ایس اے ساگر
قرآن مجید ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﭘﮍﮬﯽ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺣﺪﯾﺚ ﮐﯽ ﮐﺘﺎﺏ 'ﻓﻀﺎﺋﻞ ﺍﻋﻤﺎﻝ' بعض حلقوں میں بحث کا موضوع بنی ہے. شیخ عرب و عجم مولانا زکریاصاحب رحمۃاللہ علیہ نے فضائل پر کتابیں لکھی ہیں مثلاً فضائل اعمال ‘ فضائل درود ‘ فضائل حج ‘ فصائل صدقات وغیرہ ۔انہی کتابوں کو تبلیغی جماعت کی تعلیمی مجالس میں پڑھنے اور سننے کی ترغیب دی جاتی ہے ۔فضائل اعمال کا ترجمہ عربی زبان کے علاوہ دنیا کی اکثر زبانوں میں ہو چکا ہے ۔ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جن کا اشکال ہوتا تھا کہ چونکہ عرب کا عقیدہ توحید بہتر ہوتا ہے اس لئے انہیں فضائل اعمال کی بجائے 'ریاض الصالحین' پڑھائی جاتی ہے تا کہ تبلیغی جماعت کے 'شرکیہ عقائد' کو پوشیدہ رکھا جاسکے. اب اسی مایہ ناز آور مقبول ترین کتاب ﮐﻮ الحمد للہ ﻣﮑﻤﻞ ﻋﺮﺑﯽ ﻣﯿﮟ ﻟﮑﮫ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ . مندرجہ ذیل ﻟﻨﮏ ﻣﮑﻤﻞ ﻋﺮﺑﯽ 'ﻓﻀﺎﺋﻞ ﺍﻋﻤﺎﻝ' ﮐﺎ ہے،
http://shaikhulhadees.blogspot.ae/2016/05/blog-post.html?m=1
.
.
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اب وہ لوگ کیا کریں گے جو دعوی کرتے ﺗﮭﮯ ﮐﮧ 'ﻓﻀﺎﺋﻞ ﺍﻋﻤﺎﻝ' ﮐﻮ عربی زبان میں کبھی نہیں لکھا جاسکے گا.
No comments:
Post a Comment