلیم کے نام پر جس بے حیائی کا مظاہرہ کر رہی ہیں، اس کا دس فیصد حصہ بھی آپ کے سامنے نہیں رکھ پارہا ہوں۔
ایک آخری بات، جو انتہائی شرمناک اور قابلِ افسوس ہے، وہ یہ ہے کہ جامعات کی فارغات بوائے فرینڈز (مرد دوست) بنانا معیوب نہیں سمجھتیں۔ کئی بار یہ تجاوز حلقۂ اسلام سے باہر غیرمسلموں تک پہنچ جاتا ہے۔ جنہیں ہم عالمہ فاضلہ بنا کر فخر محسوس کرتے ہیں، وہ غیروں سے مراسم بناکر نہ صرف چادرِ عصمت تار تار کر رہی ہیں بلکہ مرتد بھی ہورہی ہیں۔
دراصل تعلیمِ نسواں کے نام پر ہم نے خیانت کی ہے۔ معیاری اداروں کے بجائے ہم نے اداروں کی کثرت پر توجہ دی۔ باصلاحیت لوگوں کی عدمِ پذیرائی کے باعث نااہلوں نے مدارس اور جامعات قائم کرنا شروع کردیئے، جہاں تعلیم کی آڑ میں ہر وہ کام انجام دیا جاتا ہے جس سے بچنے کے لئے ہم لڑکیوں کو تعلیم دینا چاہتے ہیں۔
نتیجہ یہ ہے کہ تعلیم اور تربیت تو ہو نہیں پاتی، البتہ مدرسہ جانے اور آنے کے نام پر ملنے والی آزادی اور اعتماد کا بھرپور غلط استعمال کیا جاتا ہے۔
ہر وہ شخص جس کے تعلقات سرمایہ داروں سے ہو جاتے ہیں، وہ لڑکیوں کے موجودہ ارتدادی طوفان پر قابو پانے کے نام پر جامعات قائم کرتا ہے۔ پہلے قوم سے سرمایہ وصول کرتا ہے، بعد میں قوم کی بیٹیوں کی عصمت تار تار کرتا ہے۔
میں خود کئی ایسے اداروں کو جانتا ہوں جہاں نوجوان لڑکیوں کو جامعات کے ذمہ داروں نے اپنی ہوس کا شکار بنایا۔ جیل گئے، مقدمات چل رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود پرانی روش بدستور جاری ہے۔
پانی سر سے اتر چکا ہے۔ ہر ایرے غیرے کے تعلیمی ادارے میں بچیوں کو بھیجنے سے بہتر ہے کہ گھر پر ہی ان کی تعلیم و تربیت پر دھیان دیا جائے۔
جامعات کے نام پر بیوقوف نہ بنیں۔ جامعات کے پیچھے جہاں مالی منفعت کارفرما ہے، وہیں کچھ افراد ذہنی آوارگی کی تسکین کے لیے بھی جامعات قائم کرنے لگے ہیں۔ ہر چمکنے والی چیز سونا نہیں ہوتی۔
کثرتِ ادارہ کے بجائے معیاری اداروں کی فکر کیجئے، جہاں معقول تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ بچیوں کی شرم و حیا بھی برقرار رہے۔ (بشکریہ: شفیق فیضی) ( #ایس_اے_ساگر )
https://saagartimes.blogspot.com/2026/09/blog-post_18.html








Monday, 7 September 2026

”تم میں سے کون ایسا ہے جسے اپنے وارث کا مال اپنے مال سے زیادہ محبوب ہو؟“


”تم میں سے کون ایسا ہے جسے اپنے وارث کا مال اپنے مال سے زیادہ محبوب ہو؟“ 
 قَالَ عَبْدُاللهِ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَيُّكُمْ مَالُ وَارِثِهِ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ مَالِهِ؟»، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا مِنَّا أَحَدٌ إِلَّا مَالُهُ أَحَبُّ إِلَيْهِ، قَالَ: «فَإِنَّ مَالَهُ مَا قَدَّمَ، وَمَالُ وَارِثِهِ مَا أَخَّرَ» 
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کون ایسا ہے جسے اپنے وارث کا مال اپنے مال سے زیادہ محبوب ہو؟“ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہم میں سے تو کوئی ایسا نہیں جسے اپنا مال زیادہ محبوب نہ ہو۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اس کا اپنا مال وہ ہے جسے اس نے (راہِ خدا میں) آگے بھیج دیا، اور اس کے وارث کا مال وہ ہے جسے اس نے (وفات کے وقت) پیچھے چھوڑ دیا۔“
(جو مال انسان اپنی زندگی میں طاعت و انفاق اور خیر کے کاموں میں اللہ کی راہ میں خرچ کر دیتا ہے، وہی درحقیقت اس کا اپنا ابدی اور حقیقی مال ہے، جو آخرت کے ذخیرے کے طور پر اسے واپس ملے گا۔ جبکہ جو مال وہ جمع کر کے پیچھے چھوڑ جاتا ہے، وہ حقیقت میں اس کے وارثوں کا مال بن جاتا ہے جسے وہ خود کبھی استعمال نہیں کر پائے گا۔ یہ حدیث انسان کو حرص، بخالت اور غیر ضروری جمع اندوزی کے بجائے بروقت انفاق اور اپنے مال کو خود اپنے ہاتھ سے آخرت کے لئے سرمایہ بنانے کی ترغیب دیتی ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہمیں بخل سے بچائے اور اپنے مال کو اپنے لئے صدقۂ جاریہ اور آخرت کا ذخیرہ بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔) ( #ایس_اے_ساگر )

