Monday, 14 May 2018

بدھ 16 مئی کو رمضان کا چاند نظر آنے کا قوی امکان

بدھ 29 شعبان المعظم یعنی 16 مئی کو برصغیر ہند، پاک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان
اس طرح پہلا روزہ  بروز جمعرات یعنی 17مئی کو ہوسکتا ہے. 
ماہرین فلکیات کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش عالمی معیاری وقت کے مطابق بروز منگل 15 مئی 2018 کو 11:47 GMT/UT پر  معیاری وقت کے مطابق منگل کی شام 4:47 پر ہوگی۔ سورج اور چاند کے ایک سیدھ میں آجانے کا وقت ولادت قمر یعنی چاند کی پیدائش New Moon  یا اجتماع شمس و قمر Conjunction کہلاتا ہے اور اس حالت کو ’حالت محاق‘ کہا جاتا ہے۔ ولادت قمر کے بعد گزرنے والا وقت ’چاند کی عمر‘ کہلاتا ہے. عین ولادت کے وقت چاند کی عمر صفر ہوتی ہے. ولادت قمر کے وقت چاند کا جو نصف تاریک حصہ ہماری طرف پوتا ہے ہمیشہ وہی حصہ زمین کی طرف رہتا ہے اس کا روشن نصف حصہ ہمارے بالمقابل دوسری جانب ہوتا ہے اسی وجہ سے چاند ہمیں نظر نہیں آتا. یہ اجتماع ہر قمری ماہ کے آخری ایک دو دن میں ہوتا ہے چاند یکم کے بعد آہستہ آہستہ آفتاب سے بطرف مشرق دور ہوتا جاتا ہے تو ہمیں اس کا چمکتا ہوا کنارہ نظر آتا ہے وہی کنارہ ’ہلال‘ کہلاتا ہے۔ پھر اس کے روشن حصے کی مقدار بڑھتی جاتی ہے یہاں تک کہ وہ چودھویں کا چاند بن جاتا ہے پھر گھٹنے لگتا ہے یہی صورت حال ہر مہینے رہتی ہے۔ بدھ 29 شعبان المعظم 16 مئی کو برصغیر ہند، پاک میں چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے۔ یہاں ایک ضروری وضاحت کرتے چلیں کہ نئے چاند کے نظر آنے کےلئے دو بنیادی شرط ہیں:
۱۔ چاند کی ولادت ہوگئی ہو۔
۲۔ چاند افق پر موجود ہو۔
اگر چاند کی ولادت ہی نہیں ہوئی یا چاند غروب ہوگیا ہو تو ایسی صورت میں اسے دیکھنے کا دعوٰی باطل ہے۔ ولادت قمر کے بعد اگر چاند افق پر موجود ہو تو وہ برہنہ آنکھ Naked Eye سے نظر آنے کے قابل کب ہوگا ؟؟ اس بارے میں ماہرین فلکیات کی آرا مختلف ہیں۔ تمام ماہرین فلکایت کے الگ الگ معیارات Standards ہیں جن کو پیش نظر رکھ کر چاند نظر آنے کی پیش گوئی کی جاتی ہے اسی طرح پوسٹ کے نقشے میں دیا گیا یہ مشاہداتی قوس Visibility Curve بھی مشہور ماہر فلکیات اور Moonsighting.com کے بانی خالد شوکت صاحب کے معیار اور تحقیق کے مطابق بنایا گیا ہے اسی طرح دوسرے ماہرین فلکیات کے بھی اس طرح کے نقشے مل جاتے ہیں جن میں الگ الگ علاقوں میں چاند کے احوال کی پیش گوئی کی جاتی ہے۔ چاند کے برہنہ آنکھ سے نظر آنے کے ماہرین کے ڈیڑھ درجن سے زائد معیارات جامعہ الرشید کے شعبہ فلکیات کے رئیس مولانا سلطان عالم صاحب نے اپنی کتاب ’تسہیل رویت ہلال‘ میں صفحہ نمبر 55 میں ذکر کئے ہیں۔ 
رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش عالمی معیاری وقت کے مطابق بروز منگل 15 مئی 2018 کو 11:47 GMT/UT پر منگل کی شام 4:47 پر ہوچکی ہے۔
ایس اے ساگر

No comments:

Post a Comment