Thursday 11 February 2016

عادل یا ظالم؟

شیطان نے حضرت امام شافعی رحمۃاللہ علیہ سے پوچھا....
"تیرا اس ذات کے متعلق کیا خیال ہے جس نے مجھے جیسے چاہا پیدا کیا اور جو چاہا مجھ سے کرایا، اس کے بعد وہ مجھے چاہے تو جنت میں بھیج دے اور چاہے تو جہنم میں بھیج دے، کیا ایسا کرنے والا عادل ہے یا ظالم ؟"
امام شافعی رحمۃاللہ علیہ نے کچھ توقف کے بعد جواب دیا.....
"اے شخص،
اگر اس نے تجھے تیری منشا کے مطابق پیدا کیا تو واقعی تو مظلوم ہے اور اگر اس نے تجھے اپنے ارادہِ قدرت کے تحت پیدا کیا تو پھر اس کی مرضی ہے جو کرے۔"
شیطان شرم سے پانی پانی ہو گیا اور کہنے لگا۔
"یہی سوال کر کے میں نے ستر ہزار عابدوں کو ضلالت و گمراہی کے غار میں دھکیل دیا ہے ۔"

(اقتباس از مکاشفۃ القلوب)

No comments:

Post a Comment