Sunday, 19 November 2017

روہنگیائی پناہ گزینوں کے ساتھ حکومت ہند خیر سگالی اور ہمدردی کا معاملہ کرے

روہنگیائی پناہ گزینوں کے ساتھ حکومت ہند خیر سگالی اور ہمدردی کا معاملہ کرے:
مولانامحمد عابد قاسمی
نامساعد حالات سے دوچا ر لوگوں کا تعاون کرنا بڑی خدمت اور عبادت ہے:
مولانا عبدالسلام قاسمی
میانمار حکومت کے ظالمانہ سلوک کے نتیجہ میں لاکھوں برمی لوگ خانہ بدوشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور کچھ لوگ جان بچا کر ہندوستان میں رہ رہے ہیںجن کی خبر گیری کرنے وان کا ہرممکن تعاون کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی کے تحت کھجوری میں قیام پذیرروہنگیائی پناہ گزینوں میں آج معروف عالم دین مولانا محمد غیور قاسمی کی رہنمائی میں حاجی محمد اقبال (پسونڈہ)، مفتی عبدالقدیم (مدرسہ امدا د العلوم ،پسونڈہ)، مولانا نور محمد قاسمی (مدینہ مسجد اشوک وہار)، محمد شاہد چودھری، حاجی محمد سعید (نورانی مسجد)، مولانا غیور احمد قاسمی اور مولانا عبدالسلام قاسمی (نائب صدر جمعیة علما صوبہ دہلی، الف) نے اپنے ہاتھوں سے لحاف، گدے، گرم کپڑے، جرسی سوئیٹر، دال، چاول، آٹا، دودھ و دیگرخوردونی اشیاءتقسیم کی جس سے پناہ گزینوں نے راحت کی سانس لی۔ مولانا عبدالسلام قاسمی کا کہنا ہے کہ پناہ گزینوں کی ضروریات اور تقاضے ہیں ان کو پورا کرنے میں صاحب ثروت لوگوں کو دل کھول کرمدد کرنی چاہئے، معصوم بچوں کےلئے دودھ بسکٹ اور صحت بخش ٹانک کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نامساعد حالات سے دوچا ر لوگوں کا تعاون کرنا بڑی خدمت اور عبادت ہے جس سے غافل نہیں رہنا چاہئے۔ مولانا غیور احمد قاسمی نے فریدآباد کے علماءاور ائمہ عظام اور صاحب خیر لوگوں سے اپیل کی کہ مہاجرین ان کے پڑوسی ہیںجن کی تمام ضروریات کو پورا کرنا وقت کا تقاضہ ہے۔ جمعیة علما ہند صوبہ دہلی کے صدر محمد عابد قاسمی کا کہنا ہے کہ جمعیة علما ہندکے پلیٹ فارم سے پناہ گزینوں کی خیر خواہی روز اول سے ہی جاری ہے جس میں شامل ہونے کے لئے اصحاب حیثیت کو شاستری پارک میں واقع جمعیة علما ہند کا صوبائی دفتر 9654709192 پر بھی رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے ۔مولانا عابد قاسمی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی برمی مہاجرین کے ساتھ اپنی سابقہ روایت کے مطابق معاملہ کر کے بے کس و لاچاروں کا تعاون کرے جو سب سے بڑی انسانی خدمت ہوگی جبکہ مہمانوں کا اکرام ہندوستان کی ممتاز صفت ہے اور انسانیت کی بنیاد پر خدمت ہو چاہئے تعلق چاہے کسی بھی مذہب وطبقہ سے ہو اور اسی سے آپسی بھائی چارہ کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں جس سے امن و امان کی فضا میں خوشحال ملک تعمیرہوتاہے جو تمام طبقات کے مفاد میں ہے۔ 
روہنگیائی مسلمانوں میں جمعیہ علما ہند کی طرف سے 
مولانا محمد عابد قاسمی اور مولانا محد غیور قاسمی 
ضروری اشیا تقسیم کرتے ہوئے
......
جمعیة علماء دہلی برمائی پناہ گزینوں کے لئے وقتاً فوقتاً کچھ نہ کچھ امدادی سامان دیتی رہتی ہے۔ مولانا غیور احمد قاسمی نے فریدآباد کے علماءاور ائمہ عظام اور صاحب خیر لوگوں سے اپیل کی کہ مہاجرین ان کے پڑوسی ہیںجن کی تمام ضروریات کو پورا کرنا وقت کا تقاضہ ہے۔اس موقع پر تقسیم کے عمل میں حاجی اسماعیل، حاجی عرفان، بھائی ایوب، قاری تیمور، حافظ حسان، بشیر احمدوغیرہ بھی شامل تھے۔
جمعیة کا وفد روہنگیائی مسلمانوں میں امدادی اشیاتقسیم کرتا ہوا


 ”عالمی یومِ معذور“ کے موقع پرڈاکٹر ذاکر حسین اسکول جعفرآباد کے طالبِ علم کو دوسرا انعام

عالمی یومِ معذور پروگرام کے تحت ضلعی سطح پر گفٹ کارڈ میکنگ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں دہلی کے کئی اسکول کے معذور طلبا نے شرکت کی۔ 
اس مقابلے میں طلبا نے اپنے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سینئر سیکنڈری اسکول جعفرآباد کے طالبِ علم فردین خان VII A نے بھی شرکت کی، فردین خان نے اپنے بہترین فن کا مظاہرہ کیا اور دوسرا انعام حاصل کیا۔
کھجوری میں علماءکرام پناہ گزینوں کوان کی ضروریات کا سامان تقسیم کرتے ہوئے

اس خوشی کے موقع پر اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد معروف خان نے طالبِ علم اور اس کے والدین کو مبارکباد دی اور اسکول کے استاد محمد اخلاص (اسپیشل ایجوکیشن) کی بھی جم کر ستا ئش کی۔ 
علاوہ ازیں انھوں نے یہ بھی کہا کہ معذور طلبا کو اپنی معذوری کمزوری کی طرح نہیں بلکہ طاقت کی طرح استعمال کرنا چاہئے۔ تبھی وہ ایک کامیاب شہری بن سکتے ہیں۔ اسکول کے سبھی طلبا کو معذور طلبا سے بھی سبق حاصل کرنا چاہئے۔ 








No comments:

Post a Comment