Tuesday 14 November 2017

انسفلائٹس سے اموات؛ عوامی بیداری سنکلپ یاترا

یوم اطفال کے موقع پر مشرقی اترپردیش کے بیشتر علاقوں میں انسفلائٹس سے ہونے والی  اموات پر حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے سکریٹری شمس الہدی قاسمی نے عوام کی بیدار کے لئے سنکلپ یاترا نکالی جس میں اسکول اور کالج کے بچوں نے کثیر تعداد میں حصہ لیا اور حکومت کو یہ پیغام دیا کہ وہ اس خطرناک جاپانی بیماری کی روک تھام کیلئے فوری طور پر ٹھوس قدم اٹھائے ورنہ دن بدن اسکے پھیلنے کا اندیشہ ہوسکتا ہے، جن سے وقتی طور پر نمٹنا حکومت کے لئے بہت ہی مشکل پڑسکتا ہے، جو بچے اس بخار کی گرفت میں ہیں ان کو تیز بخار، اور الٹی دست کی شکایت ہوتی ہے اور اس کے بعد بخار اتنا تیز ہوجاتا ہے کہ وہ ان کی موت کا سبب بن جاتا ہے۔ انہیں علامتوں کی بنیاد پر ڈاکٹر اس کو انسفلائٹس جیسی بیماری بتاتے ہیں لیکن اب تک ہوئے لیب ٹیسٹس کے باوجود اس وائرس کی صحیح پہچان نہیں ہو پائی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سولہ برسوں میں تقریبا ہر برس اسی موسم میں اس بیماری کی شدت اترپردیش کے گورکھپور سے لے کر بہار کے مظفر پور علاقے تک سب سے زیادہ دیکھی جاتی ہے۔ گزشتہ برس اترپردیش کے گورکھپور علاقے میں انسفلائٹس کے سبب درجنوں بچے ہلاک ہوئے تھے۔
تحریر: لقمان ندوی ترجمان حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ

انسفلائٹس سے ہونے والی  اموات پر حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے سکریٹری شمس الہدی قاسمی نے عوام کی بیدار کے لئے سنکلپ یاترا نکالی

No comments:

Post a Comment