Monday, 28 March 2016

گاجر سے کینسر کا علاج Curing Cancer With Carrot

ایس اے ساگر

گرمیوں کی شروعات سے بازار میں گاجروں کی بہتات کمزور پڑ گئی ہے. بہت کم لوگوں کو علم ہے کہ این کیمرون نامی خاتون بھی ایک ایسی ہی مثال ہیں کہ جنہیں 2013میں بتایا گیا کہ وہ بڑی آنت کے کینسر میں مبتلاءہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں کیمو تھراپی کا مشورہ دیا۔ ان کے ذاتی معالج نے انہیں بتایا کہ کیمو تھراپی سے صرف یہ ہوگا کہ ان کی موت کچھ عرصہ کیلئے ٹل جائے گی لیکن 2سے3سال بعد بہر حال وہ دنیا سے رخصت ہوجائیں گی۔ این دل شکستہ تھیں اور سوچ رہی تھیں کہ وہ کیا کریں، پھر انہی دنوں انہیں پتہ چلا کہ گاجروں کا جوس بکثرت پینے سے کینسر کے مریضوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے بتائی گئی مقدار، تقریباً سوا دو کلو، گاجروں کا جوس روزانہ پینا شروع کردیا۔ یہ تقریباً ایک لیٹر جوس ہوتا جو وہ صبح نکالتیں اور وقفے وقفے سے سارا دن پیتی رہتیں۔ انہوں نے یہ سلسلہ 6ماہ تک جاری رکھا اور 13مہینے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کے جسم سے کینسر ختم ہوچکا تھا۔
این کہتی ہیں کہ شاید آپ کو اس بات پر یقین نہ آئے لیکن وہ تو قدرت کا شکر ادا کرتے تھکتی نہیں ہیں کہ گاجروں کے جوس نے انہیں کینسر سے نجات دلوادی ہے۔ انہوں نے اس کے متعلق ایک کتاب بھی لکھی ہے جس کا نام'Curing cancer with carrots'ہے۔
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1092638880778084&id=194131587295489

No comments:

Post a Comment