سوال: کیا اپنی مطلقہ بیوی کی (پہلے والے شوہر سے پیدا شدہ) بیٹی سے نکاح کیا جاسکتا ہے؟
جواب: نہیں کیا جاسکتا ہے.
..........
سوال: کیا اپنی مطلقہ بیوی کی (پہلے والے شوہر سے پیدا شدہ) بیٹی سے نکاح کیا جاسکتا ہے؟
میرے کچھ سوالات ہیں۔ براہ کرم ان سوالات کے جواب تفصیل سے دیں۔
(1) حرمت مصاہرت کیا ہے ؟ اور حرمت مصاہرت کسے کہتے ہیں؟
(2) حرمت مصاہرت ثابت ہونے کے لیے کیا کیا شرطیں ہیں؟
(3) حرمت مصاہرت کن کن رشتہ داروں کے ساتھ ثابت ہو سکتی ہے؟
Published on: Jul 26, 2016
جواب # 67325
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 973-973/M=10/1437
ازدواجی تعلق قائم ہوجانے کی بنا پر جو رشتے حرام ہوجاتے ہیں اس کو حرمت مصاہرت کہتے ہیں اس کا تحقق جائز اور ناجائز دونوں طریقے پر ہوجاتا ہے جائز طریقہ تو یہ ہے کہ کوئی شخص کسی عورت سے نکاح صحیح کرلے تو اس نکاح کی وجہ سے منکوحہ عورت کی ماں اور نانی وغیرہ اوپر تک یہ عورتیں اس شخص پر حرام ہوجاتی ہیں اور اگر نکاح کے بعد منکوحہ سے وطی کرلے تو منکوحہ کی لڑکی (ربیبہ) بھی اس پر حرام ہوجاتی ہے۔ ناجائز طریقے پر حرمت مصاہرت کے ثبوت کی صورت یہ ہے کہ مثلاً کوئی کسی عورت سے زنا کرلے تو زانی اور مزنیہ دونوں کے اصول و فروع ایک دوسرے پر حرام ہوجاتے ہیں، ثبوت حرمت مصاہرت کی کڑی شرطیں ہیں جو فقہ و فتاوی کی کتابوں میں مفصل مذکور ہیں، آپ اصولی طور پر اس مسئلے کو سمجھنے کے بجائے جو صورت پیش آمدہ ہو اس کی پوری وضاحت لکھ کر سوال کرلیں، یا مقامی مفتی صاحب سے تفصیل بتا کر سمجھ لیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
No comments:
Post a Comment