Saturday, 23 April 2016

تین تاریخ ساز خواتین

روس کی ایک خاتون کے یہاں ایک ہی خاوند سے 69 بچے تولد ہوئے ہیں. یہ تمام ودلاتیں چالیس سال کے دوران ہوئیں، یعنی 1725 سے 1765 کے عرصہ کے دوران
16 جڑواں(16×2)
سات تڑواں (7X3)
اور چار چڑواں (4×4)
بچے پیدا ہوئے۔ دلچسپ بات یہ کہ ان 69 بچوں میں سے صرف 2 بچوں کی پیدائش کے وقت موت واقع ہوئی تھی۔ یہ اب تک کے سب سے زیادہ بچے پیدا کرنے والی خاتون ہیں۔ خاتون کا نام مسز ویسیل ییف Mrs. Vessilyev اس کے بعد کا ریکارڈ بھی  روس کی پی ایک خاتون Mrs. Yakov Kirillov نے قائم کیا ہے جس کے یہاں 57 بچے پیدا ہوئے۔ اس خاتون کو 60 سال کی عمر میں 1755 کے دوران جب کسی وجہ سے عدالت میں پیشی ہوئی تو یہ 57 بچے اس وقت باحیات تھے جبکہ اس کے بارے میں دنیا کو معلوم ہوا. تیسرے نمبر پر چلی کی ایک خاتون فائز ہے جس کے 55 بچے پیدا ہوئے۔ جبکہ اس کا دعویٰ تھا کہ اس کے 9 اور بچے بھی تھے. لیونٹینا البینا  Leontina Albina کی تاریخ پیدائش 1926 ہے. لیونٹینا البینا کی شادی ارجنٹینا میں 1943 میں ہوئی۔ جو بعد ازاں چلی میں منتقل ہو گئی تھی۔ اس کے رجسٹرڈ بچوں کی تعداد 55 تھی۔ جو چلی کے شہر سین انٹونیو میں 1981ء تک درج ہوئے تھے۔ اس خاتون کے مطابق اس کے 9 بچے اور بھی تھے۔ لیکن وہ رجسٹرڈ نہیں ہو سکے، جو شائد پہلے ہی وفات پا چکے تھے۔

No comments:

Post a Comment