Tuesday, 15 May 2018

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا No sight of Ramadan crescent in Saudi Arabia

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا
سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند آج 15 مئی کو نظر نہیں آیا۔ ریاض سے موصولہ خلیجی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد اب پہلا روزہ 17 مئی بروز جمعرات کو ہوگا۔ سعودی عرب میں 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس ہوا تاہم چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات، عمان، جاپان، آسٹریلیا و دیگر ممالک میں بھی چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ان ممالک میں بھی پہلا روزہ جمعرات 17 مئی کو ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں المجمعہ یونیورسٹی کے فلکیاتی ادارے نے گزشتہ روز بتادیا تھا کہ منگل کے روز چاند دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ سعودی عرب میں المجمعہ یونیورسٹی کے فلکیاتی ادارے کے مطابق کل چاند شام 6:35 پر 286 درجہ شمال مغرب میں غروب ہوجائے گا جب کہ سورج 6:36 پر غروب ہوگا، اس طرح غروب آفتاب کے وقت ہلال کی عمر 3 گھنٹے 48 منٹ ہوگی۔ المجمعہ یونیورسٹی کے سیکریٹری اور فلکیاتی رصدگاہ کی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر مسلم بن محمد الدوسری کے مطابق 30 شعبان 1439 ہجری بمطابق 16 مئی 2018 کو سورج شام 6:36 پر 291 درجے پر غروب ہوگا اور ہلال 290 درجے پر شام 7:40 پر غروب ہوگا۔ اس طرح ہلال غروبِ آفتاب کے تقریباً 64 منٹ بعد غروب ہوگا، اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ رمضان المبارک کے سلسلے میں رویت ہلال سائنسی طور پر آج ممکن نہیں اور پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔ جبکہ برصغیر ہند ،پاک میں یکم رمضان جمعرات کو پہلا روزہ جمعہ 18 مئی کا ہوسکتا ہے.


Ramadan 2018 Moon Not Sighted in Saudi Arabia, 
Fasting to Begin From Thursday
Saudi moon observers said that there was no sight of Ramadan crescent in Saudi Arabia on Tuesday. The first day of the Islamic holy month of fasting begins  in the Kingdom on Thursday, as Al-Arabiya news channel reported. According to reports from Jeddah, the channel said that bad weather and dust made observation difficult. The Saudi Arabian high court is due to look at scientific reports and determine the first day of the holy month. Muslims around the world are set to mark the month, during which believers abstain from eating, drinking and smoking from dawn until sunset.



#بيان بداية #شهر_رمضان_المبارك لعام 1439هـ وكل عام والجميع بخير#عمان

No comments:

Post a Comment