Friday, 11 May 2018

سابق آئی ٹی ایس سربراہ کی خودکشی

سننے میں شاید عجیب لگے لیکن یہ حقیقت ہے کہ مہاراشٹر کے سابق اے ٹی ایس چیف ہمانشورائے نے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔ 11 مئی کو ممبئی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بے حد سخت افسر کے طور پر اپنی شناخت رکھنے والے ہمانشورائے طویل عرصے سے بلڈ کینسر سے متاثر تھے، رپورٹس کے مطابق جمعہ کو انہوں نے اپنے سرکاری گھر پر سروس ریوالور سے خود کو گولی مارکر ہلاک کرلیا۔ گولی لگنے کے بعد اہل خانہ انہیں بامبے اسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق ہمانشو رائے نے اپنے منہ پر ریوالور رکھ کر گولی ماری تھی جس کی وجہ سے انہیں بچانا نہایت ہی  مشکل امر تھا۔ ۲۰۱۳ کے آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس کو سلجھانے اور داؤد کی جائیداد کو ضبط کرنے کی کوشش میں ان کا اہم رول تھا۔ اس کے علاوہ انڈر ورلڈ ڈان کی کوریج کرنے والے صحافی جے ڈے کے قتل کے معمے کو بھی انھوں نے سلجھانے میں اہم رول ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر کے ڈرائیور عارف، وجے پالندے اور لیلا خان دہرے قتل کیس کی بھی تحقیقات کی تھی۔ ۱۹۸۸ بیچ کے آئی پی ایس ہمانشو رائے بیماری کی وجہ سے ۲۰۱۶ سے آفس نہیں جارہے تھے۔ اس معاملے میں اب تک اہل خانہ نے کچھ نہیں کہا ہے، فی الحال ان کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے ان کے قریبی کاکہنا ہے کہ بیماری کی وجہ سے وہ ڈپریشن کے شکار تھے وہ اپنی فٹنس پر خاص دھیان دیتے تھے ایک سخت افسر کے طور پر پہچان رکھنے والے ہمانشو رائے کا اس طرح سے خود کو ہلاک کرلینے کی خبر نے باخبر حلقہ کو چونکنے پر مجبور کردیا ہے۔

आईपीएस अधिकारी हिमांशू राय ने की आत्महत्या , बॉम्बे हास्पिटल में हुई मौत   - http://bombayleaks.com/himanshur-roy-ips-no-more/
....
http://www.hellomumbainews.com/current-news/breaking-news-himanshu-roy-ex-joint-cp-crime-committed-suicide-in-south-mumbai/
....
आईपीएस अधिकारी हिमांशू राय ने की आत्महत्या,'सुपरकॉप' जिससे डरता था पूरा अंडरवर्ल्ड,  http://hindi.aamnasamnamedia.com/2018/05/11/आईपीएस-अधिकारी-हिमांशू-र/
......
बड़े-बड़े अपराधियों को जेल की हवा खिलाने वाला आईपीएस अधिकारी क्यों हार गया जिंदगी की जंग ? - http://bombayleaks.com/ips-himanshu-roy-adopted/

No comments:

Post a Comment