Tuesday, 29 May 2018

درہم کی مقدار کے متعلق تحقیق

درہم کی مقدار کے متعلق تحقیق
سوال…کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہماری کتابوں میں نصاب زکوٰۃ چاندی 200 درہم لکھے ہوئے ہیں آجکل دراہم تو موجود نہیں ہیں بلکہ گرام اور رتی ماشے ہیں تو موجودہ پیمانوں کے لحاظ سے ایک درہم کتنے گرام کتنے ماشے اور کتنی رتی کا ہوگا۔ جلد جواب دیکر ممنون فرمائیں۔
الجواب بعون الملک الوھاب…
ایک قیراط 5 جو کے برابر ہوتا ہے، ایک درہم 14 قیراط کا ہوتا ہے اور رتیوں کے حساب سے ایک قیراط 8.1 رتی کے برابر ہے تو ایک درہم 2.25 رتی کے برابر ہوا۔
8.1 (ایک قیراط میں رتی) × 14 (ایک درہم میں قیراط ) = 2.25 (ایک درہم میں رتی)
اسی طرح ایک ماشہ 8رتی کے برابر ہوتا ہے لہٰذا اس حساب سے ایک درہم 15.3 ماشے کا ہوا۔
2.25 (ایک درہم میں رتی)÷ 8 (ایک ماشہ میں رتی)=15.3 (ایک درہم میں ماشے)
درہم میں گرام کی تفصیل:
ایک قیراط 2187.0 گرام کے برابر ہوتا ہے لہٰذا ایک درہم 0618.3 گرام کا ہوگا۔
2187.0 (ایک قیراط میں گرام ) × 14 (ایک درہم میں قیراط) =0618.3 (ایک درہم میں گرام)
اب چونکہ چاندی کا نصاب200 دراہم ہیں لہٰذا مذکورہ حساب سے چاندی کا نصاب 36.612 گرام ہوا۔
0618.3 (ایک درہم میں گرام) × 200 (دراہم ) = 36.612 (دو سو دراہم میں گرام)
درہم میں تولہ کی تفصیل:
تمام دراہم سے رتیاں بنائی جائیں وہ اس طرح کہ ایک درہم 2.25 رتی کے برابر ہوتا ہے لہذا 200 دراہم 5040 رتی کے برابر ہوں گے۔
2.25 (ایک درہم میں رتی) × 200 (دارہم) = 5040 (دو سو دراہم میں رتی)
پھر ان رتیوں سے ماشے بنائے جائیں اس طرح کہ ایک ماشہ میں آٹھ رتی ہوتی ہیں تو 5040 رتی کے 630 ماشے بنیں گے۔
5040 (دو سو دراہم میں رتی) ÷ 8 (ایک ماشہ میں رتی) =630 (دو سو دراہم میں ماشے)
پھر ان ماشوں سے تولے بنائے جائیں، ایک تولہ بارہ ماشے کا ہوتا ہے لہذا 630 ماشے کے 5.52 تولہ ہوئے۔
630 (دوسو دراہم میں ماشے) ÷ 12 (ایک تولہ میں ماشے) = 5.52 (دو سو دراہم میں تولے)
اب چونکہ 200 دراہم 36.612 گرام اور 5.52 تولہ کےبرابر ہیں، لہٰذا ایک تولہ 664.11 گرام کا ہوا۔
36.612 (دو سو دراہم میں گرام) ÷ 5.52 (دوسو دراہم کے تولے)= 664.11 (ایک تولہ میں گرام)
لمافی شرح الوقایۃ(۲۲۹/۱): والمثقال عشرون قیراطا والدرھم اربعۃ عشر قیراطا والقیراط خمس شعیرات
واللہ اعلم
العبد محمد اسلامپوری
..........
الجواب بعون الملک الوھاب…
شریعت میں سونے کی زکوٰۃ کا نصاب بیس (20 ) دینار مقرر ہے جس کو علماء وفقہاء کرام ساڑھے سات تولہ سونے سے تعبیر کرتے ہیں، موجودہ دور میں بیس دینار سے ساڑھے سات تولہ کس طرح بنتا ہے، اس کی تفصیل یہ ہے کہ ایک دینار میں بیس قیراط ہوتے ہیں اور ایک قیراط پانچ جو کا ہوتا ہے جن کا وزن2187.0 گرام ہوتا ہے اور ایک رتی کا وزن1215.0 گرام ہوتا ہے اس اعتبار سے ایک قیراط میں8.1 رتی ہوتی ہے۔
2187.0 گرام(ایک قیراط پانچ جو کا وزن) ÷ 1215.0 گرام(ایک رتی کا وزن ) = 8.1 (ایک قیراط میں رتی)
اور ایک دینار میں بیس قیراط ہوتے ہیں اس اعتبار سے ایک دینار میں 36 رتی ہوتی ہیں۔
8.1 (ایک قیراط میں رتی ) × 20 (قیراط )=36 (ایک دینار میں رتی)
اور اس اعتبار سے 20 دینار میں 720 رتی ہوتی ہیں۔
36 (ایک دینار میں رتی)× 20 (دینار)=720 (بیس دینار میں رتی)
اور ایک ماشہ 8 رتی کا ہوتا ہے لہٰذا ایک دینار میں 5.4 ماشے ہوتے ہیں۔
36 (ایک دینار میں رتی) ÷ 8 (ایک ماشہ میں رتی )= 5.4 (ایک دینار میں ماشے)
لہٰذا 20 دینار میں90 ماشے ہوتے ہیں۔
 5.4 (ایک دینار میں ماشے) × 20 (دینار) = 90 (بیس دینار میں ماشے)
اور ایک تولہ بارہ ماشوں کا ہوتا ہے لہٰذا بیس دینار میں5.7 تولہ ہوں گے۔
90 (بیس دینار میں ماشے) ÷ 12 (ایک تولہ میں ماشے) = 5.7 (بیس دینار میں تولے)
اس وجہ سے موجودہ دور میں20 دینار کو5.7 تولہ سے تعبیر کیا جاتا ہے۔
بیس دینار میں گرام کی تفصیل:
ایک قیراط میں چونکہ 2187.0 گرام ہوتے ہیں لہٰذا ایک دینار 374.4 گرام کا ہوا۔
2187.0 (ایک قیراط میں گرام) × 20 (ایک دینار میں قیراط) = 374.4 (ایک دینار میں گرام)
خلاصہ یہ کہ ایک دینار میں 36 رتی اور 5.4 ماشے ہوتے ہیں اور ایک دینار 374.4 گرام کا ہوتا ہے اور بیس دینار میں48.87 گرام ہوتے ہیں۔

