ایس اے ساگر
اپریل میں ہی گرمیوں کا موسم اپنے شباب پر ہے. غنیمت یہ ہے کہ بازار میں تربوزوں کی بہتات ہے. لیکن اس کا کیا کیجئے کہ عام طور پر لوگوں کو یہ علم نہیں ہے کہ اس موسم میں تربوز ایک ایسا پھل ہے جو ضرور آتا ہے۔بہت سے لوگوں کو یہ پھل بہت پسند بھی ہے ،آج ہم آپ کو اس مزیدار پھل کے وہ فوائد بتائیں گے جنہیں جاننے کے بعد آپ جی بھر کے اس سے لطف اٹھائیں گے۔
*اس پھل میں فلیونائیڈز،کیروٹینائیڈز اور ٹرائی ٹر پیونائیڈز پائے جاتے ہیں جو کہ معدے کی تیزابیت کے لئے بہت مفید ہیں اور اگر آپ اسے روزانہ کھائیں تو آپ کو سینے کی جلن اور معدے کی تیزابیت سے نجات مل جائے گی۔
مزیدپڑھیں:ناخن آپ کی صحت کے بارے میں خبر دار کرتے ہیں،جانئے اور محفوظ رہئے
*تربوز میں lycopeneپایا جاتا ہے جو کہ انسانی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔تربوز میں یہ خاصیت موجود ہے کہ اس میں پایا جانے والاlycopeneسات روز تک ٹھیک رہتا ہے یعنی تربوز کو اگر سات دن تک فریج میں 2ڈگری سینٹی گریڈ میں رکھا جائے تو یہ سات دن تک کھایا جاسکتا ہے۔
*ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ تربوز میں Cucurbitacin Eپایا جاتا ہے جو کہ سینے کی جلن میں بہت زیادہ آرام دیتا ہے۔اس کے کھانے سے معدے میں موجود فاسد مادے نکل جاتے ہیں اور ہمارا معدہ تروتازہ اور بالکل ہلکا پھلکا محسوس کرتا ہے۔
*اس پھل میں وٹامن سی کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جس سے انسان کی جلداور نظر بہت اچھی رہتی ہے۔
*تربوز میں پانی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اور اس کے استعمال سے جسم میں پانی کی کمی دور ہوتی ہے۔
*صبح کے وقت خالی پیٹ اگر تربوز کھایا جائے تو یہ سارا دن آپ کو تروتازہ رکھے گا۔
*ایسے لوگ جن کا وزن زیادہ ہو انہیں چاہیے کہ وہ تربوز کھائیںکہ اس کے استعمال سے انسان کا پیٹ جلد بھر جاتا ہے اور کھانے کی خواہش کم ہوتی ہے اور یہ چیز وزن کی کمی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
*تربوز میں فائبر کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ نظام انہضام کے لئے بہت مفید ہے.
No comments:
Post a Comment