Friday 8 April 2016

یاد رکھئے

① استاذ كا ادب موت تک كرو كسى عربى شاعر نے كہا ہے
ان المعلم و الطبيب ... كلا هما
لاينصحان اذا هما .... لم يكرما
فاصبر لدائك ان جفوت طبيبها
واصبر لجهلك ان جفوت معلما
ترجمہ
استاذ اور ڈاكٹر اس وقت تك نفع نہيں ديتے جب تک انكى عزت نہ كی جائے،
اگر تم نے كسى ڈاكٹر كو تكليف پہنچادى تو اپنى بيمارى پر صبر كرو اور اگر كسى استاذ كو تكليف پہنچا دى تو اپنى جہالت پر صبر كرو، یعنی تم كو كچھ نہیں آئے گا اور اگر آگيا تو ختم ہو جائيگا،
② چاپلوسى سے انسان جگہ تو بناسكتا ہے ليكن مقام اور عزت نہيں بناسكتا،
③ خوددارى ہر شخص كے بس كى بات نہيں كيوں کہ يہ وه بهارى بوجھ ہے جو طاقتور لوگ ہی اٹھا پاتے ہیں،
④ جو لوگ مخلص اور دل كے صاف ہوتے ہیں انكا لہجہ اكثر تلخ ہوتا ہے، لیکن بدگمان و کم عقل لوگ انہیں غلط سمجھتے ہیں،
⑤ چاپلوس اور خود غرض شخص ہميشہ ميٹهى بات كركے تم كو لبهائے گا اور موقع ملتے ہي آستين كا سانپ بن جائے گا،
⑥ سچى بات ہميشہ كڑوى ہوتى ہے ليكن يادركهنا دوائی كڑوى ہی ہوتى ہے،
⑦ تجربات انسان كا سب سے بڑے استاذ ہوتے ہيں،
⑧ نارمل زندگى ميں ہرشخص دوست اور اپنا دكهائى ديتا ہے، اپنوں كا پتہ تب چلتا ہے جب پريشانى آتى ہے يا كوئى معاملہ پڑتا ہے،
⑨ نہ جا ظاهر كى صورت پر اگر كچھ عقل ودانش ہے
چمكتا جونظرآتا ہے سب سونا نہیں ہوتا،
⑩ ماں باپ اور استاذ كے سامنے جھک جانا سب سے بڑى احسان مندى ہے،
⑪ جو لوگوں كے شكرگزار نہیں ہوسكتے وه اللہ كے بهى شكرگزار نہیں ہوسكتے،
⑫ كمينہ شخص كتے سے بهى بدترین ہے كيونكہ كتا كبهي احسان نہيں بهولتا اور كمينہ دو منٹ ميں احسان فراموش ہوجاتا ہے،
⑬ ہرشخص كے ساتھ بھلائى كرو جو شريف ہوگا وه تم كو عزت دے گا اور جو كمينہ ہوگا وه تم كو سبق دے گا،
⑭ اپنے دروازے سے كبهى كسى كتے كو بهى نہ دهتكارو نہ معلوم اسى پر اللہ مغفرت كردے،
⑮ كامل مومن ایک سوراخ سے دو مرتبہ نہیں ڈسا جاسكتا،
⑯ تم كسى سے دهوكہ كهاكر اس كو معاف كركے عظيم تو بنجاؤ ليكن اسپر دوباره بهروسہ كركے بيوقوف مت بنو،
⑰كم ظرف چالاک اور عيار شخص تم سے كام نكال كر تم كو دودھ ميں سے مكهى كى طرح نكال دے گا۔

No comments:

Post a Comment