Wednesday 23 May 2018

مفتی زرولی خان صاحب کے بارے میں دارالعلوم دیوبند کی رائے

 مفتی زرولی خان صاحب کے بارے میں دارالعلوم دیوبند کی رائے:
Published on: Sep 8, 2016 
جواب # 68042
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1304-1304/N=12/1437
مولانا زرولی خان مزاجاً بہت زیادہ متشدد معلوم ہوتے ہیں، موصوف نے متعدد مسائل میں جمہور علما سے اختلاف کیا ہوا ہے، ہندوستان اور پاکستان وغیرہ میں مولانا موصوف کے بیانات اور تحریرات کی وجہ سے بعض مسائل میں عوام میں بہت زیادہ انتشار پایا جاتا ہے اور بعض ہوا پسند لوگ ان کی بعض آرا کو بہت زیادہ اہمیت وفوقیت دیتے ہیں؛ اس لئے عوام کو مولانا موصوف کی بجائے دیگر معتبر ومستند اور غیر متشدد علمائے کرام کے بیانات اور کتابوں سے ہی استفادہ کرنا چاہئے، احتیاط اسی میں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

No comments:

Post a Comment