Monday, 9 July 2018

خطبہ کے وقت نماز پڑھنا

خطبہ کے وقت نماز پڑھنا
مسئلہ: جب امام خطبہ دینے کیلئے نکل پڑے تو نماز سے فارغ ہونے تک نماز اور گفتگو کرنا جائز نہیں اور نہ سلام کا جواب دینا جائز ہے اور نہ ہی چھنکنے والے کیلئے دعا دی جائے گی .
حوالہ
إذا دخل أحدُكم المسجدَ والإمامُ على المنبرِ فلا صلاةَ ولا كلامَ حتى يفرغَ الإمامُ (جمع الجوامع أو الجامع الكبير للسيوطي ۲۲۳۰/۱)
مسئلہ:
کھانا، پینا ، کھیلنا اور خطبہ کے وقت آنے والے کی طرف متوجہ ہونا مکروہ ہے۔
حوالہ
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ تَوَضَّأَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ أَتَى الْجُمُعَةَ فَدَنَا وَأَنْصَتَ وَاسْتَمَعَ غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ وَزِيَادَةُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ قَالَ وَمَنْ مَسَّ الْحَصَى فَقَدْ لَغَا (مسند احمد مُسْنَدُ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ۹۱۲۰)
مسئلہ: خطیب جس وقت منبر پر کھڑا ہو تو لوگوں کو سلام نہ کرے۔
حوالہ
ولا يسلم على القوم عند الحنفية؛ لأنه يلجئهم إلى ما نهوا عنه من الكلام، (الفقه الاسلامي وادلته سنن الخطبة ومكروهاتها: ۴۴۹/۲)

No comments:

Post a Comment