Tuesday 12 April 2016

و کبره تکبیرا

اللہ تعالی دنیا کی ذلت اور آخرت کے عذاب سے بچاۓ..

قرآن مجید میں"آیت العز"یہ ہے..

و قل الحمدلله الذي لم يتخذ ولد ولم يكن له شريك في الملك ولم يكن له ولي من الذل و كبره تکبیرا..

اس آیت کے بہت سے فضائل حضرات مفسرین نے جمع فرمائے ہیں..مثلا،

1..اسی آیت مبارکہ پراللہ تعالی نے "تورات"کا اختتام فرمایا..

2...حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان مبارک میں جب بچہ بولنے لگتا تو سب سے پہلے اسے یہ آیت سکھائی جاتی..

3..اس کی تلاوت پر پوری زمین اور پہاڑوں برابر اجر ملتا ہے...

4..ایک صاحب قرضوں میں جکڑے تھے حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں تلقین فرمائی کہ سورۃ بنی اسرائیل کی آخری دو آیات پڑھیں
اور تین بار کہیں..

توكلت على الحي الذي لا يموت..

یہ ہوئے چند فضائل..

اب آج کل کے حالات مطابق ایک نکتہ..

حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت مبارکہ سے ایک دعا اخذ فرمائی..
وہ دعا بعض صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو سکھلائی..اور اس دعا کو تکلیفوں اور بیماریوں کا علاج قرار دیا..
ایک صحابی رضی اللہ عنہ نے دعا کا اہتمام فرمایا تو ان کی حالت حیرت انگیز طور پر بہترین ہوگئی..
دعا یہ ہے..

توكلت على الحي الذي لا يموت والحمدلله الذي لم يتخذ ولدا ولم يكن له شريك في الملك ولم يكن له ولي من الذل و كبره تكبيرا..

یہ دعا یاد کرلیں..

آیت العز اور اس دعا کے آخر میں
"كبره تکبیرا"
کے الفاظ ہیں..
جن کا مطلب ہے..اللہ تعالی کی بڑائی بیان کرو..

تو ہمیں آیت اور دعا کےبعد تین بار کہناچاہئے..اللہ اکبر..

حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں..بندہ کا اللہ اکبر کہنا اس کیلئے دنیا و مافیھا سے بہتر ہے..

جب دل میں کوئی خوف خطرہ آۓ تو اس دعا کے بعد یہ الفاظ پڑھیں...

أللهم إني أعوذبك مما أخاف وأحذر..

یااللہ میں آپ کی پناہ میں آتا ہوں ان تمام چیزوں سے جن سے مجھے خوف اور خطرہ ہے..

یا یہ الفاظ کہیں..

الله أعز و أكبر مما أخاف و أحذر..

یعنی اللہ تعالی ان تمام چیزوں سے بڑے ہیں طاقتور ہیں جن سے مجھے خوف اور خطرہ ہے..

لیجئے تحفہ ،ھدیہ مکمل..
آیت بھی یاد،دعا بھی یاد
..ورد کریں..
سعادت پائیں..
ہر خوف دور
،پیارے رب پر توکل..
اور آج مغرب بعدسے..
مقابلہ حسن،مقابلہ ہمت..
اور عاجزانہ والہانہ دعائیں

..والسلام
خادم

..لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ

مولانا مسعود اظہر

No comments:

Post a Comment