Thursday 31 December 2015

اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے ...

ایس اے ساگر

موصولہ تازہ خبر کے مطابق دوبئی میں نئے سال کے جشن کے دوران برج الخلیفہ کے قریب واقع ایک ہوٹل میں خطرناک آگ لگی ہے. تشویش کا مقام یہ کہ اس ہوٹل میں بہت سے لوگ پھنسے ہوئے ہیں. یہ حقیقت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے کہ یہ وہ مقام ہے جہاں آتش بازی کا افسوسناک مظاہرہ ہوتا ہے. عوام کو دکھانے کیلئے 1600 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا جاتا ہے . شب جمعہ ہونے کے باوجود عرب متحدہ امارات کے اس ملک کی شرمناک خبریں منظر عام پر تھیں کہ دنیا بھر میں سال نو کی تقریبات منانے کیلئے کئی ہفتے پہلے سے ہی تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں لیکن دنیا کی طویل ترین عمارت برج الخلیفہ پر نئے سال کی تقریبات کے حوالے سے کی جانے والی آتش بازی کی تیاریاں 6 ماہ قبل شروع کی گئیں جس پر لاکھوں ایل ای ڈیز اور ہزاروں کلو گرام سے زائد آتش بازی کا سامان استعمال کیا گیا ۔

زبردست فضول خرچی :

دبئی کے برج الخلیفہ پر نئے سال کی تیاریوں کے حوالے سے حاصل ہونے والی ویڈیو کے مطابق دنیا کی بلند ترین عمارت پر آتش بازی دکھانے کیلئے 3 لاکھ 37 ہزار ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئیں. برج الخلیفہ کی عمارت پر 409 مقامات پر آتش بازی کا سامان نصب کیا گیا جبکہ آتش بازی کی نمائش  کیلئے 51 ہزار سے زائد پکسلز کی دنیا کی سب سے بڑی اسکرین استعمال کی گئی. دنیا کی اس بلند ترین عمارت پر 2 ماہ میں آتش بازی کا سیٹ اپ لگایا گیا جبکہ اس میں 70 کلو میٹر تار استعمال کیا گیا جن پر  100 ٹیکنیشنز نے مسلسل 6 ماہ محنت کی۔

کہاں گئے حفاظتی انتظامات؟

سال نو پر آتش بازی کا براہ راست مظاہرہ دیکھنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے برج الخلیفہ سے 850 میٹر کی دوری پر عارضی فٹ پاتھز قائم کئے  گئے تھے ۔ اس کے علاوہ آتش بازی کا مظاہرہ براہ راست ٹی وی چینلز پر بھی نشر کیا جاتا ہے نیز انٹرنیٹ صارفین آن لائن بھی اسے دیکھتے ہیں.

بھینس کے آگے بین !

اہل علم ایسے لوگوں کو سمجھاتے رہے ہیں کہ انگریزی نئے سال کی آمد پر مبارک باد دینا یا تحفے بھیجنا یا دعوت و تقریب کا انتظام کرنا فضول خرچی بدعت اور ناجائز ہے...اس لئے کہ یہ اسلام اور مسلمانوں کے دشمن اور کفار کا چلایا ہوا سال ہے، وہ لوگ اس موقعہ پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں..
جبکہ امت کو کفار کی مخالفت کرنے کا حکم دیا گیا ہے
خالفوا الیہود والنصاری
اور قرآن میں بھی واضح ہے کە
ان ھذا صراطی مستقیما فاتبعوہ ولا تتبواالسبل فتفرق بکم عن سبیلہ ذالکم وصکم بہ لعلکم تتقون
یعنی گمراہ اور بد دین لوگوں کی پیروی نہ کرو اس لئے کہ وہ تم کو راہ راست بھٹکادیں گے بلکہ دین اسلام کی پیروی کرو..کیونکہ یہی سیدھا راستہ ہے...ایک حدیث میں آپ علیہ السلام نے اس بات کی خبردی اور پیشین گوئی فرمائی کہ قرب قیامت میں مسلمان یہود و نصاری کی پیروی کریں گے اور ان کے طریقے پر چلنے میں فخر محسوس کریں گے.

