Sunday 24 April 2016

یہ عبرت کی جا ہے، تماشا نہیں ہے!

ایس اے ساگر

آپ اگر فلم دیکھ کر اپنے وقت کو گنواتے ہیں تو تاریخ کے سب سے بڑے نقصان کےلئے تیار ہوجائیے! یہ بات کسی سے مخفی نہیں ہے کہ دنیا بھر میں بننے والی کسی بھی فلم کو ریلیز سے قبل ٹریلر جاری کر کے اس کی تشہیر کی جاتی ہے. دو یا تین منٹ پر مشتمل ٹریلر سے فلم بین اسے دیکھنے یا نہ دیکھنے کا فیصلہ کر لیتے ہیں. گویا کہ کسی بھی فلم کو تین یا چار منٹ کے ٹریلر میں سمیٹا جاتا ہے اور یہ بہت پرانی روایت ہے .لیکن اس کا کیا کیجئے کہ فلموں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہالی ووڈ کی ایک ایسی طویل ترین فلم بھی تیار ہو رہی ہے جس کا محض ٹریلر ہی 7 گھنٹے 20 منٹ پر مشتمل ہے. 31دسمبر 2020 کو ریلیز ہونے والی اس کا طویل ترین’ دوسرا ٹریلر‘ ریلیز کر دیا گیا ہے ،جو 7گھنٹے اور 20منٹ کا ہے ۔

سویڈش ڈارئیکٹر اینڈرس ویبرگ Anders Weberg  نے اپنی فلم 'ایمبنس' Ambiancé  کا ٹریلر جاری کرکے فلم شائقین کو بیچین کرکے رکھ دیا ہے. اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب ٹریلر اتنا لمبا ہے تو یقیناًفلم کوئی دو چار دنوں میں ختم ہو گی تو آپ کا یہ خیال بھی غلط ہے ،یہ فلم دو چاردنوں میں نہیں بلکہ پورے ایک ماہ میں ختم ہو گی ، اینڈرس ویبرگ نے دعوی کیا ہے کہ یہ فلم 720 گھنٹے پر محیط ہو گی ۔ یہ دنیا میں اب تک کی سب سے طویل فلم ہوگی جس کا ٹریلر ہی 439 منٹ یعنی سات گھنٹے 20 منٹ کا ہے۔ اس فلم کا ’چھوٹا‘ ٹریلر بھی گزشتہ سال جاری ہوا تھا جو 72 منٹ پر مشتمل تھا۔ فلم کی کہانی دو پرفارمنس آرٹسٹو ں کے تعلقات پر مبنی ہے، جو جنوبی سویڈن میں سمندر کنارے ملتے ہیں،اور وہیں پر مکمل فلم بن جاتی ہے۔ دعوی ہے کہ فلم سنگل شاٹ میں تیار کی جارہی ہے اور اس میں کوئی بھی کٹ نہیں ہوگا۔ فی الحال فلم کے 31 دسمبر 2020 کو ریلیز ہونے کی توقع ہے، ساتھ ہی فلم کی کل مدت پر سوالیہ نشان آج بھی قائم ہے۔ انھیں کون سمجھائے کہ، 

جگہ دل لگانے کی دنیا نہیں ہے 

یہ عبرت کی جا ہے، تماشا نہیں ہے! 


Have You Seen 'Ambiancé' Trailer?
By: S. A. Sagar
If you admire Béla Tarr's seven-and-half-hour opus "Sátántangó" or any of Filipino auteur Lav Diaz's movies clocking in at more than five hours, Swedish artist/filmmaker Anders Weberg would like to congratulate you on your quaint little achievement. According to reports, though it won't be completed until 2020, Weberg's 30-day-long (yes, you read that right) "Ambiancé" now has a seven-hour-and-twenty-minute trailer. (Full disclosure: I may or may not have actually watched all 440 minutes before writing this article.)
Said marketing material, which is certain to go viral at any moment, is the second of three promotional videos hyping what's being touted as the longest film ever made. The first, a 72-minute teaser, was released in 2014; the next, a 72-hour trailer, will be released in 2018. (Are you sensing a pattern here?) All of this is leading up to a single, global screening of the completed work in 2020, after which "Ambiancé" will be destroyed.

READ MORE: An Interview With Bela Tarr: Why He Says 'The Turin Horse' Is His Final Film

As you've likely guessed from either a few minutes' worth of footage or even deductive reasoning, Weberg has not made a fictional narrative here. Shot in the same region of Sweden where Ingmar Bergman filmed "The Seventh Seal," "Ambiancé" is an experimental film starring two performance artists on a beach. There are no cuts. If that doesn't get you even more excited than the fact that Marvel has already announced most of its lineup through the next four years, I'm not sure what to tell you.

No comments:

Post a Comment