Wednesday 17 January 2018

ﺍﺟﯿﻨﻮ ﻣﻮﺗﻮ؛ چائینہ نمک سخت ﻣﻀﺮصحت؟

ایس اے ساگر
آپ اگر اہل علم حضرات سے رجوع کریں کہ چائنیز سالٹ حلال ہے یا حرام؟ تو جواب ملے گا کہ یہ اس کے اجزائے ترکیبی پر موقوف ہے. طبی ماہرین سے پوچھئے کہ یہ صحت کے لئے فائدہ مند ہے یا نقصان دہ؟ تو جواب ملے گا کہ اجینو موتو ایک برانڈ کا نام ہے اور اس نام سے مختلف ملکوں میں نمک بنایا جارہا ہے۔ جنوبی افریقہ میں اس نام سے پروڈکٹ تیار کی جا رہی ہے، اسے وہاں کے ایک معتمد تصدیقاتی ادارے سنحا SANHA نے حلال قرار دیا ہے۔ اسی طرح ایک اور ادارے ’مسلم کنزیومر گروپ‘ نے امریکہ اور کینیڈا میں تیار ہونے والے اجینو موتو کو بھی حلال قرار دیا ہے لیکن اس کا کیا کیجئے کہ آلو کے خستہ اور کرارے چپس کا پیکٹ جسے آپ مزے لے لے کر کھا رہے ہیں، اپنے آپ میں کسی معمہ سے کم نہیں. کھانے والے سوچتے ہیں کہ بس ایک پیکٹ ہی کھائیں گے لیکن کچھ دیر بعد ہی پیکٹ خالی ہوجاتا ہے اور اس کی انگلیاں خالی پیکٹ میں ٹکرانے لگتی ہیں، خواہش ہوتی ہے کہ ایک پیکٹ اور کھانا چاہئے... دراصل اس میں کھانے والے کا کوئی قصور نہیں ہوتا۔ ساری کارستانی ہے اس چینی نمک اجینو موتو کی! اس کے ذائقے کی بنا پر شائقین حضرات چینی ریستورانوں کا رخ کرتے ہیں اور وہاں کھانا کھانے کے ایک گھنٹے بعد انھیں پھر بھوک لگنے لگتی ہے۔
اجینو موتو سے غذاوٴں کا ذائقہ بڑھ جاتا ہے... اسی لئے شائقین اسے ہر ڈش میں ڈالنے پر مجبور ہو جاتے ہیں. بازار میں جو غذائیں تیار کی جاتی ہیں مثلاََ آلو کے چیس، سوپ، پیکٹ میں بند مسالے دار سویّاں عرف نوڈلز، سلاد اور کیک وغیرہ انھیں مزیدار بنانے کے لئے اجینو موتو ڈالا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ چینی، ریستورانوں میں جو کھانے تیار کئے جاتے ہیں۔ا ن میں بھی لازمی طور پر اجینو موتو ڈالا جاتا ہے۔ یہ جن غذاوٴں میں ڈالا جاتا ہے، انھیں لوگ زیادہ سے زیادہ کھاتے ہیں۔ 
درحقیقت اجینو موتو غذاوٴں میں ڈالنے سے مسحور کن خوشبو پیدا ہوتی ہے، جس سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ ہم کوئی لذیذ چیز کھا رہے ہیں۔ آپ اسے رغبت سے کھائیں اور سارے کھانوں میں ڈالیں، لیکن یہ بات آپ کو فراموش نہیں کرنی چاہئے کہ یہ ایک کیمیائی جزو ہے اور آپ کو اس سے دور رہنا ضروری ہے۔
جبکہ یہ یہ کیمیائی جزو امینوترشہ یعنی ایمینو ایسڈ Amino Acid  ہے جو جسم میں پہلے سے موجود ہوتا ہے۔ اگر جسم میں اس کی مقدار بڑھ جائے تو فالج ہوسکتا ہے۔
جب ہم اجینو موتو کو مسالے دار سویوں میں ڈالتے ہیں تو مرغی کے گوشت کا مزہ اصل مرغی کے گوشت سے زیادہ ہوجاتا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق عابد ایک ریستوران کے مالک ہیں، وہ اپنے ہاں جو بھی کھانا پکواتے ہیں اس میں اجینو موتو قطعی نہیں ڈالتے۔ ان کا کہنا ہے کہ: 
”اگر میں اجینو موتو میں پکا ہوا کھانا کھالوں تو میرا منھ خشک ہوجاتا، سانس پھولنے لگتا اور تیزابیت بڑھ جاتی ہے۔“ 
اس کے باوجود عام ریستورانوں کے کھانوں میں ذائقہ پیدا کرنے کے لئے اس کا استعمال کیاجاتا ہے۔ جبکہ ہونا یہ چاہئے کہ اگر کھانوں میں ذائقہ پیدا نہیں ہورہا تو آپ کو کھانا پکانے کا طریقہ تبدیل کرناچاہئے۔ آپ جو گرم مسالے استعمال کرتے ہیں ان کا توازن بہتر بنائیں تاکہ آپ جو گوشت اور سبزیاں پکائیں وہ مزید ذائقے دار بن سکیں۔
جبکہ اجینو موتو پہلوئی اثرات میں 
1. سر درد کا ہونا۔ 
2. حد سے زیادہ تھکن، 
3. قے متلی، 
4. پسینے کی زیادتی اور 
5. چہرے پر چکناہٹ شامل ہے۔ اگر اسے مسلسل کھایا جائے تو اس سے 
6. ہائی بلڈ پریشر، 
7. ہارمونوں میں عدم توازن، 
8. سبزیوں سے الرجی، دمہ، 
9. لعاب بننے میں کمی، 
10. سرطان اور 
11. خواتین میں بانجھ پن پیدا ہوسکتا ہے۔ بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ غذاوٴں میں گھر کے مسالوں سے ذائقہ پیدا کریں تاکہ اجینو موتو اور بازار کی ڈبا بند غذائیں مختلف قسم کی بیماریوں کا سبب نہ بنیں۔ 
