Tuesday, 10 July 2018

رقیہ شرعیہ؛ شرعی دم

بسم الله الرحمن الرحيم
رقیہ شرعیہ (شرعی دم)
جادو، نظربد اور آسیب کا علاج، قرآن و سنت کی روشنی میں
خوشی اور غم دنیا کی زندگی کا اٹوٹ حصہ ہے جس کے ذریعہ اللہ تعالٰی اپنے بندوں کو آزماتا ہے، خوشی ملنے پر اللہ کی شکر گزاری اور مصیبت و پریشانی میں صبر کی توفیق تو بس مومن بندوں کو ہی حاصل ہوتی ہے، جادو، نظربد اور آسیب کے اثرات مصیبتوں اور پریشانیوں کے ضمن میں آتے ہیں جو اللہ کے اقدار میں سے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ مشیت الہی  (اللہ کی چاہت) کے بغیر ان میں سے کوئی چیز کسی کو کچھ بھی نقصان نہیں پہنچاسکتی، ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی آپ کی حفاظت فرمائے البتہ اس طرح کی کسی چیز سے آپ کو آزمایا جارہا ہے تو آپ کو صبر کے ساتھ قرآن و سنت کی روشنی میں علاج کی کوشش کرنی چاہئے-
جادو، نظربد اور آسیب کے اثرات کے علاج سے متعلق چند منتخب آیات اور سنت رسول صلی اللہ علیہ و سلم سے ثابت دعائیں مذکور ہیں اسے پڑھنے سے پہلے درج ذیل امور کا خیال رکھیں:
کتاب اللہ سنت رسول صلی اللہ علیہ و سلم اور منہج سلف (صحابہ و تابعین کا طریقہ) پر مضبوطی سے قائم رہنے کا پختہ ارادہ کرلیں اور زندگی بھر اس پر عمل کرنے کی کوشش کرتے رہیں، نیز شرکیہ عقائد اور بدعات سے اپنے دل کو پاک و صاف کر لیں
فرائض کی پابندی کے ساتھ نوافل کا اہتمام کریں
گھر میں کثرت سے قرآن پاک کی تلاوت کرتے رہیں؛ خاص کر سورہ البقرة کی تلاوت کا اہتمام کریں
شیطان کے شر سے اللہ کی پناہ طلب کرتے رہیں بالخصوص: بیت الخلاء میں داخل ہوتے وقت، غصہ کے وقت ،ہمبستری کے وقت، مسجد میں داخل ہوتے وقت اور باہر نکلتے وقت، قرآن کریم کی تلاوت کے وقت، نماز کے دوران وسوسہ ہونے پر، نیند میں بے چینی کے وقت، کوئی برا خواب دیکھنے پر، کسی وادی یا ویران جگہ اترنے پر ،گدھا یا کتے کی آواز سننے پر،  دل اللہ اور دین اسلام کے خلاف شہبات (وسوسے اور برے خیالات) آنے پر-
کثرت سے اللہ کا ذکر کرتے رہیں
گھر میں داخل ہوتے وقت سلام کریں اور دعا پڑھیں اور سونے سے پہلے بسم اللہ کہہ کر دروازہ بند کریں کھاتے پیتے وقت بسم اللہ کہیں، برتنوں کو بسم اللہ کہہ کر بند کریں، سوتے وقت آیتہ الکرسی، سورہ البقرہ کی آخری دو آیتیں، سورہ اخلاص، سورہ الفلق اور سورہ الناس کی تلاوت کا اہتمام کریں -
قرآن و سنتمیں جن کاموں کی نسبت شیطان کی طرف کی گئی ہے ان سے بچیں، مشلا تکبر؛ غصہ، فضول خرچی، جلد بازی، بائیں ہاتهہ سے کھانا پینا وغیرہ
جماہی آنے پرمنہ پر ہاتھ رکھیں خواہ حالت نماز میں کیوں نہ ہو
اللہ تعالٰی پر مکمل توکل (بھروسا) اور اسی سے شفا کی امید رکھتے ہوئے ان آیات اور دعاؤں کو پڑھیں-
مریض کے جسم اور گھر سے تعویز گنڈہ ،ہر قسم کی بندشوں اور شرکیہ چیزوں کو نکال دیں-
مریض کے گھر کو شیطانی آواز (گانے بجانے، میوزک) اور اس کے تمام آلات نیز تصویروں، موتیوں، مجسموں اور کتوں وغیرہ سے پاک کر دیں-
رقیہ شرعیہ (دم) قرآنی آیات پر مشتمل ہے لہذا اس کے پڑھنے سے قبل وضو کرلیں اور جسم اور جگہ کی پاکی کا اہتمام کریں -
ایمان اور تقوی کی کمی کے سبب شفا میں تاخیر ہو سکتی ہے اس لیے کثرت سے استغفار کرتے ہوئے برابر رقیہ جاری رکھیں اور اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں-
