ایک بار آپ حضرت صفیہ رضی اللہ تعالی عنہا کے پاس تشریف لے گئے، دیکھا کہ رو رہی ہیں. آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رونے کی وجہ پوچھی، تو انہوں نے کہا کہ،
"عائشہ و حفصہ(رضی اللہ تعالی عنہما) کہتی ہیں کہ ہم تمام ازواج میں افضل ہیں، ہم آپ کی زوجہ ہونے کے ساتھ آپ کی چچا زاد بہنیں بھی ہیں۔"
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ،
تم نے یہ کیوں نہ کہدیا کہ"ہارون میرے باپ، موسی میرے چچا اور محمد(صلی اللہ علیہ وسلم) میرے شوہر ہیں اس لئے تم لوگ کیونکر مجھ سے افضل ہو سکتی ہو،"
[صحیح ترمذی ص638باب فضل ازواج النبی صلی اللہ علیہ وسلم،]
حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا (عربی زبان: زينب بنت خزيمة، ام المساکین، مساکین کی ماں)حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ازواج میں سے پانچویں زوجہ تھیں۔
نام ونسب
زینب بنت خزیمہ بن عبد اللہ بن عمر بن عبد مناف بن ہلال بن عامر بن صعصہ ہیں. آپ کی وفات کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کی بہن میمونہ بنت حارث سے شادی فرمائی۔ ان دونوں کی والدہ ہند بنت عوف تھیں.
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کا سلسلہ نسب چھٹی پشت پر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا آٹھوی پشت پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جا ملتا ہے.
اس لحاظ سے آپ اور شیخین بھائی بھائی ہوئے
اور ان کی صاحبزادیاں حضرت عائشہ وحفصہ رضی اللہ عنھما آپس میں بہنیں....جو ازواج مطہرات میں سے ہیں.
No comments:
Post a Comment