چنانچہ حدیث میں ہے،
عن ابی سعید رضی اللہ عنہ قال قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم 《لتتبعن سنن من قبلکم شبرا بشبر و ذراعا بذراع حتی لو سلکوا حجر ضب لسلکتموہ》قلنا یا رسول اللہ الیہود والنصاری؟ قال فمن..؟“
(بخاری شریف حدیث نمبر ۳۴۵۶)
(مسلم شریف حدیث نمبر ۲۶۶۹)
قرآن میں ہے
ومن یشاقق الرسول من بعد ما تبین لہ الہدی و یتبع غیر سبیل المؤمنین نولہ ما تولی و نصلہ جہنم و سآت مصیرا
کہ جو کفار و مشرکین کی پیروی کریگا اس کا ٹھکانہ جہنم ہے... اس لئے کفار و مشرکین کی مخالفت کریں... نیو ائیر اور اس جیسی تمام برائیوں سے اپنے آپ کو روکیں اور اپنی حفاظت کریں.

کیا کریں مصیبت کی گھڑی میں؟

امام نوویؒ کی کتاب ریاض الصالحین میں واضح کیا گیا ہے کہ،

وعن أنس رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رسولُ الله صلى الله عليه وسلم: ((لا يَتَمَنَّيَنَّ أَحَدُكُمُ المَوتَ لضُرٍّ أَصَابَهُ، فَإِنْ كَانَ لابُدَّ فاعلًا، فَليَقُلْ: اللَّهُمَّ أحْيني مَا كَانَتِ الحَيَاةُ خَيرًا لِي، وَتَوفّنِي إِذَا كَانَتِ الوَفَاةُ خَيرًا لي)). مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
في هذا الحديث: النهي عن تمنِّي الموت جزعًا من البلاء الدنيوي، بل يصبر على قدر الله ويسأَله العافية، ويفوِّض أَمره إِلى الله.

حدیث میں ہے کہ کسی مصیبت کےآنےپر موت کی تمنا نہ کرے بلکہ صبرکرے ہاں زیادہ سےزیادہ یہ دعاء کرسکتاہے اے اللہ میرے لیے جب تک حیات بہترہو زندہ رکھ اور جب موت بہتر وفات دیدے.
خلاصہ یہ کہ مصیبت پر موت کی تمنا نہ کرے بلکہ مشیت ایزدی پہ صبرکرے اور اللہ سے عافیت مانگتے ہوئے معاملہ کو اللہ کے سپردکردے۔

شب جمعہ بالائے طاق!

یہ سب کچھ عین شب جمعہ کو کیا گیا جبکہ اس موقع دین کی دعوت عام کرنے کیلئے اللہ کے بندے مراکز میں شب بیداری کرکے باری تعالی سے رحمت و مغفرت طلب کرتے ہیں. کیوں نہ کریں جبکہ سنن ابوداوٴد کی حدیث نمبر 1047میں گذرا ہے کہ حضرت اوس بن اوس رضى اللہ تعالى عنہ سے روایت ہے كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا،
تمہارا افضل ترين دن جمعہ كا روز ہے، اس ميں آدم عليہ السلام پيدا كئے گئے، اور اسى ميں فوت ہوئے، اور اس دن ہى صور پھونكا جائے گا، اور اسى ميں بے ہوشى ہو گى، لہذا مجھ پر كثرت سے درود پڑھا كرو، كيونكہ تمہارا درود مجھ پر پيش كيا جاتا ہے،
صحابہ كرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض كيا، اے اللہ تعالى كے رسول صلى اللہ عليہ وسلم،
ہمارا درور آپ پر كيسے پيش كيا جائے گا حالانكہ آپ تو مٹى بن چكے ہوں گے؟
تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا،
يقينا اللہ تعالى نے زمين پر انبياء (علیہم السلام ) كا جسم كھانا حرام كر ديا ہے،
ابن قيم رحمہ اللہ تعالى نے سنن ابو داود كى تعلقات ميں اسے صحيح قرار ديا ہے ( 4 / 273 ) اور علامہ البانى رحمہ اللہ تعالى نے صحيح ابو داود حديث نمبر ( 925 ) ميں صحيح كہا ہے

