Thursday, 5 November 2015

جمعہ کے پانچ خصائص

ایس اے ساگر
جمعہ کی فضیلت میں متعدد روایات نقل کی جاتی ہیں. ابو لبابہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے یوں ارشاد فرمایا کہ تمام دنوں کا سردار اور بڑا جمعہ کا دن ہے اور اللہ بزرگ و برتر کے ہاں یہ عید الفطر اور عید الاضحٰی کے دنوں سے بھی بڑا دن ہے، اس میں پانچ خصائص پائے جاتے ہیں۔
(1) اس میں اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو پیدا فرمایا۔
(2) اس میں اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو زمین پر اتارا۔
(3) اس میں اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو وفات دی۔
(4) اس روز ایک ایسی مقبول گھڑی آتی ہے کہ بندہ جو سوال کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسے وہ عطا فرماتا ہے، جب تک کہ وہ کسی حرام چیز کا سوال نہ کرے۔
(5) اور قیامت بھی جمعہ والے دن ہی برپا ہوگی، اسی وجہ سے مقرب فرشتے، آسمان، زمین، پہاڑ اور سمندر سب ہی جمعہ کے دن سے ڈرتے ہیں۔
بحوالہ :مسند احمد ج3 ص430 طبع بیروت
ہر مسلمان کو جمعہ کی قدر کرنی چاہئے اور اس روز وہ مقبول گھڑی تلاش کرنی چاہئے جس میں دعا قبول ہوتی ہے، مسلم شریف کی روایت کے مطابق یہ گھڑی جمعہ کے خطبہ کیلئے کھڑا ہونے سے لیکر اختتام نماز تک کے وقفہ کے دوران واقع ہوتی ہے اور بعض روایات میں عصر کے بعد کا یا دیگر اوقات کا ذکر بھی آیا ہے، واللہ اعلم۔
جیسا کہ رسول الله صلى الله عليه وسلم کا یہ ارشاد بھی وارد کہ :
بہترین دن جس میں سورج طلوع ہوتا ہے جمعہ کا دن ہے.
سنن ابو داؤد 1046 کا کچھ حصہ کتاب الصلاۃ
ﺟﻤﻌﮧ ﮐﮯ ﺍﮨﻢ ﺍﻣﻮﺭ:
ﺍﭘﻨﯽ ﺫﺍﺗﯽ ﺻﻔﺎﺋﯽ ﭘﺮ ﺩﮬﯿﺎﻥ ﺩﯾﮟ. ﻏﺴﻞ ﮐﺮﯾﮟ، ﻣﺴﻮﺍﮎ ﮐﺮﯾﮟ، ﻧﺎﺧﻦ ﺗﺮﺍﺷﯿﮟ، ﻏﯿﺮ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﺑﺎﻝ ﺻﺎﻑ ﮐﺮﯾﮟ. ﻋﻄﺮ، ﺳﺮﻣﮧ ﺍﻭﺭ ﺗﯿﻞ ﻟﮕﺎﺋﯿﮟ. ﺻﺎﻑ ﺳﺘﮭﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﻧﺌﮯ ﮐﭙﮍﮮ ﭘﮩﻨﯿﮟ. ﺳﻮﺭۃ ﺍﻟﮑﮭﻒ ﮐﯽ ﺗﻼﻭﺕ ﮐﺮﯾﮟ. ﺻﺒﺢ ﺟﻠﺪﯼ ﺍﭨﮭﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺟﻠﺪ ﺳﮯ ﺟﻠﺪ ﭘﯿﺪﻝ ﭼﻞ ﮐﺮ ﻣﺴﺠﺪ ﭘﮩﻨﭽﻨﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮﯾﮟ. ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺩﺭﻭﺩ ﺍﺑﺮﺍﮬﯿﻤﯽ ﭘﮍﮬﯿﮟ. ﺟﻤﻌﮧ ﮐﯽ ﻧﻤﺎﺯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﻟﻠﻪ ﮐﮯ ﻓﻀﻞ ﮐﯽ ﺗﻼﺵ ﻣﯿﮟ ﺯﻣﯿﻦ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﯿﻞ ﺟﺎﺋﯿﮟ. ﺩﻭﭘﮩﺮ ﮐﺎ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﺟﻤﻌﮧ ﮐﯽ ﻧﻤﺎﺯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﮐﮭﺎﺋﯿﮟ. ﮐﭽﺎ ﭘﯿﺎﺯ، ﻟﮩﺴﻦ ﮐﮭﺎ ﮐﺮ ﻣﺴﺠﺪ ﻣﯿﮟ ﻧﮧ ﺟﺎﺋﯿﮟ. ﻣﺴﺠﺪ ﻣﯿﮟ ﺍﻣﺎﻡ ﺳﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺗﺮ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺑﯿﭩﮭﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻣﺎﻡ ﮐﯽ ﮔﻔﺘﮕﻮ ﻭ ﻭﻋﻆ ﺗﻮﺟﮧ ﻭ ﺍﻧﮩﻤﺎﮎ ﺳﮯ ﺳﻨﯿﮟ. ﺟﻤﻌﮧ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﭘﺘﮭﺮ، ﮐﻨﮑﺮﯼ، ﺗﻨﮑﮯ ﯾﺎ ﮐﭙﮍﮮ ﺳﮯ ﻣﺖ ﮐﮭﯿﻠﯿﮟ. ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺩﻋﺎﺋﯿﮟ ﻣﺎﻧﮕﯿﮟ پوری امہ مسلمہ کو دعاؤں میں یاد رکھیں
رسول الله صلى الله عليه وسلم نے یوں ارشاد فرمایا کہ :
جمعہ کے دن ہر بالغ کیلئے غسل واجب (ضروری) ہے.
صحیح بخاری
879 کتاب الجمعة

No comments:

Post a Comment