Friday, 29 April 2016

مسجد اقصی کے دروازے

مسجد اقصی کے کل 15 دروازے ہیں جن میں سے 10 زیر استعمال جب کہ 5 بند ہیں. زیر استعمال دروازے یہ ہیں:

1 - باب الأسباط
2 - باب حطة
3 - باب العتم (فیصل)
* یہ تینوں دروازے شمالی فصیل میں ہیں.

4 - باب المغاربة
5 - باب الغوانمة
6 - باب الناظر
7 - باب الحديد
8 - باب المطهرة
9 - باب القطانين
10 - باب السلسلة
* یہ ساتوں دروازے مغربی فصیل میں ہیں. ان تمام دروازوں سے نمازی مسجد اقصی میں داخل ہوسکتے ہیں، سوائے باب المغاربة کے، کیوں کہ اس پر 1967ء سے اسرائیل کا قبضہ ہے اور صہیونی حکومت نے اس سے مسلمانوں کا داخلہ بند کر رکھا ہے.

مستقل طور پر بند 5 دروازے یہ ہیں:

1 - الباب الثلاثي
2 - الباب المزدوج
3- الباب المنفرد يا باب الوليد
4- باب الرحمة
5 - باب الجنائز
* پہلے مذکور دونوں دروازے جنوبی فصیل اور آخری 2 مشرقی فصیل میں واقع ہیں، جب کہ باب المنفرد کے اب آثار باقی نہیں، صرف تاریخ میں اس کا ذکر ملتا ہے. یہ باب الثلاثي کی مشرقی جانب تھا اور اس کا راستہ اموی محلات سے آتا تھا.

No comments:

Post a Comment