Narrated 'Abdullahؓ bin Mas'ud: The Prophet (ﷺ) said, "Which of you loves the wealth of his heir more than his own wealth?" They said, "O Messenger of Allah, there is none among us but that his own wealth is more beloved to him." He (ﷺ) said, "Then his wealth is that which he has sent forward (in charity for the Hereafter), and the wealth of his heir is that which he leaves behind."
صحيح البخاري # ٦٤٤٢
Sahih Bukhari # 6442



​

Tuesday, 25 August 2026

تعلیمی اداروں کے لئے حکومت کی لازمی گائڈلائن

تمام اقامتی اور غیراقامتی مدارس، مکاتب، اسکول اور تعلیمی اداروں کے لئے حکومت کی لازمی گائڈلائن               
-(مدارس اسلامیہ کے تعلق سے پوکسو ایکٹ کے لازمی قوانین) 
-بھارت میں اسکولوں، مدرسوں اور دیگر تعلیمی اداروں کے لیے پوکسو ایکٹ (POCSO Act) اور سپریم کورٹ کی گائیڈلائنز کے تحت بچوں کی حفاظت کے سخت قوانین مقرر کئے گئے ہیں، ادارہ کی انتظامیہ، اساتذہ اور دیگر عملے پر درج ذیل قانونی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں:
1۔ عملے کی پولیس ویریفکیشن: 
ادارہ میں کام کرنے والے تمام ملازمین (اساتذہ، پرنسپل، سیکیورٹی گارڈز، صفائی کرنے والا عملہ اور بس ڈرائیورز) کی پولیس ویریفکیشن (سابقہ ریکارڈ کی جانچ) کروانا لازمی ہے۔
2. کیمپس کی نگرانی (CCTV and Infrastructure): 
تعلیمی ادرے کے تمام اہم حصوں (جیسے کوریڈور، کھیل کے میدان، داخلے اور خارج ہونے کے راستے) میں سی سی ٹی وی (CCTV) کیمرے لگانا لازمی ہے۔
3۔ لازمی رپورٹنگ اور پرنسپل کی ذمہ داری (Mandatory Reporting): 
اگر کسی استاد یا عملے کو شک بھی ہو کہ کسی بچے کے ساتھ ادارے کے اندر یا باہر کوئی غلط حرکت ہوئی ہے، تو اس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دینا لازمی ہے۔ اگر ادارہ کا پرنسپل/مہتمم یا انتظامیہ معاملے کو دبانے یا ادارہ کی بدنامی کے ڈر سے پولیس کو نہیں بتاتی، تو قانون کے تحت انہیں 1 سال تک کی قید ہو سکتی ہے۔
4۔ اسکول ٹرانسپورٹ کے اصول (School Bus Safety)
سپریم کورٹ کی گائیڈلائنز کے مطابق ہر اسکول بس میں ایک خاتون اٹینڈنٹ (خاتون ملازم) کا ہونا لازمی ہے۔ بس ڈرائیور کا کم از کم 5 سال کا تجربہ ہونا چاہئے اور تیز رفتاری یا شراب پی کر گاڑی چلانے والے ڈرائیور کو نہیں رکھا جا سکتا۔ 
5۔ پوکسو کمیٹی اور آگاہی (POCSO Committee & Awareness) 
ہر اسکول/تعلیمی ادارے میں ایک چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی (پوکسو کمیٹی) بنانا لازمی ہے، جو بچوں کی شکایات سن سکے۔ بچوں کو اسکول میں "محفوظ اور غیر محفوظ لمس" (Good Touch and Bad Touch) کے بارے میں آسان زبان میں سکھلانا اسکول کی ذمہ داری ہے۔ اسکول کی دیواروں اور نوٹس بورڈز پر چائلڈ ہیلپ لائن نمبر 1098 واضح طور پر لکھا ہونا چاہئے۔
6۔ اکیلے میں ملنے پر پابندی (No Solitary Meetings) 
کسی بھی کم عمر طالبہ  کو کسی بھی مرد عملے  کے ساتھ اکیلے کمرے میں بند نہیں چھوڑا جاسکتا۔ بچوں کو کسی بھی قسم کی سزا کے طور پر اندھیرے یا اکیلے کمرے میں بند کرنا قانونی جرم ہے۔ 
پوکسو ایکٹ  کے قوانین مدارس، مساجد، خانقاہوں اور تمام مذہبی تعلیمی اداروں پر بھی مکمل طور پر نافذ ہوتے ہیں۔ قانون کے مطابق بچوں کا تحفظ ہر جگہ یکساں ہے اور اس معاملے میں کسی بھی ادارے کو کوئی استثنا حاصل نہیں ہے۔
پوکسو ایکٹ کے سیکشن 5(f) اور سیکشن 9(f) میں خاص طور پر تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ "مذہبی اداروں" (Religious Institutions) کا الگ سے ذکر کیا گیا ہے۔ اگر مدرسے، آشرم یا کسی بھی مذہبی ادارے کی انتظامیہ یا عملے کا کوئی شخص (جیسے ناظم، استاد یا قاری) کسی بچے کے ساتھ جنسی زیادتی یا حملہ کرے، تو اسے کم از کم 10 سے 20 سال قید یا عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
اگر مدرسے کے مہتمم، ناظم یا کسی دوسرے استاد کو معلوم ہو کہ ادارے میں کسی بچے کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ پیش آیا ہے، تو ان پر پولیس کو فوراً مطلع کرنا قانونی طور پر فرض ہے۔ 
حفاظتی اقدامات کی پابندی:
قومی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال (NCPCR) اور مختلف عدالتی احکامات کے مطابق، اقلیتی اور مذہبی تعلیمی اداروں کے لیے بھی بچوں کے حوالے سے درج ذیل گائیڈلائنز پر عمل کرنا ضروری ہے:
مدارس میں بچوں کو پڑھانے والے اساتذہ یا دیکھ بھال کرنے والے عملے کا بیک گراؤنڈ اور پولیس ویریفکیشن چیک ہونا چاہئے۔ 
بچوں کی آگاہی کے لئے چائلڈ ہیلپ لائن نمبر 1098 کو نمایاں جگہ پر لکھنا ضروری ہے۔ 
قانون کے تحت سبق یاد نہ ہونے یا کسی بھی وجہ سے بچوں پر شدید جسمانی تشدد یا مارپیٹ کرنا بھی سخت جرم ہے۔ 
ایسے مدارس جہاں بچے رات کو قیام کرتے ہیں (رہائشی مدارس)، وہاں بچوں کے سونے کے کمروں  کی حفاظت کا خاص انتظام ہونا چاہئے۔ بڑی عمر کے طلبہ اور چھوٹے بچوں کے رہنے اور سونے کے انتظامات الگ الگ ہونے چاہئیں تاکہ چھوٹے بچے محفوظ رہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں مدرسے کے مہتمم (Principal/Manager) کو براہِ راست ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔
مدرسے میں ایک ایسی جگہ شکایت بکس لگانا لازمی ہے جہاں بچے یا ان کے والدین اپنی شکایت نام لکھے بغیر ڈال سکیں۔
مدرسے کے اساتذہ اور قاری صاحبان کو پوکسو ایکٹ کے قوانین کے بارے میں باقاعدہ تربیت دینا ضروری ہے تاکہ انہیں معلوم ہو کہ بچوں کے حقوق کیا ہیں۔
کلاس رومز، برآمدوں اور مشترکہ حصوں میں کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنانا چاہیے، سوائے ان جگہوں کے جہاں پرائیویسی (جیسے واش رومز یا چینجنگ رومز) متاثر ہوتی ہو۔ (منقول) ( #ایس_اے_ساگر )