سنن ابو داود كى شرح عون المعبود ميں ہے،
جمعہ كے روز پر نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے اس ليے ابھارا كہ يہ سب ايام كا سردار ہے، اور نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سب انسانوں كے سردار ہيں، لہذا اس روز نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر درود پڑھنے كى جو فضيلت اور امتيازى حيثيت حاصل ہے، وہ كسى اور دن ميں نہيں،

کیا ہے درود شریف کی فضیلت ؟

اہل علم شاہد ہیں کہ اللہ تعالی نے ایمان والوں کو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں دورد و سلام بھیجنے کا حکم فرمایا ہے جبکہ ارشاد باری تعالی ہے :

إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيْما
یعنی  بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں، اے ایمان والو! تم بھی آپ کی خدمت بابرکت میں درود بھیجا کرو ، اور کثرت سے سلام عرض کیا کرو -
(سورة الأحزاب -56)
حضرت قاضی عیاض رحمۃ اللہ علیہ کتاب الشفاء ج 2 ، ص 61 ، میں فرماتے ہیں :
اعلم أن الصلاة على النبي صلى الله عليه وسلم فرض على الجملة غير محدد بوقت لأمر الله تعالى بالصلاة عليه 
یعنی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر کسی بھی وقت علی الاطلاق درود شریف پڑھنا فرض ہے کیونکہ اللہ تعالی نے آپ کی خدمت بابرکت میں درورد شریف پڑھنے کا حکم فرمایا ہے –
الشفابتعريف حقوق المصطفى،الباب الرابع في حكم الصلاة عليه والتسليم وفرض ذلك وفضيلته ، ج 2 ، ص 61

کثرت سے درود شریف پڑھنا باعث اجر وثواب ہے،اہل ایمان کو اللہ تعالی نے درود وسلام کا مطلق حکم فرمایا ، کسی ہیئت وحالت کے ساتھ خاص نہیں فرمایا ، لھذا سلام بحالت قیام پیش کیا جائے یا بیٹھ کر ہر دو صورتیں جائز ہیں،
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں درود پیش کرنے والوں کیلئے احادیث شریفہ میں مژدے اور بشارتیں سنائی گئی ہیں :
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : لقيت جبريل فقال لى إنى أبشرك أن الله تعالى يقول من سلم عليك سلمت عليه . ومن صلى عليك صليت عليه
جبرئیل علیہ السلام مجھ سے مل کر عرض کئے : میں آپ کو بشارت دیتا ہوں کہ اللہ تعالی فرماتا ہے : جو شخص آپ کی خدمت میں درود و سلام پیش کرے میں اس پر سلام بھیجونگا ، اور جو شخص آپ کی خدمت میں درود پیش کرے میں اس پر رحمت نازل کرونگا-
مستدرک علی الصحیحین، كتاب الصلاة ،حديث نمبر:770-
مسند امام احمد،مسند سعيد بن زيد بن عمرو بن نفيل رضي الله عنه ، حديث نمبر:1574-
الشفابتعريف حقوق المصطفى،الباب الرابع في حكم الصلاة عليه والتسليم وفرض ذلك وفضيلته ، ج 2 ، ص 75
مستدرک علی الصحیحین میں ہے :
عن عبد الله بن أبي طلحة الأنصاري ، عن أبيه ، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم جاء ذات يوم والبشرى ترى في وجهه فقلنا : يا رسول الله ، إنا لنرى البشرى في وجهك ، فقال : « إنه أتاني الملك فقال : يا محمد ، إن ربك يقول : أما ترضى ما أحد من أمتك صلى عليك إلا صليت عليه عشر صلوات ، ولا سلم عليك أحد من أمتك إلا رددت عليه عشر مرات ؟ فقال : بلى -