اللہ نے آپ کو شفا سے نوازا اور آپ پھر سے اللہ کی نافرمانی کی طرف پلٹ جائیں تو یہ بڑھی ناشکری ہوگی، یاد رکھیں کہ اللہ کے ناشکروں کے لیے بڑا سخت عذاب ہے-
شرعی دم کے لئے مندرجہ زیل نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے ثابت شدہ دعائیں اور قرآنی آیات پڑھیں؛
سورہ الفاتحه مکمل 
سورہ البقرہ  1 تا 5 
سورہ البقرہ  آیت  164 
سورہ البقرہ  آیت 255   
سورہ البقرہ  آیت  285 تا 286 
سورہ  الاعراف  آیت  54  
سورہ الاعراف  آیت  117 تا 119 
سورة یونس آیت 79 تا 81 
سورہ الإسراء  آیت 82   
سورہ طہ آیت 65 تا 69  
سورہ المؤمنون  آیت 115 تا 118   سورة الصافات 1 آیت 10 
سورہ الحشر  آیت 22 تا 23  
سورة الجن  آیت 3
سورہ الکافرون مکمل
سورہ الاخلاص  مکمل  
سورہ الفلق  مکمل  
سورہ الناس مکمل
سنت رسول صلی الله علیہ و سلم سے ثابت دعائیں
أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَق َ(مسلم)
**أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ الَّتِي لَا يُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَا فَاجِرٌ،مِنْ شَرِّ مَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ، وَمِنْ شَرِّ مَا يَعْرُجُ فِيهَا،وَمِنْ شَرِّ مَا ذَرَأَ فِي الأَرْضِ، وَمِنْ شَرِّ مَا يَخْرُجُ مِنْهَا،وَمِنْ شَرِّ فِتَنِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَمِنْ شَرِّ طَوَارق الليلِ وَالنَّهَارِ ، إِلاَّ طَارِقًا
يَطْرُقُ بِخَيْرٍ يَا رَحْمَـٰن (ترمذى)**
أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لامَّةٍ (البخاری)
أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضَبِهِ، وَعِقَابِهِ ، وَشَرِّ عِبَادِهِ ، وَمِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ ، وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَنْ يَحْضُرُونَ (أحمد و ترمذی)
حَسْبِيَ اللَّهُ لا إِلَـهَ إِلاَّ هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ (سات مرتبہ) (ابوداوٗد)
بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ يُؤْذِيكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ نَفْسٍ أَوْ عَيْنِ حَاسِدٍ اللَّهُ يَشْفِيكَ بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ (مسلم)
أَسْأَلُ اللَّهَ الْعَظِيمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، أَنْ يُعَافِيَكَ وَيَشْفِيَكَ (سات مرتبہ) (أحمد و ابوداود)
تین مرتبہ 
《بِسْمِ اللَّهِ》 
اور سات مرتبہ 
《أَعُوذُ بِاللَّهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَأُحَاذِرُ》(مسلم)
اللَّهُمَّ رَبَّ النَّاسِ، مُذْهِبَ البَأسِ، اشْفِ أَنتَ الشَّافي، لا شافي إِلاَّ أَنْتَ، شِفاءً لا يُغادِر سَقَماً. (البخاري)
بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيم
(تین مرتبہ) (ابوداوٗد)
جادو کے علاج کی اقسام
جسے جادوکر کے کسی کےمخالف کردیا ‎گیا اور یا پھر کسی کی طرف جھکاؤ ہو تو اس کا علاج کیا ہے؟
اور مومن کے لۓ اس سے بچاؤ کس طرح ممکن ہے کہ یہ فعل اسے نقصان نہ دے اور کیا اس کے لۓ دعائیں یا پھر قرآن میں کوئی اذکار ہیں ؟
