Friday, 6 May 2016

کیسا ہے عورت یا مرد کے لئے زیورات پہننا؟

Indiaسوال # 60132
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین؟ ہیرے کی انگوٹھی مرد یا عورت کے لئے یازیورات پہننا عورت کے لئے کیسا ہے ؟
Published on: Aug 2, 2015 جواب # 60132
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 666-532/Sn=10/1436-U

عورتوں کے لیے ہیرے کے زیورات پہننا بلاکراہت درست ہے؛ لیکن اس کی انگوٹھی پہننا جائز نہیں ہے، عورتوں کے لیے صرف سونا اور چاندی کی انگوٹھی پہننا درست ہے، اور مردوں کے لیے صرف چاندی کی انگوٹھی پہننا درست ہے، وہ بھی اس شرط کے ساتھ کہ اس کا وزن ۴/ گرام ۳۷۴ ملی گرام سے زیادہ نہ ہو، اس کے علاوہ کسی اور دھات یا پتھر مثلاً ہیرے کی انگوٹھی پہننا مردوں کے لیے جائز نہیں ہے۔ (درمختار مع الشامی، ۹/۵۱۷، ط: زکریا) اور فتاوی رشیدیہ (ص: ۵-۵۹۴)
نوٹ: ہیرے کی انگوٹھی پہننے کا عدمِ جواز اس صورت میں ہے جب انگوٹھی کا حلقہ ہیرے کا ہو، اگر حلقہ ہیرے کا نہیں؛ بلکہ صرف نگینہ ہیرے کا ہے تو پھر اس میں کوئی حرج نہیں ہے، یعنی مرد چاندی کی انگوٹھی میں ہیرے کا نگینہ لگواسکتا ہے، اسی طرح عورت سونے اور چاندی کی انگوٹھی میں ہیرے یا کسی اور پتھر کا نگینہ لگواسکتی ہے۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

4.384 گرام

No comments:

Post a Comment