ایس اے ساگر
تعلیمی ماہرین بھلے ہی اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال کیخلاف متفق ہوں لیکن اس کا کیا کیجئے کی اب یہ سلسلہ مدارس تک دراز ہوگیا ہے. حتی کہ درسی کتب میں موبائل فون چھپا کے 'مطالعہ' کرنے کے واقعات بھی عام ہوگئے ہیں جبکہ فون پر پابندی سے نہ صرف بچوں کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنایا جاسکتا ہے بلکہ پورے تعلیمی سال اس پابندی پر عمل سے اتنا ہی فائدہ ہوگا جتنا بچوں کو ایک ہفتے تک اسکول پڑھانے سے ہوتا ہے۔
لندن میں کی گئی تحقیق :
لندن اسکول آف اکنامکس کی جانب منعقد سروے میں 16 برس کے طالب علموں کو اسکول میں موبائل فون لانے سے روکا گیا جس کے بعد طلبا کی کارکردگی کو جانچا گیا تو پتہ چلا کہ غیر ذمہ دار طالب علموں کی کارکردگی پر زیادہ بہتر اثرات مرتب ہوئے اور اوسطاً طالب علموں نے دوگنی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مجموعی طور پر طالب عملوں کی صلاحیت میں 6.4 فیصد اضافہ ہوا۔
تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اگر اسکولوں میں موبائل فونز پر پابندی عائد کردی جائے تو غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے اور کمزور طالب علموں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ مطالعے میں شامل ماہرین کے مطابق جو طلبا و طالبات پہلے سے ہی اعلیٰ نمبروں سے پاس ہوتے رہے ہیں اس عمل سے ان کی کارکردگی میں کوئی خاص فرق نہیں دیکھا گیا لہٰذا سروے سے یہ بات سامنے آئی کہ موبائل فون پر پابندی سے تعلیمی میدان میں تیز اور کمزور طالب علموں کے درمیان فرق کم کرنے میں بھی مدد ملی۔
کیا کہتی ہے شریعت؟
اہل علم نے موبائل فون رکھنے والوں سے مندرجہ ذیل گزارشات کی ہیں.
1.موبائل کااکرام کیجۓ اسےپانی اورچھوٹے بچوں سے دور رکھئے.
2.غیرشرعی( میوزک اور گانوںوالی) گھنٹی نہ رکھیں.
3.نمازسےپہلےگھنٹی بند کردیں.
4.اگرآپ نمازسےپہلے گھنٹی بندکرنابھول گئے
تودوران نمازفون آنے پرہاتھ بڑھاکرہلکاسا عمل کرکےموبائل یا گھنٹی بندکردیں.
5.خصوصااگر گانے والی گھنٹی ہوتوبند کرنااوربھی ضروری ہے.
6.اسکرین سیورپر کسی جاندارکی تصویر نہ رکھیں اس سےبرکت ختم ہوجاتی ہے.
7.حدسےذیادہ موبائل کا استعمال نہ کیجۓ
پیکج کرکےبات مت بڑھایۓ.
8.فری میسج کےچکر میں وقت ضائع نہ کیجۓ.
9.کسی جاندار کی تصویر یاویڈیو بنانے سے بچئے .
10.دوران_فون بلا اجازت اسپیکر مت کھولۓ.
11.اگرسم کسی دوسرےنیٹ ورک پر تبدیل کروائیں تو رشتہ داروں اور دوستوں آگاہ کردیں.
12.ریا، نمود اوربڑا پن کےچکرمیں پڑھکر بڑا موبائل مت رکھیں،
البتہ گنجائش کےمطابق مناسب موبائل رکھیں.
13.بلااجازت دوسرے کی تصویر یا ویڈیو بنانا دہرا جرم ہے اس سے پرہیز کیجۓ.
14. اپنے موبائل پر نیٹ چلا رکھا ہے تو اسکو غلط استعمال ہونے سے بچائے
یعنی آپ یا آپکے بیوی بچے یا دوست اسکا غلط استعمال نہ کریں.
15. بلوٹتھ ہیڈ فون یا ہینڈ فری وغیرہ سے ہوشیار رہیں کیونکہ اس سے بد گمانی کا موقع ہو سکتا ہے.
16. آواز بدلنے والے فون کا استعمال دھوکہ دینے کیلئے خریدنا رکھنا دھوکہ دینا سب ناجائز ہے.
17. اگر کسی کو بذریعہ فون کسی کو تنگ کیا ہو تو تو اب اسکی معافی کی صورت نکاے
یعنی بندہ ڈھونڈ کر اس سے معافی مانگے ورنہ یہ عمل آخرت میں بہت نقصان دہ ہو سکتا ہے.
آخر میں بہت اہم گذارش ہے کہ خدارا غلط میسج تصویر یا ویڈیو کبھی بھی پوسٹ مت کریں کسی کو خوش کرنے کے چکر میں اپنے رحیم اور کریم رب کو ناراض ہرگز مت کریں...
ترجمہ :جو لوگ مسلمانوں میں بے حیائی پھیلانے کے آرزو مند رہتے ہیں ان کیلئے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہے اللہ سب کچھ جانتا ہے اور تم کچھ بھی نہیں جانتے. سورة النور 24
موبائل فون سے متعلق غلطیوں سے توبہ کرنی ہو تو غلط نمبروں اور چیزوں کو بھی ڈیلیٹ کیجئے.
اللہ پاک پوری امت مسلمہ کی تمام فتنوں سے حفاظت فرمائے.
No comments:
Post a Comment