علامہ فضیل احمد ناصری ابن مولاناجمیل احمد ناصری
جماعتِ اسلامی؛ سننے میں ایک پرکشش نام، مگر اسلام کے لیے زہرِ ہلاہل جماعت ہے- یہ ایک مستقل فرقہ ہے، جس کا تانا بانا شیعہ دھرم سے تیار ہوا ہے-ہمارے بعض احباب اس 'جماعت' کو فرقہ تسلیم نہیں کرتے، بلکہ انہیں دین کا مخلص خادم گردانتے ہیں-حال ہی میں مشہور مصری عالم یوسف القرضاوی صاحب کا ایک مضمون گردش کرتا ہوا دکھائی دیا، جس میں القرضاوی نے یہ بتایا کہ مولانا مودودی کی تفہیم القرآن اچھی تفسیر ہے اور اس کے مشمولات اسلامی تعلیمات سے میل کھاتے ہیں، جب کہ بعض مقامات پر انہوں نے نقد و جرح سے بھی کام لیا ہے-القرضاوی کی اس تحریر کے بعد اچھے خاصے پڑھے لکھے بلکہ بعض فضلائے دارالعلوم بھی مودودی صاحب کے ہم نوا نظر آنے لگے ہیں، اسی لئے میں نے ضروری خیال کیا کہ مودودی صاحب اور ان کی جماعت اسلامی کے خدوخال قدرے تفصیل کے ساتھ پیش کردئے جائیں -
گمراہ ہیں مودودی :
اس سلسلے میں نے پانچ کتابوں کا انتخاب کیا ہے، جن کے نام حوالوں کے ضمن میں پیش کئے جائیں گے- میں سب سے پہلے اپنا موقف واضح کردوں- میرا موقف یہ ہے کہ مودودی صاحب گمراہ ہیں اور ان کی 'جماعت' فرقۂ محدثہ ہے- یہاں یہ خیال بھی رکھا جائے کہ دارالعلوم دیوبند میں جن فرقہ ہائے ضالہ پر باقاعدہ محاضرے پیش کئے جاتے ہیں، ان میں ردرضاخانیت، ردغیر مقلدیت، ردشیعیت، ردقادیانیت، رد عیسائیت، ہندو دھرم اور رد مودودیت شامل ہیں-
یہ محاضرے کتابی صورتوں میں چھپ بھی چکے ہیں-مکتبہ دارالعلوم دیوبند سے انہیں حاصل کیاجاسکتاہے-
میرادعویٰ....
جماعت اسلامی اور مودودی صاحب سے متعلق میراد عویٰ اپنے اکابر کی تحقیق کے مطابق یہ ہے کہ جماعت 'فرقۂ ضالہ' ہے اور مودودی صاحب گمراہ -اس سلسلے میں سب سے پہلے مفتی اعظم حضرت مفتی کفایت اللہ صاحب رحمہ اللہ ایک سوال کےجواب میں فرماتےہیں:
"مولوی ابوالاعلیٰ مودودی اور ان کی اسلامی جماعت کے متعلق میں نے گمراہ ہونے اور اسلام میں ایک فتنہ ہونے کا بیان تو دیا ہے، کافر ہونے کابیان ابھی تک نہیں دیا ہے، تاہم فتنہ قوی اور بہت اندیشہ ناک ہے. (کفایت المفتی جلداول/ص/327)
حتی کہ انہوں نے اسی کتاب کے صفحۂ مذکورہ پر یہ بھی لکھاہے،
"مسلمانوں کو اس تحریک سے علٰحدہ رہناچاہئے اور ان سے میل جول اور ربط واتحاد نہ رکھنا چاہئے- ان کےمضامین بظاہر دل کش اور اچھے معلوم ہوتےہیں، مگر ان میں ہی وہ باتیں دل میں بیٹھتی جاتی ہیں جو طبیعت کو آزاد کردیتی ہیں اور بزرگانِ اسلام سے بدظن بنادیتی ہیں-
اسلام سے منحرف کیوں؟
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مودودی صاحب اور ان کی جماعت اسلام سے منحرف کیوں ہے؟ تو جواب مع دلائل بھی سن لیجئے،
🌍جماعت اسلامی کے عقائد :
1/کعبۃ اللہ کے خدام بنارس اور ہریدوار کے پنڈت ہیں (خطبات مودودی /ص۳۰۲) .....
