Tuesday 24 May 2016

کتے کی صفات Qualities of dog

ایس اے ساگر
تاریخ شاہد ہے کہ جاہلیت میں کتے سے نفرت نہیں کی جاتی تھی، کیونکہ عرب کے لوگ اپنے مخصوص تمدن کی بنا پر کتے سے بہت مانوس تھے۔ شہید السلام مولانا یوسف لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کے دِل میں اس کی نفرت پیدا کرنے کے لئے حکم فرمادیا کہ جہاں کتا نظر آئے اسے مار دیا جائے، لیکن یہ حکم وقتی تھا، بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ضرورت کی بنا پر صرف تین مقاصد کے لئے کتا رکھنے کی اجازت دی۔ یا تو شکار کے لئے، یا غلہ اور کھیتی کے پہرے کے لئے یا ریوڑ کے پہرے کے لئے، اگر مکان غیرمحفوظ ہو تو اس کی حفاظت کے لئے رکھنا بھی اسی حکم میں ہوگا؛ ان تین مقاصد کے علاوہ کتا پالنا صحیح نہیں۔ انگریزی معاشرت کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو اب بھی کتے سے نفرت نہیں، حالانکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور خدا تعالیٰ کے فرشتوں کی ناپسندیدگی کے علاوہ بھی شوق سے کتا پالنا کوئی اچھی چیز نہیں. تاہم حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نے ایک موقع پر کھانا کھانے کے بعد دسترخوان جھاڑنے کے آداب سکھلاتے ہوئے جہاں روٹی کے ٹکڑوں کو چھت پر ڈالنے، ذروں کو چیونٹیوں کے بلوں کے قریب ڈالنے کی ترغیب دی ہے وہیں ہڈیوں کو کسی ایسی جگہ پھینکنے کیلئے کہا کہ جہاں سے محلہ کے کتے آسانی سے اپنا پیٹ بھر سکیں.
کیا پتہ چلا؟
ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا پے کہ مالک کو دیکھ کر سر ہلانے والے کتے زیادہ ہمدرد ہوتے ہیں جبکہ سر کو ہلانے والے کتے اپنے جذبات ، موڈ اور ماحول کے مطابق ردعمل ظاہر کرتے ہیں لیکن ایک ہی طرف سر ہلانے والے کتے خاص طور پر ہمدرد کتے ہوتے ہیں۔ معروف انگریزی جریدہ 'سائیکلوجی ٹوڈے' کے مطابق سر ہلانے کی دوسری وجوہات آوازکا تعاقب ہے۔ دراصل کتوں میں آواز سننے کی حس انسانوں سے زیادہ ہوتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ آواز کا منبع بھی ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں اس لئے سر اور کانوں کو کسی سمت میں ہلا کر وہ آواز کی سمت کا تعین کرتے ہیں. کاش انھیں علم ہوتا کہ کتا ایسی دس صفات کا حامل ہوتا ہے جن میں سے کوئی انسان محض ایک صفت بھی اپنا لے تو ولی بن جائے ۔ انھیں کون سمجھائے کہ حیوان اپنے مالک کا فرماں بردار ہوتا ہے جبکہ انسان اتنا اپنے پروردگار کا فرماں بردار نہیں ہے۔ حضرت حسن بصری رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ کتے کے اندر ایسی دس صفات ہیں کہ اگر ان میں سے ایک صفت بھی انسان کے اندر پیدا ہو جائے تو وہ ولی بن سکتا ہے ۔
1- کتے کے اندر قناعت ہوتی ہے جو مل جائے یہ اسی پر قناعت کر لیتا ہے راضی ہو جاتا ہے ، یہ قانعین یا صابرین کی علامت ہے.
2- کتا اکثر بھوکا رہتا ہے ۔ یہ صالحین کی علامت ہے
3- کوئی دوسرا کتا اس پر زور کی وجہ سے غالب آجائے تو یہ اپنی جگہ چھوڑ کر دوسری جگہ چلا جاتا ہے یہ راضیین کی علامت ہے.
4- کتے کا مالک اگر اس کو مارے تو وہ اپنے مالک کو چھوڑ کر نہیں جاتا یہ صادقین کی علامت ہے
5- اگر کتے کا مالک بیٹھا کھانا کھا رہا ہو تو یہ باوجود طاقت اور قوت کے اس سے کھانا نہیں چھینتا یہ مساکین کی علامت ہے.
6- جب مالک اپنے گھر میں ہو تو یہ دور جوتوں کے پاس جاکر بیٹھ جاتا ہے ۔ ادنی جگہ پر راضی ہو جاتا ہے یہ متواضعین کی علامت ہے.
7- دنیا میں رہنے کے لیے اس کا اپنا کوئی گھر نہیں ہوتا یہ متوکلین کی علامت ہے۔
8- رات کو یہ کم سوتا ہے یہ محبین کی علامت ہے
9- اگر اس کا مالک اسکو مارے تو یہ تھوڑی دیر کے لیے دور چلا جاتا ہے۔ اور اگر اس کا مالک اس کو دوبارہ روٹی ڈالے تو یہ دوبارہ آکر کھا لیتا ہے ۔ اس سے ناراض نہیں ہوتا۔ یہ خاشعین کی علامت ہے.
10- جب مرتا ہے تو اس کی کوئی میراث نہیں ہوتی یہ زاہدین کی علامت ہے۔ کسی کو شک ہو تو 'بکھرے موتی' سے رجوع کرسکتا ہے.
بھول نہ جانا :
لیکن یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ کتا پالنا 'شوق' کی چیز نہیں، البتہ ضرورت کی چیز ہوسکتی ہے، چنانچہ حضرت مولانا یوسف لدھیانوی کے بقول شوق سے کتا پالنے کی تو ممانعت ہے، البتہ اگر کوئی شخص مکان کی حفاظت کے لئے یا کھیت کی یا مویشی کی حفاظت کے لئے یا شکار کی ضرورت کے لئے کتا پالے تو اس کی اجازت ہے۔ اور یہ صحیح ہے کہ جس گھر میں کتا یا تصویر ہو اس میں رحمت کا فرشتہ نہیں آتا۔ حدیث شریف میں ایک واقعہ آتا ہے کہ ایک بار حضرت جبرائیل علیہ السلام نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک خاص وقت پر آنے کا وعدہ کیا تھا، مگر وہ مقرّرہ وقت پر نہیں آئے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سے پریشانی ہوئی کہ جبرائیل امین تو وعدہ خلافی نہیں کرسکتے، ان کے نہ آنے کی کیا وجہ ہوئی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ آپ کی چارپائی کے نیچے کتے کا ایک بچہ بیٹھا تھا، اس کو اُٹھوایا گیا، اس جگہ کو صاف کرکے وہاں چھڑکاوٴ کیا گیا، اس کے بعد حضرت جبرائیل علیہ السلام تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقرّرہ وقت پر نہ آنے کی شکایت کی، حضرت جبرائیل علیہ السلام نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ کی چارپائی کے نیچے کتا بیٹھا تھا اور ہم اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصویر ہو۔