Monday, 17 August 2026

سورتوں کے نام اور آیات

قرآن کریم حفظ کرنے والے مدرسے میں ایک استاد نے کسی طالب علم سے سبق سنتے وقت پوچھا کہ وہ ان سورتوں کے نام بتلائے جن میں یہ آیت (أَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ) آئی ہے۔ طالب علم نے کچھ سورتیں تو بتلادیں مگر متعدد سورتوں میں اٹک گیا۔

✒️ استاد نے کہا: یہ جملہ یاد کرلو:

"غَفَرَاللهُ لِلْحَجِّ مُحَمَّد یوسف"

پھر وضاحت کی:

غَفَرَاللهُ ...... سورۃ غافر

لِلْحَجِّ ........ سورۃ الحج

مُحَمَّد ....... سورۃ محمد

یوسف ...... سورۃ یوسف

یہ وہ چار سورتیں ہیں جن میں (أَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ) کا ذکر آیا ہے۔

حفاظِ قرآن کے لئے ایک اہم نکتہ:

اکثر حفاظ کو تلاوت کے دوران الفاظ میں التباس (کنفیوژن) ہوجاتا ہے، مثلاً کوئی یوں پڑھ دیتا ہے:

"وَفَاكِهَةً مِمَّا يَشْتَهُونَ" کی جگہ

"وَفَوَاكِهُ مِمَّا يَشْتَهُونَ"

اور اسی طرح کے دیگر متشابہ الفاظ کی کثرت سے حافظ مایوس ہوجاتا ہے۔ اس دشواری کا حل ایک قاعدہ ہے جو پورے قرآن کی سورتوں پر نافذ ہوتا ہے:

▪️ 1. اگر سورت کا نام واحد (سنگولر) ہو، جیسے: یٰسٓ، صٓ، الزخرف، الطور، الرحمٰن، الواقعہ وغیرہ — تو لفظ "فاکہہ" (واحد) آئے گا۔

▪️ 2. اگر سورت کا نام جمع ہو، جیسے: المؤمنون، الصافات، المرسلات وغیرہ — تو لفظ "فواکہ" (جمع) آئے گا۔

ایک اور قرآنی معلومات:

سورت کے آغاز میں "یُسَبِّحُ" اور "سَبِّحْ" میں فرق کیسے کریں؟

اگر سورت کے نام کا پہلا حرف نقطے والا ہو تو ابتدا "یُسَبِّحُ" سے ہوگی۔

اور اگر سورت کے نام کا پہلا حرف بغیر نقطے کے ہو تو ابتدا "سَبِّحْ" سے ہوگی۔

مثال کے طور پر:

