ایس اے ساگر
کیا آپ کسی ایسے شخص کا تصور کرسکتے ہیں جو پرائے دکھ سے پریشان ہوکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے؟ یہ کوئی افسانہ نہیں بلکہ حقیقت ہے. مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں چارٹر اکاونٹنٹ حسنین انور واریکہ کے ہاتھوں اپنے ہی 14 گھر والوں کے گلے کاٹ کر سفاکانہ قتل عام اور خودکشی کی کوریج کرنیوالا ٹی وی چینل کا کیمرہ مین صدمے کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے بالآخر دم توڑ گیا۔ کیمرہ مین رتن رادھے شام بھومک نے حسنین کے گھر جاکر نعشوں کی نہ صرف فوٹیج بنائی تھی بلکہ رشتہ داروں کی گریہ زاری ریکارڈنگ بھی کی تھی. اس وجہ سے یہ حساس شخص پرایا درد ہونے کے باوجود صدمہ کو برداشت نہ کر سکا اور دنیا چھوڑ گیا۔ دوسری جانب خاندان کے تمام 14 ارکان کا قتل کرکے موت کی نیند سلا نے والے نوجوان کے تعلق سے پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ وہ منتشر ذہن کا حامل تھا اور نفسیاتی مریض بھی ہوسکتا ہے۔ اس کی وجہ سے اس نے یہ گھناؤنی اور سنسنی خیز حرکت کی۔ پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے جو تحقیقاتی ٹیم کے رکن ہیں، کہا ہے کہ وہ تمام حالات و واقعات کو یکجا کرتے ہوئے اس نتیجہ پر پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں کہ 35 سالہ حسنین واریکر نے اپنے 14 ارکان خاندان کو کس وجہ سے قتل کیا؟ اس کے مکان کی تلاشی کے دوران پولیس کو نفسیاتی مریضوں کو کھلائی جانے والی بعض دوائیں بھی دستیاب ہوئیں۔ پولیس فارمسسٹ اور ڈاکٹر سے ربط پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ مقامی افراد نے حسنین کو ایک اچھی فطرت کا حامل مذہبی نوجوان بتایا۔ وہ درگاہ حضرت صلاح الدین شاہ باباؒ پر بھی پابندی سے حاضری دیا کرتا تھا۔ پولیس نے اس کے ذہنی انتشار کو کالے جادو کے اثر کا بھی شبہ ظاہر کیا ہے۔
Why Cameraman Dies of Heart Attack?
On Sunday, a cameraman working with a news channel, died of heart attack while covering the incident gruesome murders of 14 members of a family. According to reports, March 3, 2016, Thane, a cameraman working with a news channel on Sunday died of heart attack while covering the incident gruesome murders of 14 members of a family here, police said. The cameraman, identified as Ratan Radheshyam Bhowmik, went to Thane Civil Hospital in the morning to cover the incident. At the hospital, he complained of chest pain following which he collapsed and died of stroke, police said. He had undergone angioplasty about a year back, they said. Police are trying to find out whether he had visited the scene of crime in Kasarvadawali area. In the incident of familicide, a 35-year-old man allegedly killed 14 of his family members, including his parents, wife and children by slitting their throats and then committed suicide in the district.
No comments:
Post a Comment