الحمدللہ
علاج کی کئی قسمیں ہیں:
اول: یہ دیکھا جائے گا جادوگر نے جادو کس چیز میں کیا ہے اگر اس کا پتہ چل جائے کہ اس نے کسی جگہ میں بالوں پر یا کنگھی کے دندانوں پر یا اس کے علاوہ کسی اور چیز پر کیا ہے جب یہ پتہ چل جائے کہ فلاں جگہ پر رکھا ہے تو اس چیز کو زائل کر دیا اور جلا دیا اور تلف کر دیا جائے تو جو کیا گیا ہے وہ ختم اور جو جادو گر کا ارادہ تھا وہ زائل ہو جائے گا ۔
دوم: یہ کہ اگر جادوگر کا پتہ چل جائے تو اس پر لازم کیا جائے کہ جو اس نے کیا ہے وہ اسے زائل کرے تو اسے یہ کہا جائے گا کہ یا تو اسے جو کہ تو نے کیا ہے اسے زائل کر دے یا پھر تیری گردن مار دی جائے گی تو پھر جب وہ اسے ختم کر دے تو اسے ولی الامر اس کی گردن اڑاۓ گا کیونکہ صحیح مسئلہ یہی ہے کہ جادوگر کو بغیر توبہ کے قتل کیا جائے گا جیسا کہ عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے کیا تھا۔
اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ انہوں نے فرمایا:
"جادوگر کی حد تلوار سے اس کی گردن اڑانی ہے" ۔
اور جب حضرت ام المومنین حفصہ رضی اللہ عنہا کو یہ معلوم ہوا کہ ان کی لونڈی جادو کرتی ہے تو انہوں نے اسے قتل کر دیا ۔
سوم : پڑھائی کا جادو کے ختم کرنے میں بہت بڑا اثر ہے اور وہ اس طرح کہ جس پر جادو کیا گیا ہے اس پر یا پھر ایک برتن میں آیۃ الکرسی اور سورت اعراف اور یونس اور مریم جو جادو کی آیات اور اس کے ساتھ سورت کافرون اور اخلاص اور الفلق اور الناس پڑھے اور اس کی عافیت اور شفاء کی دعاء کرے اور خاص طور پر وہ دعاء جو کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے وہ پڑھے:
"اللهم رب الناس اذھب الباس واشف انت الشافی لا شفاء الا شفاؤك لا يغادر سقما"
(اے لوگوں کے رب تکلیف دور کر دے اور شفا یابی سے نواز تو ہی شفا دینے والا ہے تیری شفاء کے علاوہ کوئی شفا‎ء نہیں ایسی شفاء نصیب فرما کہ جو کسی قسم کی بیماری نہ چھوڑے.)
اور ایسے ہی وہ دم جو کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا تھا:
"بسم الله ارقيك من كل شئ يؤذيك ومن شر كل نفس أو عين حاسد الله يشفيك بسم الله أرقيك"
(میں اللہ کے نام سے تجھے ہر اس چیز سے دم کرتا ہوں جو کہ تکلیف دینے والی ہے اور ہر نفس کے شر سے یا ہر حاسد آنکھ سے اللہ آپ کو شفا دے میں اللہ کے نام سے آپ کو دم کرتا ہوں)
تو اس دم کو تین مرتبہ کرے اور تین مرتبہ "قل ھو اللہ احد" اور معوذتین "قل اعوذ برب الفلق'' اور ''قل اعوذ برب الناس" بھی تین مرتبہ دہراۓ اور ایسے ہی وہ پانی میں پڑھے جو ہم نے ذکر کیا ہے اور اس میں سے جسے جادو کیا گیا ہے وہ پیۓ اور باقی پانی سے غسل کرے یہ ایک یا اس سے زیادہ حسب ضرورت کرے تو ان شاء اللہ جادو کا اثر جاتا رہے گا یہ علاج علماء نے اپنی کتب میں ذکر کیا ہے مثلا شیخ عبدالرحمان بن حسن رحمہ اللہ نے اپنی کتاب (فتح المجید شرح کتاب التوحید) میں (باب ما جاء فی النشرۃ) منتر کے باب میں ذکر کیا ہے اور ان کے علاوہ دوسروں نے بھی ذکر کیا ہے -