سورۃ الحدید "ح" سے شروع ہوتی ہے، جس میں نقطہ نہیں — لہٰذا آغاز "سَبِّحْ" سے ہے۔

سورۃ التغابن "ت" سے شروع ہوتی ہے، جس میں نقطہ ہے — لہٰذا آغاز "یُسَبِّحُ" سے ہے۔

سؤال: قرآن کریم کی سات "خماسیات" (پانچ پانچ کے مجموعے) کیا ہیں؟

جواب:

سورتوں کے آغاز کو آسانی سے یاد رکھنے کے لیے، اور یہ قرآن کریم کی دقتِ نظر کی ایک مثال بھی ہے کہ اس میں یہ "خماسیات"                         

(پانچ پانچ سورتوں کے گروپ) پائے جاتے ہیں:

5 — 5 — 5 — 5 — 5 — 5 — 5

جو درج ذیل سات زمروں پر مشتمل ہیں:

1️⃣ پہلا زمرہ:

حمد سے شروع ہونے والی پانچ سورتیں:

▪️ الفاتحہ

▪️ الانعام

▪️ الکہف

▪️ سبا

▪️ فاطر

یہ سب مکی ہیں

2️⃣ دوسرا زمرہ:

تسبیح سے شروع ہونے والی پانچ سورتیں:

▪️ الحدید

▪️ الحشر

▪️ الصف

▪️ الجمعہ

▪️ التغابن

یہ سب مدنی ہیں

3️⃣ تیسرا زمرہ:

"الٓر" (الف لام را) سے شروع ہونے والی پانچ سورتیں:

▪️ یونس

▪️ ہود

▪️ یوسف

▪️ ابراہیم

▪️ الحجر

یہ سب مکی ہیں

4️⃣ چوتھا زمرہ:

ندا (پکار) سے شروع ہونے والی پانچ سورتیں:

▪️ النساء

▪️ المائدہ

▪️ الحج

▪️ الحجرات

▪️ الممتحنہ

یہ سب مدنی ہیں

5️⃣ پانچواں زمرہ:

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کرکے پکارنے سے شروع ہونے والی پانچ سورتیں:

▪️ الاحزاب

▪️ الطلاق

▪️ التحریم

▪️ المزمل

▪️ المدثر

یہ سب مدنی ہیں

6️⃣ چھٹا زمرہ:

استفہام (سوال) سے شروع ہونے والی پانچ سورتیں:

▪️ الانسان

▪️ الغاشیہ

▪️ الشرح

▪️ الفیل

▪️ الماعون

یہ سب مکی ہیں

7️⃣ ساتواں زمرہ:

لفظ "قُلْ" (کہہ دو) کے حکم سے شروع ہونے والی پانچ سورتیں:

▪️ الجن

▪️ الکافرون

▪️ الاخلاص

▪️ الفلق

▪️ الناس

یہ سب مکی ہیں

دوسروں تک یہ معلومات پہنچائیں۔

اللہ تعالیٰ اس کے لکھنے والے، شائع کرنے والے، پڑھنے والے اور آگے بھیجنے والے سب کو جزائے خیر عطا فرمائے، اور ان کے والدین اور ہمارے و آپ کے والدین اور تمام مسلمانوں، زندہ و مردہ، کی مغفرت فرمائے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو اپنی کتاب کو متقن انداز میں پڑھنے، تلاوت کرنے اور اس میں غور و فکر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ جو شخص چاہتا ہے کہ اس کی موت کے بعد بھی اس کا عمل جاری رہے، اسے چاہئے کہ علم کو پھیلائے۔ (منقول) ( #ایس_اے_ساگر )



