Friday, 19 January 2018

نماز کے دوران وضو ٹوٹ گیا؟

سوال: وضو ٹوٹ جائے اور پیچھے تین چار صف ہوں تو کیا کرے بسہولت
بحوالہ عنایت فرمائیں تو مہربانی
جواب: ناک پر ہاتھ رکھ کر نکل جائے لیکن اگر صفیں پر ہوں اور نکلنا مشکل ہو تو ایسی صورت میں فتاوی رحیمیہ میں ہے کہ نماز کی نیت توڑدے اور بغیر نیت کے رکوع و سجود کر لے. اور بعد میں وضو کرکے ادا کرلے.
واللہ اعلم
  ....
اگر جماعت کی نماز میں وضو ٹوٹ جائے تو کون سا عمل بہتر ہے؟
۱ ناک پکڑ کے صف کے آگے سے گزر جائیں ، یا
 ۲ ناک پکڑ کے پیچھے صفیں چیر کر گزر جائیں؟ 
براہ مہربانی حوالہ بھی دیں اگر عربی مستند حوالہ ہو تو وہ بھی ارسال کریں۔
Oct 13,2012
Answer: 41607
فتوی: 1048-1042/N=11/1433
احادیث میں ”لینصرف“ کا لفظ مطلق آیا ہے، کسی خاص طریقہ کی تعیین نہیں کی گئی ہے، اس لیے دونوں طریقے جائز ودرست ہیں، البتہ دونوں میں سے جس میں اپنے لیے اور دوسروں کے لیے سہولت وآسانی زیادہ اور دقت ودشواری کم ہو اسے اختیار کرنا اولیٰ وبہتر ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
.....
دورانِ نماز ریاح روکنے والے کی نماز کا حکم
س… دورانِ نماز ریاح خارج ہونے کا اندیشہ ہو تو کیا ایسے میں ہم ریاح روک سکتے ہیں؟ اور اگر ہم روک لیتے ہیں تو کیا نماز ہوجاتی ہے؟
ج… ایسا کرنا مکروہ ہے، نماز ہوجاتی ہے۔
دورانِ نماز وضو ٹوٹ جانے پر بقیہ نماز کی ادائیگی
س… دورانِ نماز اگر وضو ٹوٹ جائے تو بقیہ نماز کس طرح ادا کرنی چاہئے؟
ج… نماز کو وہیں چھوڑ کر چپ چاپ وضو کر آئے، کسی سے بات چیت نہ کرے، اور جہاں سے نماز چھوڑی تھی، واپس آکر وہیں سے دوبارہ شروع کرلے، مگر اس کے مسائل بڑے دقیق ہیں، عوام کے لئے مناسب یہی ہے کہ وضو کرنے کے بعد ازسرِنو نماز شروع کریں، اور اگر امام صاحب کا وضو ٹوٹ جائے تو صف میں سے کسی کو آگے کردے اور خود وضو کرکے مقتدیوں کی صف میں شریک ہوجائے، بے وضو نماز پڑھتے رہنا جائز نہیں، بلکہ سخت گناہ ہے، بعض علماء فرماتے ہیں کہ اس سے اندیشہٴ کفر ہے۔
مقتدی یا امام کا وضو ٹوٹ جائے تو جماعت سے کس طرح نکل کر نماز پوری کرے؟
س… میں نے ایک مولانا سے پوچھا کہ مقتدی اگلی صف میں کھڑا ہے، جماعت بہت بڑی ہے، اس کا وضو ٹوٹ جاتا ہے، تو وہ کیا کرے؟ وہ کہتے ہیں کہ اگر پیچھے جانے کی جگہ نہ ہو تو وہیں بیٹھا رہے، بعد میں علیحدہ نماز پڑھے۔ لیکن دُوسرے مولانا سے پوچھا تو وہ کہتے ہیں کہ ہر ممکن کوشش کرکے وہ پیچھے باہر نکلے اور وضو کرکے دوبارہ شامل ہوجائے۔ میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ دونوں مسئلوں میں کون سا صحیح ہے؟ اور اگر امام صاحب کا وضو ٹوٹ جائے تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
ج… جس کا وضو ٹوٹ جائے وہ ناک پر ہاتھ رکھ کر صف سے باہر نکل جائے اور وضو کرکے دوبارہ جماعت میں شامل ہوجائے، اگر امام ہو تو پیچھے کسی مقتدی کو آگے بڑھاکر امام بنادے اور خود وضو کرکے جماعت میں شریک ہوجائے۔ صف سے نکلنے کی گنجائش نہ ہو تو صف کے آگے سے گزر کر ایک طرف کو نکل جائے، جس کا وضو ٹوٹ گیا ہو اس کے لئے بہتر یہی ہے کہ وضو کے بعد نماز شروع سے ادا کرے اور اگر کسی طرح نکلنا ممکن ہی نہ ہو تو نماز توڑ کر نماز سے خارج ہوجائے (یعنی اپنی جگہ پر بیٹھا رہے)۔
دو رکعات کے بعد وضو ٹوٹ جانے کے بعد کتنی رکعتیں دوبارہ پڑھے؟
س… فرض، سنت اور نفل چار رکعت کی نیت کی، دو رکعت کے بعد وضو ٹوٹ گیا، تو وہ چار رکعت پڑھے یا دو رکعت پڑھے؟ کیونکہ وہ دو رکعت پڑھ چکی ہے، اور کسی سے بات بھی نہیں کی، فوراً وضو کرلیا۔
ج… فرض، وتر اور سنتِ موٴکدہ تو پوری دوبارہ پڑھے، نفل اور غیرموٴکدہ سنتیں دو ہی پڑھ لینا جائز ہے۔

http://shaheedeislam.com/ap-kay-masail-vol-02-namaaz-main-wazoo-ka-toot-jaana/

No comments:

Post a Comment