(مشکوٰة باب التصاویر ص:۳۸۵)
اللہ نہ کرے :
خدانخواستہ کسی کو کاٹ لے یا باوٴلا ہوجائے اور آدمی کو پتہ نہ ہو تو ہلاکت کا اندیشہ ہے۔ پھر اس کا لعاب اپنے اندر ایک خاص زہر رکھتا ہے، اس لئے اس کے جھوٹے برتن کو سات دفعہ دھونے اور ایک دفعہ مانجھنے کا حکم دیا گیا ہے، حالانکہ نجس برتن تو تین دفعہ دھونے سے شرعاً پاک ہوجاتا ہے۔ باقی کتا نجس العین نہیں، اگر اس کا جسم خشک ہو اور کپڑوں کو لگ جائے تو کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے۔ غور کرنے کا مقام ہے کہ ہم ان میں سے کتنی صفات کے حامل ہیں!
Qualities Of Dog
By S A Sagar
No one's really sure why dogs tilt their heads - except when it's used to exploit our emotions straight after they’ve pooped on the carpet. According to a survey by Psychology Today, it might be to do with vision. Dogs are extremely emotionally intelligent. They have an acute ability to understand our body language and pick up on our vocal cues – even subtle inflections or specific words they associate with fun activities. As part of their body-language-reading arsenal, they also constantly “read” our faces for information on our emotional state. According to Stanley Coren, who conducted the survey, dogs tilt their heads so they can see our facial features better, as their muzzle blocks out the lower half of our faces. Along with our eyes, the mouth is an important component of human emotional expression, especially for dogs who pick up on whether our teeth are exposed or not. If you put your fist in front of your nose, you can get a picture of what it’s like with muzzle-vision (maybe don't try this in front of office colleagues).
1. Loyalty – a dog is naturally born with a sense of loyalty for it’s owner, and each dog displays this loyalty in it’s own unique way.
2. Compassion – no matter how sad or upset you are, a dog always knows to give you love and comfort.
3. Unconditional love – a dog loves with no strings attached.
4. Selflessness – a dogs first focus is to provide you with it’s joy and spirit, it is not naturally vain or selfish, if you show it love and kindness, he is your ultimate selfless companion.
5. Forgiveness – us humans have a hard time forgiving each other, we hold on to things forever, but not a dog. He will forgive you for anything you do to him (to a fault sometimes).
6. Non-judgmental – a dog does not judge, it may have reservations because it sense something is wrong, but it does not judge us like humans judge each other. A dog can sense your true nature and spirit, thus it loves you for who you are inside and out.
Remember .......
Besides, Hazrat Hasan Basri Rahmatullah Alaih has said that a dog is vested with 10 great
qualities which must be possessed by every Believer or MOOMIN. these 10
QUALITIES are as under:
1. Almost every day a dog remains under fed and hungry. This is the
quality of a Moomin & Souleheen.
2. The dog has no house of his own.This is again a quality of Moomin
and such Moomin are known as Ahle Tawakal.
3. The dog sleeps very very less during night. This quality is of Muhaseen.
4. When dog dies he leaves neither any inheritances nor any body to
inherit anything.
5. In spite of torture at the hands of his master dog does not abandon
his master.this is the quality of Sadiqeen.
6. The dog remains quite satisfied within a very small space provided to him.
7. If some other entity captures his stay place, dog abandons the place and lives elsewhere.This quality is known as Razieen.
8. If his master beats him and throws him away,he goes a little away but when the master calls him ,the dog forgets the treatment of his master and returns home happily.
9. Master of the dog may take delicious, crisp and quality varieties of dishes etc the dog will not demand but will wait for what little or spoiled or used and throw away food is given to the dog. the dog happily takes it and does not register any complaint whatsoever.
10. once dog leaves any place, he never looks back or returns to it come what may.
Once we go through these qualities of a common dog or a stray dog just please have an introspection of your own self viz-a-viz the qualities of dog and our approach of life. Tell me honestly do we stand any comparison to DOG! O Man! where do you stand?

No comments:

Post a Comment