Friday, 3 July 2026

صفاتِ لازمہ غیرِ متضادہ کا بیان

صفاتِ لازمہ غیرِ متضادہ کا بیان
صفاتِ لازمہ غیرِمُتَضادہ کی تعریف : صفاتِ لاز مہ غیرِ مُتَضادہ وہ صفات ہیں جو آپس میں ایک دوسرے کی ضد نہ ہوں ۔ صفاتِ لازمہ غیرِ مُتَضادہ سات۷ ہیں : (۱) صفیر (۲) قلقلہ(۳) لین (۴) انحراف (۵) تکریر (۶) تفشی (۷) استطالت ۔
(1)…صفیر :
            لغوی معنی’’ سیٹی ‘‘ ، اصطلاحی معنی : اصطلاحِ تجویدمیں ’’سیٹی کی طرح تیز آواز ‘‘ کو کہتے ہیں ۔ جن حُرُوف میں یہ صفت پائی جاتی ہے انہیں ’’حُرُوفِ صَفِیْرِیَہْ‘‘ کہتے ہیں ۔
طریقۂ ادائیگی : حُرُوفِ صفیریہ کو اداکرتے وقت سیٹی کی طرح تیز آواز نکلتی ہے جیسے اَلصَّلٰوۃُُ میں ’’ص‘‘، حُرُوفِ صفیریہ تین ہیں اور وہ یہ ہیں : ’’ ص، ز، س‘‘ ۔
(2)… قلقلہ :
            لغوی معنی : ’’ جنبش ‘‘اصطلاحی معنی : اصطلاحِ تجویدمیں ’’ حرف کو ادا کرتے وقت مخرج میں جنبش کے ہونے ‘‘ کو کہتے ہیں ۔ جن حُرُوف میں یہ صفت پائی جاتی ہے انہیں ’’حُرُوفِ قَلْقَلَہْ‘‘کہتے ہیں ۔
طریقۂ ادائیگی : حُرُوفِ قلقلہ کو اداکرتے وقت ان کے مخرج میں جنبش ہوتی ہے جس کی وجہ سے آواز لوٹتی ہوئی محسوس ہوتی ہے ۔ حُروفِ قلقلہ پانچ ہیں جن کا مجموعہ’’ قُطُبُ جَدٍّ‘‘ ہے ۔
 (3)…لین :
            لغوی معنی’’ نرمی ‘‘اصطلاحی معنی : اصطلاحِ تجویدمیں ’’ حُرُوف کو نرمی سے اداکرنے ‘‘ کو کہتے ہیں ۔ جن حُرُوف میں یہ صفت پائی جاتی ہے انہیں ’’حُرُوفِ لین‘‘کہتے ہیں ۔
طریقۂ ادائیگی : حُرُوفِ لین کو ان کے مخرج سے نرمی کے ساتھ جھٹکے کے بغیر، اس طرح ادا کرنا چاہیے کہ اگر دراز کرنا چاہیں تو کرسکیں ۔ جیسے ’’خَوْفٍ، قُرَیْشٍ‘‘ حُرُوفِ لین دو۲ ہیں اور وہ یہ ہیں : ’’ و‘‘اور ’’ ی‘‘ساکن ماقبل مفتوح ۔
(4)…انحراف :
            لغوی معنی’’پھرنا‘‘اصطلاحی معنی : اصطلاحِ تجویدمیں ’’حُرُوف کو ادا کرتے وقت آواز کے ایک مخرج سے دوسرے مخرج کی طرف پھرنے ‘‘ کو کہتے ہیں ۔ جن حُرُوف میں یہ صفت پائی جاتی ہے انہیں ’’ حُرُوفِ مُنْحَرِفَہْ‘‘کہتے ہیں ۔
طریقۂ ادائیگی : حُرُوفِ منحرفہ کو اداکرتے وقت زبان ایک مخرج سے دوسرے مخرج کی طرف پھرتی ہے ۔ حُرُوفِ منحرفہ دو۲ ہیں اور وہ یہ ہیں : ’’ ل‘‘اور ’’ر‘‘
(5)…تکریر :
              لغوی معنی : ’’ کسی چیز کا بار بار ہونا ‘‘ اصطلاحی معنی : اصطلاحِ تجویدمیں  ’’حرف کو اداکرتے وقت زبان کے سرے پر کپکپاہٹ کے پیدا ہونے کو کہتے ہیں ۔ یہ صفت ’’را ‘‘ میں پائی جاتی ہے ۔
طریقۂ ادائیگی : را کو ادا کرتے وقت نوکِ زبان میں ہلکی سی کپکپاہٹ پیدا ہونی چاہیے مگر اس میں اصلِ تکرار سے بچنا چاہیے جیسے مُسْتَطَرْ ۔
(6)… تفشی :
            لغوی معنی : ’’پھیلنا ‘‘ اصطلاحی معنی : اصطلاحِ تجویدمیں ’’ مُنہ میں آواز کے پھیلنے ‘‘ کو کہتے ہیں ۔ یہ صفت شین میں پائی جاتی ہے ۔
طریقۂ ادائیگی :  شین کو اداکرتے وقت اس کے مخرج میں آواز پھیل جاتی ہے جیسے ’’غَوَاشْ‘‘
(7)…استطالت :
            لغوی معنی : ’’لمبائی چاہنا ‘ ‘ اصطلاحی معنی : اصطلاحِ تجویدمیں ’’ آواز کے مخرج میں دیر تک جاری رہنے ‘‘ کو کہتے ہیں ۔ یہ صفت ’’ حرفِ ضَاد ‘‘ میں پائی جاتی ہے ۔
طریقۂ ادائیگی : حرفِ ضَاد کو ادا کرتے وقت زبان کا بغلی کنارہ ناجذ سے ضاحک تک بتدریج آہستہ آہستہ لگتا ہے جس کی وجہ سے آواز میں طوالت پیدا ہوتی ہے جیسے وَلَا الضَّالِیْن ۔
 نقشہ صفاتِ حروف
نمبر شمار               حروف تہجی                        صفات
1  ...       ا                          جہر              رخاوت          استفال         انفتاح          اصمات           ۔
 

    2 ...    ب                        جہر              شدّت            استفال         انفتاح          اذلاق            قلقلہ

3  ...       ت                        ہمس            شدّت           استفال         انفتاح          اصمات          ۔

4.. ث ...                       ہمس            رخاوت         استفال         انفتاح          اصمات          ۔

5 ..  ج...                       جہر              شدّت           استفال         انفتاح          اصمات          قلقلہ

6       ح...                         ہمس            رخاوت          استفال         انفتاح          اصمات          ۔
7..         خ  ...                       ہمس            رخاوت         استعلاء        انفتاح          اصمات           ۔
8         د   ...                       جہر               شدّت            استفال         انفتاح          اصمات          قلقلہ
9  ..       ذ  ...                        جہر               رخاوت          استفال         انفتاح          اصمات           ۔
10      ر...                         جہر              توسط             استفال         انفتاح          اذلاق            تکریر ، انحراف
11      ز    ....                      جہر               رخاوت         استفال         انفتاح          اصمات          صفیر
12      س  ...                      ہمس            رخاوت          استفال         انفتاح          اصمات          صفیر
13      ش  ....                      ہمس            رخاوت          استفال         انفتاح          اصمات          تفشی
14      ص....                       ہمس            رخاوت          استعلاء         اطباق            اصمات          صفیر
15      ض ...                      جہر              رخاوت          استعلاء         اطباق            اصمات          استطالت 
16      ط   ....                      جہر               شدّت            استعلاء         اطباق            اصمات          قلقلہ
17      ظ  ...                       جہر               رخاوت          استعلاء         اطباق            اصمات           ۔
18      ع  ...                       جہر               توسط             استفال         انفتاح          اصمات           ۔
19      غ   ....                      جہر               رخاوت          استعلاء         انفتاح          اصمات           ۔
20      ف   ...                     ہمس            رخاوت          استفال         انفتاح          اذلا ق             ۔
21      ق ...                        جہر               شدّت            استعلاء         انفتاح          اصمات          قلقلہ
22      ک...    ہمس            شدّت            استفال         انفتاح          اصمات           ۔