یعنی حضرت عبد اللہ ابن ابو طلحہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،وہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن تشریف لائے اور آپ کے چہرۂ انور پر مسرت کے آثار نمودار تھے ، ہم نے عرض کیا : یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !ہم آپ کے چہرۂ انور پر مسرت کے آثار دیکھ رھے ہیں ؟ تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : وجہ یہ ہےکہ ایک فرشتہ میری خدمت میں حاضر ہوکر عرض کیا : اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم، بیشک آپ کا پروردگار فرماتاہے : کیا آپ اس بات سے خوش نہیں ہیں کہ جب کبھی آپ کا کوئی امتی آپ کی خدمت میں درود پیش کرے تو میں دس مرتبہ اس پر رحمت نازل کرؤنگا، اور جو آپ کی خدمت میں سلام پیش کرے میں اس پر دس مرتبہ سلام بھیجونگا ، تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :ہاں میں راضی وخوش ہوں-
مستدرک علی الصحیحین ، کتاب التفسیر،حدیث نمبر: 3534 - مصنف ابن ابی شیبۃ ، ج2 ص398 -
سنن کبری للنسائی، حدیث نمبر:9888
امام طبرانی کی معجم کبیر میں ان الفاظ کا اضافہ ہے :
أَنَّهُ مَنْ صَلَّى عَلَيْكَ صَلَّيْتُ عَلَيْهِ أَنَا ومَلائِكَتِي عَشْرًا ، وَمَنْ سَلَّمَ عَلَيْكَ سَلَّمْتُ عَلَيْهِ أَنَا ومَلائِكَتِي عَشْرًا .
یعنی آپ کا کوئی امتی آپ کی خدمت میں درود پیش کرے تو میں دس مرتبہ اس پر رحمت نازل کرؤنگا اور میرے فرشتے دس مرتبہ اس کے لئے دعائے مغفرت کرینگے ، اور جو آپ کی خدمت میں سلام پیش کرے تو میں اور میرے فرشتے اس پر دس مرتبہ سلام بھیجیں گے-
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے : وعن ابن مسعود: إن لله ملائكة سياحين في الأرض يُبَلغوني عن أمتى السلام –
بے شک اللہ تعالی کے کچہ فرشتے زمین میں سیر کرنے والے ہیں جو میری امت کی طرف سے میرے پاس سلام پہنچاتے ہیں -
مسند امام احمد ، مسند عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ، حدیث نمبر: 3484- سنن نسائی ، حدیث نمبر:1265- مستدرک علی الصحیحین،كتاب التفسير، تفسير سورة الأحزاب ، حدیث نمبر:3535- کتاب الشفاء ج 2 ، ص79
اور ایک روایت میں ہے :
وروى ابن وهب أن النبي صلى الله عليه وسلم قال من سلم على عشرا فكأنما أعتق رقبة-
حضرت ابن وھب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو میری خدمت میں دس مرتبہ سلام پیش کرے گویا اس نے ایک غلام آزاد کیا -
بحوالہ :کتب الشفاء ج 2 ، ص77
حضرت ابو بکر صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں درود بھیجنا، آگ کیلئے ٹھنڈے پانی سے زیادہ گناہوں کو مٹانے والا ہے ، اور آپ کی خدمت اقدس میں سلام عرض کرنا غلام آزاد کرنے سے زیادہ افضل ہے –
بحوالہ :کتاب الشفاء ج 2 ، ص77
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے :
أكثروا من السلام على نبيكم كل جمعة فإنه يؤتى به منكم في كل جمعة.
یعنی تمہارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ہر جمعہ کثرت سے سلام پیش کیا کرو، کیونکہ ہر جمعہ وہ تمہاری طرف سے خدمت اقدس میں پیش ہوتا ہے -
بحوالہ :کتاب الشفاء ج 2 ، ص79
مذکورہ روایتوں میں درود شریف سے متعلق فضیلت بتائی گئی ہیں  ، ان روایتوں سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں درود شریف بھیجنے فوائد معلوم ہوتے ہیں اور بروز جمعہ کثرت سے سلام پڑھنے کا حکم بھی ہے – بڑی بشارت یہ دی گئی کہ سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم امتیوں کا درود شریف سماعت فرماتے ہیں –