یہ الگ بات ہے کہ ملائشیا کے حلال بورڈ نے بھی اسے حلال قرار دیا ہے۔ تاہم اس نام کی جو پروڈکٹ چین سے دیگر ممالک میں بھیجی جارہی ہے، اس کے اجزا کی تحقیق میسر نہیں ہے۔ اس لیے اس کے بارے میں اصولی جواب یہ ہے کہ اگر اس بات کا غالب گمان ہوجائے کہ مذکورہ کھانے میں خنزیر کی چربی یا کوئی دوسرے حرام اجزا شامل ہیں اور پروڈکٹ کی تیاری کے عمل کے دوران انقلاب ماہیت بھی نہیں ہوا تو ایسے اجینو موتو کا استعمال جائز نہیں، البتہ اگر اس درجے کا گمان نہ ہو بلکہ صرف شبہ ہو تو ایسی شبہ والی مصنوعات سے بھی عملی طور پر بچنا چاہئے۔ تاہم اعتقادی طور پر ان کو حرام سمجھنے یا کہنے سے گریز کیا جائے، کیونکہ اس طرح کے محض شبہے کی بنیاد پر کسی چیز کے حرام ہونے کا حکم لگانا جائز نہیں۔ نیز اگرچہ اس کے متعدد نقصانات بتائے جاتے ہیں لیکن ہماری اب تک کی معلومات کے مطابق کسی بھی مستند ادارے کی جانب سے تحقیق کے نتیجے میں ایسے شدید نقصانات سامنے نہیں آئے کہ ان کی وجہ سے اس کے استعمال سے سب لوگوں کو عمومی طور پرروک دیا جائے، نیز یہ بھی ہوسکتا ہے کہ بعض لوگوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے، بعض کو معمولی نقصان ہو اور بعض کو بالکل نہ ہو۔ لہذا اگر کسی شخص کے لیے اس کے اتنا نقصان دہ ہونے کا ظن غالب ہو کہ اس سے کوئی جان لیوا یا کسی منفعت سے دائمی طور پر محروم کرنے والا مرض لاحق ہو جائے گا تو اس کے لیے اس کا استعمال درست نہیں ہو گا، باقی لوگ استعمال کر سکتے ہیں۔ ہاں! اگر کوئی شخص اپنے طورپر احتیاط کرے تو بہت اچھی بات ہے۔ 
براؤن شوگر حلال ہے 
سوال: 
براؤن شوگر کیا ہے؟ کیا اس کا استعمال نا جائز ہے؟ براہِ مہربانی ریفرنسز کے ساتھ رہنمائی فرمائیں۔ 
جواب: 
براؤن شوگر، چینی کی وہ خاص قسم ہے جو سفید چینی میں مولیسس کی ایک خاص مقدار ملانے سے حا صل ہوتی ہے اور مولیسس اْس گاڑھے شیرہ کو کہتے ہیں جو گنوں سے سفید چینی کی تیاری کے عمل کے بعد باقی بچ جاتا ہے۔ ہماری اب تک کی تحقیق کے مطابق یہ حلال اور پاک ہے لہذا اس کا استعمال جائز ہے۔ 
NL.33 دودھ بچے کو پلانا کیسا ہے؟ 
سوال: 
میرے بیٹے کی عمر 5 ماہ کچھ دن ہے۔ ڈاکٹر نے اسے NL.33 دودھ لگایا ہے لیکن اس پر حلال نہیں لکھا ہوتا۔ آپ پلیز مجھے اس دودھ کے بارے میں بتا دیں کہ ٹھیک ہے یا نہیں؟ 
جواب:
ہماری اب تک کی تحقیق کے مطابق Dextrin، Vegetable Oils، Sucrose، Raffinose اور Lecithin تو حلال ہیں۔ البتہ منرلز، وٹامنز اور امینو ایسڈز چونکہ حیوانی ذرائع سے بھی حاصل ہو سکتے ہیں، اس لئے مذکورہ دودھ اگر کسی مسلمان ملک کا بنایا ہوا ہے تو اس کے استعمال کی گنجائش ہے اور اگر کسی غیر مسلم ملک کا بنا ہوا ہے تو اس سے بچنا بہتر ہے۔ اور اگر اس کا ایسا متبادل مل جائے جو کسی مستند حلال سرٹیفکیشن باڈی کی طرف سے حلال سرٹیفائیڈ ہو یا کسی مسلمان ادارے نے بنایا ہو تو اسی کو ترجیح دی جائے۔ 
NIDO دودھ کے اجزائے ترکیبی کی تحقیق 
سوال: 
NIDO دودھ کے مکمل اجزائے ترکیبی حاصل نہیں کیے جا سکے، جو میرے پاس ساشے پر موجود ہیں وہ حسبِ ذیل درج ہیں: 
ingredients Milk Solids,Soya lecithin, Vitamins, Ferric PyroPhosphate, Zinc Sulphate آنجناب سے التماس ہے کہ مکمل اجزائے ترکیبی حاصل کرکے درست رہنمائی فرمائیں۔ 
جواب: 
اس میں ’’وٹامن‘‘ کا ذکر مطلق ہوتا ہے، جب کہ وٹامنز حیوانی ذرائع سے بھی حاصل ہوتے ہیں، اس لئے یہ مشکوک ہوتے ہیں، بالخصوص وٹامن ڈی تھری تو خنزیر سے بھی حاصل ہوتا ہے تاہم وٹامنز چونکہ نباتاتی ذرائع سے بھی حاصل ہوتے ہیں، اس لیے جب تک اس کا ثبوت نہ ہو کہ اس دودھ میں استعمال ہونے والے وٹامنز حیوانی ذرائع سے حاصل کیے گئے ہیں۔ اس پر حرمت کا حکم نہیں لگ سکتا۔ دیگر جو اجزائے ترکیبی آپ نے لکھے ہیں، ان میں شرعی لحاظ سے کوئی اشکال نہیں۔
http://shariahandbiz.com/index.php/halal-o-haram/981-chinese-salt-halaal-ya-haraam
سوال # 32757
اجینوموٹو جو چینی کھانے میں استعمال ہوتاہے حرام ہے یا حلال؟