Wednesday, 1 July 2026

صفات کا بیان: صفات کی اہمیت

*صفات کا بیان*

*صفات کی اہمیت* 

             جس طرح بغیر مخرج کے حرف ادا نہیں ہوسکتا اسی طرح بغیرصفات کے حرف کامل ادا نہیں ہوسکتا ۔ جس طرح حُرُوف کے مخارج الگ الگ ہیں ، اسی طرح ہر حرف میں پائی جانے والی صفات بھی جُدا جُدا ہیں ۔ صفات کے ساتھ حرف کو ادا کرنے سے ایک ہی مخرج کے کئی حُرُوف آپس میں جُدا اور مُمتاز ہوجاتے ہیں ۔ صفات ، صفت کی جمع ہے ۔

صفت کا لغوی معنی : صفت کا لغوی معنی ٰ ہے ’’ مَا قَا مَ بِشَیْ ئٍ ‘‘جو کسی شے کے ساتھ قائم ہو ۔

 صفت کا اصطلاحی معنی : اصطلاح تجوید میں ’’ صفت ‘‘ حرف کی اس حالت یا کیفیّت کو کہتے ہیں جس سے ایک ہی مخرج کے کئی حُروف آپس میں جُدا اور ممتاز ہوجاتے ہیں ۔ مثلاً حرف کا پُر یا باریک ہونا آواز کا بلند یا پست ہونا ، قوی یا ضعیف ہونا، نرم یا سخت ہونا وغیرہ جیسے ’’ص‘‘ اور’’س‘‘اِن کا مخرج توایک ہے مگر ’’ص‘‘ صفتِ استعلاء اور اطباق کی وجہ سے پُر اور ’’س‘‘ صفتِ استفال اور انفتاح کی وجہ سے باریک پڑھا جاتا ہے ۔

 

صفات کی اقسام

            صفات کی دوقسمیں ہیں : {۱} صفاتِ لازمہ {۲} صفاتِ عارضہ ۔

 صفاتِ لازمہ کی تعریف : حرف کی وہ صفات جو حرف کے لئے ہروقت ضروری ہوں اور ان کے بغیر حرف ادا نہ ہوسکے یا حرف ناقص اداہو ۔ مثلاً ’’ظ‘‘ میں صفتِ استعلاء اور اطباق ادانہ کی جائے توحرف ’’ظ‘‘ادا ہی نہیں ہوگا ۔ حرف کو صفات لازمہ کے ساتھ ادا نہ کرنے سے لحن جلی واقع ہوتی ہے ۔ (لمعاتِ شمسیہ حاشیہ فوائد مکیہ، ص۲۱، بتصرف )

 صفاتِ عارضہ کی تعریف : حرف کی وہ صفات جو حرف کے لئے کبھی ہوں اور کبھی نہ ہوں ان کے ادانہ کرنے سے حرف اد اہوجاتاہے لیکن حرف کی تحسین باقی نہیں رہتی ۔ مثلاًرا مفتوحہ کو باریک پڑھنا وغیرہ ۔ یہ صفات آٹھ حُرُوف میں پائی جاتی ہیں جن کا مجموعہ’’ اَوْ یَرْ مُلَانِ ‘‘ہے ۔ صفاتِ عارضہ کی غلطی کو ’’ لحنِ خفی ‘‘ کہتے ہیں ۔ لیکن لحنِ خفی کو چھوٹی اور معمولی غلطی سمجھ کر اس سے بچنے کی کوشش نہ کرنا بڑی غلطی ہے ۔

صفاتِ لازمہ کی اقسام : صفاتِ لازمہ کی دو قسمیں ہیں :
(1)صفاتِ لازمہ متضادہ     (2) صفاتِ لاز مہ غیرِ مُتَضادہ   
صفاتِ لازمہ مُتَضادہ کی تعریف :
        صفاتِ لازمہ متضادہ وہ صفات ہیں جو آپس میں ایک دوسرے کی ضدہوں جیسے ’’ ہمس ‘‘کی ضد’’ جہر ‘‘ اور’’ شدّت ‘ ‘ کی ضد ’’ رخاوت ‘‘ ہے ۔
صفاتِ لازمہ مُتضادہ
صفاتِ لازمہ مُتَضادہ دس۱۰  ہیں۔ جن میں سے پانچ ، پانچ کی ضد ہیں ۔
 {1}… ہمس                        {2} … جہر
{3}…شدّت                    {4} … رخاوت
{5}… استعلاء                   {6} … استفال
{7}… اطباق                    {8} … انفتاح
{9}… اذلاق                   {10}… اصمات
 