2/داڑھی جتنی بھی رکھ لی جائے، حدیث پر عمل ہوجائے گا، ایک مشت داڑھی واجب نہیں (رسائل ومسائل حصہ اول /ص/۱۸۵/۱۸۶)......
3 /زکوۃ، صدقۂ فطر اور چرم قربانی کی رقم ہمارے (جماعت اسلامی )کے قبضے میں آجانا کافی ہے، آگے خواہ ہم اس سے شفا خانے چلائیں، یا ڈاکٹروں کو تنخواہ دیں یا گاڑیاں خریدیں یا تعمیرات پرصرف کریں یاالیکشن لڑیں، ان کے برخلاف پوری امت کا اجماع ہے کہ فقیر کو مالک بنائے بغیر زکوۃ اور صدقات واجبہ ادا نہیں ہوں گے ......
4/دوحقیقی بہنوں کو بیک وقت ایک مرد کے نکاح میں دیا جاسکتا ہے، جب کہ قرآن اور اجماع مودودی صاحب کےخلاف ہے- (ترجمان القرآن نومبر 1954//ص /126).....5/بوقت ضرورت متعہ جائزہے (ترجمان القرآن /اگست 1955) جبکہ امت کا اس پراجماع ہے کہ قیامت تک کے لیے اسے حرام کردیا گیا.......
6......یہ کانا دجال وغیرہ افسانے ہیں، جن کی کوئی شرعی حیثیت نہیں (رسائل ومسائل ص/۵۳).7.....تقیہ کرنا، فرماتےہیں:
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حکمت عملی (تقیہ) کے تحت قرآنی مساوات کے خلاف
"الائمۃ من قریش "
کا فیصلہ فرمایا (ترجمان القرآن، دسمبر، ۱۹۵۶)....8......دین کا اصل مقصد حکومت اسلامی قائم کرنا ہے اور عبادات سب کی سب اس مقصد کے حصول کا ذریعہ ہیں (خطبات، ص، ۲۲۷).....
9........صحابہ (کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ) معیارحق نہیں:
دستور جماعت اسلامی پاکستان، 14/پر لکھتے ہیں: رسول خدا (صلی اللہ علیہ وسلم ) کےسوا کسی انسان کو معیار حق نہ بنائے، کسی کو تنقید سے بالاتر نہ سمجھے، کسی کی ذہنی غلامی میں مبتلا نہ ہو، ہرایک کو خدا کے بتائے ہوئے اسی معیار کامل پر جانچے اور پرکھے اور جو اس معیار کے لحاظ سے جس درجہ میں ہو اس کواسی درجہ میں رکھے. "-ترجمان القرآن، اگست ۱۹۷۶، شمارہ 40 /میں لکھتے ہیں:
"معیارحق تو صرف اللہ کا کلام اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی سنت ہے، صحابہ (کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ) معیار حق نہیں ہیں، بلکہ اس معیار پر پورے اترتے ہیں، اس کی مثال یہ ہے کہ کسوٹی سونا نہیں ہے، لیکن سونے کا سونا ہونا کسوٹی پر کسنے سے ثابت ہوتاہے- .....
10.....انبیاء علیہم السلام معصوم عن الخطا نہیں: تفہیمات جلد دوم /ص۵۷/میں لکھتےہیں،
"عصمت انبیاء (کرام ) علیہم الصلوۃ والسلام کے لوازمِ ذات سے نہیں، اور ایک لطیف نکتہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بالارادہ ہر نبی (علیہ السلام ) سے کسی نہ کسی وقت اپنی حفاظت اٹھا کر ایک دو لغزشیں ہوجانے دی ہیں. ".....
11....احادیث رسول علم یقین کا فائدہ نہیں دیتیں: ترجمان القرآن جلد ۲۶/ص/۲۶۷/عدد/۳ میں لکھتے ہیں:
"احادیث چند انسانوں سے چند انسانوں تک پہنچتی ہوئی آئی ہیں، جن سے حد سے حد اگر کوئی چیز حاصل ہوتی ہے تو وہ گمانِ صحت ہے، نہ کہ علمِ یقین .اس عبارت میں "حد سے حد' کا لفظ بہت خطرناک ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ اولاً تو حدیث سے کوئی خاص بات ثابت نہیں ہوتی، حدسےحد اگر کچھ ثابت ہوتاہے توگمانِ صحت ہوسکتا ہے، یعنی خیال کیاجاسکتا ہے کہ یہ حدیث شاید صحیح ہے-یقنی طور پر اسے صحیح کہنامشکل ہے-
احسن الفتاوی سے ماخوذ :
مذکورہ بالا سبھی تفصیلات احسن الفتاویٰ جلد اول سے ماخوذ ہیں، احسن الفتاویٰ میں 'مودودی صاحب اور تخریبِ اسلام' کےعنوان سے ۳۲/صفحات پر مفصل بحث موجود ہے.
