Friday 20 May 2016

شب برات؛ گھروں پر کریں عبادت کا اہتمام، دارالعلوم دیوبند کا فتوی

دہلی کے ائمہ مساجد و علمائے دین کے استفسار پر عالمی شہرت یافتہ دینی درس گاہ دارالعلوم دیوبند نے شب برأت میں عبادات کے نام پر بڑھتے ہوئے منکرات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے نہایت ہی فکر انگیز فتویٰ جاری کیا ہے جو مسلم معاشرہ کیلئے یقینا اہمیت کا حامل ہے۔ شب برأت کے موقع پر شب بیداری نیز زیارت قبور کے نام پر نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے جس طرح موٹر بائیک ریسنگ کو رواج دیا ہے، اس کے نتیجہ میں اتلاف جان کا خطرناک رجحان  دیکھا جا رہا ہے، اس کا لازمی اور تدار ک یہی تھا کہ علمائے دین و ائمہ مساجد اصلاح معاشرہ کی جانب متوجہ ہوتے۔ برصغیر ہند، پاک و بنگلہ دیش کے مسلمانوں کے درمیان مخصوص ایام میں عبادات کے جو طور طریقوں کا مشاہدہ ہوتاہے ان میں ایک پندرہویں شعبان کا خصوصی روزہ ، رات کی نماز اور قبرستانوں کی زیارت قابل ذکر ہیں۔ دارالعلوم دیو بند کے فتویٰ کے مطابق شب برأت کا کوئی اجتماعی اہتمام نہیں کیا جائے بلکہ اپنے گھروں میں عبادات کا وہی معتدل طرز اپنایا نبی رحمت صلی اللہ علیہ و سلم نے جس کا حکم دیا تھا۔ زیارت قبور کا خاص اہتمام 15ویں شعبان کو ہی کیا جاتا ہے۔ اس حقیقت کے مد نظر دارالعلوم دیو بند کے فتویٰ کی وضاحت کافی اہمیت کا حامل ہے۔ نصف شعبان کی عبادت کے نام پر مسلم معاشرہ میں آج جس قدراغیار کی نقالی اور منکرات کا مشاہدہ ہوتا ہے اسے شعائر اسلامی سے ہر گز معتبر نہیں کیا جا سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ ملک کے معتبر دینی اداروں کی جانب سے نصف شعبان یا شب برأت میں جلسے جلوس نیز تفریح اور موٹر بائیک ریسنگ کے متعلق فتاوے سامنے آ چکے ہیں۔ جبکہ شب برأت کے موقع پر بائیک ریسنگ کا بڑھتا ہوا خطرناک رجحان کسی بھی لحاظ سے اسلامی عبادا ت میں شامل نہیں بلکہ اغیار کی یہ ایک ایسی مشابہت ہے جس کی بابت واضح طور پر خبردار کیا ہے.

How Many People Fined?
By S A Sagar
Over 5,500 people were challaned by police and 112 vehicles were impounded for a range of offences, including rash driving and stunt biking, during the Shab-e-Baraat celebrations. According to reports, reas where the maximum violation was reported are Bahadur Shah Zafar marg, ITO junction, Lodhi Road and road stretches near Qutub Minar, a senior police official said today. While 2412 people were challaned on spot, around 3130 were sent challans at their residences. We also impounded 112 vehicles for offences which include rash and negligent driving, drunken driving, triple riding, riding without helmets, driving without seat belt and stunt biking among others, he said. The crackdown on the rowdy revellers lasted for eight hours starting 10 PM last night. Security was stepped up in central and south Delhi yesterday and special traffic arrangements were made for the Shab-e-Baraat festival. The festival has often witnessed instances of stunt biking and rash driving by youngsters in previous years, for which over 100 special teams were deployed in strategic locations.           

No comments:

Post a Comment