کونسا درود شریف پڑھیں؟

جمعہ کے دن درود شریف پڑھنا بھت افضل عمل ہے، ایک حدیث میں ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن دو سو دفعہ درود شریف پڑھے گا، اس کے دو سو سال کے گناہ معاف ہو جائیں گے،اب پوچھنا یہ ہے کہ اس زمانے میں صرف درود ابراہیمی جو نماز میں پڑھتے ہیں، وہی پڑھیں یا کسی اور درود سے بھی یہ فضیلت حاصل ہو جائے گی؟ نیز اگر ہم اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد پڑھیں تو یہ فضیلت حاصل ہو جائے گی؟ اس کے جواب میں کہا گیا کہ بلاشبہ درود شریف ایک فضیلت والا عمل ہے اور احادیث میں اس کے بہت سے فضائل آئے ہیں، حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا رحمتہ اللہ علیہ  نے فضائل درود شریف میں تفصیل سے احادیث ذکر کی ہیں، خاص طور پر جمعہ کے دن درود شریف پڑھنے کے بارے میں بھی مستقل فضائل ہیں، مثلا :
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تمہارے دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن ہے، اس دن کثرت سے درود پڑھاکرو، کیونکہ تمہارا درود مجھے پہونچایا جاتا ہے۔
مسند احمد، ابوداوٴد،
ابن ماجہ، صحیح ابن حبان
ایک اور حدیث میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات کثرت سے درود پڑھا کرو، جو ایسا کرے گا تو میں قیامت کے دن اس کی شفاعت کروں گا ، بحوالہ بیہقی ،
رہی آپ کی بیان کردہ فضیلت پر مشتمل حدیث تو وہ ہمیں تلاش کرنے پر نہیں ملی، البتہ اس بارے میں یہ اصولی بات سمجھ لینی چاہئے کہ جن روایات میں درود کے مخصوص الفاظ کا ذکر ہے، ان کے مطابق فضیلت بھی انہی الفاظ کو پڑھنے پر ملے گی، اور جن میں مخصوص الفاظ کے بغیر کوئی فضیلت بیان کی گئی ہے تو امید ہے کہ درود کے کوئی بھی مسنون الفاظ پڑھے جائیں گے، وہ فضیلت حاصل ہو گی، اگر آپ کی بیان کردہ مذکورہ روایت ثابت ہے تو یہ اصول اس پر بھی لاگو کیا جاسکتا ہے،
واللہ اعلم

اللَّهُــمَّ صـَلِّ وَسَـــلِّمْ
علـى نَبِيِّنَـــا مُحمَّدﷺ

يُسن الإكـثار من الـصلاة
على نبينا مُحمَّد
صلى الله عليه وسلم
يوم الجمعة وليلتها

إنّي لأرجو من يمينكَ شربة
       وبِدار عدنٍ في جواركَ منزلا

صلى عليكَ اللهُ ياعلم الهدىَ
        ما هلّ مزنٌ أو تراكم مُقبلا

لیکن ایسے شائقین کا کیا کیجئے جنھوں نے فضولیات اور لغویات کو گویا نصب العین بنا لیا ہے ...کسی شاعر نے حسب حال کیا خوب کہا ہے،
دل کے پھپھولے جل اٹھے سینے کے داغ سے
اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے

Fire in Dubai Skyscraper

New Year K Jashn K Dauran Dubai Me Bada Hadsha

World tallest Bldg Burj Khalifa K Pass Address Downtown Hotel  Me Lagi Aag

For Hotel Fire Pic Press Link

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1629339807330149&id=1408855076045291

20th Floor may lagee hai aag

More Details Awaited

Gallinews.com
Download Mobile Apps from
https://t.co/LmRWlGO5Pm

Facebook (For More IMP News)like
https://m.facebook.com/gallinews/
https://twitter.com/gallinews?s=08

http://globalnews.ca/news/2428211/watch-live-massive-fire-at-dubai-skyscraper/

No comments:

Post a Comment