علماء کے واقعات اور ان کی مجلسوں میں ہم نشینی
قال الله تعالى: (ﻭَﻛُﻼًّ ﻧَﻘُﺺُّ ﻋَﻠَﻴْﻚَ ﻣِﻦْ ﺍَﻧْﺒَٓﺎﺀِ ﺍﻟﺮُّﺳُﻞِ ﻣَﺎ ﻧُﺜَﺒِّﺖُ ﺑِﻪِ ﻓُﺆٰﺍﺩَﻙَ ﻭَﺟَٓﺎﺀَﻙَ ﻓِﻰ ﻫٰﺬِﻩِ ﺍﻟْﺤَﻖُّ ﻭَﻣَﻮْﻋِﻈَﺔٌ ﻭَﺫِﻛْﺮٰﻯ ﻟِﻠْﻤُﻮْٔﻣِﻨِﻴﻦَ.)

إنْ لم توفق لرؤية الصالحين ومجالستهم؛ فلا تحرم نفسك من قراءة قصصهم، وتتبع أحوالهم؛ فإنهم الترياق المجرب، ومن ذاق عرف، ومن عرف اغترف، ومن اغترف؛ لم يقنع بالقليل ما دام عطاء المعطي جل وعلا لا حدود له.
قال الإمام الأعظم أبو حنيفةَ - رضي الله عنه وأرضاه - :
الحكاياتُ عن العلماء ومجالستُهم أحبُّ إليَّ
مِن كثيرٍ من الفقه؛ لأنها آدابُ القوم وأخلاقُهم.

وقال الإمام أبو القاسم الجنيد - رضي الله عنه وأرضاه - :
إنّ قصص الصالحين جند من جند الله تُقذف
في قلوب المريدين فتقوي عندهم بواعث الإرادة.

فكيف بنا إذا قرأنا وتدارسنا أحاديث الرسول صلى الله عليه وسلم وفهمناها وعملنا وسعينا بنشرها وتبليغها للناس بكافة الوسائل المتاحة فقد قال النبي الكريم صلى الله عليه وسلم:
نضر الله امرأ سمع منا شيئا فبلغه كما سمعه، فرب مبلغ أوعى له من سامع.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ قرآن:
اور پیغمبروں کے قصوں میں سے ہم یہ سب (قصے) آپ سے بیان کرتے ہیں جن سے ہم آپ کے دل کو تقویت دیتے ہیں اور ان (قصوں) کے اندر آپ کے پاس حق پہنچا ہے اور (ان میں) نصیحت اور یاد دہانی اہل ایمان کے لئے ہے)

اگر اولیاء اللہ کی زیارت اور ان کی ہم نشینی نصیب نہ ہوسکے تو خود کو ان کی حکایات کے مطالعہ اور سوانح و تذکرہ پڑھنے سے خود کو محروم نہ کرو
اہل اللہ تریاق مجرب کے درجہ میں ہیں اسے پینے اور چکھنے والا ہی اس کی حقیقت سے آشنا ہوسکتا ہے
جس نے ایک دفعہ چکھ لیا وہ چلو بھر پینے کے فراق میں رہے گا، اور جسے چلو بھرنے کی توفیق مل گئی اسے مقدار قلیل پہ تسلی نہیں ہوسکتی
آقائے کریم وداتائے کل کی بے پایاں ولامحدود عطاء و بخشش سے وہ بار بار سیراب ہوتا رہے گا
امام اعظم رحمہ اللہ کا فرمان ہے علماء کے واقعات اور ان کی مجلسوں میں ہم نشینی میرے نزدیک بیشمار فقہی جزئیات سے افضل ہے کیونکہ اس سے اقوام کی زندگیاں اور طور طریق بدلتے ہیں
امام ابو القاسم جنید رحمہ اللہ فرماتے ہیں
اللہ کے نیک بندوں کے واقعات وحکایات اللہ کے لشکر ہیں جو طالبین وسالکین ومسترشدین کے دلوں میں داخل ہوتے اور ان کی قوت ارادی اور جذبات دروں کو تقویت بخشتے ہیں
جب اولیاء اللہ کے اقوال وقصص پڑھنے کا یہ حال ہے تو بھلا احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم پڑھنے، سمجھنے خدا کی عطا کردہ اسباب وسائل کے ذریعہ لوگوں تک اس کی تبلیغ اور نشر واشاعت پہ پھر کیا کچھ ملے گا ؟؟
اسی لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے
اللہ اس بندے کو سرسبزوشاداب رکھے جسے ہماری حدیث پہنچے اور وہ بے کم وکاست بعینہ اسے دوسروں تک پہنچادے
کیونکہ کبھی دور رہ کر سننے والے سامنے رہ کر سننے والوں سے زیادہ سمجھدار ومحفوظ رکھنے والے ہوتے ہیں

شکیل منصور القاسمی
No comments:
Post a Comment