Thursday, 4 January 2018

لمحوں نے خطا کی تھی

ایس اے ساگر
گزشتہ روز راجیہ سبھا میں دوسرے دن تین طلاق بل پر زبردست ہنگامہ اور کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے مخالفت اور اس بل کو سلیکٹ کمیٹی کو سپرد کئے جانے پر زوردار بحث ہوئی، حکمراں جماعت بی جے پی لوک سبھا کی طرح راجیہ سبھا میں بھی اس بل کو آسانی سے پاس کروانا چاہتی تھی لیکن اپوزیشن پارٹیوں کے سخت احتجاج اور اعتراض کے بعد اسے سلیکٹ کمیٹی کو سپرد کرنے پر راضی ہوگی ہے. موصولہ تفصیلات کے مطابق  دوسرےدن بھی ہنگامہ کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کاروائی ملتوی کردی گئی، اب اہل ذوق ودردمندان قوم احباب کو سلیکٹ کمیٹی کی حقیقت جاننے کی یقینا دلچسپی ہوگی لہذا اسے سبھی حضرات دیکھنے سمجھنے اور پڑھ کر اس کی حقیقت جاننے کی کوشش کریں!

#Select_committee
A select committee is a committee made up of a small number of parliamentary members appointed to deal with particular areas or issues originating in the Westminster system of parliamentary democracy. Select committees exist in the British Parliament, as well as in other parliaments based on the Westminster model, such as those in Australia,Canada,Hong Kong,India and New Zealand.It is a special subcommittee of a legislature or assembly governed under a committee system, like Robert's Rules of Order. They are often investigative in nature, collecting data or evidence for a law or problem, and will dissolve immediately after they report their findings to their superiors.
#India Under Rule 125 of the Rajya Sabha Rules and Procedures, any member may move as an amendment that a bill be referred to a select committee and, if the motion is carried, the bill shall be referred to such a committee. The House decides the members of such committee.
(derivative from wikipedia)
The meaning of select committee.

توقیر بدر آزاد رقمطراز ہیں کہ ہمارے ایک عزیز شاگرد مفتی ارشاد پورنوی نے ابھی اس کا ترجمہ بھی اردو داں حضرات کے لئے ارسال کیا ہے: 
#سلیکٹ_کیمٹی
پارلیمینٹ کے چند افراد پر مشتمل ایک چھوٹی سی جماعت کا نام ھے.
جنکو محض اسلئے مقرر کیاجاتا ھے تاکہ وہ مخصوص علاقہ کے مسائل یا مخصوص مسائل کا حل تلاش کریں. اس طریقہ کار کی ابتداء برطانوی پارلیمینٹ کے جمہوری نظام سے ہوئی ہے.
سلیکٹ کمیٹی برطانوی پارلیمینٹ میں بھی موجود ہے نیز دیگر پارلیمینٹس میں بھی جن کی بنیاد بھی برطانوی پارلیمینٹ ہے، جیسے کہ: آسٹریلیا، کینیڈا، ہانگ کانگ اور نیوزی لینڈ وغیرہ.
کمیٹی نظام کے تحت آئین ساز جماعت کی یہ ایک مخصوص ذیلی تنظیم ہے جو اکثرو بیشتر حالات وکوائف کا جائزہ لینے اور ان سے متعلق شواہدو ثبوت تلاش کرنے کے بعد اپنے بڑوں کو ان سے مطلع کرتی ہے تاکہ جلد از جلد اس کو منسوخ کردیا جائے یا اس کا حل تلاش کیا جائے.
لہذا راجیہ سبھا کے قوانین اور دستورالعمل کے تحت دفعہ نمبر 125 کی بنیاد پر کسی بھی رکن پارلیمان کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ترمیم واصلاح کی غرض سے بل کو سلیکٹ کمیٹی بھیجنے کا مطالبہ کرے.
اگر شوروغل اور ہنگامہ آرائی ہوتی ہے تو بل کو سلیکٹ کمیٹی بھیج دیا جاتا ہے.
واضح رہے کہ سلیکٹ کیمٹی کے افراد کا انتخاب پارلیمینٹ سے ہی ہوتا ہے!
یہ جبر بھی دیکھا ہے تاریخ کی نظروں نے
لمحوں نے خطا کی تھی صدیوں نے سزا پائی 

Ye Jabr bhi dekha hai tareekh ki nazron ne,
Lamhon ne khata ki thi sadiyon ne saza paai

No comments:

Post a Comment