Thursday 17 March 2016

جمعہ کے اعمال Acts of Juma

ایس اے ساگر 

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ  سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: 

ان سارے دنوں میں جن میں کہ آفتاب نکلتا ہے(یعنی ہفتہ کے ساتوں دنوں میں) سب سے بہتر اور برتر جمعہ کا دن ہے۔ جمعہ ہی کے دن حضرت آدم علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا اور جمعہ ہی کے دن وہ جنت میں داخل کئے گئے، اور جمعہ ہی کے دن وہ جنت سے باہر کر کے دنیا میں بھیجے گئے(جہاں ان سے نسل انسانی کا سلسلہ شروع ہوا ) اور قیامت بھی خاص جمعہ ہی کے دن قائم ہوگی۔
(صحیح مسلم)
(معارف الحدیث/ج:۳/ص:۳۷۷)

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:
جمعہ کے دن میں ایک گھڑی ایسی ہوتی ہے کہ اگر کسی مسلمان بندے کو حسن اتفاق خاص اس گھڑی میں خیر اور بھلائی کی کوئی چیز اللہ تعالیٰ سے مانگنے کی توفیق مل جائے تو اللہ تعالیٰ اس کو عطا ہی فرمادیتا ہے۔
(صحیح بخاری،
صحیح مسلم)

حضرت عبد اللہ بن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ:
جو شخص بغیر کسی مجبوری کے جمعہ کی نماز چھوڑے گاوہ اللہ کے اس دفتر میں جس میں کوئی ردوبدل نہیں ہوسکتا منافق لکھا جائے گا۔(اور بعض روایات میں تین دفعہ چھوڑنے کا ذکر ہے) ۔
(مسند شافعی)
(بحوالۂ سابق /ص:۳۸۴)

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
جو آدمی جمعہ کے دن غسل کرے، اور جہاں تک ہوسکے صفائی پاکیزگی کا اہتمام کرے اور جو تیل خوشبو اس کے گھر ہو وہ لگائے، پھر وہ گھر سے نماز کیلئے جائے اور مسجد میں پہنچ کر اس کی احتیاط کرے کہ جو دو آدمی پہلے سے ساتھ بیٹھے ہوں، ان کے بیچ میں نہ بیٹھے، پھر جو نماز یعنی سنن و نوافل کی جتنی رکعتیں اس کیلئے مقدر ہوں وہ پڑھے، پھر جب امام خطبہ دے تو توجہ اور خاموشی کیساتھ اس کو سنے۔ تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس جمعہ اور دوسرے جمعہ کے درمیان کی اسکی ساری خطائیں ضرور معاف کردی جائیں گی۔
(صحیح بخاری)
(بحوالۂ سابق)

حضرت عبید بن السباق تابعی رحمہ اللہ سے مرسلا روایت ہے کہ ایک جمعہ کو خطاب فرماتے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
مسلمانو، اللہ تعالی نے جمعہ کے اس دن کو عید بنایا ہے لہذا اس دن غسل کیا کرو اور جس کے پاس خوشبو ہو اس کیلئے کوئی حرج نہیں ہے کہ وہ خوشبو لگائے۔ اور مسواک اس دن ضرور کیا کرو۔
(مؤطا امام مالک،
سنن ابن ماجہ)
(معارف الحدیث )

Sunnah Acts of Juma

1. To take a bath. (Bukhari , Tirmidhi , Ibne Majah)

2. To wear nice and clean clothes. (Abu Dawood, Chapter of Ghusal on the day of Jumu’ah)

3. To proceed early to the Masjid.(Tirmidhi ,Ibne Majah)

4. To go to the Masjid on foot. (Ibne Majah)

5. To try to sit as close as possible to the Imaam. (Ibne Majah , Tirmidhi)

6. If the Saffs (rows) are already filled, one should not jump over the shoulders of the musallies in order to get to the front.(Abu Dawood)

7. One should not do any futile action eg. one should not fiddle with one’s clothes or fingers. (Ibne Majah)

8. To listen to the Khutba attentively. (Tirmidhi ,Ibne Majah)

9. The person who recites Surah Kahaf on Friday will be bestowed with a Noor( Spiritual light) from under the Arsh (The Throne of Allah Ta’ala) which will extend from the earth till the sky and will benefit him in the darkness of the Day of Qiyaamah. All his (minor) sins which he had committed from the previous Jumu’ah up to this Jumu’ah will be forgiven. (Behishti Zewar)

10. Rasulullah (Sallallahu Alaihi Wasallam) is reported to have said, “Recite Durood upon me in abundance on the day of Jumua’h since they are presented to me.” (Ibne Majah)

11. On the day of Jumua’h it is Sunnat to apply oil to the hair and to use itr or any other sweet smelling fragrance. (Bukhari)

No comments:

Post a Comment