Monday, 29 February 2016

دین کو ہر فرد بشر تک پہنچانا علماء کی ذمہ داری

مولانا ابراھیم دیولہ
دارالعلوم دیوبند کی جامع رشید میں حضرت مولانا محمد ابراہیم صاحب  کا طلباء سے پرمغز خطاب.
امت محمدیہ کے ہر ایک فرد تک دین اسلام کو کامل طریقے سے پہنچانااورصراط مستقیم کی دعوت دینا علماء و طلباء کا دینی و ملی فریضہ ہے.
مذکورہ خیالات کا اظہار مرکز نظام الدین دہلی سےآئےوفد کےسربراہ 
حضرت مولانا محمد ابراہیم صاحب نے جامع رشید میں منعقد دعوتی جلسے میں کیا. انہوں نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئےکہاکہ آپ کی سب سے پہلی ذمہ داری یہ ھیکہ آپ کسب علم میں خوب محنت کریں اور رسوخ پیدا کریں، پھر پیاسی امت کو دین متین کی دعوت دیں،
بنگلہ والی مسجد سے آئے وفد میں مولانا جمشید صاحب،مفتی ظہیرالاسلام بارہ بنکوی تھے، قبل ازاں قاری شفیق الرحمن صاحب کی تلاوت سے محفل کا آغاز ہوا،
جلسے میں اساتذہ دارالعلوم و طلباء عظام نیز اہالیان شہر بھی موجود رہے.
جلسہ کا اختتام 
حضرت مولانا محمد ابراہیم صاحب کی پرسوز دعا پر ہوا.

No comments:

Post a Comment