نقشہ درج ذیل ہے:
ایک قیراط، پانچ جو کاوزن2187.0 گرام، ایک رتی کا وزن 1215.0گرام
ایک قیراط میں رتی: 2187.0 (ایک قیراط پانچ جو کا وزن) ÷ 1215.0 (ایک رتی کا وزن ) = 8.1 (ایک قیراط میں رتی)
ایک دینار میں رتی: 8.1 (ایک قیراط میں رتی ) × 20 (ایک دینار میںقیراط )=36 (ایک دینار میں رتی)
20 دینار میں رتی: 36(ایک دینار میں رتی)× 20 (دینار)=720 (بیس دینار میں رتی)
ایک دینار میں ماشے: 36 (ایک دینار میں رتی) ÷ 8 (ایک ماشہ میں رتی )= 5.4 (ایک دینار میں ماشے)
20 دینار میں ماشے: 5.4 (ایک دینار میں ماشے) × 20 (دینار) = 90 (بیس دینار میں ماشے)
20 دینار میں تولے: 90 (بیس دینار میں ماشے) ÷ 12 (ایک تولہ میں ماشے) = 5.7 (بیس دینار میں تولے)
قیراط، ماشہ اور تولہ میں گرام:
ایک قیراط میں گرام 2187.0 گرام
ایک دینار میں گرام: 2187.0 (ایک قیراط میں گرام) × 20 (ایک دینار میں قیراط)= 374.4 (ایک دینار میں گرام)
20 دینار میں گرام :374.4 (ایک دینار میں گرام) × 20 (دینار) =48.87 (بیس دینار میں گرام)
ایک ماشے میں گرام: 1215.0 گرام(ایک رتی کا وزن ) × 8 (ایک ماشےمیں رتی) =972.0 (ایک ماشے میںگرام )
ایک تولے میں گرام: 972.0 (ایک ماشے میںگرام ) × 12 (ایک تولے میں ماشے )= 664.11 (ایک تولے میں گرام)
5.7 تولے میں گرام: 664.11 (ایک تولے میں گرام) × 5.7 (تولہ ) = 48.87 (5.7 تولے میں گرام
(لمافی مجمع الانھر(۳۰۴/۱): (عشرون) ای مقدر بعشرین (مثقالا) ھو لغۃ ما یوزن بہ قلیلا کان او کثیرا و عرفا ما یکون موزونہ قطعۃ ذھب مقدر بعشرین قیراطا والقیراط خمس شعیرات متوسطۃ غیر مقشورۃ مقطوعۃ ما امتد من طرفھا فالمثقال مائۃ شعیرۃ وھذا علی رای المتأخرین۔
نجم الفتاوی
العبد محمد اسلامپوری

No comments:

Post a Comment