Sunday, 28 January 2018

حرام جانور سے حاصل كرده جلاٹین کا حکم

حرام جانور سے حاصل كرده جلاٹین کا حکم

س: حضرات مفتیانِ کرام زيد مجدکم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سوال- كيا جلاٹين جو حرام جانور سے بنايا گيا هو اس ميں تبديل ماهيت هوتا ہے يا نهيں اور وه كھانا جس ميں حرام جانور سے بنا ہوا جلاٹين پايا جائے، كيا وہ حلال ہے يا نہيں؟ اسلامى فقہ اكيڈمی انڈيا كى اكثريت كى تحقيق يہ ہے کہ وه تبديل ماہيت كى وجہ سے حلال ہے، كيا آپ اس تحقيق سے متفق ہیں اور حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحبمدظلہم كى تحقيق كيا ہے؟
جزاكم اللہ في الدارين خيرا
فقط واسلام احقر يوسف غفر لہ

ج: واضح رہے کہ ’’جلاٹین‘‘ جو کہ حرام جانور کے اجزاء سے حاصل کیا گیا ہو کے بارے میں علماء کی اکثریت کی تحقیق یہ ہے کہ اس کا استعمال ناجائز ہے اور کھانے پینے کی جن اشیاء میں مذکورہ جلاٹین پایا جاتا ہو وہ حلال نہیں ہیں، تبدیل ماہیت جس کی وجہ سے کسی شیٗ کا حکم بدلتا ہے اس سے مراد خود بخود ایک ماہیت سے دوسری ماہیت میں تبدیل ہوجانا ہے، نہ کہ بالقصد وارادہ ایک چیز کو کسی عمل سے گزارکر دوسری چیز میں تبدیل کرنا ہے، اس طرح کرنا جائز نہیں ہے، اسلامی فقہ اکیڈمی انڈیا کے ماہرین میں سے گو کہ اکثر نے اس کے استعمال کی گنجائش دی ہے اور بعض نے گریز کو ترجیح دی ہے، ھماری رائے بھی یہی دوسری والی ہے۔ جبکہ حضرت مولانا مفتى محمد تقى عثمانى صاحب مدظلهم کی رائے ان کے ادارے سے معلوم کریں۔
واللہ اعلم

http://www.banuri.edu.pk/readquestion/haram-janwar-sy-hasil-krda-gelatin-ka-hkm/2013-05-19
..............

حرام جانوروں سے کونسے جانور مراد ہیں؟
چوپائے یا پرندے۔ یا حشرات الارض، کیونکہ ان سب کے حکم میں تھوڑا فرق ہے۔

(۱) کتے
خنزیر اور درندوں مثلاً شیر بھیڑیا وغیرہ کا جھوٹا نجس ہوتا ہے، ماء قلیل میں اگر یہ
جانور منھ ڈالدیں گے تو وہ پانی نجس ہوجائے گا اس سے وضو غسل کرنا یا کپڑے دھونا
جائز نہیں ہوگا۔

(۲) بلی،
کھلی مرغی اور پنجوں سے شکار کرنے والے پرندے جیسے چیل وغیرہ، ان کا جھوٹا مکروہ
ہے، اسی حکم میں سانپ چوہا وغیرہ بھی داخل ہیں۔

(۳) خچر
اور گدھے کا جھوٹا مشکوک ہوتا ہے جس کا حکم یہ ہے کہ دوسرا کوئی پاک پانی موجود
رہے تو اسی سے وضو غسل کرے ورنہ اس مشکوک پانی سے وضو کرکے تیمم بھی کرلے۔

http://www.darulifta-deoband.com/home/ur/Food--Drinks/13531
.............

حرام جانور اس جانور کو کہا جاتا ہے جس کو کھانا منع اور شریعت میں حرام ہو۔ اسلامی شریعت میں بھی کچھ جانور حرام جانور کہلاتے ہیں۔
قرآن میں حکم حرمت
حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ وَالْدَّمُ وَلَحْمُ الْخِنْزِيرِ وَمَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللّهِ بِهِ وَالْمُنْخَنِقَةُ وَالْمَوْقُوذَةُ وَالْمُتَرَدِّيَةُ وَالنَّطِيحَةُ وَمَا أَكَلَ السَّبُعُ إِلاَّ مَا ذَكَّيْتُمْ وَمَا ذُبِحَ عَلَى النُّصُبِ ۔۔۔o
(قرآن: سورۃ المائدہ:3)
’’تم پر مردار (یعنی بغیر ذبح کیے مرنے والا جانور) حرام کر دیا گیا ہے اور
(بہایا ہوا) خون اور
سؤر کا گوشت اور
وہ (جانور) جس کو غیر اللہ (کی تعظیم و خوشنودی) کے لیے نامزد کر دیا گیا ہو اور
گلا گھٹ کر مرا ہوا (جانور) اور
(دھار دار آلے کے بغیر کسی چیز کی) ضرب سے مرا ہوا اور
اوپر سے گر کر مرا ہوا اور
(کسی جانور کے) سینگ مارنے سے مرا ہوا اور
وہ (جانور) جسے درندے نے پھاڑ کھایا ہو (ان میں سے) سوائے اس کے جسے (مرنے سے پہلے) تم نے ذبح کر لیا، اور
(وہ جانور بھی حرام ہے) جو باطل معبودوں کے تھانوں (یعنی بتوں کے لیے مخصوص کی گئی قربان گاہوں) پر ذبح کیا گیا ہو ۔۔۔
سنت میں حرمت:
عن جابر قال : حرم رسول الله صلى الله عليه و سلم يعنی يوم خيبر الحمر ولحوم البغال وكل ذي ناب من السباع وذي مخلب من الطير
( سنن الترمذي : 1478 ) .
ترجمہ: حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نے غزوہ خیبر کے موقع پر پالتو گدھا اور خچر کا گوشت ، ہر کچلی دانت والا (کچلی اس دانت کو کہتے ہیں جو سامنے کے چار دانتوں کے بعد بھالے کی شکل میں نوکیلا ہوتا ہے اس دانت کو کیلا بھی کہتے ہیں) جانور اور ہر پنجے سے شکار کرنے والے پرندے کو حرام قرار دیا ۔

https://ur.m.wikipedia.org/wiki/%D8%AD%D8%B1%D8%A7%D9%85_%D8%AC%D8%A7%D9%86%D9%88%D8%B1
.................

USE OF GELATIN

⭕Today's Question no. 1243⭕

In foreign countries, there are certain varieties of yeast and gelatin which contains ingredients from pig/ pork. What is the ruling regarding using such a gelatin?

🔵 Answer 🔵

If the ingredients are from pig/pork, its matter and nature such as smell, stickiness etc is completely transformed, then in such a case its impurity will be completely destroyed then it can be used. However, if that is not the case, that is, the nature of the ingredients are not changed, it will be Haraam for consumption. (And the substance it is added will also be Haraam).

JADEED FIQHI MASAIL AUR UNKA HAL SAFA 45

SHAIKHUL ISLAM HAZRAT MUFTI TAQI USMANI D.B.

And Allah swt knows best.

Mufti Imran Ismail Memon Hanfi Chisti.

Ustaze Darul Uloom, Rampura, Surat, Gujarat, India.

No comments:

Post a Comment