Published on: Jun 16, 2011
جواب # 32757
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 962=802-7/1432
”اجینو موٹو“ نمک ہوتا ہے جس کو چینی لوگ اپنے کھانے میں استعمال کرتے ہیں، اس نمک کے بارے میں ہمیں تحقیق نہیں کہ وہ کن اشیاء سے اور کس طرح تیار ہوتا ہے، اگر وہ حلال وپاک اشیاء سے بنتا ہے تو اس کے کھانے کی مسلمانوں کے لئے بھی گنجائش ہے، اوراگر وہ حرام و ناپاک وحرام چیزوں سے تیار ہوتا ہے تو اس نمک سے مسلمانوں کو اجتناب کرنا چاہئے۔ آپ اس کے اجزاء کی تحقیق فرمالیں۔

http://www.darulifta-deoband.com/home/ur/Halal--Haram/32757

اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ اس چائینز سالٹ کو کھانوں کا لازمی جزو سمجھا جاتا ہے اور بالخصوص چاول تو چائنیز سالٹ کے بغیر پکائے جانے کا تصور بھی نہیں جاسکتا لیکن یہ چائنیز نمک کس قدر مہلک ہے، اب اس کا کھل کر اعتراف کرلیا گیا ہے. سرحد پار کی فوڈ اتھارٹی نے چائنیز سالٹ کے تباہ کن اثرات کے پیش نظر اس کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے. اجینو موتو کے استعمال پر یہ پابندی فوڈ اتھارٹی کے سائنٹیفک پینل کی سفارش پر عائد کی گئی  ہے. سائنٹیفک پینل کا کہنا تھا اجینو موتو یا چائنہ نمک میں مونو سوڈیم گلومیٹ پایا جاتا ہے، جو 
1. سر درد، 
2. دل کی دھڑکن کے مسائل، 
3. دماغی و اعصابی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ نیز
4. بلڈ پریشر اور 
5. ہائپر ٹینشن کا سبب بننے والا چائنہ نمک 6. حاملہ خواتین کے لیے بھی سخت نقصان دہ ہے۔ مذکورہ بیان میں تجویز دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہوٹل، ریسٹورنٹس، فروزن فوڈز اور دیگر تمام مصنوعات میں چائنہ نمک کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔ فوڈ اتھارٹی نے سائنٹیفک پینل کی سفارش پر چائنہ نمک کے استعمال کے مکمل خاتمے کے لئے 31 مارچ کی حتمی ڈیڈ لائن جاری کردی ہے. 
http://www.outline.com.pk/15-01-18-chinese-salt-banned-in-punjab/

No comments:

Post a Comment