Saturday, 19 May 2018

کاروبار میں خیر وبرکت اور ترقی ، اچھی جگہ رشتہ

سوال # 149463
(۱) مجھے نئے کام شروع کرنے ہیں، آپ کوئی تسبیح یا دعا بتادیں جس سے کاروبار میں خیر وبرکت اور ترقی ہو۔ 
(۲) رشتہ کے لیے بھی کوئی دعا بتائیں جس سے میرے بھائی اور بہنوں کی جلدی اور اچھی جگہ رشتہ طے ہو۔ 
Published on: Apr 13, 2017 
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 689-674/Sn=7/1438
(۱) ”اللَّہُمَّ اکْفِنِی بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ، وَأَغْنِنِی بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ“ یہ دعا بہ کثرت پڑھاکریں، نیز کاروبار میں ایمانداری کا مظاہرہ کریں، ان شاء اللہ برکت ہوگی۔
(۲) اپنے بھائی بہنوں سے کہہ دیں کہ روزانہ ایک سو گیارہ مرتبہ ”یا لطیف“ اول وآخر درود شریف کے ساتھ پڑھ لیا کریں، نماز عشاء کے بعد سونے سے قبل پڑھنا زیادہ بہتر ہے، ان شاء اللہ جلد مناسب رشتے کا نظم ہوجائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

No comments:

Post a Comment