تفصیل
(1)…ہمس :
          لغوی معنی : ’’پستی ‘‘ ۔ اصطلاحی معنی : اصطلاحِ تجویدمیں ’’ضعف کی وجہ سے آواز کے پست ہونے ‘‘ کو کہتے ہیں ۔ جن حُرُوف میں یہ صفت پائی جاتی ہے انہیں ’’ حُرُوفِ مہموسہ‘‘کہتے ہیں اور یہ دس۱۰  ہیں جن کا مجموعہ ’’فَحَثَّہ شَخْصٌ سَکَتْ ‘‘ ہے ۔
طریقۂ ادائیگی : حُروفِ مہموسہ کو ادا کرتے وقت آواز اُن کے مخرج میں اس قدر ضعف یعنی کمزوری سے ٹھہرتی ہے کہ سانس جاری رہتا ہے اور آواز پست ہو جاتی ہے ۔
(2)…جہر :
         یہ صفت ہمس کی ضد ہے۔ لغوی معنی : ’’بلندی ‘‘اصطلاحی معنی: اصطلاحِ تجوید میں ’’قُوّت کی وجہ سے آواز کے بلند ہونے ‘‘ کو کہتے ہیں ۔ جن حُرُوف میں یہ صفت پائی جاتی ہے انہیں ’’ حُرُوفِ مجہورہ‘‘ کہتے ہیں ۔ حروف مہموسہ کے علاوہ باقی انیس ۱۹  حروف مجہورہ ہیں ۔
طریقۂ ادائیگی : حُرُوفِ مجہورہ کو ادا کرتے وقت آواز اُن کے مخرج میں اس قدر قُوّت سے ٹھہرتی ہے کہ اس کے اثر سے سانس کا جاری ہونا موقوف ہوجاتا ہے اور آواز بلند ہوجاتی ہے۔
 
