Friday 15 April 2016

وجود اولین

۱:-سب سے پہلے اللہ نے جس چیز کو پیدا کیا وہ قلم ہے۔
۲:-سب سے پہلا پہاڑ جبلِ ابو قیس ہے۔
۳:-سب سے پہلا گھر خانۂ کعبہ ہے۔
۴:-سب سے پہلی مسجد مسجدِحرام ہے۔
۵:-حضرت آدمؑ کی سب سے پہلی اولاد قابیل ہے۔
۶:-دنیا میں سب سے پہلا قتل قابیل نے کیا۔
۷:-دنیا میں سب سے پہلے ہابیل شہید ہوئے۔
۸:-سب سے پہلے نبی حضرت آدمؑ ہیں۔
۹:-سب سے پہلے لکھنے والے نبی حضرت ادریسؑ ہیں۔
۱۰:-قرآن شریف کو سب سے پہلے جمع کرنے والے حضرت ابوبکر صدیق ؓ ہیں۔
۱۱:-آپؐ کے بعد قرآن کو سب سے پہلے حفظ کرنے والے حضرت علی ؓ ہیں۔
۱۲:-قرآن کریم کو سب سے پہلےمصحف کہنے والے حضرت ابوبکر صدیق ؓ ہیں۔
۱۳:-سب سے پہلے زمین پر قرار پانے والا درخت کھجور کا ہے۔
۱۴:-سب سے پہلے سبحان اللہ کہنے والے حضرت جبرئیلؑ ہیں۔
۱۵:-سب سے پہلے الحمدللہ کہنے والے حضرت آدمؑ ہیں۔
۱۶:-قیامت کے دن سب سے پہلے حساب حضرت عزرائیلؑ(ملک الموت)کا ہوگا۔
۱۷:-اسلام میں سب سے پہلے شہید ہونے والے حضرت حارث ابن ابی ھالہ ؓ ہیں۔
۱۸:-اسلام میں سب سے پہلے شہید ہونے والی عورت سمیؓہ بنت خیاط ہیں۔
۱۹:-اسلام میں سب سے پہلی مسجد مسجدِ قبا ہے۔
۲۰:-مرد میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے حضرت ابوبکرصدیق ؓ ہیں۔
۲۱:-عورت میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والی حضرت خدیجؓہ بنت خویلد ہیں۔
۲۲:-بچوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے حضرت علی ؓ ہیں۔
۲۳:-اللہ کی راہ میں سب سے پہلے تلوار اٹھانے والے حضرت زبیر ابن العوؓام ہیں۔
۲۴:-فضا میں اڑنے کا سب سے پہلا کامیاب تجربہ استنبول کا ایک شخص خدافین احمد نے سترہویں صدی کے شروع میں کیا تھا۔
۲۵:-دماغی امراض کا سب سے پہلا اسپتال اموی خلیفہ ولید ابن عبدالملک نے قائم کیا۔
۲۶:-سب سے پہلے سمندری سفر کے فنون و قواعد میں کتاب ایک عربی ملاح احمد ابن ماجد نے لکھی۔
۲۷:-سب سے پہلے کرفیو کا نظام بصرہ کے گورنر زیاد ابن ابیہ نے ایجاد کیا۔
۲۸:-سب سے پہلے پتھری کے مرض کا پتہ ایک مسلمان عالم ابوبکررازیؒ نے لگایا۔
۲۹:-سب سے پہلے طب میں کتاب ابن سینا نے لکھی۔
۳۰:-اسلام اور کفر کے درمیان سب سے پہلی جنگ غزوۂ بدر ہوئی۔
۳۱:-سب سے پہلے حضرت ابراہیمؑ کا بال سفید ہوا۔

سات ہی سات

۱:-سورہ فاتحہ کی کل سات آیت ہے.
۲:-جنت میں کل سات چشمے ہیں.
٣:-توانائی کی سات قسمیں ہیں.
۴:-قوس و قزح میں رنگوں کی تعداد کل سات ہے.
۵:-خانہ کعبہ کا طواف سات چکروں میں مکمل ہوتا ہے.
۶:-صفا اور مروہ کے درمیان سات چکر دوڑے جاتے ہیں.
۷:-حج کے دوران شیطان کو سات کنکریاں مارتے ہیں.
۸:-جہنم کے سات دروازے ہیں.
۹:-ایک ہفتہ میں سات دن ہوتے ہیں.
۱۰:-بچے کا ساتویں دن عقیقہ کرنا مستحب ہے.
۱۱:-اعضائے سجدہ سات ہیں.
۱۲:-قرآن مجید میں کل سات منزلیں ہیں.
۱۳:-آسمان سات ہیں.
۱۴:-جب بچے سات سال کے ہو جائیں تو ان کو نماز کا حکم دو.
۱۵:-دنیا میں مشہور اماموں کی تعداد سات ہے.
۱۶:-آنکھوں میں کل سات پردے ہوتے ہیں.
۱۷:-ٹخنے میں ہڈیوں کی تعداد بھی سات ہے.
۱۸:-بنات النعش میں سات ستارے ہوتے ہیں.
۱۹:-مذہبِ اسلام سے پہلے خانہ کعبہ کی دیوار پر سات قصیدے لکھ کر لٹکائے گئے تھے.
۲۰:-قدیم زمانے میں حکماء نے دنیا کو سات حصوں میں تقسیم کیا تھا.
۲۱:-تاج محل کو ۷,۷,۲۰۰۷,کو سات بجکر سات منٹ پر دنیا کے سات عجوبے میں ساتویں نمبر پر آیا.

No comments:

Post a Comment