🌍حضرت امیر معاویہ (رضی اللہ عنہ) نے رسمِ بد ایجاد کی :
ایک اور نہایت مکروہ بدعت حضرت معاویہ (رضی اللہ عنہ ) کےعہد میں یہ شروع ہوئی کہ وہ خود اور ان کے حکم سے تمام گورنر خطبوں میں برسرِ منبر حضرت علی (رضی اللہ عنہ) پر سب وشتم کی بوچھاڑ کرتے تھے ،حتی کہ مسجد نبوی میں منبر رسول صلی اللہ علیہ وسلم عین روضۂ نبوی کےسامنے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کےمحبوب ترین عزیز کو گالیاں دی جاتی تھیں اور حضرت علی (رضی اللہ عنہ) کی اولاد اور ان کے قریب ترین رشتے دار اپنے کانوں سے یہ گالیاں سنتےتھے، کسی کےمرنے کے بعد اس کو گالیاں دینا شریعت تو درکنار ،انسانی اخلاق کے بھی خلاف تھا اور خاص طور پر جمعہ کے خطبے کو اس گندگی سے آلودہ کرنا دین واخلاق کے لحاظ سے سخت گھناؤنا فعل تھا(خلافت وملوکیت ،س/۱۶۲/بارسوم).
🌍حضرت یوسف علیہ السلام کا موازنہ مسولینی سے :
سیدنا یوسف علیہ السلام کے اس ارشاد
"اجعلنی علی خزائن الارض "
ــــــــ مجھے زمین مصر کے خزائن کا نگراں مقررکردیجئے ــــــــــ کےمتعلق مودودی صاحب نےلکھاہے :
یہ محض وزیر مالیات کے منصب کا مطالبہ نہیں تھا جیسا کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں ،بلکہ یہ ڈکٹیٹر شپ کا مطالبہ تھا اور اس کے نتیجے میں یوسف علیہ السلام کو جوپوزیشن حاصل ہوئی وہ قریب قریب وہی پوزیشن تھی جو اس وقت اٹلی میں مسولینی کو حاصل ہے (تفہیمات حصہ دوم ،ص /۱۲۸)....
واضح رہے کہ یہ تفصیلات فتاویٰ رحیمیہ جلد اول سے ماخوذ ہیں.
🌍جماعت اسلامی کےسوا باقی سب مکاتب فکر غلط ہیں:
خطبات مودودی میں ہے :
حنفی ،سنی، دیوبندی، اہل حدیث ،بریلوی، شیعہ وغیرہ جہالت کی پیداوار ہیں.
🌍مودودی اور شیعہ بھائی بھائی:
مندرجہ ذیل عقائد مذہب شیعہ کا شعار اور مابہ الامتیاز ہیں،
۱/تحریف قرآن
۲/بغض صحابہ
۳/سلف صالحین کو گمراہ قرار دینا اوران کو ہدف ملامت بنانا
۴/متعہ
۵/تقیہ........
مودودی صاحب ان پانچوں عقائد میں شیعہ سے متفق ہیں ( احسن الفتاوی جلداول )
🌍خلاصۂ کلام:
مودودی مذہب ایک الگ مذہب اور باطل مکتب فکرہے- جماعت اسلامی بھی باطل مکتب فکر ہے، یہ مکتب فکر شیعہ دھرم سے زیادہ میل کھاتاہے- اس سلسلے میں خیرالفتاویٰ جلداول ،احسن الفتاویٰ جلداول فتاوی رحیمیہ جلداول ،فتاوی محمودیہ جلددوم اور حضرت امیر معاویہ اور تاریخی حقائق میرے سامنے ہیں ،ان سب سے جماعت اسلامی اور اس کے بانی مودودی صاحب کا بطلان ثابت ہوتا ہے-اس موضوع پر ہمارے دارالعلوم اور اس کے غیور و جسور فرزندان نے کافی مواد فراہم کردئے ہیں، مطالعۂ مودودیت بھی اس سلسلے میں مفیدترین کتاب ہے-
Is sub points k proofs screen shot rakhiye
ReplyDeleteBarakallahu feek
3rd point ka proof Nahi Diya aap ne
ReplyDelete