(3)…شدّ ت:
        لغوی معنی : ’’سختی‘‘ اصطلاحی معنی : اصطلاحِ تجوید میں ’’  قُوّت کی وجہ سے آواز کے سخت ہونے ‘‘ کو کہتے ہیں ۔ جن حُرُوف میں یہ صفت پائی جاتی ہے انہیں ’’حُرُوفِ شدیدہ‘‘ کہتے ہیں اور یہ آٹھ۸ ہیں جن کا مجموعہ’’ أَجِدُ قَطٍ بَکَتْ‘‘ہے ۔
طریقۂ ادائیگی : حُرُوفِ شدیدہ کو ادا کرتے وقت آواز اُن کے مخرج میں اتنی قُوّت سے ٹھہرتی ہے کہ فوراً بند ہوجاتی ہے اورسخت ہوجاتی ہے ۔
(4)…رخاوت :
        یہ صفت’’شدّت ‘‘کی ضد ہے ۔ لغوی معنی: ’’نرمی‘‘، اصطلاحی معنی: اصطلاحِ تجویدمیں ’’ ضعف کی وجہ سے آواز کے نرم ہونے ‘‘ کو کہتے ہیں۔ جن حُرُوف میں یہ صفت پائی جاتی ہے انہیں ’’ حُرُوفِ رخوہ‘‘ کہتے ہیں اور یہ سولہ ۱۶ ہیں ۔ جوحُرُوفِ شدیدہ اور حُرُوفِ مُتَوسّطہ کے علاوہ ہیں ۔
طریقۂ ادائیگی : حُرُوفِ رخوہ کو ادا کرتے وقت آواز اُن کے مخرج میں اتنے ضعف سے ٹھہرتی ہے جس کی وجہ سے آواز جاری رہتی ہے اور نرم ہوجاتی ہے ۔
٭…(توسط) : لغوی معنی: ’’درمیان‘‘ اصطلاحی معنی : اصطلاحِ تجوید میں ’’ شدّت اور رخاوت کی درمیانی حالت کے ساتھ پڑھنے ‘‘ کو کہتے ہیں ۔ جن حُرُوف میں یہ صفت پائی جاتی ہے انہیں ’’ حُرُوفِ مُتَوَسّطِہ‘‘ کہتے ہیں اور یہ پانچ ہیں جن کا مجموعہ’’ لِنْ عُمَرْ  ‘‘ ہے ۔
طریقۂ ادائیگی : حُرُوفِ متوسطہ کو ادا کرتے وقت آواز اُن کے مخرج میں نہ تو مکمل بند ہوتی ہے کہ شدّت پیدا ہوجائے اور نہ ہی مکمل جاری رہتی ہے کہ رخاوت پیدا ہوجائے بلکہ اس کی درمیانی حالت رہتی ہے ۔
(5)…استعلاء :
           لغوی معنی : ’’بلندی چاہنا‘‘ اصطلاحی معنی : اصطلاحِ تجویدمیں ’’ زبا ن کی جڑ کے تالو کی جانب بلند ہونے ‘‘ کو کہتے ہیں ۔ جن حُرُوف میں یہ صفت پائی جاتی ہے انہیں ’’حُرُوفِ مُسْتَعْلِیَہ‘‘ کہتے ہیں اور یہ سات۷   ہیں جن کا مجموعہ ’’خُصَّ ضَغْطٍ قِظْ‘‘ہے۔
طریقۂ ادائیگی: حُرُوفِ مستعلیہ کو ادا کرتے وقت زبان کی جڑ تالو کی جانب بلند ہوتی ہے جس کی وجہ سے حُرُوف پُر پڑھے جاتے ہیں ۔
(6)…استفال :
        یہ صفت’’ استعلاء ‘‘ کی ضد ہے ۔ لغوی معنی : ’’نیچائی چاہنا‘‘اصطلاحی معنی : اصطلاحِ تجویدمیں ’’ زبان کی جڑکے تالو کی جانب بلند نہ ہونے ‘‘ کو کہتے ہیں ۔ جن حُرُوف میں یہ صفت پائی جاتی ہے انہیں ’’حُرُوفِ مُسْتَفِلَہ‘‘ کہتے ہیں اور یہ بائیس۲۲ ہیں جو’’حُرُوفِ مستعلیہ ‘‘کے علاوہ ہیں ۔
طریقۂ ادائیگی : حُروفِ مستفلہ کو ادا کرتے وقت زبان کی جڑ تالو کی جانب بلند نہیں ہوتی بلکہ نیچے رہتی ہے اس لئے یہ حُرُوف باریک پڑھے جاتے ہیں ۔
(7)… اطباق :
          لغوی معنی : ’’ مل جانایاڈھانپ لینا ‘‘اصطلاحی معنی : اصطلاحِ تجوید میں  ’’ زبان کے پھیل کر تالو سے مل جانے ‘‘کوکہتے ہیں ۔ جن حُرُوف میں یہ صفت پائی جاتی ہے انہیں ’’حُرُوفِ مُطْبَقہ‘‘ کہتے ہیں اور یہ چار ۴   ہیں جن کا مجموعہ ’’صطظض‘‘ ہے ۔
طریقۂ ادائیگی : حُروفِ مطبقہ کو ادا کرتے وقت زبان تالو سے مل جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ حُرُوف بَہُت ہی پُر پڑھے جاتے ہیں ۔
(8)…انفتاح :
        یہ صفت’’ اِطباق‘‘کی ضد ہے ۔ لغوی معنی : ’’جُدا رہنا یا کھلا رہنا‘‘ اصطلاحی معنی : اصطلاحِ تجویدمیں ’’زبان کے تالو سے جُدارہنے ‘‘ کوکہتے ہیں ۔ جن حُرُوف میں یہ صفت پائی جاتی ہے انہیں ’’حُرُوفِ مُنفَتِحَہْ‘‘ کہتے ہیں اور یہ پچیس۲۵  ہیں جو حُروفِ مطبقہ کے علاوہ ہیں۔
طریقۂ ادائیگی: حُرُوفِ منفتحہ کو ادا کرتے وقت زبان تالو سے جُدا رہتی ہے۔
(9)…اذلاق :
          لغوی معنی : ’’کنارہ‘‘اصطلاحی معنی : اصطلاحِ تجویدمیں ’’ حُرُوف کے ہونٹوں ، دانتوں اور زبان کے کناروں سے پِھسل کربسہولت اداہونے ‘‘ کو کہتے ہیں ۔ جن حُرُوف میں یہ صفت پائی جاتی ہے انہیں ’’حُرُوفِ مُذلَقَہ‘‘ کہتے ہیں اوریہ چھ ۶ ہیں جن کا مجموعہ ’’فَرَّ مِنْ لُّبٍّ‘‘ہے ۔
طریقۂ ادائیگی : حُرُوفِ مذلقہ اپنے مخارج سے پِھسل کر بسہولت ادا ہوتے ہیں ۔
(10)…اِصمات :
            یہ صفت’’ اِذلاق‘‘ کی ضد ہے ۔ لغوی معنی : ’’روکنا ‘‘ اصطلاحی معنی : اصطلاحِ تجویدمیں ’’ حُرُوف کے مضبوطی اور جماؤ کے ساتھ اداہونے ‘‘ کو کہتے ہیں ۔ جن حُرُوف میں یہ صفت پائی جاتی ہے انہیں ’’ حُرُوف مُصْمَتَہ‘‘کہتے ہیں اور یہ تیئس۲۳ ہیں جو کہ حُرُوفِ مذلقہ کے علاوہ ہیں ۔
طریقۂ ادائیگی : حُرُوفِ مصمتہ اپنے مخارج سے مضبوطی کے ساتھ جم کر ادا ہوتے ہیں ۔
صفاتِ لازمہ مُتضادہ کے حامل حروف کامجموعہ
نمبر شمار            حُروف                            تعداد                        مجموعہ
 ۱                  حُرُوفِ مہموسہ                     10                         فَحَثَّہ‘ شَخْصٌ سَکَتْ
۲                  حُرُوفِ مجہورہ                       19                         ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
۳                  حُرُوفِ شدیدہ                      8                           أَجِدُ قَطٍ بَکَتْ
۴                  حُرُوفِ رخوہ                       16                         ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
- -                حُرُوفِ مُتَوَسّطِہ                    5                           لِنْ عُمَر
۵                  حُرُوفِ مُسْتَعْلِیَہ                    7                           خُصَّ ضَغْطٍ قِظْ
۶                  حُرُوفِ مُسْتَفِلَہ                     22                         ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
۷                  حُرُوفِ مُطْبَقَہ                      4                           صطظض
۸                  حُرُوفِ مُنْفَتِحَہْ                     25                         ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
۹                  حُرُوفِ مُذْلَقَہْ                       6                           فَرَّ مِنْ لُّب
۱۰                 حُرُوفِْ مُصْمَتَہْ                     23                         ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