Monday 14 May 2018

جیسے تمھارے اعمال، ویسے تمھارے حاکم

جیسے تمھارے اعمال، ویسے تمھارے حاکم

ایس اے ساگر

جیسے تمھارے اعمال، ویسے تمھارے حاکم یعنی تم جیسے عمل کروگے، ویسے ہی تم پر حکمران مقرر ہوں گے.

راوی: وعن يحيى بن هاشم عن يونس بن أبي إسحاق عن أبيه قال: قال رسول الله صلى الله عليه و سلم: "كما تكونون كذلك يؤمر عليكم"

اور حضرت یحییٰ بن ہاشم، حضرت یونس ابن اسحاق سے اور اور وہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں ۔ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جیسے تم ہوگے ویسے ہی تمہارے اوپر حکمران مقرر کئے جائیں گے۔"

مطلب یہ ہے کہ تمہارے طور طریقے اور تمہارے اعمال جیسے ہوں گے ویسے ہی تم پر حاکم وعامل مقرر ہوں گے اگر تمہارے اعمال اچھے ہوں گے تو تمہارے حاکم بھی اچھے ہوں گے اور تم برے اعمال کروگے تو تمہارے حاکم بھی برے ہوں گے۔مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ امارت وقضا کا بیان ۔ حدیث 848

http://saagartimes.blogspot.in/2018/05/blog-post_14.html?m=1

No comments:

Post a Comment