چہارم: سات بیری کے پتے کوٹ کر پانی میں ملائیں اور اس پر آیات اور سورتیں اور دعائیں پڑھیں جن کا ذکر پیچھے کیا گیا ہے تو یہ پانی پیا بھی جائے اور اس سے غسل بھی کرے اور ایسے ہی یہ اس کے علاج میں بھی نفع مند ہے جسے اس کی بیوی سے روکا گیا ہے تو سبز بیری کے سات پتے پانی میں رکھ کر اس پر مندرجہ بالا آیات و سورتیں اور دعائیں پڑھیں تو اللہ کے حکم سے یہ نافع ثابت ہو گا۔
جادو والے مریض اور اس کے لۓ جسے اس کی بیوی سےروک دیا گیا ہو کہ وہ اس سے جماع نہ کرسکے اس کے لۓ پانی اور بیری کے پتوں پر جو آیات پڑھنی ہیں وہ ذیل میں ذکر کی جاتی ہیں:
1- سورت فاتحہ پڑھنی ہے -
2- سورت بقرہ میں سے آیۃ الکرسی پڑھنی اور وہ اللہ کا فرمان یہ ہے:
"اللہ لا الہ الا ھو الحی القیوم لا تاخذہ سنۃ ولا نوم لہ ما فی الارض من ذالذی یشفع عندہ الا باذنہ یعلم ما بین ایدیھم وما خلفھم ولا یحیطون بشیء من علمہ الا بما شاء وسع کرسیہ السماوات والارض ولا یؤدہ حفظھما وھو العلی العظیم"
(اللہ تعالی ہی معبود برحق ہےجس کے سوا کوئی معبود نہیں جوزندہ اور سب کا تھامنے والا ہے جسے نہ تو اونگھ آۓ اور نہ ہی نیند – آسمان وزمین میں تمام چیزیں اسی کی ملکیت ہیں کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے سامنے شفاعت کرسکے وہ جو انکے سامنے ہے اور جو انکے پیچھے ہے اس کے علم میں ہے وہ اسکے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کرسکتے مگر جتنا وہ چاہے اس کی کرسی کی وسعت نے آسمانوں وزمین کو گھیر رکھا ہے اور اللہ تعالی ان کی حفاظت سے نہ تو تھکتا اور نہ ہی اکتاتا ہے اور وہ بلند اور بہت بڑا ہے – (البقرہ 255)
3 - سورت اعراف کی یہ آیات پڑھیں:
"قال ان کنت جئت بآیۃ فات بھا ان کنت من الصادقین فالقی عصاہ فاذا ھی ثعبان مبین ونزع یدہ فاذا ھی بیضاہ للنظرین قال الملاء من قوم فرعون ان ھذا الساحر علیم یرید ان یخرجکم من ارضکم فماذا تامرون قالوا ارجہ واخاہ وارسل فی المدائن حاشرین یاتوک بکل ساحر علیم وجاء السحرۃ فرعون قالوا ان لنا لاجرا ان کنا نحن الغالبین قال نعم وانکم لمن المقربین قالوا یا موسی اما ان تلقی واما ان نکون نحن الملقین قال القوا سحروا اعین الناس واسترھبوھم وجاء وبسحر عظیم واوحینا الی موسی ان الق عصاک فاذا ھی تلقف ما یافکون فوقع الحق وبطل ما کانوا یعلمون فغلبوا ھنالک وانقلبوا صاغرین والقی السحرۃ ساجدین قالوا امنا برب موسی وھارون" الاعراف 106-
(فرعون نے کہا ہے کہ اگر آپ کوئی معجزہ لے کر آۓ ہیں تو اس کو اب پیش کیجۓ اگر آپ سچے ہیں ؟ تو انہوں نے اپنی لاٹھی ڈال دی تو دفعتا وہ صاف ایک اژدھا بن گیا اور اپنا ہاتھ باہر نکالا تو وہ یکایک سب دیکھنے والوں کے روبرو بہت ہی چمکتا ہوا ہو گیا قوم فرعون کے جو سردار لوگ تھے انہوں نے کہا کہ واقعی یہ شخص بہت بڑا جادوگر ہے یہ چاہتا ہے کہ تم کو تمہاری سر زمین سے نکال باہر کرے سو تم لوگ کیا مشورہ دیتے ہو انہوں نے کہا آپ ان کو اور ان کے بھائی کو مہلت دے دو اور شہروں میں ہرکاروں کو بھیج دیجۓ کہ وہ سب ماہر جادوگروں کو آپ کے پاس لا کر حاضر کردیں اور وہ جادوگر فرعون کے پاس حاضر ہوۓ اور کہنے لگے کہ اگر ہم غالب ہو گۓ تو ہم کو کوئی بڑا صلہ ملے گا ؟ فرعون نے کہا کہ ہاں اور تم سب مقرب لوگوں میں ہو جاؤ گے ان ساحروں نے عرض کیا کہ اے موسی خواہ آپ ‌ڈالیں یا ہم ہی ڈالیں؟ (موسی علیہ السلام) کہنے لگے تم ہی ڈالو پس جب انہوں نے ڈالا تو لوگوں کی نظر بندی کر دی اور ان پر ہیبت غالب کر دی اور ایک طرح کا بہت بڑا جادو دکھلایا اور ہم نے موسی علیہ السلام کو حکم دیا اپنی لاٹھی ڈال دیجۓ سو اس کا ڈالنا تھا کہ اس نے سارے بنے بناۓ کھیل کو نگھلنا شروع کردیا پس حق ظاہر ہو گیا اور انہوں نے جو کچھ بنایا تھا سب کچھ جاتا رہا پس وہ لوگ موقع پر ہار گۓ اور خوب ذلیل ہو کر پھرے اور جو ساحر تھے سجدہ میں گر گۓ اور کہنے لگے کہ ہم رب العالمین پر ایمان لاۓ جو موسی اور ہارون کا رب ہے) الاعراف 106 122-
4 - سورت یونس کی مندرجہ ذیل آیات پڑھیں:
"وقال فرعون ائتونی بکل ساحر علیم فلما جاء السحرۃ قال لھم موسی القوا ما انتم ملقون فلما القوا قال موسی ما جئتم بہ السحر ان اللہ سیبطلہ ان اللہ لا یصلح عمل المفسدین ویحق الحق بکلماتہ ولو کرہ المجرمون " یونس /79 82 -
(اور فرعون نے کہا کہ میرے پاس تمام جادوگروں کو حاضر کرو پھر جب جادوگر آۓ تو موسی علیہ السلام نے ان سے کہا ڈالو جو کچھ تم ڈالنے والے ہو سو جب انہوں نے ڈالا تو موسی علیہ السلام نے فرمایا کہ جو کچھ تم لاۓ ہو جادو ہے یقینی بات یہ ہے اللہ تعالی اس کو ابھی درہم برہم کۓ دیتا ہے اللہ تعالی ایسے فسادیوں کا کام نہیں بننے دیتا)
5 - اور سورت طہ کی مندرجہ ذیل آیات پڑھیں:
"قالوا یا موسی اما ان تلقی واما ان نکون اول من القی قال بل القوا فاذا حبالھم وعصیھم یخیل الیہ من سحرھم انھا تسعی فاوجس فی نفسہ خیفۃ موسی قلنا لا تخف انک انت الاعلی والق ما فی یمینک تلقف ما صنعوا انما صنعوا کید ساحر ولا یفلح الساحر حیث اتی " طہ 65 69 -
(کہنے لگے اے موسی یا تو تو پہلے ڈال یا ہم پہلے ڈالنے والے بن جائیں جواب دیا کہ نہیں تم ہی پہلے ڈالو اب تو موسی علیہ السلام کو یہ خیال گزرنے لگا کہ ان کی رسیاں اور لکڑیاں ان کے جادو کے زور سے بھاگ دوڑ رہی ہیں پس موسی نے اپنے دل میں ڈر محسوس کیا ہم نے فرمایا خوف نہ کر یقینا تو ہی غالب اور برتر رہے گا اور تیرے دائیں ہاتھ میں جو ہے اسے ڈال دے کہ ان کی تمام کاریگری کو وہ نگل جائے انہوں نے جو کچھ بنایا ہے صرف یہ جادوگروں کے کرتب ہیں اور جادوگر کہیں سے بھی آئے کامیاب نہیں ہوتا)
6- سورۃ الکافرین کو پڑھیں ۔
7 - سور‏ۃ الاخلاص اور معوذتین (فلق اور الناس)
8 - بعض شرعی دعائیں پڑھنا مثلا:
"اللھم رب الناس اذھب الباس واشف انت الشافی لا شفاء الا شفا‏ؤک شفاء لا یغادر سقما" تین بار پڑھے۔
(اے اللہ لوگوں کے رب تکلیف دور کر دے اور شفا یابی سے نواز تو ہی شفا دینے والا ہے تیری شفاء کے علاوہ کوئی شفا نہیں ایسی شفا نصیب فرما کہ جو کسی قسم کی بیماری نہ چھوڑے) اسے تین بار پڑھے تو اچھا ہے –
اور اگر ہو سکے ساتھ یہ بھی تین بار پڑھے تو بہتر ہے:
" بسم اللہ ارقیک من کل شیء یوذیک ومن شر کل نفس او عین حاسد اللہ یشفیک بسم اللہ ارقیک ۔
(میں اللہ کے نام سے تجھے ہر اس چیز سے دم کرتا ہوں جو کہ تکلیف دینے والی ہے اور ہر نفس کے شر سے یا ہر حاسد آنکھ سے اللہ آپ کو شفا دے میں الله کے نام سے آپ کو دم کرتا ہوں) ۔
اور اگر مندرجہ بالا آیات اور دعائیں مریض کے اوپر پڑھتے جائیں اور اس کے سینے اور سر پر دم کرے تو یہ ان شاء الله الله کے حکم سے شفا کے اسباب میں سے ہے ۔...

No comments:

Post a Comment